Baaghi TV

Tag: انتخابات 2024

  • انتخابات 2024:  ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

    انتخابات 2024: ن لیگ سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی،جائزہ رپورٹ

    لاہور: ایک سرکاری تنظیم کی جائزہ رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی-

    باغی ٹی وی : انگریزی اخبار دی نیوز سے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے بتایا کہ سرکاری تنظیم نے پولیس ذرائع، ریونیو ڈپارٹمنٹ، مزدور یونینز اور مختلف شعبوں میں پیشہ ور افراد کے انٹرویوز کے ذریعے جمع کی گئی معلومات کی بنیاد پر یہ تجزیہ پیش کیا ہے یہ جائزہ پولیس اسٹیشن اور یونین کونسل کی سطح پر کیا گیا ہے-

    دی نیاز کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ غلط اندازوں کے امکان کو دور کرنے کیلئے یہ سروے سائنسی انداز میں کیا گیا ہے، اگرچہ اب تک کیے گئے سروے میں ن لیگ کی مقبولیت کی شرح کے حوالے سے ایک پُرامید اندازہ لگایا گیا ہے کیونکہ نواز شریف کی واپسی کے بعد سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن اب تک کسی نے یہ جائزہ پیش نہیں کیا کہ پارٹی کتنی نشستیں جیت سکتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے بھی نواز شریف کو مستقبل کے وزیر اعظم کے طور پر پیش کیا ہے لیکن کیا وہ سادہ اکثریت حاصل کر پائیں گے یا نہیں اس کا جواب نہیں ہے لیکن اس سرکاری جائزے کے مطابق ن لیگ کو 115 سے 132 کے درمیان قومی اسمبلی کی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

    خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو شامل کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ پارٹی کے پاس سادہ اکثریت کے ساتھ تنہا حکومت بنانے کا موقع ہوگا، جہاں تک صوبائی اسمبلی کی نشستوں کا تعلق ہے، جائزے کے مطابق پنجاب اسمبلی میں انہیں 297 میں سے 190 کے قریب نشستیں مل سکتی ہیں یعنی ن لیگ کو صوبائی اسمبلی میں مکمل اکثریت مل سکتی ہے ن لیگ چند اضلاع کے علاوہ پنجاب میں کلین سوئپ کر سکتی ہے۔

    سرکاری اندازوں کے مطابق ن لیگ پنجاب میں ممکنہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ن لیگ مخلوط حکومتیں بنانے کامیاب ہوجائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس صرف سندھ میں حکومت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دی نیوز کے مطابق جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرکز میں پیپلز پارٹی کو 35 سے 40 کے نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 23 سے 29 کے درمیان سیٹیں حاصل کر سکتے ہیں، ایم کیو ایم کو 12 سے 14 نشستیں مل سکتی ہیں، جے یو آئی قومی اسمبلی کی 6 سے 8 نشستیں، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کو قومی اسمبلی میں دو سے تین نشستیں ملنے کی توقع ہے۔

  • انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    انتخابات 2024:انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے انتخابی مہم چلانے کا آخری روز 6 فروری مقرر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام سیاسی جماعتوں کو اس حوالے سے مطلع کیا گیا الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشننر ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے تحت 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے تک انتخابی مہم چلائی جاسکے گی۔

    پریس ریلیز میں کہا گیا کہ مقررہ کردہ وقت کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا، کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالا شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

    مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں پر مزید حملے کریں گے،امریکا

    امریکا میں یونیورسٹی طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی

  • بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا،اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں، آر اوز اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ڈیلیوری کا کام کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کےفتوے پر الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرےگا۔

    کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی

    کمیشن کے مطابق حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نےرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کی 12 جیلوں اور 17 جوڈیشل لاک اپ میں پابند سلاسل 3 ہزار قیدیوں میں سےصرف 166قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دے دیں، محکمہ جیل بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے کی 12 میں سے 7 جیلوں مچ ، مستونگ، ژوب، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، پشین اور سبی کے 162 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کیلئے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں دی ہیں۔

    پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

    ان میں سینٹرل جیل مچ کے 103قیدی، سینٹرل جیل مستونگ کے 3، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے 18، ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کے 15، ڈسٹرکٹ جیل ژوب کے 12، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے 6 اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے 5 قیدی شامل ہیں،صوبے کے 17 جوڈیشل لاک اپ میں سے صرف 2 قلعہ سیف اللہ، جوڈیشل لاک اپ کے 3 قیدیوں اور ڈیرہ بگٹی جوڈیشل لاک اپ کا ایک قیدی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے گا۔

    عمران خا ن کا سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے …

  • پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا،آصفہ بھٹو

    پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا،آصفہ بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی: آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی ملک گیر انتخابی مہم کے سلسلے میں کراچی کے علاقے لیاری کا دورہ کیا لیاری کے مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے غریب دوست اور عوام دوست منشور پیش کیا ہے، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی جیتے گی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی اور عوام مل کر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

    آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم غربت کےخاتمے،عوامی حکومت بنانے اور پاکستان کے عوام اور غریب محنت کشوں کو خوشحال بنانے کا وعدہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی نے لوگوں کو معیاری صحت اور بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی ہے سندھ میں ’’بینظیر مزدور کارڈ‘‘ کا اجرا شروع ہوگیا اور پھر دوسرے صوبوں تک بڑھایا جائے گا، ہم نے کراچی کے لوگوں کے لیے پیپلز بس سروس اور گرین بس لائن بس سروس شروع کی۔

    بھارتی وزیر کی تاریخی درگاہ کی جگہ مندر بنانے کی دھمکی

    انہوں نے کہا کہ سولر انرجی پارکس کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کی جائے گی علاوہ ازیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں اور تیر کے نشان کو ووٹ دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں۔

    پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

    نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے انتخابی منشور پر عمل نہیں ہوگا،بلاول زرداری

  • پاکستان تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے منشور کا اعلان کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب براہ راست ہوگا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پی ٹی آئی کےبیرسٹر گوہر خان نے منشور کا اعلان کرتےہوئےبتایا کہ نیا پاکستا ن نیا تبدیلی کا نظام ہمارے منشور کا حصہ ہے ، ایک جمہوری حکومت میں وزیر اعظم پاور کا منبع ہوتا ہے،تحریک انصاف حکومت میں آ کر آئینی ترامیم کرے گی کہ وزیراعظم کا انتخاب چند ایم این ایز کی بجائے ڈائریکٹ عوام کرے یعنی وزیراعظم عوام کی مرضی سے منتخب ہو کر آئے گا۔

    اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہم اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کر کے 4 سال کریں گےسینیٹ کی مدت پانچ سال کریں گے ، سینیٹ میں بھی ریفارمز لائیں گے ، آدھے سینیٹر براہ راست منتخب ہوں گے، اقتدار میں آکر عوام کے بنیادی حق کیلئے کریمنل پروسیجر کو تبدیل کریں گے، جس ٹیم نے چھ ماہ میں منشور کو تیار کیا وہ سامنے نہیں بیٹھ سکے ، ہمیں منشور دینے میں دشواری ہے تو پارٹی کیلئے اور کیا مشکلات ہوں گی۔

    پی ٹی آئی منشور سے متعلق بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ ہمارا سلوگن ’ ایک قوم ایک جیسے قانون، سب ہوں گے برابر ’ ہے ریاست مدینہ میں مدینہ جیسے قانون ہوں ،ہمارےسول اور کریمنل پی ایل ڈی قوانین بہت مشکل ہیں صحت کارڈ کو مزید بہتر کریں گے، ایجوکیشن میں پڑھا لکھا پاکستان بنےگا ، ہنر مند پاکستان سلوگن ہوگا، ایجوکیشن سسٹم میں بہتری لائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 168 صفحوں کا منشور پیش کیا ہے جو سب سے مختلف ہے، ایک ملک میں دو قانون نہیں ہو سکتے، قانون کی حکمرانی میں چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے ساری طاقت ایک ادارے کے پاس نہیں ہونی چاہیے، صحت کارڈ کو مزید بہتر کریں گے اپنے منشور میں چھوٹا خاندان خوشحال پاکستان ہمارا سلوگن ہوگا ، آبادی کو کنٹرول کرنے پر کام کریں گےپاکستان کی نوجوان نسل کیلئے مضبوط جواں خوشحال پاکستان سلوگن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ، ہم اداروں کو پرائیوٹائز کریں گے، ہم بچت کے نظام کی طرف بھی جائیں گے ، ماحولیات کی طرف سلوگن ہرا بھر خوشحال پاکستان ہوگا، ہم غیر ملکی فیول کے بجائے سولر کی طرف توجہ دیں گے ہمارے نشان آزاد ہیں لیکن ہمارے امیدوار آزاد نہیں، شاندار پاکستان شاندار مستقبل اور خراب ماضی سے چھٹکارہ ہمار سلوگن ہوگا، اقتدار میں آنے کے بعد ایک ٹرتھ اینڈ ریکنیسلیشن کمیشن بنایا جائے گا۔

  • الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے لیے اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا

    اسلام آباد: عام انتخابات 2024 میں انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جاسکیں گی۔

    باغی ٹی وی: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات کا آغاز کردیا، ووٹر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیج کر یہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
    https://x.com/SpokespersonECP/status/1751228657346150580?s=20
    ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 29 جنوری 2024 سے عوام الناس کو 8300 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات فراہم کے انتظامات کر لیے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    نوز شریف کو زیب نہیں دیتا کہ ایک صوبےکے عوام کو بیوقوف …

    الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ووٹرز کو اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے 8300 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بھیجنا ہوگا، یہ سروس 29 جنوری 2024 سے دستیاب ہوگی اور ہر ووٹر اس سروس کے ذریعے اپنے پولنگ اسٹیشن کا نام معلوم کر سکے گا۔

    بلاول بھٹو نے نواز شریف کے ساتھ مناظرے کے چیلنج کی شرط قبول کر …

    ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ اس سروس کے چارچز 2 روپے فی ایس ایم ایس ہیں، تمام ووٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اور گھر والوں کے ووٹ کی تفصیلات بروقت حاصل کر لیں تاکہ پولنگ اسٹیشن میں انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے-

    لاہور میں انتخابی مہم کے دوران حمزہ شہباز پرجوتا پھینکنے والے کی دھلائی

  • الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    الیکشن 2024: کوریج کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری

    اسلام آباد: : الیکشن کمیشن نے انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے غیرملکی صحافیوں کو اجازت نامے جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 13 ممالک کے 49 صحافیوں کو الیکشن کوریج کے اجازت نامے دئیے گئے ہیں، چین، جاپان، امریکا، برطانیہ،کینیڈا، فرانس ، ہانگ کانگ،سربیا، سویڈن، جرمنی، آسڑیلیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور کے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کیےگئے ہیں۔

    غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا ، الیکشن کمیشن کی جانب سے 2لاکھ ایکریڈیشن کارڈ پرنٹ کیےگئے ہیں یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکے لیے آئیں گے، عام انتخابات کے لیے تقریباً 136غیرملکی صحافیوں نےکوریج کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، بقیہ غیرملکی صحافیوں کوپراسس مکمل ہونے پر اجازت نامے جاری کیے جائیں گے-

  • کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔

    لاہور: این اے 123 لاہور میں ریلی کے دوران خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند کیں ، نواز شریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں، پنجاب میں اللہ کا کرم ہے کہ یہاں میٹرو چل رہی ہے ، آپ کو معلوم ہے ہم نے میٹرو بنائی تو مذاق اڑایا گیا ، کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا؟ جس نے لیون اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا، جہاں پر امراض جگر اور گردوں کا بہترین علاج ہورہا تھا۔ وہ کون تھا ؟ جس نے نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیئے، ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔
    https://x.com/pmln_org/status/1749387019497939128?s=20
    شہباز شریف کاکہناتھا کہ 8فروری ایک تاریخی دن ہے یہ آپ کے فیصلے کا دن ہے، اس دن آپ نے شیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی ، بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • 8 فروری کو ووٹ پر پہرا  دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    8 فروری کو ووٹ پر پہرا دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی،چودھری نثار

    راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے-

    باغی ٹی وی : چکری کے علاقے میں اپنے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ لوگوں آکر دیکھو کس طرح چکری والوں نے وفا کی، مجھے کسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت بالکل نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں آزاد الیکشن لڑنا مشکل ہے اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے، مخالفین نے ہمارے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی، میرے باپ دادا نے علاقہ کی خدمت کی، اب میرا بیٹا کرے گا۔

    چودھری نثار نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، 8 فروری کو ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے، عوام کی اجازت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

  • خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی  بنوں گا،پرویز خٹک

    خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی بنوں گا،پرویز خٹک

    نوشہرہ: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا اگلا وزیراعلیٰ میں ہی بنوں گا۔

    باغی ٹی وی: نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے چیئر مین نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام اب عمران، نواز، زرداری اورمولانا کے دلفریب نعروں سے باخبر ہوچکے ہیں ان کے سبز باغات دکھا نے کی حقیقت قوم جان گئی ہے ، یہ مداری کی طرح ڈگڈی کا کھیل تماشہ دکھا کر اپنا الو سیدھا کرنے میدان میں آتے ہیں اور جب یہ قوم کے ووٹوں سے اقتدار حاصل کرلیتے ہیں تو ان کے تیور ہی بدل جاتے ہیں۔

    پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اگر قائم تھی تو وہ میری وجہ سے تھی، جب میں نے راہیں جدا کیں تو نہ عمران رہا، نہ ان کی حکومت، ان کی سوچ یورپ اور امریکہ کی سوچ تھی، وہ صوبے کے غریب عوام کےمسائل سے بے خبر تھےانتخابات میں تو عمران خان اور پی ٹی آئی کا صفایا کر کےہی دم لوں گاخیبر پختونخوا میں 70 سےزائد امیدوار کھڑے کیے ہیں،پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ انہیں 25 سے 30 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

    معروف اداکار استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ قوم نے اس بار فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں صرف پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے خیبر پختونخوا کو ترقی کے سفر پر گامزن کریں گے اسلام کے نام پر ووٹ مانگنے والے ہمیشہ اسمبلیوں میں پہنچ کر غریب عوام کو بھول گئے، انہوں نے منتخب ہو کر صرف اور صرف لوٹ مار کی ، مولانا فضل الرحمان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آئی؟ یہ اسی لوٹ مار کی ہے۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    2 بینکوں کی دائر دو الگ الگ اپیلیں مسترد،متاثرین کو روپے ادا کرنے کا …