Baaghi TV

Tag: انسداد اسمگلنگ

  • معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری

    معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کا اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری

    اسمگلنگ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لئے بڑا خطرہ ہے،عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران ملک بھر سے 26680 سگریٹ کے اسٹاکس،0.138 ملین لیٹر ایرانی تیل اور 456کپڑے کے تھان برآمد ہوئے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سے 10980،پشاور سے 15500اور کوئٹہ سے 200 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی سی372اور کوئٹہ سے 84کپڑے کے تھان ضبط کیے ، ملتان سے 0.001، کراچی سی0.009 اورکوئٹہ سے 0.128ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13,088.75میٹرک ٹن کھاد،8 3613.1میٹرک ٹن آٹا،35128.9 میٹرک ٹن چینی، 4,372,675 سگریٹ کے سٹاکس، 154,560کپڑے کے تھان اور 17.257ملین لیٹر ایرانی تیل برآمدکیا جاچکا ہے۔قانون نافذکرنیوالے ادارے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    جامعہ کراچی میں طلبا کا مطالبات کے حق میں احتجاج جاری

    ڈی آئی خان،سکھر ائیرپورٹس منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا

    عمران خان کو سزا،مجرمانہ ریکارڈ،آکسفورڈ کی چانسلرشپ سے نااہلی کی وجوہات

  • کسٹمز  کی بڑی کارروائی ، کروڑوں روپے کا اسمگلڈ شدہ ایرانی اسکمڈ ملک پاوڈر ضبط

    کسٹمز کی بڑی کارروائی ، کروڑوں روپے کا اسمگلڈ شدہ ایرانی اسکمڈ ملک پاوڈر ضبط

    کلکٹرئٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا اسمگلڈ شدہ ایرانی اسکمڈ ملک پاوڈر ضبط کرلیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلکٹرئٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے ولیکا روڈ سائٹ کراچی میں قائم گودام پر چھاپہ مار کراسمگلڈ شدہ ایرانی 43.75 ٹن اسکمڈ ملک پاوڈر(خشک دودھ) تحویل میں لیکر ضبط کیا۔ترجمان کے مطابق ضبط شدہ اسکمڈ ملک کی مالیت پانچ کروڑ بیس لاکھ روپے ہے۔ ضبط شدہ ایرانی اسکمڈ ملک پاؤڈر (دودھ) 07 مزدا ٹرکوں پر لوڈ کر کے اے ایس اوکے گودام منتقل کیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ اور ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش اور تحقیقات جاری ہے۔واضح رہے کہ ایران سے اسمگل شدہ ڈیری کریم ، کوکنگ آئل اور بیکری آئٹمز کی ملک کے کئی شہروں میں غیرقانونی فروخت جاری ہے جس سے مقامی مینو فیکچررز شدید متاثر ہورہے ہیں۔ کراچی، سکھر، اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، پشاور اور جہلم میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ان ایرانی اشیاء کی سپلائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایران سے بڑھتی ہوئی اسمگلنگ قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے.

    امریکی جج کا بڑا فیصلہ، عافیہ صدیقی کیلئے نئی امید پیدا ہوگئی

    کراچی میں جراثیم کش اسپرے نہ ہونے سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، وباء پھوٹنے کا خدشہ

    چیلنجزسے نمٹنے کے لئے نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی ضرورت ہے، شکیل قاسمی

  • وزیراعظم کی  انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں شامل افسران کو عہدوں سے فوری ہٹا کر محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی-

    باغی ٹی وی : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں اسمگلنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال، منشیات، اشیائے خوردونوش بشمول چینی، گندم، کھاد، پیٹرولیم مصنوعا ت ، غیر قانونی اسلحے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے قائم انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والوں کی سہولت کاری سرکاری افسران کر رہے ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد قومی انسدادِ اسمگلنگ اسٹریٹیجی حتمی مراحل میں ہے جس کو منظوری کیلئے جلد پیش کیا جائے گا، دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کسٹمز کی مشترکہ کارروائی میں مستونگ میں اسمگلنگ کے گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے جس میں ضبط شدہ اسمگل اشیا کی مالیت تقریباً 10 ارب روپے سے زائد ہے، وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کرتے ہوئے انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

    اجلاس کو افغان ٹرنزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کرنے والوں کی سہولت کاری سرکاری افسران کر رہے ہیں، اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں اور ان کے سہولت کار سرکاری افسران کی فہرست تیار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہے، وزیر اعظم نے رپورٹ میں شامل افسران کو عہدوں سے فوری ہٹا کر محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔