Baaghi TV

Tag: انجکشن

  • انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    کمپیوٹر گیمز ڈویلپر کا ماہر برطانوی شخص انجیکشن سے اس قدر خوف زدہ تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوا سکا اور کورونا سے ہلاک ہو گیا۔

    باغی ٹی عی : برطانوی اخبار کے مطابق 51 سالہ سٹیورٹ گلِیرے نامی شہری کو 20 دسمبر کو اسپتال لایا گیا جہاں وہ ایک دن بعد ہی دم توڑ گیا موت سے پہلے اسپتال سے سٹیورٹ نے ایک پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ میری حالت اچھی نہیں مجھے95 فیصد آکسیجن لگائی جا رہی ہے۔لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

    کورونا وبا:ملک میں اموات اور مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ

    ہلاک ہونے والے شہری کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہے، اگر آپ کو اس کا خوف بھی ہے پھر بھی اپنی جان کی حفاظت کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔

    ڈیویلپمنٹ کمپنی جسٹ ایڈ واٹر کے سی ای او کی حیثیت سے سٹیورٹ گلِیرے گیمنگ انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت تھے ان کے دو بچے تھے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پھپھڑے شدید حد تک خراب ہو چکے تھے، جس نے انہیں سانس لینے کے قابل تک نہ چھوڑا تھا۔

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    واضح رہے کہ دنیا میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی برقرار ہے ایک دن میں دنیا بھر میں 27 لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اسپین میں ایک لاکھ 35،ارجنٹائن میں ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے بھارت میں ایک لاکھ 85 ہزار،برطانیہ میں ایک لاکھ 20 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ، فرانس میں 3 لاکھ68 ہزار،اٹلی میں 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ امریکہ میں 6 لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے-

    کورونا وبا:ملک میں ایک ہزار 467 کیسز رپورٹ،2 افراد جاں بحق

    پاکستان میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ، ایک دن میں مزید 13 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 120 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 2 ہزار 74 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 9 ہزار 248 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 987 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد رہی۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری بارعالمی وبا کا شکار

    گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وبا کا شکار ہو گئیں

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار010، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار842، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 660، بلوچستان میں 33 ہزار 664، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 715 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433 ہو گئی ہے کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار083افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 691، خیبرپختونخوا 5 ہزار 945، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 748 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    ہسپتال میں مریضوں کو نشے کے انجکشن لگا کرگھناؤنا کام کرتی نرس رنگے ہاتھوں گرفتار

    سکھر کے سول ہسپتال میں جعلی نرس بن کر مریضوں کو لوٹنے والی ملزمہ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سکھر سول ہسپتال انتظامیہ نے ملزمہ کو ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کو نشہ آور انجیکشن لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا اور پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    بحریہ ٹاؤن میں ڈکیتی،سیکورٹی کے نام پر ماہانہ چارجز،مکین پھر بھی غیر محفوظ

    مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی آپریشن کے لیے ہسپتال میں داخل تھی اس دوران ملزمہ نے اسے انجیکشن لگا کر لوٹنے کی کوشش کی جو ہسپتال انتظامیہ نے ناکام بنادی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ اس سے قبل بھی جعلی نرس بن کر ایک خاتون کو نشہ آور انجیکشن لگا کر سونے کی بالیاں چوری کرچکی ہے، ملزمہ کے قبضے سے نشہ آور انجیکشن اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    قبل ازیں نجی ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے وارڈ بوائے کو گرفتار کر لیا گیا تھا ملزم عثمان اسلم نے مریضہ کیساتھ آئی ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا آغازکر دیا گیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت فعل ہے پارکوں،ہسپتالوں اور ایسے دیگر مقامات پر آنے والی خواتین کا تحفظ متعلقہ انتظامیہ بھی یقینی بنائیں، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد کا کہنا ہے کہ خواتین فوری مدد کیلئے پولیس سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں-

    لڑکی کو ورغلا پھسلا کرگھناؤنا کرم کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    اس ے قبل لاہور پولیس نے فیکٹری ایریا کی حدود سے04 بچیوں کے اغوا ء کا معمہ چند گھنٹوں میں حل کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے لاپتہ ہونے والی بچیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ بچیوں کی والدہ اور رکشہ ڈرائیور اصغر بھی اُنکے ہمراہ تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن(ر)مستنصر فیروز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد عابد خان نے بچوں کی بازیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو سراہا۔انہوں نے رکشہ ڈرائیور اصغر کو گڈ سٹیزن سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بچیوں کو سویٹس اور گلدستے بھی دیئے۔ انہوں نے بچیوں کی بازیابی پر ایس پی کینٹ اور فیکٹری ایریا پولیس کو شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔امن و امان کی صورتحال میں شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں-

    ہسپتال کے واش رومز میں لڑکی کیساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا وارڈ بوائے گرفتار

  • ایف ڈی اے نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دے دی

    ایف ڈی اے نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دے دی

    امریکا: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایف ڈی اے ) نے دنیا کے پہلے ایچ آئی وی انجیکشن کی اجازت دےدی ہے جبکہ سائنسدان اسے گیم چینجر قرار دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس کا بنیادی نام ایپریٹیوڈ رکھا گیا ہے جوایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکتا ہے اور ایڈز کے مرض کے شکار ہونے سے جبکہ ایچ آئی وی کے خطرے سے دوچار افراد کو اس موذی مرض سے بچاسکتا ہے جس کے بعد وائرس سے بچانے والی ٹریووادا اور ڈیسکووی جیسی دوا کو روزانہ کھانےکی مشقت کم ہوجائے گی یہ گولیاں جنسی عمل سے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو 99 فیصد روکتی ہیں۔


    منظور شدہ انجیکشن کی پہلی دو خوراکیں ایک مہینے کے وقفے سے لگائی جاتی ہیں اس کے ہردوماہ بعد ایک ٹیکہ لگاناپڑتا ہےاس طریقہ علاج کو پریایکسپوژر پروفائلیکسس کہا جاتا ہے اور صرف امریکہ میں ہی ایسے 12 لاکھ افراد ہے جو ابھی تو ایچ آئی وی کے جال میں نہیں آئے لیکن وہ جنسی طور پر اس کے گرفتار ہوسکتے ہیں ۔

    دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ

    ایف ڈی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ انجکشن ان گروپوں کے لیے زیادہ حقیقت پسندانہ آپشن ہے جہاں روزانہ گولی لینا زیادہ چیلنج تھا۔ غربت، افسردگی، دیگر طبی عوارض اور بعض اوقات محض بھولپن جیسے مسائل، روزانہ کی بنیاد پر دوائیوں کے ساتھ رہنا مشکل بنا سکتے ہیں۔

    اومی کرون کا خوف:متحدہ عرب امارات نےچار ممالک پر پابندی عائد کر دی

    ابتدائی تجربات سے معلوم ہوا کہ ایپریٹیوڈ انجیکشن نے دوا کے مقابلے میں قدرے زیادہ تاثیر دکھائی پہلی آزمائش میں 4600 نارمل مردوں اورٹرانسجینڈرخواتین کو یہ ٹیکے لگائے گئے ٹرانس جینڈر خواتین کا مردوں سے جنسی ملاپ عام معمول تھا ان میں ایپریٹیوڈ کا ٹیکہ 69 فیصد تک مؤثر ثابت ہوا۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر

    دوسری آزمائش میں مزید 3200 ٹرانس جینڈر خواتین کو یہ انجیکشن لگایا گیا تو ایچ آئی وی سے 90 فیصد بچاؤ سامنے آیا انجیکشن کی ایک خوراک کی قیمت 3700 ڈالر ہے جبکہ چھ ٹیکوں کی کل قیمت 22200 ڈالر ہوگی-

    بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان