Baaghi TV

Tag: اناج

  • ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں دھماکا

    ترکی کی ڈیرنس بندرگاہ کے قریب اناج کے سائلوز میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے ۔

    باغی ٹی وی: ترکی کے صوبے ”کوکیلی“ کے گورنر یاووز نے پیر کو بتایا کہ اناج بورڈ کے سائلوس کے قریب تقریباً دو بجکر 40 منٹ پر ایک دھماکہ ہوا گورنر کے مطابق ابتدائی جائزے سے پتہ چلا ہے کہ دھماکا ایک جہاز سے سائلو میں گندم کی منتقلی کے دوران گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے ہوا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دھوئیں کے ایک بڑے بادل کو دکھایا گیا ہے۔


    گورنر نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ گندم کی دھول کے کمپریشن کی وجہ سے دھماکا ہوسکتا ہے، لیکن ہم ہر ممکنہ وجہ کی چھان بین کر رہے ہیں ہم نے اپنے ساتھیوں کو جائے وقوعہ سے فوری طور پر بچایا اور فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہمارے پاس اب تک 10 زخمی ہیں، جن میں سے دو کی حالت قدرے زیادہ سنگین ہے۔

    بھارت چاند کے بعد سمندر میں بھی مشن بھیجے گا

    تاہم ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”انادولو“ نے پیر کو بتایا کہ زخمی ہونے والے 12 افراد میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ترک حکام نے بتایا کہ واقعے میں 13 سائلوز اور آؤٹ بلڈنگز کو نقصان پہنچا وزارت نقل و حمل کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

    برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

  • روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم:یورپی یونین

    روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم:یورپی یونین

    یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزیپ بوریل نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے اناج کی یوکرین سے برآمدات کا راستہ روکنا ایک حقیقی جنگی جرم ہے۔

    جوزیپ بوریل کا یہ بیان یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے لکسمبرگ پہنچنے پر جاری کیا گیا۔ انہوں نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ لوگوں کی بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے اور روسی حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ جرمن حکومت ریل نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے پولینڈ اور رومانیہ کی مدد کرے گی تاکہ یوکرین سے کئی ملین ٹن اناج کی درآمدات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اعلان کیا کہ یوکرین سے اشیائے خور و نوش کی برآمدات کو یقینی بنانے کے معاملے پر جرمنی آئندہ جمعہ کو ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

    روس نے بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ ترکی نے یہ تجویز دی ہے کہ سمندر میں سی مائنز(Sea Mines) کے ارد گرد موجود جہازوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روس نے بدھ کے روز بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے یوکرین کے اناج کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن راہداریوں کے قیام کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔

    روس کے اقوام متحدہ کے لیے مقرر کردہ سفیر واسیلی نیبنزیا کا کہنا ہے کہ ’ہم محفوظ راہداریوں کے قیام کے ذمہ دار نہیں ہیں تاہم، اگر راہداری قائم ہو جائے تو ہم یوکرین کے جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کر سکتے ہیں‘۔رپورٹ کے مطابق، روس کے علاوہ ترکی نے بھی یوکرین کے اناج کے جہازوں کی مدد کے لیے ایک تجویز پیش کی ہے۔

    ترکی نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ سمندر میں سی مائنز(Sea Mines) کے ارد گرد موجود یوکرینی جہازوں کی رہنمائی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انقرہ ابھی تک اس منصوبے پر ماسکو کے ردعمل کا انتظار کررہا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چونکہ یہ معلوم ہے کہ سی مائنز(Sea Mines) کہاں موجود ہیں، اس لیے تین بندرگاہوں پر کچھ محفوظ راستے بنائے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ روس کے حملے اور بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے بعد سے یوکرینی اناج کی ترسیل رک گئی ہے، جس سے اناج، کھانا پکانے کے تیل، ایندھن اور کھاد کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ یوکرین کی برآمدات اور روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کی بحالی کے لیے ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • دنیا ہم سےسستے داموں گندم اوراناج لینےکےلیےعالمی منڈیوں تک رسائی دے:روس

    دنیا ہم سےسستے داموں گندم اوراناج لینےکےلیےعالمی منڈیوں تک رسائی دے:روس

    ماسکو:دنیا ہم سے سستے داموں گندم اوراناج لےکراپنی ضروریات پوری کرے،اطلاعات کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج صحافیوں کو بتایا ہے کہ بین الاقوامی منڈی میں روسی اناج کی سپلائی کے لیے روس کے خلاف براہ راست اور بالواسطہ پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

    اطلاعات کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ماسکو دوسرے ممالک کے ساتھ روسی اناج کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہا ہے، تو انہوں نے جواب دیا، "آپ ولادی میرپوتن کا اس سلسلے میں بیان تو سُن چکے ہوں گے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ روسی اناج کی بڑی مقدار کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے متعلقہ پابندیوں کو ہٹانے کے لیے ضروری ہے جو براہ راست اور بالواسطہ لگائی گئی ہیں۔ یہ پابندیاں جہاز کی انشورنس سے متعلق ہیں، اناج لے جانے والے بحری جہازوں کے لیے یورپی بندرگاہوں میں داخلے کو ناممکن بنانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے ۔

    یورپی یونین کی طرف سے تین روسی ٹی وی چینلزپرپابندی:روس بھی جواب دینےکےلیےتیار

    ماسکو سے ذرائع کے مطابق کریملن کے ترجمان نے مزید کہا، "ابھی تک اس بارے میں کوئی ٹھوس بات چیت نہیں ہوئی۔ترکی کے ساتھ اناج کی فراہمی پر بات چیت کے بارے میں فالو اپ سوال کا جواب دیتے ہوئے، پیسکوف نے جواب دیا کہ یہ "یوکرائنی پہلو، یوکرائنی غلہ” ہے، جس پر ترکی کے ساتھ بات چیت کی جا رہی ہے اور "اس معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے”۔

    پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب روس کو "انسانی بحران ” کی طرف دھکیل رہا ہے، جب کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کی کوئی حقیقی بنیاد نہیں ہے۔نہ ہی روس اس قدرمعاشی طور پرکمزور ہے کہ وہ دیوالیہ ہوجائے

    روس کون ہوتا ہےپوچھنے والا کہ نیٹوفن لینڈ اورسویڈن میں‌ جوہری ہتھیارنصب کرے گا 

    ان کا کہنا تھا کہ "درحقیقت، مغرب جان بوجھ کرروس کی دیوالیہ کرنے کے چکروں میں ہے لیکن یہاں ہمیں ہمیشہ ایک ریزرویشن کرنا چاہئے – لیکن اس سے زیادہ خطرناک انسانی بحران ہے جس کا مغرب ذمہ دار ہے

    جب روس کے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھا گیا تو کریملن کے اہلکار نے وزارت خزانہ میں اس کی وضاحت کرنے کی تجویز دی۔انہوں نے کہا، "جہاں تک ادائیگیوں کے طریقہ کار کا تعلق ہے، بہتر ہے کہ ہماری وزارت خزانہ سے پوچھیں۔”

    3 جون کو، یورپی یونین نے روس مخالف پابندیوں کے چھٹے پیکج میں نیشنل سیٹلمنٹ ڈپازٹری (NSD) کو شامل کیا۔ NSD ایک روسی غیر بینکنگ مالیاتی ادارہ اور روس کا مرکزی ذخیرہ ہے۔ یہ 99.99% ماسکو ایکسچینج کی ملکیت ہے اور یہ اس کی سیٹلمنٹ ڈپازٹری ہے۔ اس کا استعمال سیکیورٹیز کی خدمت کے لیے کیا جاتا ہے، بشمول روسی حکومت کا قرض، اور مزید 17 قانونی اداروں کے قرض۔ پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد ادارے نے ڈپازٹری اور بینکنگ سرگرمیوں کے انعقاد میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا۔

    روس نے 61 امریکی شہریوں پرسفری پابندیوں کی تصدیق کردی

    پیسکوف نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان ملاقات اب ناممکن ہے کیونکہ کیف نے مذاکراتی عمل سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

    کریملن کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا موقف سب کو معلوم ہے: اعلیٰ سطح پر کوئی بھی میٹنگ نتیجہ خیز اور اچھی طرح سے تیار ہونی چاہیے۔