Baaghi TV

Tag: امیر قطر

  • امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کر لیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء کی وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات کی،کویت کے سفیر نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں امیر کویت کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کا پیغام ہے-

    قطر کے سفیر نے وزیراعظم کو امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خط پیش کیا جس میں امیر قطر نے دورہء پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا ہےپاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے-

    فیصل کریم کنڈی اپنی حیثیت کے مطابق کام کریں،بیرسٹر سیف

    امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا،وزیراعظم محمد شہباز شریف سےپاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے الگ الگ ملاقات کی، پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    انہوں نے وزیراعظم کو کویت کے امیر عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے امیر کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا گیا ہے،خط کو وصول کرتے ہوئے وزیراعظم نے 28 اپریل 2024 کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر امیر کویت سے ہوئی اپنی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا ۔

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان-کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا اگلا اجلاس 28 سے 30 مئی 2024 کو کویت میں منعقد ہو گا،وزیراعظم نے امیر کویت کے آنے والے دورہء پاکستان کے حوالے سے بھرپور تیاری پر زور دیا تا کہ دورہ سے باہمی فائدہ مند نتائج کو یقینی بنایا جا سکے ۔

    وزیراعظم سے مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی قطری سفیر نے وزیر اعظم کو قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے ایک خط پہنچایا جس میں وزیر اعظم کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات،آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت

    وزیر اعظم نے قطر کے امیر عزت مآب کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا، وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو دونوں دارالحکومتوں کے درمیان وفود کے تبادلے کے ساتھ ہز ہائینس کے دورے کی تیاری شروع کرنی چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اعلیٰ سطح کا دورہ نتیجہ خیز اور کامیاب ہو اور اس کے نتائج دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ہوں۔

    خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے بھاری قرضے …

  • وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف آج قطر کا 2 روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم شہبازشریف امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف دورہ قطر کے دوران اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    اس کے علاوہ وزیر اعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ قطر میں ہفتے کے روز غریب ممالک کی ترقی کے حوالے سے سمٹ جاری ہر جس میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے اونتونیو گوتریس نے کہا ہےکہ امیر ممالک شرح سود میں اضافے کیلیے ترقی پذیر اور غریب ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں، اُن کا یہ اقدام قابل مذمت ہیں۔

    سیکریٹری جنرل یو این نے کہا کہ امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں غریب ریاستیں غربت کے بدترین دور سے گزر رہی ہیں اُس کے باوجود بھی امیر ممالک کا رویہ درست نہیں ہورہا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امیر ممالک نے صرف اپنے فائدے کیلئے عالمی مالیاتی نظام ڈیزائن کیا،امیر ممالک سالانہ 500 ارب ڈالر دوسرے ممالک کی مدد کیلئے فراہم کریں تاکہ وہ مشکلات سے باہر آسکیں اور اُن کی تعلیم، صحت اور معاشی نظام بہتر ہوسکے۔

    رواں برس میں پہلی اور آخری بار چاند آج رات خانہ کعبہ کے عین اوپرآگیا

    واضح رہے کہ 46 ایل ڈی سی کا سربراہی اجلاس عام طور پر ہر 10 سال بعد منعقد ہوتا ہے لیکن 2021 کے بعد سے کورونا وائرس کی وجہ سے سمٹ کو دو بار مؤخر کیا گیا،رواں برس اجلاس میں دوغریب ترین ممالک افغانستان اورمیانمار قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کیونکہ ان کی حکومتوں کو اقوام متحدہ کے ارکان تسلیم نہیں کرتے جبکہ دنیا کی کسی بھی بڑی معیشت کے رہنما نے شرکت نہیں کی۔

  • وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات اور امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات اور امیر قطر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سے قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمٰن الثانی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : قطری سفیر نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر قطری قیادت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی قطر کی خواہش کا اعادہ کیا-

    سعودی سفیر شہباز شریف کو مبارکباد دینے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

    وزیراعظم نے قطری قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر قطری سفیر کا شکریہ ادا کیا اور قطر پاکستان تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہا ر کیا-

    وزیراعظم نے افغان امن عمل میں سہولت کار کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور قطر افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کیلئے بھی کام کرتے رہیں گے قطر خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ایک بڑی آبادی کا گھر ہے پاکستان اور قطر کے مابین مضبوط بنیادوں پر قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں-

    دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں پوری حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار اور امیرِ قطر کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر اعظم نے پاکستان اور قطر کے مابین معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری،توانائی،مواصلات، فوڈ سیکیورٹی اور دیگر اہم شعبے پاکستانی افرادی قوت کی فلاح و بہبود کے لیے قطر کے اقدامات کو بھی سراہا۔

    شہباز شریف نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک افغان عوام کے لیے امن ، استحکام اور انسانی امداد کے لیے مل کر کام کرتے رہیں اس موقع پر وزیر اعظم نے امیرِ قطر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔

  • اسلام اباد:امیر قطر اور عمران خان کے درمیان معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری

    اسلام اباد:امیر قطر اور عمران خان کے درمیان معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری

    اسلام آباد:پاکستان اور قطر کے درمیان نئے دور کا آغاز.اسلام آباد میں ایک تقریب میں عمران خان اور امیر قطر حمد الثانی کے درمیان معاہدوں اوریادداشتوں پر دستخطوں کا سلسلہ جاری ہےاور اس وقت یہ دورہ بڑی اہمیت کا پیش خیمہ بنا ہوا ہے. اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے سفیر اور اعلیٰ حکام بھی اس تقریب میں شریک ہیں.پاکستان اور قطر کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے .دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور تجارت کی ترقی کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے.

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل کے ایک معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں. ذرائع کے مطابق دونوں رہنما وں کے درمیان خطے کی سیکورٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا اور اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کرنے کا عہد بھی کیا گیا . یاد رہے کہ اس قبل قطر پاکستانیوں کے لیے ایک لاکھ نوکریوں کا وعدہ بھی کرچکا ہے .پاکستان کے قطر کے ساتھ معاملات کو اس وقت بڑی اہمیت اس لیے بھی دی جارہی ہے کیونکہ دنیا عرب میں سعودی عرب اور قطر کے درمیان کچھ عرصے سے تعلقات ٹھیک نہیں ہیں. پاکستان قطر اور سعودی عرب کے درمیان پیدا ہونے والی دوری اور چپلقش کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرہا ہے اور یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں عمران خان قطر اور سعودی عرب کے درمیان فاسلے کم کرنے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں