Baaghi TV

Tag: انسٹاگرام فالورز

  • انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے فالورز کی تعداد ون ملین ہو گئی

    انسٹاگرام پر رابی پیرزادہ کے فالورز کی تعداد ون ملین ہو گئی

    رابی پیرزادہ جو شوبز کو خیرباد کہہ کر مکمل طور پر سماجی کاموں میں‌ جُت گئی ہیں وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ بامقصد وڈیوز پوسٹ کرتی ہیں. ان کے فالورز ان کو سنتے اور دیکھتے ہیں. رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد ایک ملین ہو گئی ہے. ٹویٹر پر بھی ان کے فالورز کی تعداد اچھی خاصی ہے. رابی پیرزادہ اپنی تیار کردہ پینٹنگز کے علاوہ سماجی کاموں کی وڈیو شئیر کرتی رہتی ہیں. رابی پیرزادہ نے جب سے شوبز چھوڑا ہے وہ مکمل طور پر حجاب میں آ گئی ہیں اور دوسروں کو بھی تلقین کرتی رہتی ہیں کہ وہ ایسے کام کریں جن کے احکامات اللہ نے جاری کئے ہیں . رابی کو اکثر سوشل میڈیا پر اس

    وجہ سے تنقید کا بھی نشانہ بننا پڑتا ہے ناقدین کہتے ہیں کہ ساری زندگی شوبز میں گزار لی اور اب حجاب پہن لیا لیکن رابی ایسی تنقید سے نہیں‌گھبراتیں. یاد رہے کہ کچھ سال پہلے ان کی پرائیویٹ وڈیوز کسی نے لیک کر دی تھیں جس کے بعد انہوں نے حجاب پہن لیا اور شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی. اس بارے میں‌رابی کہتی ہیں کہ ان کی پرائیویٹ وڈیوز ان کی دوست کے بھائی نے شئیر کیں تھیں.

  • شردھا کپور کے انسٹاگرام پر 75 ملین سے زیادہ فالوورز ہو گئے

    شردھا کپور کے انسٹاگرام پر 75 ملین سے زیادہ فالوورز ہو گئے

    شردھا کپور کا شمار بالی وڈ کی باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا ہے، منفی کرداروں سے مشہور شکتی کپور کی بیٹی شردھا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2010 کی فلم تین پتی میں ایک مختصر کردار سے کیا اور اس کے بعد ڈرامہ فلم لو کا دی اینڈ (2011) میں اپنے پہلے مرکزی کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیھے مڑ کر نہیں دیکھا . شردھا نے کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا .شردھا کپور انسٹاگرام پر ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں . ان کے فالورز کی تعداد 75 ملین سے زیادہ ہیں . شردھا نے انسٹاگرام پرفالورز کی دوڑ میں دیگر بالی وڈ اداکارائوں جس میں مقبول اداکار عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، اور کترینہ کیف ہیں کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔ اسی خوشی میں شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر

    شئیر کرکے لکھا کہ گال پر چائے کے ساتھ 75 ملین کا جشن۔ چھوٹی چھوٹی خوشیاں. ان کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں اور مشہور اداکاروں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل سمیت اعلیٰ شخصیات نے کمنٹس کئے . یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالورز رکھنے والی بھارتی اداکارہ ہیں ان کے 83.2 ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز ہیں۔ شردھا 75.8 ملین سے زیادہ فالوورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گلوکارہ نیہا ککڑ اور اداکارہ عالیہ بھٹ اس وقت 72.4 ملین انسٹاگرام فالوورز رکھتی ہیں جبکہ دیپیکا پڈوکون کے 69.9 ملین فالوورز ہیں۔ کترینہ کیف کے 68.4 ملین فالوورز ہیں۔

  • انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    انسٹاگرام پر حرامانی کے فالورز کی تعداد 7 ملین ہوگئی

    ٹی وی اداکارہ حرامانی جواپنی اداکاری کی وجہ سے خاصی مقبول ہیں ان کے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد 7 ملین ہو گئی ہے. حرامانی کا شمار پاکستان کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جو سوشل میڈپا کافی ایکٹیو رہتی ہیں. وہ وقفے وقفے سے اپنی وڈیوز پوسٹ کرکے اپنے مداحوں سے داد وصول کرتی رہتی ہیں. حرامانی ٹی وی ڈراموں میں سنجیدہ کرداروں کے حوالے سے ایک خاص پہچان رکھتی ہیں. ان کے کریڈٹ پر دو بول اور میرے پاس تم ہو جیسے ڈرامے ہیں . حرامانی گانے کی بھی شوقین ہیں، حرامانی ملٹی ٹلینٹڈ ہیں گا بھی لیتی ہیں اداکاری بھی کر لیتی ہیں ڈانس بھی کر لیتی ہیں. حرامانی فلمسٹار میرا کی طرح سوچ سمجھ کر نہیں‌بولتیں جو دل میں آئے بول دیتی ہیں چاہے

    ان کے بولے ہوئے کی بعد میں قیمت ہی کیوں نہ ادا کرنی پڑے. حرامانی نے متعدد مرتبہ اپنے انٹرویوز میں ایسی باتیں کہی ہیں جن کا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مذاق بنا ہے.حرا اپنی اور اپنے شوہر مانی کی لو اسٹوری اور شادی کے قصے بہت شوق سے سناتی ہیں.حرامانی نے فراری گانے کے بعد کنسرٹ کرنے بھی شروع کر دئیے ہیں. مانی اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں پر کافی فخر محسوس کرتے ہیں. انہوں نے اپنی اہلیہ کو اداکاری اور گلوکاری دونوں میں بہت سپورٹ کیا ہے اور حرا کے ناقدین کو خود بھی کبھی کبھار جواب دے دیتے ہیں. حرامانی کو زیادہ تر سکس سگما پروڈکشن ہائوس ہی اپنے ڈراموں میں کاسٹ کرتا ہے.