Baaghi TV

Tag: انسداد پولیو ویکسین

  • بنوں میں 3 سال سے پولیو ویکسین کی رسائی نہیں،وفاقی وزیرِ صحت

    بنوں میں 3 سال سے پولیو ویکسین کی رسائی نہیں،وفاقی وزیرِ صحت

    وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے سینیٹ اجلاس میں انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں گزشتہ تین سال سے انسدادِ پولیو ویکسین کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی، جس کے باعث صرف رواں سال پولیو کے 5 کیسز اسی علاقے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ رواں سال اب تک ملک بھر سے پولیو کے 14 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 79 رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام اضلاع سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے.مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلوچستان میں اس سال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا، تاہم چاروں صوبوں کے سیوریج سسٹمز میں وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان میں طالبان حکومت بھی پولیو ویکسینیشن جاری رکھے ہوئے ہے، قندھار کے سوا پورے افغانستان میں پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو اس مہلک وائرس سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔

    اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی پر مکمل پابندی لگا دی

    سندھ اسمبلی کی پی اے سی کی 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

    کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

  • کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

    کراچی :والدین کا بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار

    کراچی میں ہزاروں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے مسلسل انکار کے بعد ریفیوزل کیس میں اضافہ ہونے لگا۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای سی او ) کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے ویکسینیشن سے انکارکیا جب کہ اپریل میں 37 ہزار 360 والدین نے انسداد پولیو ویکسی نیشن سے انکار کیا تھا،مئی میں ضلع ایسٹ میں سب سے زیادہ 9433، ضلع وسطی میں 7141،ضلع جنوبی میں 3145، ضلع غربی میں 2922 ، کیماڑی میں17011، کورنگی میں 3453 اور ملیر میں4606 والدین نے انکار کیا۔

    انسداد پولیو مہم سے انکار کی شرح اب بھی ایک مستقل چیلنج ہے اور پولیو کےخاتمے کے لیے والدین کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے پولیو کے خطرے سے دوچار یونین کونسلز پر خاص توجہ دی جا رہی ہے جب کہ ویکسین سے انکار کی بڑی وجوہات غلط فہمیاں اور آگاہی کی کمی ہے۔