Baaghi TV

Tag: امیر مقام

  • ن لیگ کی طرف سے فردوس جمال کو ایک کروڑ‌روپے کا امدادی چیک

    ن لیگ کی طرف سے فردوس جمال کو ایک کروڑ‌روپے کا امدادی چیک

    اداکار فردوس جمال جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں ان کے بیٹے کا کہنا ہےکہ وہ بہتری کی طرف جا رہے ہیں. اداکار فردوس جمال کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسلم لیگ نے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا ہے یہ چیک انہوں نے اداکار کو علاج معالجے کےلئے دیا ہے. ایک کروڑ روپے کا چیک مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام اداکار فردوس جمال کے گھر لیکر گئے. اس موقع پر فردوس جمال نے مسلم لیگ ن اور امیر مقام کا شکریہ ادا کیا . یہ چیک انہیں آرٹسٹ ویلفئیر فنڈ سے دیا گیا امیر مقام نے اداکار کے ہونے والے علاج کی مکمل تفصیلات لیں اور فردوس جمال کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی جماعت ان کے ساتھ ہے، امیر مقام نے کہا کہ ان کی شوبز انڈسٹری کے لئے بیش بہا خدمات ہیں

    جنہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا. یاد رہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال کینسر کے مرض‌سے جُوج رہے ہیں یہ خبر کچھ ہفتے پہلے سامنے آئی ، تاہم اداکار کا علاج جاری ہے. اداکار فردوس جمال نے پاکستان ٹیلی ویژن کےلئے ایسے ڈرامے کئے جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا. فردوس جمال کم مگر معیاری کام کرنے کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، وہ بولڈ‌ ہیں جو انہیں ٹھیک نہیں لگتا بول دیتے ہیں، ماہرہ خان کی اداکاری انہیں‌پسند نہیں لہذا انہوں نے کھل کر اپنی بات کی اور اس کے بعد ہونے والی تنقید کو بھی کھلے دل سے قبول کیا.

  • عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،نواز شریف

    ن لیگی رہنما امیر مقام نے لندن کا دورہ کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی

    ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو موقف سے آگاہ کیا، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کردیا،تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں،ن لیگ کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ابھی تک واپس نہیں آئے،نواز شریف جب لندن گئے تھے تو عمران خان کی حکومت تھی، اب ان ہاؤس تبدیلی کے بعد نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف وزیراعظم بن چکے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی ن لیگ کی حکومت بن چکی ہے، نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ن لیگ کا کہنا ہے کہ علاج کے بعد ہی واپسی ممکن ہو سکے گی، کیونکہ کرونا کے دنوں میں نواز شریف کا علاج نہیں ہو سکا، ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں، امیر مقام کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے

    شہباز شریف وزیراعظم بنے تو اسکے بعد انہوں نے بھی کابینہ کے ہمراہ لندن کا دورہ کیا تھا اور نواز شریف سے ملاقات کی تھی،اس دوران لندن میں اہم اجلاس بھی ہوئے تھے، جس میں ن لیگ کی جانب سے اہم فیصلے کئے گئے تھے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز