Baaghi TV

Tag: انتقال

  • عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے عامر لیاقت جو کہ رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان تھے ۔جن کی شخصیت کسی تعارف کی متحاج نہیں ہے ۔ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔

    مولانا طارق جمیل نے عامر لیاقت کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔اور مزید یہ کہ یہ بھی دعا کی کہ اللّه پاک انھیں جنت میں اعلی مقام عطاء کریں ۔اور ان کے گھر والوں کو بھی صبر دیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چند الفاظ لکھے۔

    عامر لیاقت کا تعلق کراچی سے تھا اور انہوں نے وہاں پر موجود اپنے گھر میں ہی وفات پائی ۔ عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن بھی کرتے تھے ۔اس ٹرانسمیشن کو عوام بہت شوق سے دیکھتی تھی ۔

  • عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    عمران عباس کی والدہ کے انتقال پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

    ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی والدہ کا گزشتہ روز انتقال ہوا ہے ملکی و غیرملکی شوبز شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آج اپنی جنت کھو دی اداکار نے اپنی ماں کے قدموں کو بوسہ دینے کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو دوبارہ چوم نہیں سکوں گا۔

    عمران عباس نے اپنی جذباتی پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کی کہ میری ماں کے ایصال ثواب کے لیےسورۃ الفاتحہ پڑھیں۔ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے عمران عباس نے بتایا کہ آج ہی کے دن دو سال قبل میرے والد کا بھی انتقال ہوا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین اور عمران عباس کے مداحوں نے ان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ سجل علی نے کہا کہ عمران مضبوط رہو، اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین اداکار عدنان انصاری نے بھی افسوس کا اظہار کیا-

    ترک اداکار جلال ال نے بھی افسوس کا اظہار کرتےہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی-

    اداکارہ تارہ شفقت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور اس نقصان کو صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے-

    علاوہ ازیں بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ الکا یاگنگ نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہا کہ میں جانتی ہوں یہ کتنا بڑا دکھ ہے خدا آپ کو یہ صدمہ صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے اور مضبوط رہو اپنا خیال رکھو-

    صنم جنگ کا کہنا تھا کہ ’اللّٰہ آپ کو صبر اور والدہ کو جنت میں اعلیٰ مقام دے۔ اداکارہ مشال خان نے کہا کہ’وہ بہت دعائیں کر رہی ہیں، وہ دعا کرتی ہیں کہ اللّٰہ آپ کی والدہ کو جنت میں اونچے مقام سے نوازے جبکہ نادیہ حسین، مشال خان، سجل علی، صنم جنگ، سنیتا مارشل، صرحا اصغر نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کے ان لمحات میں عمران عباس کو دلاسہ دیا۔

  • عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

    عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی انتقال کر گئے

    عابد فاروق المعروف پروفیسر باغی دماغی نس پھٹنے کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق عابد فاروق پچھلے کچھ دنوں سے برین ہیمرج کے باعث انتہائی نگہداشت میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دوران علاج چل بسے-

    فوٹو : فیس بک
    11 دسمبر کو سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں ان کے اہلخانہ کی جانب سے مرحوم کے سب دوستوں اور چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی تھی-

    پروفیسر باغی کالم نگار اور تجزیہ نگار ہیں جو اپنے طنزو مزاح اور تجزیہ نگاری کے منفرد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں اورنجی ٹی وی چینل کے معروف ٹاک شو خبرناک کے ساتھ کافی عرصی منسلک رہے بعد ازاں معروف صحافی میزبان و تجزیہ نگار آفتاب اقبال کے شو "خبردار” کا حصہ بن گئے-

    انہوں نے باغی ٹی وی کے شو ” نیور مائنڈ ” میں بھی شرکت کی اور اپنے نام "پروفیسر باغی ” کے حوالے سے بتایا کہ انہیں یہ نام معروف صحافی آفتاب اقبال نے دیا تھا جس کے بعد وہ اس نام سے مشہور ہو گئے-

    معروف کالم نگار کی وفات پر معروف اینکر پرسن و سینئیر صحافی مبشر لقمان نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف اداکار عابد فاروق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عابد فاروق مرحوم ورسٹائل اداکار تھے۔عابد فاروق نے بہترین پرفارمنس کی بدولت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی۔

  • ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ انتقال کر گئے ۔

    ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ انتقال کر گئے ۔

    ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآبادکرم اللہ سومرو انتقال کرگئے. کرم اللہ سومرواے آئی جی اسٹیبلشمنٹ حیدرآباد تعینات تھے ان کاانتقال حرکت قلت بند ہونے سے ہوا، کرم اللہ سومرو نے بین الاقوامی تعلقات میں 1999 سے 2000 میں ماسٹرز کیا۔ کرم اللہ سومروسی ایس ایس پاس کرکے پولیس آفیسر بنے۔ اے آئی جی کرم اللہ سومرو 33 ویں کامن کے تھے

  • معروف روحانی شخصیت پیر سید افضال حسین گیلانی خالق حقیقی سے جاملے۔

    معروف روحانی شخصیت پیر سید افضال حسین گیلانی خالق حقیقی سے جاملے۔

    اوکاڑہ(علی حسین) ضلع اوکاڑہ کی معروف مذہبی روحانی شخصیت، مصنف کتب کثیرہ، شاعر و ادیب پیر سید افضال حسین گیلانی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کو ان کے آبائی علاقے وسطی سادات عظام شیخو شریف میں سپرد خاک کیا جائیگا۔ سوگواران میں ہزاروں افراد چھوڑ گئے۔

  • اوکاڑہ می‍ں گزشتہ روز انتقال کرنے والے ڈاکٹر عمر دراز کی کرونا ٹیسٹ رپوٹ نیگٹو نکلی

    اوکاڑہ می‍ں گزشتہ روز انتقال کرنے والے ڈاکٹر عمر دراز کی کرونا ٹیسٹ رپوٹ نیگٹو نکلی

    اوکاڑہ( علی حسین) اوکاڑہ میں گزشتہ روز فوت ہونے والے ڈاکٹر عمر دراز کو کرونا سے متاثر قرار دیکر دفن کردیا گیا لیکن بعد ازاں رپورٹ آنے پر نتیجہ نیگیٹو آیا۔ شہریوں نے جب متذکرہ ڈاکٹر کی موت کیوجہ کرونا کے متعلق سنا تو پورے شہر میں اضطراب اور خوف کی لہر دوڑ گئی لیکن بعد از تدفین رپورٹس نیگیٹو آنے پر عوام میں برہمی اور غصے کے احساسات دیکھنے میں ملے۔ باغی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے متعدد شہریوں نے بیان دیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کرونا وائرس اگرچہ بطور بیماری موجود ہے لیکن موجودہ حالات میں کرونا کو لیکر صرف خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ بعض شہریوں نے کہا کہ پوری دنیا میں حالات معمول پر آرہے ہیں جبکہ پاکستان میں سختی کی جارہی ہے جو کہ مشکوک ہے۔

  • چوہدری  منشا ء کا عامر حسین ہا شمی کے گھر آمد اور ان سے انکے والد مشکو ر حسین ہا شمی کے انتقال پراظہار تعزیت

    چوہدری  منشا ء کا عامر حسین ہا شمی کے گھر آمد اور ان سے انکے والد مشکو ر حسین ہا شمی کے انتقال پراظہار تعزیت

    پا رٹی کے ٹکٹ ہو لڈر چوہدری  منشا ء پرنس کی متروکہ وقف املاک بو رڈ  کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہا شمی کے گھر آمد اور ان سے انکے والد مشکو ر حسین ہا شمی کے انتقال پر گہرے رنج و غم و اظہار تعزیت کرتے ہو ئے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت جبکہ کراچی طیارہ حا دثہ کے  شہداء اور دنیا بھر میں کرونا وائرس سے وفات پانے والوں اور باالخصوص جنکے لیے کو ئی دعا کرنے والا نہیں ان تما م مرحو مین کے ایصال ثواب کے لیے بھی خصوصی دعا کی .

    چوہدری  غلام عبا س کا کہنا تھا کہ ما ں با پ دعاوں کی قبولیت کا ذریعہ ہیں . اللہ تعالی نے انکو عظیم نعمت اور مر تبہ سے نوازا ہے . بو رڈ  کے سابق ایڈمنسٹر یٹر فر حت عزیز , پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں  ,میاں عبدالخالق, عبدالمعید عبا سی , سا جد علی آف فیصل آبا د سمیت دیگر مختلف سیا سی و سماجی و مذہبی شخصیات کا بھی عا مر حسین ہا شمی سے اظہا ر تعزیت اور ہا شمی فیملی کے مر حومین کے لیے دعائے کی.