Baaghi TV

Tag: انتخابی مہم

  • پی ٹی آئی کا فوری انتخابی مہم شروع کرنیکا فیصلہ، پرویزالہیٰ

    پی ٹی آئی کا فوری انتخابی مہم شروع کرنیکا فیصلہ، پرویزالہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان ہفتے کی شام سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیں گے، ن لیگ پریشان ہے کہ اس کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، عمران خان سیاست کے ہیرو ہیں ، عوام کے دلوں میں بستے ہیں، حکمران عدلیہ کوتقسیم کرنےکی سازش کر رہے ہیں،عدالتی بینچ کے فیصلوں سے مرضی کا مطلب اخذ کیا جا رہا ہے، عدلیہ کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے،حکومت آئین اورعدلیہ سے کھیلنےکی کوشش نہ کرے ،آئین اور عدلیہ سےکھیلنے کی کوشش کی گئی تو وکلا بھرپور مزاحمت کریں گے پی ڈی ایم کو الیکشن کے نام سے سیاسی موت نظر آ رہی ہے،

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو جانبدار بنادیا، مذاق بنا دیا گیا ہم بار بار خبردار کر تے رہے کہ ان سے معیشت نہیں چلنی،گزشتہ روز واضح فیصلے پر زیر قانون اور اٹارنی جنرل نے کیا کہا سب کو علم ہے اسحاق ڈار چار ماہ آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھاتے رہے، آج دوست ممالک، عالمی اداروں کو پی ڈی ایم پر اعتماد نہیں رہا، شوکت ترین اورعمران خان پرجعلی پرچے بنوا دیئے گئے،ملک کو نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، عوام مایوس ہوچکے ہیں ، مایوسی غصے میں تبدیل ہورہی ہے، ہمارا ملک 11 ماہ پہلے کہاں کھڑا تھا، اب کہاں ہے، کوئی امید نہ رکھے کہ یہ لوگ باہر نکل سکیں گے، دنیا کو پتہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت منتخب نہیں،عمران خان نے لیگل ٹیم تشکیل دے دی ہے، جعلی کیسز سے کچھ نہیں ہوتا معاملات آگے چلے گئے ،سنا ہے حکمرانوں نے ذمہ داروں کو کہا کہ الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف سے بات نہیں کرینگے

  • کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی:این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ،پولنگ کل ہو گی

    کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا پولنگ کل اتوار کو ہوگی-

    باغی ٹی وی :این اے 245 پر پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں دست بردار ہوگئے ہیں پی ایس پی کے امیدوار اور فاروق ستار بھی انتخابی میدان میں ہیں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں کانٹے کامقابلہ متوقع ہے انتخابی دنگل میں 15 امیدوار مد مقابل ہیں۔

    اسلام آباد میں جلسے،جلوس پر پابندی عائد ہے،ضلعی انتظامیہ

    ضمنی الیکشن میں 5 لاکھ 15ہزار ووٹرز کے لئے 263 پولنگ اسٹیشن اور 1052 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں 2018ء کے مقابلے میں 71463 ووٹرز کا حلقے میں اضافہ ہوا ہے۔

    رات12بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ انتخابی مہم کے آخری روز سیاسی جماعتوں کی جانب سےمختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں حلقے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے پرچم اور امیدواروں کے بینرز آویزاں تھے ۔

    پاکستان ہاؤس سے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کی جانب سے ریلی نکالی گئی اس سے پہلے تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے این اے 245 کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی جبکہ ایم کیو ایم نے سندھ میں نئی حلقہ بندیوں کو الیکشن سے پہلے دھاندلی قرار دے دیا-

    صدر مملکت نے 128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تقرری کی منظوری دیدی

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیوں سے اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔ کراچی اور حیدر آباد کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کیا گیا۔ کہیں 90 ہزار، تو کہیں 25 ہزار کا حلقہ بنا دیا گیا۔ اپنے حق کیلئے مقدمہ کہاں پیش کریں؟

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ عوام 21 اگست کو تالے پر ہی ٹھپہ لگائیں جو سیاسی جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں ان کو بے نقاب کرنے آیا ہوں –

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں حلقے میں ریلی نکالی گئی عمران اسماعیل نے کہا ویسےتو اس کی ضرورت نہیں تھی لوگوں کے دل میں عمران خان رہتا ہے لوگوں کے دماغ میں عمران خان کا پیغام پہنچ گیا ہے۔

    لاہور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمالکان کا تشدد، میاں بیوی گرفتار

  • ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا وقت ختم،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کا وقت ختم،لاہور، بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

    پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا، انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے آخری روز فیصل آباد اور لاہور میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور اور ملتان میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں اور امیدوار 15 جولائی کی رات انتخابی مہم ختم کردیں، مقررہ وقت کے بعد جلسہ جلوس کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پنجاب اسمبلی ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم ختم ہو گئی.

     

    لاہورنواز شریف کا تھا،ہے اور رہے گا،مریم نواز

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب،پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں حلقہ پی پی125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔ لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا۔

    17 جولائی کا الیکشن نہیں جہاد ہے،عمران خان

    پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار ووٹروں کو منانے کے لیے آخری جتن کر رہے ہیں اور وعدے قسموں کا کھلا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب ضمنی انتخابات کے دوران ماحول سازگار رکھنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کو ضمنی انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران اسلحہ بردار اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائےگی۔ پولنگ کے دوران شر پسند عناصر سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیر صدارت امن و امان اور ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے اجلاس منوقد ہوا. ئی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلحہ رکھنا اور اس کی نمائش پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا جا چکا ہے،الیکشن کے دوران کسی کو اسلحہ رکھنے کی اجازت نہ ہوگیی،اسلحہ سے پاک کمپین کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ،دھاندلی کا الزام لگانے والے اب افسران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، تحریک انصاف یقینی شکست دیکھ کر لوگوں کو بدامنی پر اکسا رہی ہے ،امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کے پنجاب داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پنجاب حکومت کی اطلاعات تھیں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے بھی خط موصول ہوا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پنجاب میں پرتشدد کاروائیاں کرنا چاہتے ہیں،پنجاب میں پرامن ،صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے گا.اسلحہ کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے گا ، بد امنی پھیلانے والے عناصر سے قانون آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا ۔ تحریک انصاف کے مسلح جتھے اپنی سازش میں ناکام ہوں گے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 47 لاکھ 30 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 53 ہزار657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئےہیں۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز اور فارمز کی ریٹرننگ افسران کو ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آر اوز کے مجاز نمائندوں کو بیلٹ پیپرز وصولی کے لیے طلب کیا ہوا ہے، تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی اسلام آباد میں ہوئی، تمام بیلٹ پیپرز سخت سکیورٹی میں متعلقہ حلقوں میں پہنچائے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے لاہور کے 4 حلقوں سمیت بھکراورملتان میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے مطابق یہ تمام حلقے انتہائی حساس ہیں اس لئے سکیورٹی میں رینجرز کو ڈالا گیا ہے، پاک فوج کو 4 حساس حلقوں میں تعینات کرنے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان، بھکر اور لاہور کے حلقے انتہائی حساس ہیں، تمام انتخابی حلقوں میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات ہو گی۔

    دوسری جانب رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخاب کے محاذ پر پی پی 158 کا حلقہ سیاسی طورپر انتہائی متحرک نظر آرہا ہے، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، سیاسی جماعتوں کے ووٹ بینک کے ساتھ ساتھ امیدواروں کا اپنا اثرو رسوخ اہم کردار ادا کرے گا۔

    پی پی 158 واحد حلقہ ہے جہاں ڈی سیٹ ہونے والے سابق صوبائی وزیر علیم خان مقابلے میں نہیں، تحریک انصاف نے میاں اکرم عثمان اور مسلم لیگ ن نے رانا احسن شرافت کو انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا.پی پی 158 کے حلقے میں ٹوٹل آباد ی تین لاکھ 64 ہزار 205 ہے، کل ووٹر ایک لاکھ 95 ہزار 777 ہیں، مرد ووٹرز ایک لاکھ پانچ ہزار دو سو انہتر جبکہ خواتین ووٹرز نوے ہزار پانچ سو آٹھ ہیں، پی پی 158 میں گلبر گ ، گلدشت کالونی، اپرمال، شاد مان ،شاہ جمال، دھر م پورہ ،گڑھی شاہو اورصدر کے علاقے شامل ہیں،اس حلقہ کے عوام مسائل بارے شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اس حلقے میں پارٹی چیئرمین عمران خان بھی ایک ورکر کنونشن سے خطاب کرچکےہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدار رانا احسن شرافت کی مہم میں لیگی رہنما بھی پیش پیش ہیں۔ سابق صوبائی وزیرعلیم خان ڈی سیٹ ہونے کے بعد الیکشن تو نہیں لڑ رہے لیکن رانا احسن کے ساتھ مکمل تعاون ضرور کر رہے ہیں۔لاہور ہی کے حلقہ پی پی 167 میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے.

    پنجاب کے ضمنی انتخابات میں خوشاب کے حلقے پی پی 83 نے خاص اہمیت حاصل کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض کارکن ملک حامدمحمود ڈھل ٹوانہ جبکہ مسلم لیگ ن کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاءاپنی اپنی پارٹیوں کی جانب سے ٹکٹ جاری نہ کیے جانے پر آزاد حیثیت سے میدان میں اتر رہے ہیں۔حلقہ پی پی 83 خوشاب میں ووٹوں کی کل ووٹوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 428 ہے۔ جس میں مرد ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 279 ہے جبکہ اس حلقہ میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار149 ہے۔ اس حلقے میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 215 ہےجس میں53 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز ہیں اور53 ہی مردوں کے لیے وقف کیے گئے ہیں اور 109 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی کل تعداد 626 ہے جن میں سے 328 مردوں کیلئے اور 298 خواتین کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ خوشاب کے حلقے پی پی 83 میں سات آزاد امیدواروں سمیت 10 امیدوار انتخابی میدان میں مدِ مقابل ہوں گے۔حلقہ پی پی 83 سے کسی بھی خاتون امیدوار نے انتخابی میدان میں حصہ نہیں لیا۔

    مسلم لیگ ن نے ملک امیر حیدر سنگھا کو میدان میں اتارا ہے۔ ملک امیر حیدر سنگھا منحرف سابق ایم پی اے ملک غلام رسول سنگھا کے بھائی ہیں۔ اس حلقے میں تحریک انصاف نے ملک حسن اسلم اعوان کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا ہے، جن کا بطور امیدوار یہ پہلا الیکشن ہے۔ملک حسن اسلم خان خوشاب سابق وفاقی وزیر تجارت و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک نعیم خان اعوان مرحوم کے بھانجے ہیں اور پی ٹی آئی کے موجودہ مستعفی ایم این اے ملک اعوان کے چھوٹے بھائی ہیں۔تحریک لبیک پاکستان نے اپنے فعال کارکن زمرد عباس خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کو جھنگ میں بڑا دھچکا لگ گیا، مخدوم فیصل صالح حیات نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مخدوم فیصل صالح حیات نے جھنگ آمد پر پی پی 125 فیصل حیات جبوانہ اور پی پی 127 مہر اسلم بھروانہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور الیکشن مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم بھی کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد 20 حلقہ میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا جب کہ 5 مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے۔

    زرائع کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات سے قبل 17 جولائی کو صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر سیاسی جماعتوں میں ایک ایسا سیاسی معرکہ ہونے جا رہا ہے جو کہ ناصرف پنجاب میں سیاسی بحران کو ختم کرے گا بلکہ اگلے وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی انہی سیٹوں پر منحصر ہے۔ ان ضمنی انتخابات میں ملک کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی جو کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ سمجھا جاتا تھا، مگر گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ کو اصل ضرب اسی ضلع سے پڑی تھی اور مسلم لیگ ن کو اپنے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شکست سمیت بڑے بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس مرتبہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے چھ امیدواران انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔ حلقہ پی پی 7 میں کل 3 لاکھ 35 ہزار 295 ووٹ رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 71 ہزار 464 مرد ووٹرز جبکہ ایک لاکھ 63 ہزار 831 خواتین ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقہ پی پی 7 راولپنڈی کے اہم علاقوں کہوٹہ،کلرسیداں، مٹور ، نرڑ، بیور، نارہ، کلر سیداں شہر، چوآخالصہ اور دوبیرن کلاں پر مشتمل ہے۔ پی پی 7 میں دو بڑی برادریوں راجپوت اور اعوان کا اثر رسوخ ہے

    اس حلقے میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 57آتا ہے جس میں صداقت علی عباسی ایم این اے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کا تعلق بھی اسی حلقے سے ہے اور وہ کھل کر راجہ صغیر کی حمایت اور مہم چلا رہے ہیں۔ گزشتہ ا لیکشن میں مسلم لیگ ن کی اس حلقے میں کاررکردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھی اور وہ یہاں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹیں ہار گئی تھیں۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقے میں کل 266 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 36 مردوں، 35 خواتین اور195 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہیں، جبکہ قائم کیے جانے والے پولنگ بوتھ کی تعداد 789 ہے ، جن میں سے 396 مردوں اور 393 خواتین کے لیے مختص ہیں۔

    پاکستان مسلم لیگ ن نے راجہ صغیر احمد کو انتخابی میدان میں اتارا ہے، جو دوسری مرتبہ انتخابی عمل میں قسمت آزمانے جارہے ہیں۔ راجہ صغیر احمد نے 2018ء کے عام انتخابات میں اس حلقے سے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، ان کے مقابلے میں تحریک انصاف نے تجربہ کار سیاست دان کرنل (ر) محمد شبیر اعوان پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    دیگر جماعتوں کی بات کی جائے تو جماعت اسلامی پاکستان نے تنویر احمد جبکہ تحریک لبیک پاکستان نے منصور ظہور کو ایک بار پھر آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک کے امیدوار کو تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ میں کافی پزیرائی مل رہی ہے۔ اس حلقے میں لوگ ووٹ برادری اور شخصیت کو دیکھ کر ڈالتے ہیں۔

    پی پی 7 میں تحریک لبیک پاکستان جو کہ اپنی انتخابی مہم بھی زور و شور سے چلا رہی ہے اس حلقے میں حیران کن نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کے امیدوار منصور ظہور نے 2018 کے عام انتخابات میں 15 ہزار 68 ووٹ حاصل کیے تھے۔ پی پی 7 سے کسی بھی خاتون امیدوار نے انتخابی میدان میں حصہ نہیں لیا۔

    کل مسالک کے علماء بورڈ کے مرکزی قائدین نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے سیکرٹری اطلاعات سینٹرل پنجاب عندلیب عباس اور کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا مخدوم عاصم محمود کے ہمراہ پارٹی دفتر جیل روڈ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئےکہاکہ میں شکریہ ادا کرتا ہوں علما کرام کا جنہوں نے ہماری حمایت کا علان کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ صوبائی مشینری استعمال کر کے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، حمزہ شہباز پہلے دن سے غیر آئینی وزیراعلیٰ ہیں ،ہمارے امیدواروں کو نامعلوم نمبرز سے فون کالز آرہی ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز پہلے دن سے غیر قانونی وزیر اعلیٰ ہے لیکن ہم نے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے تک انہیں وزیراعلیٰ مان لیا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا حمزہ شہباز نے کسی طور پر انتظامی طور پر اثر انداز نہیں ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حیثیت نگراں وزیراعلیٰ سے زیادہ نہیں ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے پٹواریوں کے پاس کالیں جا رہی ہیں، ڈی پی او جھنگ کے خلاف پہلے ہی تحریک جمع تھی کیونکہ ضمنی الیکشن شیڈول کے بعد انہیں خلاف قانون ڈی پی او جھنگ لگا دیا گیا۔

    اسد عمر نے کہا کہ پولیس ہمارے لوگوں کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر، ڈی سی او لیہ اور ایس ایچ او چیچہ وطنی کے خلاف بھی شکایات آ رہی ہیں، یہ لوگ جو کام کر رہے ہیں وہ قانون اور الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، غیر قانونی کام کرنے والے افسروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔

  • عمران خان کا ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ

    عمران خان کا ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی امیدواروں کو تمام حلقوں میں ورکرز کنونشنز کرانے اور ان کی سپورٹ کرنے کیلئے9 سے زائد جلسے پلان کرنے کی ہدایت کر دی۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں فوج سے مدد طلب کرلی

    عمران خان نے لاہور کی تنظیم کو بالخصوص علیم خان کے حلقے میں ورکرز کنونشن رکھنے کی ہدایت کر دی انہوں نے کہا کہ ورکر کنونشنز اور جلسوں میں شریک ہو کر عوام کو متحرک کروں گا-

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ 26 جون، پی کے 7 سوات میں ضمنی الیکشن 26 جون اور پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات 17 جولائی کو شیڈول ہیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 24 جولائی اور این اے 245 کراچی میں 27 جولائی کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے صوبائی و قومی حلقوں کے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے لیے فوج سے مدد طلب کرلی ہے اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات،پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات، این اے 245 کراچی کے ضمنی انتخابات، پی کے 7 سوات کے ضمنی انتخابات کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے مراسلے میں گزشتہ انتخابات کے دوران پاک فوج کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات سمیت ضمنی و بلدیاتی الیکشن میں انتہائی حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں پر پاک فوج نے مثالی کردار ادا کیاحالیہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج نے سکیورٹی کی خدمات احسن طریقے سر انجام دیں امید ہے آئندہ انے والے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں بھی پاک فوج بہترین طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے گی۔

    وسٹ مارٹم کیلئے ڈاکٹرعامرلیاقت کی قبر کشائی 23 جون کو ہو گی

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ہر چیز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‏جب تک شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا-

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم جب اقتدار میں آئے تو اس وقت ملک بہت مشکل میں تھا، یہ لوگ پاکستان کو خسارے میں چھوڑ کر گئے تھے۔ کورونا بحران کے دوران ہم نے معیشت کو تباہی سے بچایا جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے غریب عوام کو صحت کارڈ بھی فراہم کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بلاول نےکہا بھارت سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں تو ہم نے بھی بھارت سے اچھےتعلقات بنانےکی کوشش کی، جب بھارت نےکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تو ہم نے ناطہ توڑدیا اور اب اگر آپ بھارت سے تعلقات بناتے ہیں تو یہ کشمیریوں سے غداری ہوگی ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب ایک ایجنڈے کے تحت یہ کام کررہےہیں، جب تک صاف اور شفاف الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہمارااحتجاج جاری رہےگا۔

    مطالبات منظور، خیبرپختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالہ کے باہر دھرنا ختم

  • لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

    لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے پر جھگڑا اور مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں ضمنی الیکشن سے قبل دو سیاسی گروپوں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر حملہ کر دیا پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر نے لیگی امیدوار پر تحریک انصاف کے دفتر پر حملےکا الزام لگا دیا-

    ایپل اور گوگل معاشرے اور صارفین کے لئے اچھے نہیں،بانی پروٹون میل

    شبیرگجرکا کہنا ہےکہ ن لیگی امیدوار نذیرچوہان نے مسلح گارڈز اور پولیس کے ہمراہ دھاوا بولا، لیگی امیدوار رات 2 بجے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دفتر سے پینا فلیکس اتارنے آئے، ان کے ہمراہ ڈولفن فورس اورپولیس اہلکاربھی تھےمسلح افراد نے فائرنگ کی جس سے ان کا بھتیجا زخمی ہوگیا جو اسپتال میں زیر علاج ہےانہوں نے پولیس پر واقعےکی ایف آئی آر درج نہ کرنےکا بھی الزام لگایا ہے۔

    اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں مارکیٹوں سے متعلق دفعہ 144 کےتحت پابندیوں کا اطلاق

    دوسری جانب امیدوار مسلم لیگ ن نذیر چوہان نے الزام لگایا ہےکہ انتخابی مہم کے بعد گھر جاتے ہوئے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی فائرنگ سے میری گاڑی کو نقصان پہنچا، فائرنگ سے ان کا بیٹا زخمی ہوا ہے فائرنگ پی ٹی آئی کے شبیرگجر، خالد گجر اور ان کے ساتھیوں نےکی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جھگڑا ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان بینر اتارنے کے معاملے پر ہوا۔

    واٹس ایپ نے گروپ وائس کال میں نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

  • پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں،امیدواروں سے ملاقات،انتخابی مہم پر مشاورت

    پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن کیلئے تیاریاں،امیدواروں سے ملاقات،انتخابی مہم پر مشاورت

    پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جنرل سیکٹری حماد اظہر اور سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس سے پی ٹی آئی کے ضمنی الیکشن کے ٹکٹ ہولڈر نے ملاقات کی ،ملاقات میں انتخابی کمپین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انتخابی کمپین کی پلاننگ بھی کی گئی.عندلیب عباس نے امیدواران کو انتخابی کمپین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی.

    ڈاکڑریاسمین راشد نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی بڑے مارجن سے ضمنی انتخابات جیتے گی ،
    پی ٹی آئی پوری تیاری کے ساتھ ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،امپورٹڈ حکومت ہر معاذ پر ناکام ہو چکی ہے،انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی کرنے پر مجبور ہیں امپورٹڈ حکمران صرف فوٹو سیشن کرنے میں مصروف ہیں.

    جنرل سیکٹری حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں نے آتے ہی غریب عوام کا معاشی قتل عام شروع کر دیا ہے. انہوں نے بتایا کہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے ورکر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا اوع ورکر کنونشن سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے .حماد اطہر نے کہا کہ حکمرانوں سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ،عوام سے مل کر مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے م حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب ہے
    اجلاس میں پی ٹی آئی کے امیدوار ان ملک ظہیر عباس کھوکھر ، میاں اکرم عثمان ، ملک نواز اعوان ، خالد گجر، شھنیلا علی،شیخ امتیاز محمود ، اویس یونس، وسیم رامے، ثاقب سندو
    رخسانہ نوید ،شنیلا روت اور دیگرنے شرکت کی

    دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں پی پی 168 کےضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس میں انتخابی مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس سے شیخ امتیاز محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا یونین کونسل کی سطح پر انتخابی مہم کو تیز کیا جائے گا ،چیئرمین عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے

    انہوں نے کہا کہ کارکنوں ڈور ٹو ڈور بھرپور کمپین میں حصہ لیں ، عوام لوٹوں کو مسترد کریں گے ، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ی پی 168 تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے
    پوری تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اترے ہیں