Baaghi TV

Tag: انسانی اسمگلرز

  • وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم

    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور نئے تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) وقار الدین سید نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف موثر حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیا، وزیر داخلہ نے سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایات بھی دیں۔

    جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان

    محسن نقوی نے انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائےانہوں نے مزید کہا کہ اس مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ یہ لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

    پاکستان معدنی ذخائر نکال کر قرضوں کے چنگل سے آزاد ہو سکتا ہے،وزیراعظم

    وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ انسانی اسمگلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں طلال چوہدری نے بھی اس موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک سے غیر قانونی سپیکٹرم اور منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا جبکہ محسن نقوی نے سائبر سیکیورٹی کو ایک نیا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔

    پنجاب میں شدید گرمی کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

    انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط اور 416 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں 24 بڑے انسانی اسمگلنگ گینگز کے پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ گزشتہ 3 ماہ میں 416 سے زائد انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں 17 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ جبکہ ان اسمگلروں پر پچھلے پانچ سال میں 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو غیرقانونی بیرون ملک لے جانے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق پچھلے 2 سالوں میں 5 تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں 5 سو سے زائد پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔

    انسانی اسمگلرز کی 70 کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں۔ اور 6 ریڈ بک میں شامل انسانی اسمگلرز بھی پکڑے جا چکے ہیں۔ انٹرپول سے 2 درجن سے زائد انسانی اسمگلرز کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے ہیں۔انسانی اسمگلرز کو پکڑنے اور ثبوت حاصل کرنے کے لیے ایک درجن سے زائد ایم ایل اے بھی بھیجے گئے ہیں۔ اور انسانی اسمگلرز کے کروڑوں روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ کی لوگوں کو گالیاں

    گرم چائے سے ڈلیوری بوائے زخمی، مشہورکمپنی پر اربوں روپے کا جرمانہ
    ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اہم فیصلے،اعلامیہ جاری

  • یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے کے 2مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلرز کو کامونکی اور پسرور سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے کامونکی، سیالکوٹ اورپسرور سے متعدد افراد کو لیبیا سے اٹلی بھجوایا،ملزمان سے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔دوسری جانب یونان کشتی حادثے کی پیش کردہ خصوصی کمیٹی رپورٹ میں انسانی اسمگلنگ میں بین الاقوامی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پچھلے سال یونان کشتی حادثے پر رپورٹ عمل درآمد کے لیے وزیر اعظم آفس کو پیش کی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق یہ پاکستان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک 4 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ برطانیہ میں موجود انسانی اسمگلروں کے سرغنہ کے خلاف مقدمے کی سفارش کی گئی ہے۔ کمیٹی نے نیٹ ورک اور ان سے جڑے تمام انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیئے۔سرگںہ کے پاکستان میں موجود 3 سہولت کاروں کے خلاف لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان لیبیا اور 2 اٹلی میں نیٹ ورک چلا رہے تھے۔رپورٹ میں ایف آئی اے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے تمام اہلکاروں کے اثاثوں کی چھان بین کی بھی سفارش کی گئی ہے۔واضح رہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی نے نیٹ ورک کے 40 بڑے اسمگلرز کے خلاف ایکشن کی سفارش کی تھی۔

    صدر مملکت سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین اور وفد کی ملاقات

    دینی مدارس بل، وزیراعظم نے مولانا کو بلا لیا

    محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمن سے منصورہ میں ملاقات

    گورنرسندھ کا مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان

  • گھر سے بھاگنے والی 3نابالغ بچیاں انسانی سمگلرز کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں

    گھر سے بھاگنے والی 3نابالغ بچیاں انسانی سمگلرز کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں

    ریلوے پولیس نے سائوتھ افریقہ جانے کے لئے گھر سے بھاگنے والی 3نابالغ بچیوں کو ریسکیو کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا ۔

    باغی ٹی وی کے موصول اطلاعات میں ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ ڈی جی خان کی رہائشی 14سالہ عافیہ، علیشا اور ایمن آپس میں کزن تھیں، نابالغ بچیاں پہلے لاہور سے کراچی پھر سائوتھ افریقہ جانا چاہتی تھیں۔تینوں بچیاں بس کے ذریعے ڈی جی خان سے ریلوے اسٹیشن لاہور آپہنچی تھیں۔ڈیوٹی کانسٹبل شاہ نواز نے بچیوں کو ریلوے اسٹیشن کے مین پورچ میں لاوارث پاکر حفاظتی تحویل میں لیا۔ بچیوں نے انکشاف کیا کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے گھر سے نکلی ہیں۔ بچیوں کے ورثا نے ان کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کوٹ مبارک ڈی جی خان میں درج کروا رکھی تھی۔ ریلویز پولیس کی بروقت کارروائی نے بچیوں کو انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھنے سے بچالیا۔ ورثا نے ریلویز پولیس کا شکریہ ادا کیا جن کی بروقت کارروائی کی بدولت بچیوں کو بحفاظت ان کے حوالے کردیا۔

    سیکریٹری ریلوے کی چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات، جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

  • انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی اسمگلرز گرفتار-

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کےمطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے غلام عباس نامی شخص کو کینٹ اسٹیشن کراچی کے قریب واقع ہوٹل سے گرفتار کیا ملزم بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے پاسپورٹس اور لاکھوں روپے وصول کررہاتھا –

    ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں آگرہ تاج کالونی سےطاہر محمود نامی شخص کوبھی گرفتار کیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری جعلی ویزوں کے باعث ڈی پورٹ ہونے والے افراد کی نشاندہی پر کی گئی ملزم نے ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کو جعلی ویزے دیئے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    نواب شاہ: 2 مسافربسوں میں تصادم،خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق اور 45 سے زائد زخمی

    اسٹیٹ بینک کا عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں میں بینکس کھولنے کا اعلان


    واضح رہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آنےوالےسانحےکےبعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقےمیں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھاکشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 400 پاکستانی تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچ پائے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس:ضمانت ملنے کے باوجود پرویز الہی کی رہائی نہ ہو سکی

    گرمی کی لہر: شمالی علاقوں میں گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ،دریائے سندھ میں پانی کا بہا …

    ٹائٹن کے زیر سمندر پھٹنے کی تحقیقات شروع

  • یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی، خواجہ آصف

    یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی، خواجہ آصف

    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشتی حادثے میں کئی معصوم شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 70 کی دہائی سے شروع ہوا، جب ہمارے لوگوں نے روزگار کے لئے بیرون ملک جانا شروع ہوا۔ کسی حد تک اس کاروبار کو ریگولرائز کرنے کی کوشش کی گئی۔ بعد ازاں یہ غیر قانونی کاروبار کی شکل اختیار کر گیا جن اداروں کے مفادات اس کاروبار کے ساتھ وابستہ ہیں وہ بھی اس جرم میں ملوث ہیں۔ یونان کی انتظامیہ نے لوگوں کے ڈوبنے کے باوجود غفلت برتی۔ یونانی شہریوں نے اپنی انتظامیہ کی غفلت پر احتجاج کیا۔ ہماری مدت ختم ہونے سے قبل اس کاروبار کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جانا چاہئیے۔ اگر ہماری معیشت درست ہوتی تو لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوتے۔

    جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے یہ کون لوگ کررہے ہیں؟ مولانا عبدالاکبر چترالی
    مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ سوچنا چاہیئے یہ لوگ ملک چھوڑ کر اس طریقے سے کیوں جاتے ہیں اس ملک میں 25 ایجنسیاں کام کرتی ہیں جرائم کی بیخ کنی ہوسکتی ہے یہ کون لوگ کررہے ہیں کہاں پہ کررہے ہیں ایجنسیوں کو سب پتہ ہے ہم نے یہاں ہر بات کی اور پھر ان کی گرفتاری ہوئی اس کا مطلب ہے ان کو پتہ ہے اگر ان لوگوں کو سخت سزا دی جائے تو وہ باقی لوگوں کے نام بھی لیں گے

    حکومت کو بڑی ہی سختی کے ساتھ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہئے ،اسپیکر قومی اسمبلی
    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے یونان میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ کشتی ڈوبنےکا جو خوفناک حادثہ ہوا ہے اس سے پورا ملک رنجیدہ ہے اور افسوس میں ڈوبا ہوا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو بڑی ہی سختی کے ساتھ ان لوگوں کا محاسبہ کرنا چاہئے جو معصوم لوگوں کو روزگار کا جھانسہ دے کے ایسے حالات سے دوچار کرتے ہیں، میری تمام ممبران سے گزارش ہوگی کہ آپ اپنے اپنے حلقے کے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں کہ اس طرح کے لوگوں کے ہتھے چڑھنے سے بچیں کیونکہ اس سے پاکستانیوں کا تواتر سے بہت نقصان ہو چکا ہے، حکومت کو خاص طور پر جو لوگ اس مکروہ کاروبار میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن ہونا چاہئے اور ان کو قرار واقعی سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

    قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز میں یونان میں کشتی الٹنے کے واقع میں جاں بحق افراد، سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ، موٹروے کلر کہار بس حادثے میں جاں بحق افراد اور ملک بھر میں مختلف حادثات میں وفات پاجانے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا