Baaghi TV

Tag: انسداد ڈینگی

  • کراچی میں 10 دن میں 90 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے

    کراچی میں 10 دن میں 90 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے

    کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 90 کیس سامنے آئے ہیں۔

    ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 8 اکتوبر کو ڈینگی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی 4، ضلع شرقی 3 اور ضلع جنوبی سے ڈینگی کے 3 کیس رپورٹ ہوئے۔رواں سال کراچی میں اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 473 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 709 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔دوسری جانب شہر میں چکن گونیا کے کیسز کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے تمام سرکا ری و نجی اسپتال اس وقت مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں لیکن شہرمیں جراثیم کش اسپرے کا مرحلہ اب تک شروع نہیں ہوسکا، بلدیہ عظمی کراچی مختلف ٹیکسوں کی ریکوری پراپنی پوری طاقت صرف کررہی ہے لیکن عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔دوسری جانب پچیس ٹائونز کی انتظا میہ بھی عوام کو ریلیف فراہم کر نے کے لیے کو ئی اقدامات کرنے کو تیارنہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔شہریوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں فوری طور پر جراثیم کش اسپرے کرایا جا ئے تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔

    ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے

    کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوں کی اندھا دھند فائرنگ

    کراچی دھماکہ، خودکش بمبار کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  • انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    انسداد ڈینگی کیلئے اجلاس کی صدارت ڈی سی نے کی

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ محکمہ ہیلتھ کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سرویلنس مزید موثر انداز میں کیاجائے اور جہاں سے بھی لاروا ملتا ہے وہاں لاروے سائیڈنگ کے عمل کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور ذمہ داران کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونا دیا جائے کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمے ملکر اپنا کردار ادا کریں۔ہاٹ سپاٹ کوریج اور انڈرائیڈ ایکٹویٹی کو سوفیصد یقینی بنایاجائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔تمام متعلقہ محکمہ جات متعلقہ افسران اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑ خانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس اور دیگر جگہوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور لاروا کی افزائش والی جگہوں کو فوری طور پر ختم کروایاجائے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے

  • انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی شامت آگئی

    لاہور: حکومت دن رات ڈینگی وائرس کو ختم کرنے کے لیے کوشاں اور محکمہ صحت کے حکام اسے مذاق سمجھ رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کی شامت آگئی، ڈی سی لاہور نے ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    ہوسٹلز میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ، چوری کرنے والوں کے بارے میں‌ لیسکوکا اہم اعلان

    ذرائع کے مطابق لاہور کے افسران کی غلطی کی وجہ سے شہر میں ڈینگی نے پھر ڈیرے ڈال لئے ہیں، ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں,ذرائع کے مطابق ڈی ڈی او ایچ شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر اسد اور انٹالوجسٹ امتیاز کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا کہنا ہے کہ جو افسران غفلت برتیں گے، ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔