Baaghi TV

Tag: انسٹا گرام

  • 30 امریکی ریاستوں کا انسٹاگرام اور فیس بک میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ

    30 امریکی ریاستوں کا انسٹاگرام اور فیس بک میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ

    امریکا کی 30 ریاستوں نے میٹا کے خلاف بچوں اور نوجوانوں پر منفی اثرات سے متعلق مقدمے میں انسٹاگرام اور فیس بک کے بنیادی فیچرز تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    کیلیفورنیا اور نیویارک سمیت 30 ریاستوں نے 2023 میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ میٹا نے بچوں کی پرائیویسی سے متعلق وفاقی اور ریاستی قوانین کی متعدد خلاف ورزیاں کیں ان ریاستوں نے میٹا سے ایک ٹریلین ڈالر سے زائد ہرجانے کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام اور فیس بک کے نظام میں وسیع پیما نے پر تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق مقدمے کی کارروائی آج سے شروع ہو رہی ہے، جسے میٹا کے خلاف بچوں سے متعلق اب تک کے اہم ترین عدالتی چیلنجز میں شمار کیا جا رہا ہے،ریاستوں کے مطالبات میں نوجوان صارفین کے لیے ’لائیکس‘ کی تعداد ختم کرنا، لامحدود اسکرولنگ بند کرنا، والدین کی تصدیق کا نظام متعار ف کرانا اور ایسے سفارشاتی الگورتھمز میں تبدیلی شامل ہے جو صارفین کو زیادہ دیر فیس بک اور انسٹاگرام دیکھنے پر مجبور کرتے ہیں۔

    مقدمے میں ریاستوں نے میٹا سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نوجوانوں کی تصاویر میں ظاہری شکل تبدیل کرنے والے متعدد فلٹرز ختم کیے جائیں، ویڈیوز کا خودبخود چلنا بند کیا جائے، ایک سے زیادہ اکاؤنٹس بنانے پر پابندی لگائی جائے اور عارضی پوسٹس جیسا کہ انسٹاگرام اسٹوریز کا فیچر ختم کیا جائے۔

    ریاستی حکام کا مؤقف ہے کہ یہ تمام فیچرز صارفین، خصوصاً بچوں اور نوجوانوں، کو زیادہ سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں،بار بار آنے والی نوٹیفیکیشنز اور دیگر طریقوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کم کرنا بھی مشکل بنایا جاتا ہے،ریاستوں کا الزام ہے کہ میٹا نے کم عمر صارفین کو جان بوجھ کر اپنے پلیٹ فارمز کا عادی بنانے کی کوشش کی تاکہ صارفین کی تعداد اور کاروباری حجم میں اضافہ ہو میٹا کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 1.5 ٹریلین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

    جبکہ میٹا نے ان الزامات کی مسلسل تردید کی ہے کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ میٹا الزامات سے سخت اختلاف کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ کیس میں پیش کیے جانے والے شواہد نوجوانوں کی مدد اور تحفظ کے لیے کمپنی کے طویل مدتی عزم کو ثابت کریں گے۔

    واضح رہے کہ نیو میکسیکو میں ایک جج نے حال ہی میں میٹا پر مجموعی طور پر 942 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا اور اسے نوجوان صارفین کے لیے پلیٹ فارمز میں متعدد تبدیلیاں کرنے کا حکم دیا،ان تبدیلیوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر لائیکس کی تعداد ختم کرنا، نوعمروں کے درمیان عریاں مواد بھیجنے یا وصول کرنے پر پابندی اور مخصوص اوقات کے علاوہ ایپس کی پش نوٹیفکیشن محدود کرنا شامل ہے۔ میٹا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • میں حاملہ نہیں ، اداکارہ اشنا شاہ نے ثبوت بھی دے دیا

    میں حاملہ نہیں ، اداکارہ اشنا شاہ نے ثبوت بھی دے دیا

    معروف اداکارہ و ماڈل اشنا شاہ سےحمل بارے سوال ہوا تو اداکارہ نے اپنی ویڈیو شیئر کر دی اور کہا کہ وہ حمل سے نہیں ہیں

    اداکارہ اشنا شاہ نے حمل کے بارے پوچھے جانے والے سوال پر بطور ثبوت ویڈیو شیئر کی ہے،اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ لگائی، اداکارہ اشنا شاہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا سیشن کر رہی تھی کہ اس دوران ایک مداح نے اداکارہ اشنا شاہ نے سوال کر لیا کہ کیا وہ حاملہ ہیں جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ نہیں وہ حمل سے نہیں ہیں.

    بعد ازاں اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ڈھیلے کپڑے پہن رکھے ہیں اور وہ اپنی قمیض کو پیٹ سے تنگ کر کے اپنی فٹنس دکھا کر یہ بتانا چاہ رہی تھیں کہ وہ حمل سے نہیں ہیں، اداکارہ نے ساتھ پیغام میں کہا کہ "نہیں میں حمل سے نہیں ہوں مگر ناراض ضرور ہوں”.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک لباس کی منفرد تراش خراش کے سبب قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا کہ اداکارہ اشنا شاہ حاملہ ہیں تاہم اداکارہ اشنا شاہ نے افواہوں کی تردید کی تھی اور اب ویڈیو سامنے رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں.

    ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع

     لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

  • یورپی یونین  کا فیس بک اور انسٹا گرام کیخلاف رسمی تحقیقات کا آغاز

    یورپی یونین کا فیس بک اور انسٹا گرام کیخلاف رسمی تحقیقات کا آغاز

    برسلز: یورپی یونین نے فیس بک اور انسٹا گرام کے خلاف رسمی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    یورپی کمیشن کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اگست 2023 کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت میٹا کی زیر ملکیت سروسز کے خلاف تحقیقات کی جائے گی،یہ اعلان اس لیے اہم ہے کیونکہ رسمی تحقیقات سے یورپی کمیشن کو میٹا کے خلاف کارروائی کے لیے اضافی تحقیقاتی اختیارات مل سکیں گے، جیسے دفاتر کی تلاشی لی جاسکے گی یا عارضی اقدامات کا اطلاق ہوگا،ڈی ایس اے کی کسی بھی خلاف ورزی ثابت ہونے پر میٹا پر اس کی عالمی آمدنی کے 6 فیصد حصے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے،ڈی ایس اے کے تحت میٹا کے دونوں سوشل میڈیا نیٹ ورک کو بہت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز (وی ایل او پیز) قرار دیا گیا ہے۔

    فلسطینیوں کی نسل کشی: بائیڈن انتظامیہ کے ایک اور رکن نے استعفی دے دیا

    یورپی کمیشن کے حکام نے بتایا کہ انہیں شبہ ہے کہ میٹا کو بچوں کو لاحق خطرات کی روک تھام میں ناکامی کا سامنا ہو رہا ہے،حکام کو دونوں سوشل نیٹ ورکس کے لت لگانے والے ڈیزائن پر زیادہ تحفظات ہیں جس میں اگر کوئی بچہ ایک ویڈیو دیکھتا ہے تو الگورتھم کی جانب سے اس سے ملتے جلتے مواد پر مبنی ویڈٖیوز کو دکھایا جاتا ہے۔

    پاکستان کو بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی مل گئی

  • عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ری کور لیا گیا

    عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ری کور لیا گیا

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک ہوگیا تھا تا ہم اب ری کور کر لیا گیا ہے

    سابق وزیراعظم عمران خان کے انسٹا گرام پر 74 لاکھ فالورز ہیں ، کرپٹو کرنسی سے متعلق پوسٹس اور ویب سائٹ لنک لگا دیا گیا تھا، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کا انسٹا گرام اکاؤنٹ ریکور کرلیا ہے، عمران خان کا اکاؤنٹ سیکیور کیا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ ہیکرز آج کل متحرک ہیں اور اہم شخصیات کے اکاؤنٹس کو ہیک کیا جا رہا ہے، عمران ریاض خان کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا جو ابھی تک ری کور نہیں ہو سکا، عمران ریاض خان کا اکاؤنٹ ہیک کرنے والوں نے اکاؤنٹ فار سیل کے لئے لگا دیا ہے اور کہا ہے کہ پانچ ہزار ڈالر مین یہ اکاؤنٹ برائے فروخت ہے، عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ میری ہیکرسے بات چیت جاری ہے جلد اکاؤنٹ مل جائے گا

  • انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    انسٹا گرام کا اپنی اسٹوریز کا نیا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع

    میٹا کی زیر ملکیت کمپنی ویڈیو اور تصاویر شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انسٹا گرام اپنی اسٹوریز کو ایپ میں عمودی اسکرولنگ کے لیے از سر نو ڈیزائن کر رہی ہے اس وقت انسٹا گرام اسٹوریز کو دیکھنے کے لیفٹ سوئپ کرنا پرتا ہے اور ایک اسٹوری سے دوسری پر جانے کے لیے بائیں طرف اور مختلف پوسٹ دیکھنے کے لیے دائیں طرف ٹیپ کرنا پڑتا ہے تاہم کمپنی اب ایک نئے فیچر کی آزمائش کرنے جا رہی ہے جس کی مدد سے صارفین اسٹوریز میں عمودی اسکرولنگ کر سکیں گے۔

    صارفین کی فرمائش پر واٹس ایپ نے وائس میسجز کے نئے فیچر پر کام شروع کر دیا

    رپورٹ کے مطابق ترکی اور برازیل میں انسٹا گرام کے کچھ صارفین کو انسٹا گرام پر اسٹوریز کی عمودی اسکرولنگ کرنے والے فیچر کی اپ ڈیٹس مل چکی ہیں۔

    ماہرین نے کہا ہے کہ انسٹا گرام کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کی کوشش دکھائی دیتا ہے کیوںکہ اس میں پہلے سے ہی عمودی اسکرولنگ کا فیچر موجود ہے اس فیچر کی بدولت انسٹا گرام میں اسٹیٹک کانٹینٹ کی نسبت اسٹوریز میں ویڈیوز پر زیادہ فوکس ہوجائے گا۔

    کمپیوٹرکی تخلیق ورچوئل سوشل میڈیا انفلوئنسرموسیقار بننے کے لئے تیار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہی انسٹا گرام نے اسٹوریز میں ویڈیوز کا دورانیہ 15 سیکنڈ سے بڑھا کر 60 سیکنڈ کرنے کی آزمائش کی تھی۔ جس کی مدد سے صارفین ایک منٹ کی ویڈیو کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے بجائے ایک ہی حصے میں اپ لوڈ کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔

    4,500 سال پہلے گھوڑوں کی بجائے جنگی گدھوں سے کام لیا جاتا تھا