Baaghi TV

Tag: انادولو

  • امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق، ترک نیوز ایجنسی

    امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق، ترک نیوز ایجنسی

    ترک نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا۔

    ترک نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی ہے جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہوا ایران اور امریکا نے ثالثوں کو توسیع پر اتفاق سے آگاہ کر دیا ہے اور توسیع کی مدت طے کرنے کے لیے امریکا ایران کے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے اپریل میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد 17 جون کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا، تاہم بعد میں سیکیورٹی ضمانتوں اور آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری آمدورفت سمیت بعض اہم معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے بھی کیےامریکا نے ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنایا، جبکہ ایران نے جواب میں اردن، بحرین اور کویت سمیت متعدد عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنایا، جنگ بندی میں توسیع پر بنیادی اتفاق ہو گیا ہے، تاہم اس کی حتمی مدت ابھی طے نہیں ہوئی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں-