Baaghi TV

Tag: انجلینا جولی

  • اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے پھر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سابق خصوصی ایلچی انجلینا جولی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز” کی رپورٹ شیئر کی ہے، جس میں غزہ کی صورتحال کو ” فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر” قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ” اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فضائی، زمینی اور سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں وہاں کے شہریوں کو زبردستی بے گھر کیا جا رہا ہے اور امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے اور مظلوم فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ کی جا رہی ہیں۔”

    اس پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملے نہ صرف عام شہریوں کے لیے خطرہ ہیں بلکہ غزہ میں امدادی کارکنوں اور طبی عملے کی جانیں بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 51,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع گیلنٹ کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    امارات کے وزیر خارجہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    محسن نقوی کی سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

  • انجلینا جولی نے  دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد دنیا کو بتائی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی اصل صورتحال

    انجلینا جولی نے دورہ پاکستان سے واپسی کے بعد دنیا کو بتائی پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی اصل صورتحال

    عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی جنہوں نے حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا. اس سے پہلے بھی وہ زلزلہ اور سیلاب کے دوران 2005 اور 2010 میں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں.اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں انجلینا جولی نے سیلاب زدہ علاقوں کا بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی اور مقامی تنظیموں کے ساتھ وہاں کا دورہ کیا. انجلینا جولی پاکستان سے جیسا کہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے واپس جا چکی ہیں اب وہ واپس جا کر دنیا کی توجہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی طرف

    مبذول کروا رہی ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا پر سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں‌کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر تھی وہاں سیلاب نے ملک کی ایک تہائی اراضی کو تباہ کر دیا ہے. میں نے ان تباہ کاریوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے. انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور 6 ملین سے زائد کو ہنگامی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے۔یوں انجلینا جولی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دنیا کو باور کروایا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی اس مشکل وقت میں مدد کرنا بے حدضروری ہے وہاں لوگ پریشان ہیں اور امداد کے متنظر ہیں.

  • اس سال ہم ایوارڈز کو کینسل کیا جا سکتا تھا مدیحہ رضوی برس پڑیں

    اس سال ہم ایوارڈز کو کینسل کیا جا سکتا تھا مدیحہ رضوی برس پڑیں

    ہم ایوارڈز جو کہ آج کے دن کینڈا میں ہو رہے ہیں ان پر بے حد تنقید ہوئی ہے. سوشل میڈیا پر تو ہم ایوارڈز کو اٹینڈ کرنے والے تمام فنکاروں اور سلطانہ صدیقی سمیت ہم ٹی وی کی مکمل مینجمنٹ پر تنقید کی جا رہی ہے. کہا جا رہا ہے کہ ملک جب سیلاب اور پانی میں ڈوب رہا ہے ایسے میں فنکاروں کا ایوارڈز میں جانا ناچ گانے کے ریہرسلز کی وڈیو جاری کرنا باعث شرم ہے. ایسے میں بہت سارے فنکاروں کو وضاحت بھی دینا پڑی کہ ہم کینڈا میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈ ریزنگ کررہے ہیں. لیکن اب تو شوبز انڈسٹری سے ہی ہم ایوارڈ کے اس سال انعقاد پر آوازیں اٹھ رہی ہیں. سینئر اداکارہ دیبا بیگم کی بیٹی مدیحہ رضوی نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہم ایوارڈز اس سال کینسل بھی کئے جا سکتےتھے لیکن یہ ایوارڈز کے

    نام پر ڈرامہ کیوں کہ جی ملک کا بہت نقصان ہوا ہے لوگوں کا نقصان بہت ہوا ہے اور ہم کینڈا فنڈ ریزنگ کے لئے جا رہے ہیں. مدیحہ رضوی کی اس پوسٹ سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا ہے. سب کا کہنا ہے کہ ہم ایوارڈز کو اس برس کینسل کر دینا چاہیے تھا جبکہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ اس قسم کا کوئی بھی ایونٹ کرنے کےلئے بہت پیسہ لگتا ہے پوری پلاننگ ہوئی ہوتی ہے ایکدم سے کینسل کرنا آسان نہیں ہوتا.

  • ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں  فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    ہم سیلاب زدگان کو بھولے نہیں، کینڈا میں فنڈز اکٹھے کررہے ہیں اشنا شاہ کی وضاحت

    24 ستمبر کو کینڈا میں ہم ایوارڈز کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد ہونے جا رہی ہے اس کے لئے تقریبا آرٹسٹ کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. جن آرٹسٹوں نے ایوارڈز میں‌ پرفارمنس دینی ہے ان کی ڈانس ریہرسلز کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں . اُدھر ان سب کا مقابلہ انجلینا جولی سے کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ایک انگریز آرٹسٹ پاکستان آکر سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارے فنکار کینڈا پہنچے ہوئے ہیں. اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھاکہ ہم سب کینڈا ایوارڈز کے لئے آئے ہوئے ہیں ہم سب پر جو تنقید ہو رہی ہے وہ خاصی پریشان کن ہے. ایسا نہیں ہے کہ ہم سیلاب زدگان کو بھولے بیٹھے ہیں ، ہم سب ان کے ساتھ اس دکھ کی گھڑی میں کھڑے ہیں اور ہم

    یہاں سکون سے نہیں بیٹھے بلکہ ان کے لئے فنڈز جمع کرتے پھر رہے ہیں. اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ لوگوں نے رات کے کھانے کے ٹکٹ کے لیے 1500 ڈالر تک کے ٹکٹ خریدے، نیلامی میں اشیا ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوئیں۔ تمام فنڈز سیلاب کی امداد کے لیے دیا جا رہا ہے اور اسی لیے ہم یہاں آئے ہیں۔اشنا شاہ کے ساتھ ساتھ بہت سارے فنکار کینڈا جانے کو جسٹیفائی کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہےکہ ہم یہاں سیلاب زدگان کی مدد کے لئےفنڈز اکٹھے کررہے ہیں ان سب کا کہنا ہے کہ ہم بالکل بھی نہیں بھولے کہ ہمارے بہن بھائی مشکل میں ہیں اور ہماری مدد کے منتظر ہیں.

  • ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    ایان علی انجلینا جولی کا اپنے فنکاروں سے مقابلہ کرنے پر برس پڑیں

    انجلینا جولی جب سے پاکستان آئیں ہیں تب سے کچھ لوگ پاکستانی فنکاروں کو ذلیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہےکہ اگر انجلینا جولی پاکستان آکر سیلاب زدگان سے مل سکتی ہیں ان کی خیریت معلوم کر سکتی ہیں تو ہمارے فنکار ایسا کیوں نہیں کر سکتے. ایسے میں آیان علی برس پڑی ہیں ان پر جو ایسی بات کررہے ہیں. ایان علی نے ٹویٹر پر ایک لمبی چوڑی پوسٹ لگائی اور لکھا کہ ”انجلینا جولی بطور نمائندہ خصوصی اقوامِ متحدہ اپنے فرائض ادا کررہی ہیں جبکہ پاکستانی فنکار کینڈا روزی کےلئے جا رہے ہیں.کسی ایک کی تعریف کرنے کے لیے کسی دوسرے کی تضحیک ضروری نہیں. ان میں سے بیشتر آرٹسٹ یہ ایورڈ شو اٹینڈ کرنے کے پابند ہیں کیونکہ انہوں نے کئی ماہ پہلے اس سلسلے میں کنٹریکٹ سائن کیے ہیں.اس کنٹریکٹ سے حاصل شدہ رقم کا کچھ حصہ شاید یہ سیلاب زدگان کی مدد میں بھی استعمال کریں.پاکستانی آرٹسٹس انسانیت

    کی خدمت میں ویسے بھی کسی سے پیچھے نہیں مگر سوال یہ ہے کہ پاکستانی آرٹسٹس کا اپنے حقِ روزگار کو استعمال کرنا ہی عملِ معترضہ کیوں؟
    کیا باقی کے پاکستانیوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے معمولاتِ زندگی روک دیے ہیں؟کیا اس وقت اہل سیاست، اہل صحافت، اہل سپاہ، اہل ملازمت، اہل طب وغیرہ وغیرہ میں سے کوئی بیرونِ ملک نہیں؟کیا سب ہمہ وقت کارِ انسانی میں ہی مصروفِ عمل ہیں؟باقی چھوڑیے کیا اہلیانِ دانش کدہ یعنی اہلیانِ ٹوئٹر نے اپنی سپیسس ہوسٹ کرنا چھوڑ دی ہیں، ٹوئیٹس میں فلسفہ بھگارنا چھوڑ دیا ہے یا تصویریں پوسٹ کرنی چھوڑ دی ہیں؟اگر نہیں، تو اہل فن اپنی زندگی و روزگار کیوں متروک کریں اتنے گورے نہ سہی یہ بھی انسان ہیں اور اپنے ملک و قوم سے شاید آپ سے زیادہ ہی محبت کرتے ہیں. انہیں OWN کرنا سیکھیں.کچھ قوموں میں ہیرو پیدا ہوتے ہیں اور کچھ قومیں اپنے ہیرو بناتی ہیں.

  • انجلینا جولی کی سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی، ماہرہ خان سمیت نامور شوبز شخصیات کی ترجیحات پر سوال اٹھ گئے

    انجلینا جولی کی سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار یکجہتی، ماہرہ خان سمیت نامور شوبز شخصیات کی ترجیحات پر سوال اٹھ گئے

    ہالی وڈ کی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر انجلینا جولی سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان پہنچیں ہوئی ہیں. انجلینا متاثرین کی امداد اور حالات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئیں ہیں. یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب انجلینا نے پاکستان کا رخ کسی مشکل وقت میں کیا ہے اس سے پہلے بھی وہ 2005 میں آنے والے زلزلے اور 2010 میں آنے والے سیلاب کے دوران پاکستان آئیں. انجلینا انسانیت کا درد رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی خصوصی طور پر پاکستان میں کوئی قدرتی آفت آتی ہے اور اس کے نتیجے میں مالی جانی نقصان بڑے پیمانے پر ہوتا ہے تو انجلینا لازمی طور پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کےلئے پاکستان پہنچتی ہیں. ان کے اس روپ کو بہت سراہا جاتا ہے. انجلینا

    جب بھی پاکستان آتی ہیں وہ پاکستان کے کلچر اور روایات کا خاص احترام کرتی ہوئی دکھائی دتی ہیں وہ شلوار قمیض زیب تن کرتی ہیں. اس بار بھی انہوں نے روایت قائم رکھی اور شلوار قمیض زیب تن کرنے کے ساتھ سر باقاعد دوپٹہ بھی لیا.سوشل میڈیا پر اسی ھوالے سے چند روز سے ایک بحث چل رہی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ اگر انجلینا جولی پاکستان میں آ سکتی ہیں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کر سکتی ہیں تو ہمارے فنکار کیوں نہیں؟. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان، فواد خان ، راحت فتح علی خان ، ہمایوں سعید، عاطف اسلم ، آئزہ خان ، سجل علی، صبا قمر ، احد رضا میر، ریما ، کبرا خان ، فیصل قریشی، ندا یاسر، اقرا عزیز، احسن خان ، ساحر علی بگا ، ثنا جاوید، فہد مصطفی، شان کب سیلاب متاثرین کی داد رسی کریں گے ؟. یوں پاکستانی فنکار انجلینا جولی کی آمد کے بعد ہیں کافی زیادہ ترتنقید کی زد میں.

  • انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ

    انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں، سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ

    ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی : ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے منگل کو پاکستان پہنچ کر صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کیا اور سیلابی پانی اور مون سون کے متاثرین سے ملاقات کی۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    https://twitter.com/INTELPSF/status/1572160749216366593?s=20&t=2ioxgcKKCjeRohclWER42g
    ہالی ووڈ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا سفر کیا جہاں گراؤنڈ پر انہیں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا اداکارہ انجلینا جولی نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مسائل پر بات کی۔

    یاد رہے انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہیں۔


    جولی نے اس سے قبل پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی۔


    اس سے قبل آئی آر سی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔

    سیلاب، مہنگائی اور ابتر معیشت جیسے کڑے وقت میں سعودی عرب کا حکومت پاکستان سے تعاون

    انجلینا جولی نے پہلے پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی، اب آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا دورہ کریں گی۔


    پاکستان، جس نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف 1 فیصد حصہ ڈالا ہے، عالمی سطح پر مہاجرین کا دوسرا سب سے بڑا میزبان بھی ہے، پاکستان نے چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے-

    آئی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جولی پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حل پر روشنی ڈالیں گی جس کا ہم عالمی سطح پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    مفتی مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے

  • سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی

    ہالی وڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر انجلینا جولی ایک بار پھر پاکستان آئیں گی۔

    باغی ٹی وی : انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی، تاہم ان کے پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کے بیان کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے اور ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے انجلینا جولی اپنے دورے کے دوران اس بات کا مشاہدہ کریں گی کہ پاکستان جیسے ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں، جس کے وہ ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔


    انجلینا جولی نے پہلے پاکستان میں 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین کی عیادت کی تھی، اب آئی آر سی کے ہنگامی رسپانس آپریشنز اور افغان مہاجرین سمیت بے گھر لوگوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا دورہ کریں گی۔

    پاکستان، جس نے عالمی کاربن کے اخراج میں صرف 1 فیصد حصہ ڈالا ہے، عالمی سطح پر مہاجرین کا دوسرا سب سے بڑا میزبان بھی ہے، پاکستان نے چالیس سال سے زائد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

    حیدرآباد، ایک ہزار 813 خواتین ریلیف کیمپس میں حاملہ

    آئی آر سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جولی پاکستانی عوام کے لیے فوری مدد کی ضرورت اور موسمیاتی تبدیلی، انسانی نقل مکانی اور طویل عدم تحفظ کے بڑھتے ہوئے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی حل پر روشنی ڈالیں گی جس کا ہم عالمی سطح پر مشاہدہ کر رہے ہیں۔

    انجلینا جولی پہلے دیکھیں گی کہ پاکستان جیسے ممالک اس بحران کی سب سے بڑی قیمت کس طرح ادا کر رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔ آئی آر سی کو امید ہے کہ اس کا دورہ اس مسئلے پر روشنی ڈالے گا اور بین الاقوامی برادری کو، خاص طور پر کاربن کے اخراج میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والی ریاستوں کو – آب و ہوا کے بحران کا شکار ممالک کو فوری مدد فراہم کرنے کے لیے کام کرنے اور فوری مدد فراہم کرنے کی ترغیب دے گا۔

    آئی آر سی میں پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا کہ موسمیاتی بحران پاکستان میں زندگیوں اور مستقبل کو تباہ کر رہا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے سنگین نتائج کے ساتھ۔ ان سیلابوں کے نتیجے میں ہونے والا معاشی نقصان خوراک کی عدم تحفظ اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنے گا۔

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے کے لیے فوری مدد کی ضرورت ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کو ہمارے اجتماعی مستقبل کو تباہ کرنے سے روکنے کے لیے طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہےآنے والے مہینوں میں مزید بارشوں کی توقع کے ساتھ، ہم امید کرتے ہیں کہ انجلینا جولی کے دورے سے دنیا کو بیدار ہونے اور کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔”

    آئی آر سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لوگوں کو خوراک، پینے کے پانی، پناہ گاہ اور صحت کی دیکھ بھال کی فوری ضرورت ہے۔ سروے میں شامل ہر فرد نے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کے مخصوص ایام سے متعلق حفظان صحت سے متعلق مصنوعات تک رسائی نہیں ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی آر سی اب تک 50 ہزار سے زیادہ خواتین اور لڑکیوں تک انسانی امداد کے پہنچ چکی ہے، جس میں حفظان صحت اور ماہواری کی اشیاء کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عزت اور حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں۔ ہم جولائی کے اوائل سے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کوخدمات فراہم کر رہے ہیں اور تقریباً 950,000 لوگوں تک ہنگامی سامان، خوراک، صحت کی دیکھ بھال اور محفوظ جگہیں پہنچا چکے ہیں-

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

  • بریڈ پٹ بچوں کی خاطر انجلینا سے ہاتھ ملانے کو تیار

    بریڈ پٹ بچوں کی خاطر انجلینا سے ہاتھ ملانے کو تیار

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی دونوں کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا ان دونوں کی علیحدگی 2016 میں‌ ہوئی تھی، ان دونوں نے 2014 میں شادی کی،بریڈ پٹ اور انجلینا جولی نے تین بچے گود لئے تھے جبکہ تین بچے ان کے اپنے ہیں . 2004 سے یہ دونوں ایکساتھ رہ رہے تھے. اطلاعات ہیں بریڈ پٹ اپنے بچوں سے رابطہ رکھنے کے لئے اپنی سابقہ اہلیہ انجلینا جولی سے صلح کرنے کو تیار ہیں.کہا جا رہا ہے کہ بریڈ پٹ نے گزشتہ دنوں اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارا. دونوں

    اداکاروں کے درمیان کئی سالوں سے طلاق اور اپنے 6 بچوں کی تحویل کے لیے جاری قانونی جنگ کے دوران صلح ہونا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ان دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی وجوہات کے حوالے سے متعدد دعوے کئے جاتے رہے ہیں ایک دعوی یہ بھی ہے کہ اینجلینا جولی نے بریڈ پٹ کی جانب سے نشے میں بچوں اور خود کے ساتھ برا سلوک کرنے پر طلاق کا مطالبہ کیاتھا،ایک وقت ایسا بھی آیا کہ بریڈ پٹ نے بھی اس چیز کا اعتراف کیا کہ ہاں وہ بچوں اور اینجلینا کے ساتھ نشے میں ناروا سلوک کرتے ہیں۔ان دونو‌ں کی جڑی اتنی مقبول تھی کہ ان دونوں کو ”برینجلینا” کہا جاتا تھادونوں کی علیحدگی کے برنجلینا کہے جانے کا ٹرینڈ بھی ختم ہو گیا.