Baaghi TV

Tag: انسداد منشیات

  • ٹول پلازہ کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس برآمد

    ٹول پلازہ کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کا منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اے این ایف نے کئی شہروں میں کاروائی کی ہے اور ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کیا ہے ،خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنا دی گئی، پشاور رنگ روڈ پر کار کی سیٹوں میں چھپائی گئی 13 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کر لیا گیا ،زیرو لائن طورخم بارڈر کے قریب پلاسٹک کے شاپر میں چھپائی گئیں 42000 نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں

    کوہاٹ انڈس ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پلاسٹک کے تھیلوں سے 15 کلو چرس برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ چرس جھاڑیوں میں چھپائی گئی تھی۔ انگور اڈہ بارڈر کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد کی گئی، راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 4 کے قریب کار سے 60 گرام ویڈ برآمد کی گئی، اسلام آباد کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، کراچی انڈس چوک کے قریب کار سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی، نوشکی کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، چمن فرینڈ شپ گیٹ چیک پوائنٹ کے قریب قلع عبداللّہ کے رہائشی ملزم سے 8 کلو 485 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمد شدہ آئس کو پلاسٹک کین میں چھپایا گیا تھا۔ کوئٹہ سونا خان چوک کے قریب کار میں بنائے گئے خُفیہ خانوں سے 220 کلو چرس برآمد کی گئی، کوئٹہ کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا،

    گوادر جیوانی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے غیر آباد مکان میں چھپائی گئ 90 کلو چرس برآمد کی گئی، برآمدہ چرس بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے چھپائی گئی تھی ۔گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

  • اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اے این ایف کی کاروائیاں:پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنادی

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے پشاور سے لاہور بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی۔

    باغی ٹی وی: ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پشاور سے لاہور منشیات کی بھاری مقداراسمگل کرنے کی 2 مختلف کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

    اے این ایف نے کالا شاہ کا کو انٹرچینج کے قریب کار سے 49 کلو 200 گرام چرس اور 31 کلو 200 گرام افیون برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    لاہور:نشےسےروکنے پر کلاس فیلوز کا طالبہ پر تشدد

    دوسری کارروائی میں صوابی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک سے 50 کلو 400 گرام چرس اور 15 کلو 600 گرام افیون برآمد کرکے چترال اور اپر دیر کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    علاوہ ازیں پشاور حیات آباد رنگ روڈ کے قریب مختلف اسکولوں میں منشیات سپلائی کرنے والے خیبر کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے، جن کے قبضے سے 4 کلو 890 گرام چرس برآمد ہوئی ہے راوی ٹول پلازہ کے قریب کار سے 19 کلو 200 گرام چرس اور1 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے چارسدہ اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    تمام کارروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کرکے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
    انسدادِ منشیات عدالت میں منشیات کیس کی سماعت ہوئی

    وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ انسداددہشت گردی عدالت پہنچ گئے پراسیکیوٹر اے این ایف نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل شروع کر دئیے ،اے این ایف پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ منشیات رکھنا اورمنشیات اسمگل کرنا قانوناً جرم ہے،پاکستان پینل کوڈ سیکشن15 کے تحت یہ عمل قابل سزا ہے،ملزمان کی جانب سے ہاتھا پائی کی گئی، اسلحہ تان لیا گیا، یہ تمام ریکارڈ پر موجود ہے،پراسکیوشن نے 2 چالان عدالت میں جمع کروائے،

    سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو حاضری سے مستقل استثنی دیا جائے،رانا ثناءاللہ وزیر داخلہ بن چکے اور مصروفیات کے باعث ہر تاریخ پر پیش نہیں ہو سکتے،رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست بھی جمع کروا دی گئی عدالت نے رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر اے این ایف کو 21 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے عدالت نے شریک ملزم عامر رستم سمیت 3 شریک ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر انکے وکلا سے مزید دلائل آیندہ سماعت پر طلب کر لئے

    عدالت پیشی کے موقع پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو حکم ماننے کے لیے وزیر اعلی ٰرکھا گیا تھا عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم بھی فرح گوگی کیلئے رکھی تھی،الزامات پر انکوائری ہورہی ہے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی، انہیں بیرون ملک سے ریڈ وارنٹ کے ذریعے لانا ہوا تو لے آئیں گے میں آج بھی معزز جج کے سامنے پیش ہوا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں سابق حکومت نے سیاسی رہنماوں پر جھوٹے کیسز بنائے،سابق حکومت نے عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا،عمران خان نے عوامی فلاح و بہبود کا کوئی کام نہیں کیا عمران خان نے سارا وقت مخالفین پر مقدمات کے لیے صرف کیا،عثمان بزدار صرف نام کے وزیراعلیٰ تھے،عمران خان کو جھوٹے مقدمات بنانے پر شرم آنی چاہیے،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نارکوٹکس عدالت میں گزشتہ ڈھائی سال سے آرہا ہوں انہوں نے ساڑھے3سال میں جھوٹے مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا،یہ لوگ کہتے ہیں کہ ساری کابینہ ضمانتوں پر ہے،یہ جھوٹے کیسز آپ نے بنائے ہیں وزیر اعظم ہاوس میں بیٹھ کر انہوں نے جھوٹے کیسز بنانے کی ہدایت کی یہ لوگوں اور کارکنوں کو گمراہ کررہے ہیں ،انہوں نے کارکنوں کو بد تمیزی کرانےکیلئے مہم شروع کی ہے،جو تم لوگ کرو گے اس کا سامنا تم لوگوں کو بھی کرنا پڑے گا ،اگر کہیں کسی کے ساتھ بد تمیزی ہوئی تو دوسرے کارکن بھی یہی کریں گے،یہ لوگ اسی طرح انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہم آج بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دوسرے سیاسی رہنماوں کی عزت کریں ،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید ایک طرف کہتا ہے جیل سسرال ہے دوسری طرف ضمانتیں کرواتا پھرتا ہے وہ کہتا ہے کہ یہ لانگ مارچ خونی مارچ ہوگی حکومت کو یقین دہانی کرائیں کہ لانگ مارچ پر امن ہوگا شیخ رشید نے بیان واپس نہ لیا تو انہیں گھر سے نکلنے نہیں دوں گا شیخ رشید کو چرپ زبانی کی عادت ہے لوگوں کو آگ لگانے کے اکسا رہے ہیں،یہ لوگ پہلے بھی 126روز دھرنے پر بیٹھے تھے اب بھی دھرنا دے کر اپنا ریکارڈ توڑ دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان پر رد عمل میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ ملک میں تشویشناک صورتحال پیدا کرے گا،شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی معاملات خراب کرے گا ،ہمارے ممبران کو جلد عدالتوں میں پیش کریں ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے،ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال،میں آج بھی کہہ رہا ہوں کہ ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہیے،عمران خان کو نکالنے کے نتائج مختلف آئے ہیں ،عمران خان بہت بڑا لیڈر بن گیا ،عمران خان جلد لانگ مارچ کی کال دے گی،یہ دھمکیاں دے رہے ہیں گھروں سے پکڑیں گے،کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں ،

    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کی اس طرح کی دھمکیوں سے مزید تقسیم ہوگا،چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھیں تو اس طرح کی گفتگو سننے کو ملتی ہے،

    رانا ثناءاللہ سمیت 5 ملزمان پر 15 کلو منشیات کا مقدمہ اے این ایف نے درج کیا تھا لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظور کررکھی ہے

    @MumtaazAwan

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    بھکاری کا روپ دھار کی سابقہ بیوی نے سابق شوہر کے ساتھ ایسا گھناؤنا کام کر دیا کہ سن کر روح کانپ اٹھے

    برہنہ تصاویر بنا کر آٹھ سال تک خاتون کو بلیک میل کر کے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار