Baaghi TV

Tag: امیشا پٹیل

  • بلاول کو تنقید کا نشانہ بنانے پرعبدالقادر پٹیل کا شیخ رشید کو کرارا جواب

    بلاول کو تنقید کا نشانہ بنانے پرعبدالقادر پٹیل کا شیخ رشید کو کرارا جواب

    کراچی :بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بنانے پر عبدالقادر پٹیل نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی کرکے میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا عالمی وقار دیکھ کر شیخ رشید کا جلنا بنتا ہے۔

    پی پی رہنما عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مختصر مدت میں دنیا میں پاکستان کا اعتماد بحال کیا ہے۔

    عبدالقادر پٹیل نے کہا وزیر خارجہ کیخلاف شیخ رشید کی بیان بازی کا مقصد میڈیا میں زندہ رہنے کے سوا کچھ نہیں، شکر ہے قومی اسمبلی گٹر زبان والے سے پاک ہوگئی ہے، شیخ رشید کے فریڈم ہاوس میں کیا کیا مشقیں ہوتی ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔

    واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلاول بھٹو 2 ہفتوں سے امریکا میں مزے کررہا ہے، اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

    دوسری طرف وزیر محنت و افرادی قوت سندھ اور رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ عمران نیازی ملک کیلئے بدنامی کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ملک کی سلامتی کو بھی کھیل سمجھ رہے تھے ، قوم نیازی صاحب سے پوچھ رہی ہے گھناؤنے کھیل میں میچ کس کے ساتھ فکس کیا تھا۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سفارتی سائفر کی غلط تشریح کرکے ملک کے خارجہ امور کو تماشہ بنایا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بڑی محنت کرکے ملک کی دوبارہ ساکھ قائم کی ہے جبکہ عمران کی نالائقی اور کرتوت کی وجہ سے کوئی حکمران ان سے ملنا گوارا نہیں کرتا تھا۔

    رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے عمران خان کی فنڈنگ خاص ایجنڈے کے تحت کی تھی جبکہ عمران نیازی نے نوجوان نسل کو گمراہ کرکے مہذب معاشرے کو بھی تباہ کیا ہے۔

  • اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔
    یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔

    جس میں یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے وکیل روی پنتھ نے کہا کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

    امیشا کے خلاف اندور میں 10 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کیس میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا انہوں نے مبینہ طور پر فلم پروڈکشن کے نام پر اندور کی رہائشی نشا چھیپا سے 10 لاکھ روپے نقد لیے تھے۔نشا کو 24 اپریل 2019 کو امیشا نے چیک دیا تھا جب چیک اندور میں واقع بینک میں پیش کیا گیا تو چیک باؤنس تھا-

    اس سے قبل 2019 میں، رانچی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے معاملے میں امیشا کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا۔ شکایت کنندہ پروڈیوسر اجے سنگھ نے الزام لگایا تھا کہ امیشا اور اس کے بزنس پارٹنر نے ان سے ایک نئی فلم کے لیے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے لیے جو 2018 میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔ بعد میں امیشا نے 3 کروڑ کا چیک دیا جو باؤنس ہو گیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل فلم ’’کہونا پیار ہے‘ وعدہ اور ’’غدر‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

    سکھوں کو”دہشت گرد "کہنے پرنئی دہلی کی اسمبلی نےکنگنا کوطلب کرلیا