Baaghi TV

Tag: انسٹاگرام

  • بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    بھارت کی درخواست پر وزیردفاع خواجہ محمد آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے سوشل ایپ ایکس پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک ہونے کی اطلاع دی ۔ اس بارے خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے بیانیے کے سچ کی فتح ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دی گئی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کو قبول نہ کیا تو بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو جائے گا.

    وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، دوست ممالک نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ہم نے سب سے کہا ہے کہ غیرجانبدار تحقیقات کے ذریعے معاملے کو پرکھا جائے۔ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائے گا۔خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی جب بھی کوئی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو ڈرامے رچاتا ہے، جو لوگ اپنے ملک میں کمزور پوزیشن پر ہوتے ہیں، انہیں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے اس طرح کی وارداتوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

    انہوں نے ماضی کی غلطیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون اور افغان جنگ کے بعد پاکستان نے پراکسی کا کردار ادا کیا، جب تک ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، ان کی درستگی ممکن نہیں۔ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے،

    کامونکی: بھارت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے: صحافی و تاجر رہنما

    مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، کینال منصوبہ مسترد کر دیا

  • انسٹاگرام  ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    انسٹاگرام کی جانب سے شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ٹکر کی مختصر ویڈیوز کی نئی ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے پہلے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ٹکر کا پلیٹ فارم تھریڈز متعارف کرایا گیا تھا۔ اب اسی کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام سے منسلک ہی نئی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔کچھ عرصہ قبل انسٹاگرام کے ملازمین سے خصوصی میٹنگ کے دوران پلیٹ فارم کے سربراہ نے نئی ایپلی کیشن متعارف کرائے جانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

    انسٹاگرام کی جانب سے ایک ایسے وقت میں علیحدہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن متعارف کرائی جا رہی ہے۔ جب امریکہ میں ٹک ٹاک کو پابندیوں کا سامنا ہے اور وہاں کے صدر نے ایپلی کیشن پر پابندی کے قانون کو فی الحال منسوخ کر رکھا ہے۔ٹک ٹاک سے متعلق امریکی حکومت نے قانون بنا رکھا ہے کہ مذکورہ چینی ایپ کو امریکی آپریشنز میں کسی بھی امریکی شخص یا کمپنی کو فروخت کرنا ہو گا۔ دوسری صورت میں ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کر دی جائے گی۔

    ٹک ٹاک کی جانب سے امریکہ میں اپنے آپریشنز سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر پانے کے بعد اب انسٹاگرام کی جانب سے اس کے ٹکر کی ایپ کو لانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ممکنہ طور پر نئی ایپ کو بھی انسٹاگرام سے جوڑا جائے گا۔ جیسے تھریڈز کے اکاؤنٹ کو انسٹاگرام سے جوڑا گیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب میٹا نے بھی تاحال ٹک ٹاک کے ٹکر کی ایپ کو متعارف کرائے جانے کے حوالے سے واضح طور پر کچھ نہیں کہا۔

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • انسٹاگرام پر پرانے فیچر  واپس آنے شروع

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے فیچر کو دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    انسٹاگرام کے سربراہ نے کچھ دن قبل ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ ایپلی کیشن پر 2019 میں ختم کیے گئے فیچر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔انسٹاگرام پر نصف دہائی قبل ختم کیے گئے فیچر کو واپس متعارف کرانے کا مقصد ایپلی کیشن کے صارفین کو اپنے دوستوں کی پسند سے متعلق آگاہی فراہم کرنا بھی ہے۔فیچر کے تحت جو صارفین کسی بھی ویڈیو یا پوسٹ کو لائیک کریں گے یا پھر کہیں بھی کمنٹ کریں گے تو ان کے دوستوں کو نوٹی فکیشن موصول ہوگا کہ ان کے دوست نے کس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے یا کس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔مذکورہ فیچر کو بہتر انداز میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اب انسٹاگرام انتظامیہ کی کوشش ہوگی کہ صارفین کو اپنے ان دوستوں کی لائیکس اور کمنٹس سے متعلق آگاہ کیا جائے جو کہ انہوں نے کسی ویڈیو پر کیے ہوں گے۔

    پہلے مذکورہ فیچر کے تحت ہر لائیک اور کمنٹ کا نوٹی فکیشن موصول ہوتا تھا لیکن اب کوشش کی جا رہی ہے کہ صرف ویڈیوز پر کیے گئے کمنٹس یا ویڈیوز کو لائیک کیے جانے کے نوٹی فکیشن تک محدود رکھا جائے۔مذکورہ فیچر پہلے انسٹاگرام سمیت فیس بک پر بھی مقبول ہوتا تھا لیکن کچھ عرصے سے اس فیچر کو محدود یا ختم کردیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ واپس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بعض صارفین مذکورہ فیچر کو اپنی پرائیویسی کےخلاف سمجھتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ ان کی پسند یا ناپسند سے متعلق ان کے دوستوں یا فالوورز کو معلوم نہیں ہونا چاہیے۔مذکورہ فیچر تک ترتیب وار صارفین کو رسائی دی جائے گی اور بعض ممالک کے صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

    نجی بجلی گھروں کو سینکڑوں ارب کی ٹیکس چھوٹ کا انکشاف

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت

    موبائلز فونز کی درآمدات میں کمی، چینی کمپنی پاکستان آ گئی

  • واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی کا اعلان

    میٹا نے واٹس ایپ میں ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کیا، جس کے بعد صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

    میٹا کا اکاؤنٹس سینٹر ایک ہب کی طرح کام کرتا ہے جہاں میٹا کے کوئسٹ اکاؤنٹس کے ساتھ فیس بک اور انسٹاگرام کو بھی کنٹرول کیا جاتا ہے۔اکاؤنٹس سینٹر میں فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کے اضافے سے صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو بطور اسٹوریز فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی کراس پوسٹ کرسکیں۔اس طرح صارفین کو اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس الگ سے فیس بک یا انسٹا گرام ایپ اوپن کرکے پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ سنگل سائن آن فیچر بھی شامل کیا جارہا ہے جس کے بعد صارفین ایک اکاؤنٹ سے ہی میٹا کی متعدد ایپس پر لاگ اِن ہوسکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے اکاؤنٹس سینٹر سے لنک ہوسکیں، بائی ڈیفالٹ یہ آپشن ڈس ایبل ہوگا۔میٹا کی جانب سے یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پیغامات اور کالز کو پہلے کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل رہے گا اور اکاؤنٹس سینٹر میں شامل ہونے کے باوجود ان تک کسی کی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ میٹا اکاؤنٹس سینٹر 2020 میں اس خیال سے متعارف کرایا گیا تھا کہ صارفین کمپنی کی تمام ایپس کو ایک ہی جگہ سے کنیکٹ کرسکیں، اور اب تک اکاؤنٹ سینٹر سے صرف فیس بک، انسٹاگرام اور میٹا کوئیسٹ اکاؤنٹس کو کنٹرول کیا جارہا تھا۔

    عبدالعلیم خان کی کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین کرنے کی ہدایت

    عرب امارات سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں، گورنرسندھ

    کراچی: بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

    سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کیلئے 12 ناموں کی منظوری

    پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

  • آئی فون صارفین سے زیادہ پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

    آئی فون صارفین سے زیادہ پیسے بٹورے جانے کا انکشاف

    ایک بھارتی خاتون نے زیپٹو نامی پلیٹ فارم پر ایک ہی شے کی اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے مختلف قیمتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر صارف پوجا چابڑا نے زیپٹو پر ایک سادہ سا تجربہ کیا جس میں ان کو معلوم ہوا آئی فون صارفین سے اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں کسی بھی شے کے لیے زیادہ پیسے بٹورے جاتے ہیں۔ایک عملی مظاہرے میں پوجا نے دِکھایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائس پر آدھا کلو انگور کی قیمت 65 روپے لکھی آرہی تھی جبکہ آئی فون پر وہ قیمت دُگنی سے زیادہ 146 روپے آرہی تھی۔ اس کے علاوہ اینڈرائیڈ پر شملہ مرچ کی قیمت 37 روپے تھی جبکہ آئی فون قیمت 69 روپے لکھی آ رہی تھی۔اس بڑے فرق سے حیران ہو کر پوجا نے اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ بھی اس فرق کو چیک کریں کہ آیا وہ بھی جب آئی فون استعمال کر رہے تو زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ایپل اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان قیمتوں میں فرق کا تعلق عموماً صارفین کے علاقے سے جوڑا جاتا ہے اور ای کامرس پلیٹ فارمز کی جانب سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آئی فون صارفین کی آمدنی زیادہ ہوتی ہے اور وہ زیادہ ادائیگیاں کر سکتے ہیں۔

    بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

    وزیراعظم کا پی آئی اے کے ’احمقانہ اشتہار‘ کی تحقیقات کا حکم

  • انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں نئے فیچر ز کا اضافہ

    میٹا کی جانب سے واٹس ایپ ایپلیکیشن میں متعدد فیچرز اور اپ ڈیٹس متعارف کروائے جارہے ہیں،اب کمپنی نے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا متبادل طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔

    باغی ٹی وی: واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی وایب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے،اس فیچر کو پہلے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا تھااس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔

    یہ فیچر ایس ایم ایس ویریفکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے ای میل ویریفکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے یہ سائن ان ہونے کا بیک اپ طریقہ کار ہوگا اور نئے واٹس ایپ اکاؤنٹ بنانے کے لیے فون نمبر کے اندراج کی ضرورت برقرار رہے گی صارف کا ای میل ایڈریس صرف اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے استعمال ہوگا اور دیگر صارفین کو نظر نہیں آئے گا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ

    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آئی فون صارفین کو واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگااس کے بعد واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے آپشن پر کلک کریں اس جگہ آپ کو ای میل لاگ ان آپشن نظر آئے گا، جس کو ان ایبل کرکے اپنے ای میل ایڈریس کا اندراج کریں ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہوگا-

    دوسری جانب واٹس ایپ کے بعد اب انسٹاگرام میں بھی ایک نیا فیچر متعارف کروایا جارہا ہے،مصنوعی ذہانت (AI) کے علاوہ اب سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکشن ’انسٹاگرام‘ پر بھی نئی اپڈیٹس متعارف کروائی جارہی ہیں اس سے قبل سیم سنگ فونز کے لیے کیمرہ شارٹ کٹ اور اسٹوریز کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔

    امریکی ڈالر مزید سستا

    ٹپسٹر اور موبائل ڈویلپر الیسنڈرو پالوزی کی جانب سے انسٹاگرام کیلئے ایک نیا اور منفرد فیچر لانچ کیا جارہا ہے یہ نیا فیچر ’مائی ویک‘ کے نام سے لیک کیا گیا ہے،اس فیچر کی مدد سے انسٹا اسٹوریز کا وقت بڑھادیا گیا ہے، یعنی انسٹا صارفین انسٹا اسٹوریز کو پورے ہفتے تک برقرار رکھ سکیں گے۔
    https://x.com/alex193a/status/1725848919978999856?s=20
    صارفین اس فیچر کی مدد سے اپنی مرضی سے نہ صرف اسٹوری کو پورا ہفتہ برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ ان اسٹوریز کو بدل بھی سکتے ہیں اور چاہیں تو ان اسٹوریز میں نئی اسٹوری بھی شامل کر سکتے ہیں اب تک یہ فیچر جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن توقع ہے کہ جلد یہ فیچر صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔

    ڈی سیل ہونے والی 84 فیکٹریوں کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم

  • انسٹاگرام بچوں میں ڈپریشن پیدا کررہا،  مقدمات درج

    انسٹاگرام بچوں میں ڈپریشن پیدا کررہا، مقدمات درج

    درجنوں امریکی ریاستیں میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر رہی ہیں۔ اور انسٹاگرام پلیٹ فارم پر الزام عائد کیا ہے کہ اس سے نوجوان نشہ آور فطرت کے ذریعے ذہنی صحت کے بحران کا شکار ہورہے۔ کیلیفورنیا اور الینوائے سمیت 33 ریاستوں کی وفاقی عدالت نے کہا ہے کہ فیس بک چلانے والی کمپنی میٹا نے اپنے پلیٹ فارمز کے سنگین خطرات کے بارے میں عوام کو بار بار گمراہ کیا ہے اور جان بوجھ کر چھوٹے بچوں اور نوعمروں کو نشے اور جبری سوشل میڈیا کے استعمال کی طرف راغب کیا ہے۔


    روئیٹرز کے مطابق شکایت میں کہا گیا ہے کہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نوجوانوں کی جانب سے میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال ڈپریشن، اضطراب، بے خوابی، تعلیم اور روزمرہ زندگی میں مداخلت اور بہت سے دیگر منفی نتائج سے منسلک ہے۔ یہ مقدمہ بچوں اور نوعمروں کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔ بائٹ ڈانس کی ٹک ٹاک اور گوگل کی یوٹیوب بھی سوشل میڈیا کی لت کے حوالے سے بچوں اور اسکولوں کے اضلاع کی جانب سے دائر کیے گئے سیکڑوں مقدمات کا موضوع ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو شکست دے کر ایونٹ میں چوتھی کامیابی حاصل کرلی
    سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
    ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
    جبکہ شکایت میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے نوجوانوں اور نوجوانوں کو راغب کرنے، مشغول کرنے اور بالآخر پھنسانے کے لئے طاقتور اور بے مثال ٹکنالوجیوں کا استعمال کیا ہے۔ ”اس کا مقصد منافع ہے۔” مقدمے میں مختلف قسم کے علاج کا مطالبہ کیا گیا ہے ، جس میں کافی شہری سزائیں بھی شامل ہیں۔ میٹا نے کہا کہ اس نے نوجوانوں کو آن لائن محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ میٹا نے ایک بیان میں کہا، "ہم مایوس ہیں کہ صنعت بھر کی کمپنیوں کے ساتھ نتیجہ خیز طریقے سے کام کرنے کے بجائے، جو ایپس نوجوان استعمال کرتے ہیں ان کے لئے واضح، عمر کے مطابق معیار ات تیار کرنے کے بجائے، اٹارنی جنرل نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے۔

  • ایلون مسک کا چیلنج؛ مارک زکربرگ کی بھرپور تیاری  جاری

    ایلون مسک کا چیلنج؛ مارک زکربرگ کی بھرپور تیاری جاری

    حالیہ دنوں ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کے ساتھ بیانات کے تبادلے کے بعد، سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی "میٹا” کے سی ای او مارک زکربرگ نے چند نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی مضبوط جسمانی طاقت کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ لڑائی کی مشق کے بعد مارشل آرٹس کے کھلاڑی اسرائیل ایڈیسانیا اور الیگزینڈر وولکانووسکی کے ساتھ کھڑے تھے۔


    عالمی ادارے کے مطابق زکربرگ مارشل آرٹس اور دیگر جسمانی کھیلوں کی مشق کرتے ہیں، لیکن فی الحال وہ مکسڈ مارشل آرٹس پر توجہ دے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کاروباری دشمنی بظاہر ٹیک انڈسٹری کے دو طاقتور ترین ارب پتیوں کے لیے کافی نہیں ہے۔ پچھلے مہینے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ایک مکالمہ ہوا جس میں مارک زکربرگ اور ایلون مسک کہنا تھا کہ وہ کیج فائٹنگ میں اپنا سکور طے کرنا چاہتے ہیں۔

    مؤخر الذکر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ میٹا کے سی ای او زکربرگ کے ساتھ "کیج فائٹ کے لیے تیار ہوں گے”۔ اس کے بعد انسٹاگرام کی ایک سٹوری میں، زکربرگ نے مسک کی ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرکے جوابی فائرنگ کی جس کے عنوان میں لکھا ہوا تھا: "مجھے مقام بھیجیں۔”
    "مذاق نہیں” مسک نے پھر ایک ٹویٹ میں جواب دیا: "ویگاس آکٹاگون”، یہ لاس ویگاس میں آٹھ رخی ریسلنگ کا میدان ہے جو بالکل پنجرے کی طرح ڈھکا ہوا ہے اور الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرتا ہے۔ ’دی ورج‘ کے مطابق ورچوئل اسپیس کے ذریعے زکربرگ کی لڑائی محض ایک مذاق نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ گیند اب مسک کے کورٹ میں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

    واضح رہے کہ51 سالہ مسک نے اس سے پہلے بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور وہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے "حقیقی اسٹریٹ فائٹ” کے بارے میں بات کر رہے تھے، اس کے برعکس، زکربرگ، 39، ایک مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر ہے جو اس سے پہلے جیو جِتسو ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

  • تھریڈز پراکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی؟

    تھریڈز پراکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی؟

    ٹوئٹر کے مقابلے میں متعارف کرائی گئی میٹا کی نئی ایپ تھریڈز پر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی کیا قیمت ادا کرنی ہوگی۔

    میٹا کی نئی ایپ تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے والے صارفین کی تعداد اب تک کروڑوں میں ہوچکی ہے 6 جولائی کو مارک زکربرگ نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے تھریڈز ایپ کو لانچ کیا جس پر محض 24 گھنٹوں کے اندر 5 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس بنائے گئے،اس ایپ کے فیچرز زیادہ تر ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی طرح ہی ہیں اور یہ ایپ زکربرگ نے انسٹاگرام سے کنیکٹ کی ہے۔

    لبنان میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

    لیکن اسے انسٹال کرنے اور اس پر اکاؤنٹس بنانے والے متعدد صارفین کو تھریڈز کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی بھی قیمت ادا کرنی ہوگی، ‘تھریڈز سپلیمنٹل پرائیویسی پالیسی’میں لکھا ہے کہ صارفین اپنی تھریڈز پروفائل کو کسی بھی وقت غیر فعال تو کر سکتے ہیں لیکن صارفین کی پروفائل ختم اس ہی وقت ہوں گی جب ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ختم ہوگایعنی اگر کوئی صارف چاہے کہ اس کا تھریڈز کا اکاؤنٹ حذف ہوجائے تو اسے پہلے اپنے انسٹاگرام کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

    شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام،تصاویر بھی شیئرکردیں

    اس معلومات کو کئی صارفین نے ٹوئٹر سمیت تھریڈز پر شیئر کیا جس کے بعد صارفین کی جانب سے شکایات کی گئیں اور کہا گیا کہ ایپ کو پہلے اس حوالے سے بتانا چاہیے تھا۔


    https://twitter.com/Agrumpycomedian/status/1677672226504716288?s=20


    https://twitter.com/endmediadivide/status/1677414067546337283?s=20

    پاکستان کی خاطر بھرپور توانائی کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بابر اعظم

  • کینیڈین حکومت کا میٹا کے اشتہارات روکنے کا فیصلہ

    کینیڈین حکومت کا میٹا کے اشتہارات روکنے کا فیصلہ

    اوٹاوا، اونٹاریو: کینیڈین حکومت نےبدھ کو کہا کہ اس نے فیس بک کی پیرنٹ کمپنی ”میٹا“ کے اشتہارات روکنے کا فیصلہ کر لیا۔

    "اے پی” کے مطابق کینیڈین حکومت اور میٹا کے درمیان سوشل میڈیا کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے کشیدگی جاری ہے گزشتہ ماہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کینیڈین صارفین کے لیے خبروں تک رسائی ختم کرنے کا اعلان کیا تھاجس کے بعد کینیڈا میں فیس بک اور انسٹا گرام سے خبریں ہٹا دی گئی تھیں۔

    کینیڈین حکومت کی جانب سے ایک بل منظور کیا گیا تھا جس میں سوشل میڈیا کمپنی کو کینیڈا کی خبریں شیئر کرنے پرمعاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھاثقافتی ورثہ کے وزیر پابلو روڈریگز نے ایک نیوز کانفرنس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے فیصلے کا اعلان کیا کینیڈا کا یہ اقدام اس تنازعہ کی تازہ ترین کڑی ہے جو ٹروڈو کی انتظامیہ کی جانب سے ایک بل کی تجویز کے بعد شروع ہوا جس کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پبلشرز کو اپنے مواد کو آن لائن سے منسلک کرنے یا دوبارہ پیش کرنے کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    مارک زکربرگ کی 12 سال بعد پہلی ٹوئٹ

    ثقافتی ورثہ کے کینیڈین وزیر پابلو روڈریگیز نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ہم نے فیس بک پر کینیڈا کے سرکاری اشتہارات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےہم میٹا کو اشتہارات کی مد میں مزید ڈالرز کی ادائیگی اس وقت تک نہیں کر سکتے، جب تک وہ کینیڈا کی خبر رساں تنظیموں کو ان کا منصفانہ حصہ ادا نہیں کرتے۔

    روڈریگز کا کہنا ہے کہ 2022 میں کینیڈا میں اشتہارات کی تمام آمدنی کا 80 فیصد تقریباً 10 بلین کینیڈین ڈالرگوگل اور فیس بک کو گیا، اور لبرل حکومت چاہتی ہے کہ دونوں پلیٹ فارمز ملکی صحافت میں اپنا حصہ ڈالیں سرکاری اشتہارات کو معطل کرنے کے فیصلے سے فیس بک اور انسٹاگرام کو سالانہ 10 ملین کینیڈین ڈالر کا نقصان ہوگا۔

    دوسری جانب میٹا کا مؤقف ہے کہ خبریں کمپنی کے لیے معاشی اہمیت نہیں رکھتیں اور خبر رساں اداروں کو فیس بک پر اپنی رپورٹس شیئر کرکے فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

    فیس بک نےٹوئٹر کی متبادل ایپ تیار کرلی