Baaghi TV

Tag: انتخابی نتائج

  • گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟حافظ نعیم

    انتخابی نتائج میں دھاندلی، شہر قائد کراچی میں‌جماعت اسلامی سڑکوں پر نکل آئی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر قیادت جعلی نتائج نامنظور مارچ کا آغاز ہو گیا ہے

    انتخابی نتائج کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جا رہا ہے، جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے کارکن موجود ہیں،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قبضہ گیروں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، عوام کی اسمبلی پریس کلب کے باہر بیٹھی ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ارکان نے سندھ اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا، فارم 47 کی بنیاد پر پورے مینڈیٹ پر قبضہ کر لیا گیا، (ن) لیگ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کا اتحاد جعلی قسم کا ہے یہ بدی کا محور ہے،پُرامن مظاہرے کریں گے اور چوکوں چوراہوں پر کھڑے ہوں گے، اپنے مینڈیٹ کو بازیاب کروانے کی تحریک چلا رہے ہیں، تم گولیوں اور آنسو گیس کے شیل سے کتنے لوگوں کو روک سکتے ہو؟اسمبلی سے جعلی لوگوں کا حلف تو کروا دیا گیا مگر اصل اسمبلی تو پورے سندھ میں سج رہی ہے، عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرو اور جو جیتا ہے اسے جیتنے دو

    دوسری جانب کراچی کنٹینرستان بن گیا،اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کو روکنے کیلئے کراچی پریس کلب،آرٹس کونسل،شاہین کمپلیکس روڈ سمیت سندھ اسمبلی کی طرف جانے والی سڑکوں پر کنٹینرز لگا دیئے،شارع فیصل، کارساز اور نرسری کے قریب کے راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے،راستوں کی بندش کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام ہو گئی ہے، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں،

    ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مارچ انتخابات میں دھاندلی پر کیا جارہا ہے، مارچ کا اختتام سندھ اسمبلی پر ہو گا، حافظ نعیم مارچ کے شرکاء سے خطاب اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سندھ اسمبلی کے قریب احتجاج پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، پُرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی اور جمہوری حق ہے سندھ اسمبلی کے قریب سیاسی کارکنوں پر تشدد ایک اور سیاہ باب ہے، اپنا حق ملنے تک دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رہے گا، کراچی میں جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے

    جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنان نے انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف کارساز کے مقام پر دھرنا دے دیا،سندھ اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے سندھ اسمبلی کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں.جمعیت علماء اسلام ف کے سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت جے یو آئی ف کے کارکنان کو پولیس نے کراچی ٹول پلازہ پر روک دیا گیا ہے،

    پُرامن احتجاج ہمارا حق ، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے،سردار عبدالرحیم
    جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہمارا احتجاج مینڈیٹ کی چوری کے خلاف ہے، جب تک چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملے گا احتجاج ہوگا، سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ساتھ ہیں،احتجاج میں جے یو آئی ف اور ایم کیو ایم حقیقی بھی ساتھ ہیں، پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے، احتجاج سے جعلی مینڈیٹ والی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

    سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی
    قبل ازیں نگران حکومت نے اجلاس سے قبل ریڈ زون میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا ہے،نگران وزیر داخلہ سندھ نریگیڈیئر (ر) حارث نوازکا کہنا ہے کہ آج 24 فروری کو سندھ اسمبلی اور اس کے اطراف سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے ہیں، شہر قائد کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے قریب کسی بھی قسم کے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر پابندی ہے،کسی بھی قسم کی شرپسندی اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، امن وامان کے قیام میں عوام، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں

    سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
    قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا ہے کہ پولیس نے سندھیانی تحریک اور عوامی تحریک کے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا، ہمارے کارکنان پر پولیس نے سخت تشددکیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والوں میں قومی عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری مظہر راہوجوبھی شامل ہیں، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر زینت سموں کو بھی پولیس نے کراچی پریس کلب سے گرفتار کیا ہے،ہمارے کارکنان کو آرٹلری میدان سمیت دیگر تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے

    پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن،یہ دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

  • انتخابی نتائج میں ردوبدل،سلمان اکرم راجہ کی درخواست،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

    انتخابی نتائج میں ردوبدل،سلمان اکرم راجہ کی درخواست،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

    آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کے انتخابی نتائج میں تبدیلی کا معاملہ،الیکشن کمیشن کے دورکنی کمیشن نے سماعت کی

    سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں وکیل مخدوم علی کے ہمراہ پیش ہوئے،عون چوہدری کیجانب سے وکلاء شہزاد شوکت اور رضاء الرحمان بھی پیش ہوئے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم جیت چکے لیکن 47 میں ہروا دیا گیا، عدالتی احکامات کے باوجود فارم 48 جاری کرتے ہوئے ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن اصلی فارم 45 عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرے، ہم 82 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے تھے لیکن ہمیں 13 ہزار سے ہروایا گیا،کمیشن فارم 45، 47, 48 سمیت دیگر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے کیونکہ ریکارڈ میں ردوبدل کا خدشہ ہے، جو ہم نے آپکو فارم 45 دیے ہیں اس کے مطابق صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے کاسٹنگ ووٹ میں واضح ہے، ہمارے مطابق ایک لاکھ دس ہزار جعلی ووٹ شامل کئے گئے، یہ کیسے ممکن ہے ووٹر صوبائی اسمبلی کا ووٹ کاسٹ کرے اور قومی اسمبلی کا ووٹ نہ ڈالے،میں نے خود پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا پھر یہ بات کررہا ہوں،میں رات ساڑھے بارہ بجے آر او آفس گیا لیکن مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا،اس کے بعد رات چار بجے پھر گیا لیکن ,دوبارہ اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، میں نے اس حوالے سے اپنی ویڈیوز بھی جاری کیں،

    عون چودھری کے وکیل نے کہا کہ این اے 128: یہ الیکشن ٹریبونل کا کیس بنتا ہے، یہ کیس الیکشن کمیشن کا نہیں بنتا، قانون کے مطابق فارم 47 بناتے وقت امیدوار کا ہونا ضروری نہیں، الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا.

    دوسری جانب ,الیکشن کمیشن این اے242کراچی کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،پینچ ون میں ممبرسندھ اور ممبر پنجاب نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فارم 45کے مطابق میں تیس ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں،مصطفی کمال کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس ایک جیسا فارم 45ہے،مصطفی کمال صرف فارم 47,48اور 49 میں جیتے ہیں،دیگر جماعتوں کے نمائندوں کے پاس بھی اصل فارم 45ہے،الیکشن کمیشن نے این اے242کراچی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

    آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

    مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

    انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

  • انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

    انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا

    سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کیخلاف تحقیقات کے لیے 5رکنی اعلی سطحیٰ جے آئی ٹی کمیٹی قائم کر دی گئی،وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آٗئی ایس آٗئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں،گریڈ 20 کے پی ٹی آے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل ہیں،وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ۔

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سابق رکن اسمبلی کے بیٹے کے ہاتھوں خاتون کی عصمت دری،بنائیں فحش ویڈیو

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

    شہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

    جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پراپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،مذموم سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے اور دباو ڈال کر وفاداری تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ۔جے آٗئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اند راج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی ۔تحقیقات کے دوران آٗئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی ہے،سرکاری افسران کیخلاف پراپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے.

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر انتخابات کے ایام میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا تو ہیں سوشل میڈیا پر جعلی بیلٹ پیپر بھی شیئر کیے جاتے رہے،سوشل میڈیا پر جعلی نتائج، جعلی فارم 45 بھی شیئر کیے جاتے رہے ہیں،

    سندھ ہائیکورٹ کا ٹویٹر سمیت تمام سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    :ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

    غریدہ فاروقی کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم، حکومت کا نوٹس

    اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا،ایف آئی اے حرکت میں،صحافی بھی طلب

  • دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کا دھرنا،عمران خان اگر چور ہے تو ہم سب چور ہیں، پیر پگارا

    دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کا دھرنا،عمران خان اگر چور ہے تو ہم سب چور ہیں، پیر پگارا

    انتخابی نتائج میں دھاندلی کے خلاف جی ڈی اے نے دھرنا دیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے،

    جی ڈی اے رہنما پیر پگارا نے احتجاجی دھرنے سے اپنے خطاب میں کہا کہ میری نظر میں عمران خان چور نہیں ، اگر عمران خان چور ہیں تو ہم سب چور ہیں ،پی ٹی آئی انٹر پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کردیے تھے ڈھائی تین ماہ پہلے ہی الیکشن کا نتیجہ بک چکا تھا ، ادائیگی بھی ہوچکی تھی ،الیکشن نے ثابت کیا اب کوئی قومی لیڈر نہیں رہا سب صوبائی بن گئے ،کیا بانی پی ٹی آئی سے پہلے جو آئے تھے کیا انہوں نے توشہ خانہ سے گاڑیاں نہیں لیں، جہاں انصاف ہوگا نہ عزت ہوگی تو امن و امان خراب ہوگا ،یی حکومت 8/10 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،یہ قدرتی نظام ہے، اگر سیلاب یا پانی آ رہا ہے راستہ روکو گے تو دوسری جگہ کو ڈبوئے گا، اب جو نوجوان نئے ووٹ آئے وہ ایک سیلاب تھا، جب سیلاب کو روکا گیا تو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار جیت گئے،سب کو ڈبو دیا،الیکشن کے دوران میں کہیں نہیں نکلا، گھر میں رہا، دوستوں نے کہا جلسہ کریں میں نے منع کر دیا، کارنر میٹنگ بھی نہیں کی، جو خود کام کرے،بسم اللہ، جلسہ مفت میں نہیں ہوتا، گھر سےباہر میں کیوں نہیں نکلا، ڈھائی تین مہینے الیکشن کا ریزلٹ بک چکا تھا اور ادائیگی بھی کر دی گئی تھی،

    پیر پگارا کے خطاب کے بعد جی ڈی اے نےدھرنا ختم کردیا

    جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمبولینس بار بار دھرنے سے گزر رہی ہیں چیک کریں کیا اس میں جیالے تو نہیں, سندھ کی عوام جاگ چکی ہے,سندھ کے ساتھ 15 سالوں میں جو کیا سامنے ہے,15 سال سے ہم پیغام دے رہے یہ محبت کو کمزوری سمجھے , ہمیں اگر اپنے ملک سے پیار ہے تو اسکی حفاظت کرنا جانتے ہیں , آج دھرنے کے شرکاء کا جوش جذبہ دیکھ کر جنگ آزادی کا جو دور سنا تھا وہ منظر آج لوگوں کو دیکھ کر آنکھوں میں گھوم گیا ,انگریز غیرت مند تھے ہمارا واسطہ پھر بھی غیرت مندوں سے نہیں پڑا, حُر جماعت کے علاقوں میں بغض میں جو سلوک کیا وہ میں نے دیکھا ہے , آج دھرنے کے شرکاء کے نعرے سوئے ہوئے کو جگا رہے ہیں ,

    ,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں ,فہمیدہ مرزا
    فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اسٹیٹ کے اندر اسٹیٹ بنادیا گیا ,18 ویں ترمیم کا مذاق بنادیا گیا ہے , الیکشن کمشنر نےکتنے میں سودا کیا؟ کیا قیمت لگائی سندھ کی،آج سندھ کے لوگوں کی نظریں جی ڈی اے اور پیر پگارا کی طرف ہیں ,جب تک سندھ کو حقوق نہ دلائیں ہم نے اطمینان سے نہیں بیٹھنا , اگر میں اور سائرہ بانو نیشنل اسمبلی کو ہلا سکتے تھے تو ہم سندھ کو بھی ہلا کر رکھ سکتے ہیں ,جب تک سندھ کے لوگوں کا حقوق نہیں دلاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے , اداروں سے کہتی ہوں پاکستان بنانے والوں کو دھتکارہ نہ جائے ,ہم اپنی زبان روک لیتے تھے اب ایسا نہ ہو لوگوں کے حقوق کیلیے ہم زیادہ بول جائیں , آج انگلیاں اٹھ رہی ہیں آپ کی طرف, خدارا ہوش کے ناخن لیں ,ہمارے ورکروں سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ,اگر کارکنوں کو کچھ کہا تو دمادم مست قلندر کر کے دکھائیں گے سندھ میں کچھ اور پنجاب میں آپ کچھ اور بات کرتے ہیں ,سندھ کی عوام کا خون کون چوس رہا ہے؟ کیا وہ چوہے جو گندم کھا جاتے تھے , جے یو آئی ف سمیت مختلف جماعتوں کے ساتھ جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی اتحاد بنے گا ،

    25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,ایاز لطیف پلیجو
    جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمجھا سندھ خاموش رہے گی, 15 سالوں میں سندھ کو کچلا گیا, دبایا گیا,آج لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے جمع ہو کر اعلان کیا سندھ اب تیار ہے جدوجہد کیلیے , الیکشن کا ووٹ کرسی کا فرد تبدیل نہیں کرتا, یہ کچھ بندوں کو قسمتوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے ,پیپلز پارٹی نے 15 سالوں میں سندھ کی عوام سے امید چھین لی ہے , پبلک سروس کمیشن میں نوکری پیسوں پر دیتے ہیں, ایم ڈی کیٹ کا پیپر یہاں 30 لاکھ میں بیچا گیا ,سندھ کے آباد گار کو فصل لگاتے معلوم نہیں ہوتا کہ فصل کی رقم کیا ملے گی , انہوں نے سمجھا سندھ کی عوام جھکی پڑی ہے ,آپ لوگوں کے جسم کو مارسکتے ہو انکی سوچ کو نہیں مارسکتے ,آج نعرہ لگاتے لوگوں کا اعلان ہے کہ پیچھے نہیں ہٹیں گے , پاکستان کے حکمرانوں اور پالیسی میکر کو کہتا ہوں 25 کروڑ پاکستانیوں کو کیا کالا بکرا سمجھ رکھا ہے کہ ذبح کردو ,پاکستان کا آئین حفیظ پیرزادہ نے بنایا, ان حُروں نے قربانی دی ،مشرف کے مارشل لاء کے سامنے بھی سندھ کے ججز لڑے تھے , سندھ کے لوگوں نے مقابلہ کیا, ایم آر ڈی میں سندھ کے لوگ لڑے , آپ نے سندھ کو وہ گمنام ریلوے اسٹیشن بنادیا جس پر کوئی گاڑی نہیں رکتی , تین صوبوں میں حکومت تبدیل ہوتی ہے سندھ میں نہیں ہوتی ,

    اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں,راشد محمود سومرو
    جامشورو:رہنما جے یو آئی (ف) کے رہنما راشد محمود سومرو نے جی ڈی اے کے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ دھرنا پیغام دیتا ہے کہ اگر مظلوم کی فریاد کے معنی بغاوت ہے تو میں باغی ہوں, 2012 میں اسی حیدرآباد میں پیر پگارا کی قیادت میں جلسہ ہوا تھا , میرے والد نے اس جلسے میں کہا تھا پیر پگارا میں سورہیہ بادشاہ کی خوشبو آرہی ہے ,ہم آپ کی قیادت میں انگریز کے بیٹوں کو بھگائیں گے ,

    ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ،یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔حافظ نعیم کا جی ڈی اے دھرنے سے خطاب
    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے جی ڈی اے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بہت بڑی تعداد میں حُر جمع ہوئے ہیں , یہ تاریخی دھرنا ہے, یہ ملین دھرنا ہے , سندھ جاگ رہا ہے ظالموں کے خلاف, جاگیرداروں, قبضہ گیروں کے خلاف , سندھ نے اپنی آزادی کا ثبوت دیا ہے , پیرپگارا کی قیادت میں شروع ہونے والی تحریک اب رکے گی نہیں، لوٹ مار اب نہیں چلےگی، سندھ کے وڈیرے عوام کے ٹیکس پر پل رہے ہیں،لوٹ مار کا یہ راج اب نہیں چلے گا ۔ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں انارکی ہو ۔یہ تحریک اب نہیں رکے گی ۔ایم کیو ایم نے حقیقی طور پر اس الیکشن میں 1 لاکھ ووٹ بھی حاصل نہیں کئے ۔یہ ہمارے پیسوں کو ہڑپ کرجاتے ہیں,
    لوٹ مار یا یہ راج اب نہیں چلے گا , مافیا سے آزادی حاصل کرنا ہوگی،ہم تصادم نہیں چاہتے ,سب اپنی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں ,35 سال سے جماعتیں اسلامی نے بوری بند لاشیں دینے اور بھتہ مانگنے والوں کا مقابلہ کیا ,یہ جنگ سندھی مہاجر کی نہیں ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے , مظلوم اور مجبور ایک ہوجائینگے تو آپ دیکھیں گے کہ ظالموں کو جگہ نہیں ملے گی, ان نتائج کو قبول نہیں کرتے , سپریم کورٹ نتائج کالعدم کرے , فارم 45 منگوائے جائیں, ہماری سندھ کی 7 سیٹیں چھینی گئیں, پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور جو جیتا ہے اسے جیتاؤ, مجھے چپ کروانے کے لیے تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست مجھے دی گئی،میرے ضمیر نے کہا یہ سیٹ تو تحریک انصاف جیتی ہوئی ہے،میں جواب دہ طاقتور لوگوں کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دہ ہوں،قیامت کے دن اللہ کو کیا جواب دوں،میں نے تحریک انصاف کی وہ سیٹ واپس کر دی

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    تحریک انصاف نے فارم 45 بین الاقوامی میڈیا کے سامنے رکھ دیئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان پریس کانفرنس میں موجود ہیں،راولپنڈی سے پی ٹی آئی امیدوار سیمابیہ طاہر نے تلاوت قرآن پاک کی،پریس کانفرنس سے پہلے قومی ترانہ پڑھا گیا

    پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی کے 45 حلقوں کی تفصیلات جاری کردیں، قومی اسمبلی کے 45 حلقوں میں فارم 45 کی بنیاد پر جیتے مگر ہمیں ہرا دیا گیا،ہرائی گئی 45 نشستوں کو ن لیگ کو 18 ایم کیو ایم کو 17 پیپلزپارٹی کو 6 سیٹیں دیدی گئیں،دو آزاد،ایک ایک سیٹ آئی پی پی اور مسلم لیگ ض کو دی گئی،

    تحریک انصاف کے رہنما ،ترجمان رؤف حسن کا کہنا تھا کہ 46 سیٹوں پر انتخابی عذرداری کی درخواستیں دی ہیں، 177 میں سے 92 سیٹوں پر ہماری کامیابی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ،پی ٹی آئی کے امیدوار کیخلاف الیکشن میں فراڈ کیا گیا، 29 سیٹوں سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے، جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے، یہ الیکشن دھاندلی کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،کئی حلقوں میں ٹرن آؤٹ کم تھا مگر ووٹ زیادہ نکلے،میڈیا کو دھاندلی کے ویڈیوزثبوت دکھائے جارہے ہیں،

    فارم 45،دستخط اور انگوٹھے کے نشانات تبدیل نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت
    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ الیکشنز میں فارم 45 بنیادی اور اصولی فارم ہے، اگر فارم 45 اور 47 میں کوئی فرق آجائے تو فارم 45 کو برتری حاصل ہوگی،انتخابات کے تمام نتائج فارم 45 میں کی گئی انٹریز ہیں، فارم 45 میں لگائے گئے انگوٹھے کے نشانات کو سائنز کی مدد سے باآسانی ویریفائی کیا جاسکتا ہے،مولانا فضل الرحمان بھی گواہی دے رہا ہے کہ امریکی دباؤ میں پاکستان میں رجیم تبدیل ہوئی، امریکہ کے دباؤ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ، پاکستان میں انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ، الیکشن کے دن پاکستان کے عوام نے کھل فیصلہ کیا ، فارم 45 اور فارم 47 کے نتائج سب کے سامنے ہیں دھاندلی کی گئی، دستخط اور انگوٹھے کے نشانات تبدیل نہیں ہوسکتے،

    جو کہتا ہے جیتا ہوں‌وہ فارم 45 دکھا دے مبارکباد دوں گا، شوکت بسرا
    پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ میں اس دھاندلی کے خلاف کل سپریم کورٹ میں بھی پیش ہوا ہوں، مجھے الیکشن کے لیے کمپین نہیں کرنے دی گئی، لوگوں نے اس کے باوجود مجھے اعتماد دلایا کہ یہ ووٹ پی ٹی آئی کا ہی ہے، ہمارے لوگ 48 گھنٹے تک آر او افس کے باہر بیٹھے رہے، ہمارے پاس وہ ویڈیوز بھی موجود ہیں جس میں جعلی پیپرز بنائے جا رہے ہیں،48 گھنٹے کے بعد مجھے بھی میرے حلقے سے ہرایا گیا،میں کل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہوا تھا، مجھے سپریم کورٹ سے 8 دن پہلے الیکشن سے پہلے اجازت دی گئی، مجھے الیکشن کمپین نہیں کرنے دی گئی لوگوں نے کہا ووٹ خان صاحب کی امانت ہے، 96710مجھے ووٹ ملے دوسرے نمبر نون لیگ کے امیدوار کے 72784 ووٹ ملے اور اعجاز الحق کو 58822 ووٹ ملے، صبح تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن نے اسکا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا، میں چیف جسٹس سے گزارش کروں گا مجھے اور اعجاز الحق کو بلائیں، وہ اپنے فارم 45 دیکھا دیں میں جیت کی مبارک باد انہیں دونگا،

    پریذائڈنگ افسران کو مارا گیا ان سے بکسے چھینے گئے،آر او آفس میں میرے اوپر تشدد کیا گیا،ریحانہ ڈار
    ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف ڈٹ گئی ہوں،سیالکوٹ نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،سیالکوٹ بانی پی ٹی آئی کا ہے، پریذائڈنگ افسران کو مارا گیا ان سے بکسے چھینے گئے،آر او آفس میں میرے اوپر تشدد کیا گیا،خواجہ آصف کی ایماء پر آر او آفس میں دھاندلی کی گئی،خواجہ آصف کے حلقے کا وزٹ کر کے آنے والے بتاتے تھے کہ ماں جی آپ جیت رہی ہیں 90 فیصد ووٹ لوگ آپ کو دے رہے ہیں،میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میرا گھر توڑا گیا، میری چادر اتاری گئی،میرے پاؤں پر شیشے مارے گئے،خواجہ آصف نے ڈی پی او حسن کے ساتھ ملکر مجھ پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے،میں عوام خاتون تھی مگر خواجہ آصف نے میرے بال کھینچوائے مری چادر اتروائی،میں نے خوف کے بت توڑ دیے ! اور اکیلی ماں بچوں کے بغیر باہر نکل آئی اور لاکھوں سیالکوٹ کے بہادر بیٹے بیٹیوں نے میرا ساتھ دیا.میں دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے بھی تیار ہوں،میں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ میرے پاس اصلی فارم 45 ہیں، آج ایک ماں انصاف کی منتظر ہے،

    شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ہم نے 3 سیٹیں جیتی تینوں پر ہی ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا،قومی اسبملی میں دن تین بجے تک ہماری نشیستن 154 تھیں۔ کے پے سے ہم 42 سیٹس پر کامیاب ہوئے لیکن الیکشن کمیشن نے صرف 32 امیدواروں کو کامیاب کیا۔اس الیکشن میں 1.25ملین ووٹ ہمیں صرف کراچی سے ملا،کراچی میں اتنی سیٹس کے باوجود ہماری کوئی کامیابی نہیں ہے،

    سیمابیہ طاہر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہمارے چیتے نے این اے 56 سے بھرپور لیڈ لی،بدقسمتی سے چوری کے ماہر حنیف عباسی نے رات 3 بجے ڈاکا ڈالا، ہم نے کراچی سے تمام سیٹیں جیتیں لیکن ہمیں ایک بھی نہ دی گئی، این اے 236 کراچی میں بہت زیادہ ظلم کیا گیا،

    دھاندلی واپس کی جائے بصورت دیگر جمہوریت کی یہ موت ہوگی،سلمان اکرم راجہ
    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق جو نتائج انے تھے ان کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا۔آٹھ فروری کی رات میں ان سے جس حد تک دھاندلی ہو سکی کی گئی۔آٹھ فروری کو جو عوام نے ووٹ دیا تھا رات کے اندھیرے میں انکو تبدیل کر دیا گیا۔ الیکشن سے قبل بھی تمام سیکیورٹی کو استعمال کیا گیا ۔سی رات جعلی فارم 45 بنائے گئے،یہ دھاندلی واپس کی جائے بصورت دیگر جمہوریت کی یہ موت ہوگی،ہم سے نشان چھینا گیا،کارکن اٹھائے گئے،سرکاری مشینری ہمارے خلاف استعمال ہوئی،8فروری کو عوام نے گرجدار آواز میں ووٹ دیا،پاکستانی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا،عوام نے مختلف نشانوں پر ووٹ دیکر ہمارا نشان چھیننے کا اقدام فارغ کردیا،اگر جعلی نتیجے بنانے ہیں تو الیکشن کرانے کا کیا فائدہ؟ہمیں تاریخی ووٹ ملا، پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،

    آراو افس کو بند کر کے کسی بھی پی ٹی آئی ایجنٹ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، ایاز امیر
    ایاز امیر کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ نے آر اوز آفس کو سیل کیا، میرے پاس تمام 45 فارم موجود ہیں اپنے حلقے کے میں نے 1لاکھ 55 ہزار ووٹ لیے، جب نتائج کا اعلان رک گیا تو تمام پریزائڈنگ افسران سے بیگ لیے ہی نہیں گئے، وہ سب ووٹ کے بیگ اپنے ساتھ لے کر کھڑے رہے ان سے کسی نے نہیں لیے، چکوال میں شام 4 بجے پولیس کی جانب سے آر او افس کو بند کیا گیا، آراو افس کو بند کر کے کسی بھی پی ٹی آئی ایجنٹ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، پولنگ ختم ہونے کے بعد مجھے بھی آر او افس تک رسائی نہیں دی گئی، چکوال این اے 58 سے 8 فروری رات تک میں فارم 45 کے مطابق جیتا تھا، اگلے دن پتہ چلا کہ چکوال این اے 58 سے مجھے ہرادیا گیا،

    پی ٹی آئی کی جانب سے نجی ہوٹل میں کانفرنس ،پی ٹی آئی کے مختلف حلقوں سے ہارنے والے امیدواران نے خطاب کیا،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے ہارنے والے مختلف امیدواروں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ رات تک ہم جیت رہے تھے صبح ہوتے ہی پورا سماں بدل دیا گیا،ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں ہم عدالتوں میں موجود ہیں، جیتنے کے نتائج ٹی وی پر چلنے کے بعد ہماری جیت کو ہار میں بدل دیا گیا،

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • این اے 64،قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    این اے 64،قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذداریوں کیس کی سماعت ہوئی،

    ممبر سندھ نثار دورانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ،پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الٰہی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ریٹرنگ افسران این اے 64 اور پی پی 33نے رپورٹ جمع کرادی، وکیل قیصرہ الہیٰ نے کہا کہ ہمیں بتایاگیاتھا کہ آج کیس کی سماعت ہوگی لیکن کیس نہیں لگا،قیصرہ الٰہی ایک لاکھ جبکہ پرویز الٰہی چالیس ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں،آپ ریٹرنگ افسر ان سے فارم 45 بھی منگوائیں، الیکشن کمیشن نے پی پی 32سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر دلائل 20 فروری کو سنیں گے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی

    یہ سیاسی اکھاڑا نہیں ، ادھر سیاسی تقریر مت کریں،ممبر الیکشن کمیشن کا شیر افضل مروت سے مکالمہ
    این اے 235 کراچی سے سیف الرحمان کی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ایم کیو ایم امیدوار کو صرف دو ہزار ووٹ ملے اور ان کو جتوادیا گیا،ایم کیو ایم کے امیدوار ساتویں نمبر پر تھے صبح ہوئی تو وہ جیت گئے, وکیل ایم کیو ایم فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے تصدیق شدہ فارم 45 موجود ہیں،وکیل سیف الرحمان نے کہا کہ این اے 235 میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے، این اے 235 میں براہ راست فائرنگ کی گئی، وکیل شیر افضل مروت نےکہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ابھی کروائے گئے، ممبر نثار درانی نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی اکھاڑا نہیں ہے، ادھر سیاسی تقریر مت کریں، سیاسی تقریریں الیکشن کمیشن کی عمارت سے باہر جاکر کریں،وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح سیاسی تقریریں سنے گا تو یہ عذرداریاں کبھی ختم نہیں ہوں گی، ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے این اے 325 کے تصدیق شدہ فارم 45 الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے،ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگر فارم 45 میں فرق ہے تو کیا اس کی تحقیقات ہوسکتی ہیں؟ وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات سے متعلق تنازعات الیکشن ٹریبونل کو بھیجوا دیے جائیں،الیکشن کمیشن نے این اے 235 کے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،الیکشن کمیشن نے این اے 235 کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے  ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    اسلام آباد: رہنما آئی پی پی عون چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اپنے کالے کوٹ میں جوکچھ کریں گے وہ قانون ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم لوگ جو کریں گے وہ قانون نہیں ہے،آج آپ کے سامنے حقائق لانے والا ہوں، ایسا ماحول بنایا جا رہا کہ ظلم کہیں اور ہو رہا اور مظلوم کوئی اور ہے،میں این اے 128 سے الحمدللہ کامیاب ہوا اور میرا نوٹیفکیشن ہوا، جو میری الیکشن مہم کے دوران رپورٹ ایس ایس پی لاہور نے جاری کی، اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ 25 اور 26 جنوری کی رات کے درمیان سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا، ان کے خلاف ملازمین کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی، کالے کوٹ میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مرضی کریں، وکلاء عزت کے قابل ہیں لیکن اگر کالے کوٹ کی عزت کروائی جائے

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ راجہ صاحب نے کہا کہ میری فیملی آر او آفس میں گئی، ہماری فیملی کا کوئی ممبر تو نہیں تھا وہاں، آپ ستر وکیلوں سے آر او آفس گئے،امیدوار کی اجازت ہے ستر ستر لوگوں کی تو اجازت نہیں، باقی بھی امیدوار وہاں تھے، پولیس اور انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ سب امیدوار باہر جائیں ،پھرہم سب باہر آ گئے، وہاں پر دنگا فساد کا ماحول بن گیا، ان کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی میں نے انکے خلاف مقدمہ درج کروانا ہے، اگلے دن مجھے فارم 47 کے مطابق میں جیت گیا، سب میڈیا پر چلا اور راجہ صاحب لاہور ہائیکورٹ چلے گئے، انکو سٹے مل گیا، دو دن کی چھٹی آئی، اگلے دن سٹے خارج ہو ا اور الیکشن کمیشن کے پاس کیس آ گیا، پھر راجہ صاحب ہائیکورٹ جاتے ہیں، فارم 49 کے مطابق مجھے جیتا امیدوار کہا گیا، اسکے بعد راجہ صاحب ہائیکورٹ گئے اور میرا نوٹفکیشن واپس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قابل قبول ہو گا، 19 تاریخ کوسماعت ہے، جو فضا انہوں نے پیدا کر دی ہے جو فارم 45 ہم دیں وہ غلط ہے اور جو یہ دیں وہ غلط ہے، جس میں وہ جیت رہے وہ صحیح ہے، انہوں نے ایک جعلی ویب سائٹ ای سی پی کی بنائی ہوئی ہے، اس ویب سائٹ پر ای سی پی لکھا ہو ا ہے، ٹویٹر اکاونٹ جعلی بنا کر یہ خبریں بنا رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ کس حیثیت سے این اے 128 کے آر او کے دفتر گئے تھے۔میونسپل کارپوریشن کے لوگوں پر تشدد کیا گیا، کبھی یہ میڈیا پر آتے ہیں کبھی کیا کرتے ہیں، میں نے سوچا آج اصل چہرہ سامنے لے کر آؤں، ہماری روایات میں ہے ہم جیتتے ہیں تو ہارنے والا مبارکباد دیتا ہے، میرا بھائی ہارا، ظہیر عباس جیتا،بھائی نے مبارکباد دی،پولیس رپورٹ بھی آئی ہے کہ ان لوگوں نے تشدد کیا، ایسی فضا ملک میں پیدا کر دی کہ جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی اور جہاں جیتے وہاں ٹھیک ہے، ریاست ہماری ماں ہے، ہم ملک کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، آپ نے جو فضا پیدا کی، وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے نزدیک قابل عزت ہیں، کالا کوٹ پہن کر وکلا کے پروفیشن کی عزت خراب نہ کریں،نو مئی دہشت گردی میں جو ملوث ہیںَ سائفر کیس میں جو ملوث ہیں ،توشہ خانہ چوری میں جو ملوث ہیں، میں کرتوت جانتا ہوں، میں منہ کھولوں گا تو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے آپکی پارٹی میں دن رات کام کیا تھا سب جانتا ہوں، آپ لوگ ذات سے نکلیں اور پاکستان کا سوچیں، معاشی دہشت گردی آپ نے پھیلائی، ڈیجیٹل دہشت گردی آپ پھیلا رہے ہیں، ابھی تو میں نے سائبر کرائم میں بھی جانا ہے،کل ایک پریس کانفرنس لاہور بھی کروں گا، مجھے ایک لاکھ 72 ہزار ووٹ ملے ہیں، اپنے ووٹوں کا تحفظ کروں گا، پاکستان کو مستحکم کرنا ہے،

    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی ذات سے نکل کر یہ سوچیں فتنے پھیلانا ختم کریں،پٹرول بم آپ پھینکیں، اسلام آباد دھرنے کا آرگنائزر میں تھا وہاں کوئی پٹرول بم سامنے آیا، ہم پرامن احتجاج کرتے تھے، ہم نے ایک گملہ نہیں توڑا، یہ نو مئی کو انہوں نے دہشت گرد تیار کر لئے جنکو پٹرول بم بنانا بھی آتا ہے، اداروں کو گالیاں دینا آتی ہیں جناح ہاؤس پر حملہ کرنا آتا ہے، ڈنڈے چلانا آتا ہے، آپ کا اصل چہرہ میں جانتا ہوں،میرے بچوں نے یہاں رہنا ہے، ہم نے اس ملک کا دفاع کرنا ہے، ہم نے جادو ٹونے، خوابوں سے ملک کے فیصلے نہیں کروانے، میں عدالت گیا حلف اٹھائیں ثابت کریں میں نے ایک جھوٹ بولا، میں نے باپ سے بڑھ کر درجہ دیا تھا ،آپ وزیراعظم تھے تو ٹھوکر مار کر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہوا، آپ کی انتقام کی سیاست، تکبر لے کر بیٹھا ہے،میں آپ کو اپنے انجام تک پہنچاؤں گا،جب پاکستان پر بات آئے گی تو چپ نہیں رہوں گا، اصل چہرہ بے نقاب کروں گا،

    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آج مولانا کے در پر جھک گئے، 35 پنکچر والے بیان کا کیا ہوا تھا، سیاسی بصیرت کیا ہے آپ کی ،وکیل صاحبان کے بس کی بات نہیں کہ وہ سیاست کریں، سیاست خدمت کا نام ہے، جو آپ کر گئے ملک کے ساتھ وہ کوئی دہشت گرد نہیں کر سکتا، ہمارا دشمن ملک ستر سالوں میں نہیں کر سکا، ہماری پارٹی جب بنی تو جہانگیر ترین چیئرمین بنے لوگوں نے ہمیں جوائن کیا، بہت سے لوگ ہمارے ہار گئے، ہم نے تونہیں کہ دھاندلی ہوئی،الیکشن کمیشن جب بلائے گا سب ثبوت دوں گا، فیور انکو ملی، مجھے نہیں،

    عون چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی گھر کے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی، جب بھیدی بولے گا تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، مولانا کا سیاسی فیصلہ ہے، جب آپ پوری دنیا کو درس دے رہے ہیں کہ میں نے اصولوں پر سیاست کی، اب آپ کے اصول کہاں گئے، ہم پاکستان کے لئے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ذات کے لئے نہیں، ہم ذات کی کردار کشی نہیں کرتے، میرا اللہ گواہ ہے میں نے عدالت میں سچ بولا ہے، جو بھی بیان دیا تھا وہ سچ ہے،جہا نگیر ترین کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی کام کئے جب ان سے علیحدہ ہوئے تو سمجھا کہ سیاست سے علیحدہ ہو جاؤں ، ہم لوگوں نے جا کر انہیں کہا کہ وہ ایسا نہ کریں، اب سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ جہانگیر ترین کا ذاتی فیصلہ ہے، علیم خان انکو بھائی کہتے ہیں، پارٹی چلے گی،

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • سیاسی تقریر نہ کریں،شوکت بسرا پر عدالت کا اظہار برہمی

    سیاسی تقریر نہ کریں،شوکت بسرا پر عدالت کا اظہار برہمی

    اسلام آباد ہائی کورٹ،پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کا انتخابی نتائج کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار شوکت بسرا ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے،عدالت نے شوکت بسرا پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تقریر نہ کریں،شوکت بسرا نے کہا کہ میرے پاس اصلی فارم 45 موجود ہیں اگر غلط نکلے تو مجھے سزا دی جائے،میرا ساتھ جس امیدوار کا مقابلہ تھا وہ بھی الیکشن کمیشن سے رجوع کرتا ہے، تیسرے نمبر کے بندے اعجاز الحق کو جتوایا جاتا ہے،ہمارے پاس صرف عدالت کا ہی راستہ ہے، ریٹرننگ افسران نے مجھے کہیں نہیں بلایا کہیں نہیں بٹھایا، اگر عدالت سکرین لگائے تو میں شواہد چلا سکتا ہوں، ڈی پی او بہاول نگر پولیس کے ساتھ آئے اور بیلٹ بکس ساتھ لے گئے،میں دس لاکھ لوگوں کا نمائندہ ہو، علاقے کے لوگوں نے میرے پر اعتماد کیا ہے، میرے پاس فارم 45 موجود ہیں ، ریٹرننگ افسر کو بلایا جائے،اگر ریٹرننگ افسر نے میرے فارم کو غلط ثابت کیا تو میں کسی عدالت سے رجوع نہیں کرونگا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکرس دیتے ہوئے کہا کہ بہاول نگر کے ریٹرننگ افسر کو میں کیسے بلا سکتا ہوں،عدالت نے شوکت بسرا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا،بابر اعوان

    مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا،بابر اعوان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چوری ہم نے پکڑ لی ہے، چوری پکڑنے والا شہزادہ گستاسپ میرے ساتھ کھڑا ہے،

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف کا مقدمہ خارج ہو گیا ہے ،مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نواز شریف کو چنا تھا، جو ان کو ووٹ دے گا وہ قومی مجرم ہوگا،کہتے تھے نواز شریف جیتا ہے، اب نواز شریف کدھر ہے، میں نے پچاس بار کہا تھا کہ نواز شریف وزیراعظم نہیں، نواز شریف پہلے چار بار وزیراعظم بن چکا ہے، ایک دفعہ ہٹایا گیا پھر اسے لگایا گیا تھا، دو بار نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب رہا، تین بار شہباز شریف رہا، نواز شریف 4 اور شہباز شریف ایک مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے،یہ اب چھٹی مرتبہ وزارت عظمی کے لیے بھی ٹرائی کر رہے ہیں،امیر مقام والے حلقے میں مینڈیٹ چوری کا کیس لڑ کر نکلا ہوں،آدھی رات کو گیس پھر مہنگی ہو گئی ہے،جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہوگا،نواز شریف کی ایک بار حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہوئی تھی.فرشتے بھی ان کا جھوٹ لکھ لکھ کر تھک گئے ہوں گے

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں این اے 55 راولپنڈی کی انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خیبرپختونخوا اکرام اللہ خان نے سماعت کی،این اے 55 سے کامیاب امیدوار ابرار احمد کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے رپورٹ بھجوائی ہے، وکیل ملک ابرار نے کہا کہ ریٹرننگ افسر این اے 55 کا حتمی نتیجہ جاری کرچکا ہے، الیکشن کمیشن درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرے، مزید تحقیقات کیلئے معاملہ الیکشن ٹریبونل کو بھجوایا جاسکتا ہے، وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھی این اے 55 سے بشارت راجہ جیت رہے تھے،

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر تو فیصلے نہیں دینے،دھاندلی اور نتائج ردوبدل کے الزامات لگانے والے ثبوت بھی پیش کریں،وکیل بشارت راجہ نے کہا کہ ثبوت الیکشن کمیشن کے پاس ہیں، فارم 45 کھول کر دیکھ لیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا،الیکشن کمیشن نے این اے 55 راولپنڈی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا.

    این اے 57 ،سیمابیہ طاہر کی درخواست،آئندہ سماعت پر ریٹرننگ افسر ذاتی حیثیت میں طلب
    اسلام آباد: آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی عذرداری درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے،وکیل سیمابیہ طاہر نے کہا کہ 336 میں سے 317 پولنگ سٹیشنز پر سیمابیہ طاہر کامیاب ہوئیں، ہمارے پاس 333 پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں، سیمابیہ طاہر 51 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہورہی تھیں، آر او کی رپورٹ میں لکھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمیں شامل نہیں کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام فریقین کی موجودگی میں نتائج مرتب کیے، الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی سے آ زاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی،الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا.

    این اے 126 ، 127،بابر عوان کی استدعا پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
    این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی،وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں ہوئے اور کہا کہ میں دونوں حلقوں پر اپنی درخواستوں پر کچھ ترمیم کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے رپورٹس بھجوا دی ہیں، بابر اعوان نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی،این اے 126 اور این اے 127 لاہور سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی.

    این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس، آر او نے پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تردید کر دی
    اسلام آباد: این اے 242 کے پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ حملہ کیس کی سماعت ہوئی،آر او نے توڑ پھوڑ حملہ کیس کی رپورٹ جمع کروا دی،رپورٹ میں آر او نے پولنگ سٹیشن مین توڑ پھوڑ کی تردید کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پولنگ مین کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی،پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ بھی تیار کر کے جمع کروایا گیا، قادر خان مندو خیل نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو جعلی ہے،جب میں پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوا بیلٹ پیپرز کھلے تھے،مجھے بتایا گیا ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں اندر داخل ہو چکے ہیں،4:30 بجے دروازے بند کر دیئے گئے،آر او نے بھی رپورٹ میں تسلیم کیا کہ کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی، کمیشن نے قادر مندوخیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا،

    قبل ازیں پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل الیکشن کمیشن پہنچ گئے،این اے 242 سے پی پی پی کے رہنما قادر خان مندو خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 242 سے مصطفیٰ کمال کو زبردستی کامیاب کروایا گیا،میرے حلقہ میں حساس پولنگ اسٹیشنز تھے، کئی بار الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا، مگر کوئی انتظامات نہیں کیے گئے، ایم کیو ایم کے غنڈہ عناصر نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر دھاندلی کی، میری استدعا ہے کہ میرے حلقہ میں ری پولنگ کی جائے،پولنگ سٹیشن میں توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی