Baaghi TV

Tag: انعام

  • شادی میں شراب اور میوزک کی چھٹی،21 ہزار انعام پائیں

    شادی میں شراب اور میوزک کی چھٹی،21 ہزار انعام پائیں

    پنجاب کے ایک گاؤں نے شادیوں میں شراب اور ڈی جے میوزک نہ بجانے پر 21,000 روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا

    چنڈی گڑھ:پنجاب کے ضلع بھٹنڈہ کے ایک گاؤں بالو کی گرام پنچایت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان خاندانوں کو 21,000 روپے کا نقد انعام دے گی جو اپنی شادیوں میں شراب پیش نہیں کریں گے اور نہ ہی ڈی جے میوزک بجائیں گے۔یہ فیصلہ گاؤں میں فضول خرچی کو کم کرنے اور شراب نوشی کے بڑھتے ہوئے استعمال پر قابو پانے کے لیے لیا گیا ہے۔ بالو گاؤں کی سرپنچ امرجیت کور نے منگل کے روز بتایا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ عموماً شادیوں کے موقع پر شراب نوشی اور ڈی جے میوزک کی وجہ سے تنازعات پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، بلند آواز میں میوزک پڑھائی میں خلل ڈالتا ہے۔امر جیت کور نے مزید کہا، "ہم چاہتے ہیں کہ لوگ شادیوں کے موقع پر فضول خرچی سے بچیں اور اس کے بجائے اپنے پیسے کو بہتر طریقے سے استعمال کریں۔”

    گاؤں کی سرپنچ نے بتایا کہ پنچایت نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس کے تحت اگر کوئی خاندان اپنی شادیوں میں شراب پیش نہیں کرتا اور ڈی جے میوزک نہیں بجاتا، تو انہیں 21,000 روپے انعام دیے جائیں گے۔بالو گاؤں کی آبادی تقریباً 5,000 افراد پر مشتمل ہے۔امر جیت کور نے کہا کہ پنچایت نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ گاؤں میں ایک اسٹیڈیم قائم کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکے۔ "گاؤں میں ایک اسٹیڈیم ہونا چاہیے تاکہ مختلف کھیلوں کے ایونٹس منعقد کیے جا سکیں۔”پنچایت نے گاؤں میں بایوگیس پلانٹ قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ ماحول دوست توانائی حاصل کی جا سکے۔اس کے علاوہ، پنچایت نے کسانوں کو آربنک فارمنگ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مفت بیج دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

    ہیڈ پنجند پر سیاحوں کو دیسی مچھلی کے نام پر زہر دیا جانے لگا، فوڈ اتھارٹی منظر سے غائب

  • اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    رحیم یار خان، ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد پنجاب حکومت نے خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا

    حکومت پنجاب نےبڑا اعلان کرتے ہوئے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے مقرر کی ہے، اس ضمن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے محکمہ داخلہ کے واٹس ایپ نمبر 03334002653 پر رابطہ کریں۔ مطلوب ڈاکوؤں میں شاہد ولد کمال، مجیب ولد امان اللہ، وہاب ولد امان اللہ، غنی ولد علی بخش، احمر عرف شوبی ولد رسول، احمد ولد رسول، عطاء اللہ ولد اللہ دتہ، سبز علی ولد اللہ دتہ، قبول ولد میوہ، میرا ولد حضوری، دریجن عرف دادو، گورا ولد حسین، ثناء اللہ ولد جھانگل، تنویر عرف دودھر اور راہب شر، عمر شر ولد ساون، ظہور ولد اکبر، مورزادہ ولد عبداللہ، گل حسن ولد عالم اور صداری ولد مراد شامل ہیں۔

    رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

    کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

    قبل ازیں رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے،ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے اور گو لوٹ لو کی جانب سے قرعہ اندازی، گاڑیاں اور سمارٹ فون کے انعامات

    پی آئی اے نے اپنے مشترکہ بزنس پارٹنر گولوٹ لو کے ساتھ صارفین کے لئے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دو خوش نصیبوں کو 660 سی سی گاڑیاں اور 10 عدد سمارٹ فونز نکالے گئے۔ یہ قرعہ اندازی پی آئی اے اور گو لوٹ لو کے برانڈنگ اشتراک کے سلسلے میں کی گئی۔

    تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منعقدہ کی گئی جب کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کا آغاز، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین خان کے دست شفقت کے ذریعے سے کیا گیا۔ قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے ان تمام صارفین کو منتخب کیا گیا تھا جنہوں نے مئی 2022 سے اکتوبر 2023 تک گولوٹ لو ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے ٹکٹ خرید کر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے اندرون اور بیرون ملک سفر کیا

    ایک سوزوکی الٹو گاڑی کے لیے قرعہ اندازی میں وہ صارفین شامل تھے جنہوں نے پاکستان سے استنبول اور استنبول سے پاکستان کے لیے قومی ائر لائن کا انتخاب کیا، جبکہ دوسری گاڑی اور 10 سمارٹ فونز کی لکی ڈرا میں اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے تمام پروازوں کے صارفین کے ریکارڈ کو مدنظر رکھ کر شامل کیا گیا

    گاڑیاں جیتنے والے خوش نصیبوں میں محمد انیس زبیر اور محمد حمزہ شامل جنھوں نے بالترتیب اسلام آباد سے سکردو پر اور استنبول سے لاہور سیکٹر پر پرواز کی، شامل ہیں۔ سمارٹ فون جیتنے والوں میں عبداللہ فاروق، محمود طاہر، اکبر علی، خواجہ محمد یونس، حسن حمزہ زیدی، سید علی حسنین، سیف اللہ، رضیہ بی بی، آصف رسول اور یوسف خان شامل۔ ہیں،تمام خوش نصیبوں سے پی آئی اے اور گو لوٹ لو کال سینٹر کے ذریعے سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ پی آئی اور گو لوٹ لو کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں تمام جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • کچہ آپریشن،راجن پور،رحیم یار خان پولیس کے اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کیش انعامات

    کچہ آپریشن،راجن پور،رحیم یار خان پولیس کے اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کیش انعامات

    کچہ آپریشن،راجن پور اور رحیم یار خان پولیس کے افسران و اہلکاروں کیلئے کیش انعامات

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کچہ آپریشن کے جانبازوں کو کیش انعامات و تعریفی اسناد دیں گے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یار خان اور راجن پولیس کے 73 افسران و اہلکاروں کو 20 لاکھ کیش انعامات اور تعریفی اسناد کی منظوری دی گئی،افسران نے کچہ آپریشن کے ساتھ ساتھ جرائم کی سرکوبی سمیت اہم مقامات پر بہادری و فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کئے،ایس ایچ او کوٹ سبزل سیف اللہ، ایس ایچ او بھونگ محمد رمضان ، ایس ایچ او ماچھکہ تنویر رضا ، ایس ایچ او نوید نواز کو 25 ہزار کیش اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی،ہیڈ کانسٹیبل سرفراز علی کو 01 لاکھ، انسپکٹر قدرت اللہ ، سب انسپکٹر اللہ وسایا ، رفاقت علی اور نقاش رضا سمیت رحیم یار خان کے 37 افسران و اہلکاروں کو فی کس 25 ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی

    ترجمان پولیس کے مطابق راجن پور پولیس کے کانسٹیبل عبدالوہاب کو 01 لاکھ ، تنویر احمد کو 50 ہزار جبکہ دیگر 34 افسران و اہلکاروں کو فی کس 25 ہزار روپے اور تعریفی اسناد دینے کی منظوری دی گئی،آئی ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ افسران و اہلکاروں نے خطرناک کریمنلز و گینگ کے خلاف کچہ آپریشن کے دوران انتہائی بہادری و جانفشانی کے ساتھ فرائض ادا کئے۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات سے نوازیں گے۔

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

  • توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی،پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانیکا فیصلہ

    توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی،پنجاب حکومت کا جے آئی ٹی بنانیکا فیصلہ

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی پیدا شدہ صورتحال ،توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، سول و عسکری تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے امن وامان کی صورتحال اور شر پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    اجلاس میں جناح ہاؤس، عسکری و سول تنصیبات میں تھوڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤکی تحقیقات کے لیے جےآئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جے آئی ٹی واقعات کی تحقیقات کرکے جامع رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی اجلاس میں تمام شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی حکم دیا گیا

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام قانونی اقدامات اٹھانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوائیوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کاروائی کی جائے گی اور ہرحملہ آور کی شناخت کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ او رجلاؤ گھیراؤ کر کے دہشت گردی کا بد ترین مظاہرہ کیاگیا۔ کور کمانڈر ہاؤس سمیت سرکاری املاک پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ محکمہ پراسیکیوشن دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل کو تیز رفتاری سے آگے بڑھائے اور شرپسندوں و حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہو ں نے مزید ہدایت کی کہ بلوائیوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    دوسری جانب لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے بیشتر شرپسندوں کی شناخت کر لی گئی ہے، شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، شرپسند ڈنڈوں پتھروں،پٹرول بموں کے ساتھ آئے تھے اور املاک کو نقصان پہنچایا، سیکورٹی ادارے شرپسندوں کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں،سکیورٹی اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر شواہد اکٹھے کئے، شرپسندوں میں دانش منیر، سعود، عدنان اشرف، فاروق زمان ، علی حسن عباس، چوہدری مسعود معراج اور محمد تیمور ،علی افتخار، عامر حمزہ، وقاص پرویز، سجاد سعید اور یوسف گلزار شامل ہیں، مزید ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنیوالے افراد کی تصاویر دی گئی ہیں، اشتہار میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری میں مدد کریں اور دو لاکھ انعام حاصل کریں، معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،

  • ہلاک دہشتگرد شوکت عرف جاوید کی نعش لواحقین کے حوالے

    ہلاک دہشتگرد شوکت عرف جاوید کی نعش لواحقین کے حوالے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد شوکت عرف مفتی جاوید کی نعش لواحقین کے حوالے

    4 مئی 2023 کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی26 وارداتوں میں خیبرپختونخواہ اور پنجاب پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک دہشتگرد اقبال عرف بالی کھیڑہ اور شوکت عرف مفتی جاوید کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسی روز رات 9:45 پر شوکت کا بھائی اور چچا اس کی نعش DHQ ہسپتال ڈی آئی خان سے وصول کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

    دہشتگرد اور ٹارگٹ کلر اقبال عرف بالی کھیڑہ خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس کو 31 مقدمات میں مطلوب تھا ،بالی کھیڑہ کا ساتھی شوکت عرف مفتی جاوید بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا 4 مئی کی رات 9:45 پر شوکت کا بھائی اور چچا اس کی نعش DHQ ہسپتال ڈی آئی خان سے وصول کر کے اپنے ساتھ لے گئے ،بالی کھیڑہ کی زندہ یا مردہ گرفتاری میں تعاون پر1کروڑروپے کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا ، اقبال عرف بالی کھیڑہ سی ٹی ڈی پولیس کو دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکاروں اور اہل تشیع کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تھا ،اقبال عرف بالی حالیہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈی آئی خان خود کش دھماکے میں بھی ملوث تھا۔

  • بچے، مسجد میں ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    بچے، مسجد میں ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    بچوں کی تعلیم و تربیت پر ہر قوم زور دیتی ہے، لیکن اسلام اور مسلمان اس حوالے سے بطور خاص حساس ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کی تربیت پر بہت زور دیا ہے، اور تربیت میں بھی نماز کو اولین ترجیح دی ہے کہا کہ اگر بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز سکھلاؤ اور پڑھنے کی ترغیب دلاؤ اور دس سال کے ہو جائیں تو ان پر نماز کو فرض عین کر دو، اگر نہ پڑھیں تو ان کی پٹائی کرو، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اللہ کے رسول نے کسی اور معاملہ میں بچوں پر کبھی نہ سختی کی اور نہ کرنے کا حکم دیا، بلکہ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : "دس سال رسول اللہ کی خدمت کی (آپ نے کسی موقع پر) کبھی اف تک نہ کہا ۔” ایسے حلیم الطبع اور بچوں پر مشفق نبی نماز کے مسئلہ پر اگر بچوں پر سختی کا کہہ رہے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ اسلام میں حکمِ نماز کتنا اہم اور حساس ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بچے بڑے ذوق و شوق سے مسجد میں جایا کرتے تھے، بلکہ جناب عبداللہ بن عمر کہتے ہیں بچپنے سے لے کر کنوارے رہنے تک ہم سویا بھی مسجد میں ہی کرتے تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھوٹے بچوں کو مسجد میں لانے سے نہیں روکا۔ حدیث میں آتا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "میرا دل کرتا ہے کہ میں نماز میں قرأت کو لمبا کروں، پھر میں بچوں کے رونے کی آوازوں کو پاتا ہوں تو میں قرأت کو مختصر کر دیتا ہوں۔ ” اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قرأت مختصر کردی مگر بچوں کو مسجد میں لانے سے منع نہیں کیا۔
    موجودہ دور بے راہ روی کا دور ہے، اس میں بچے تو کیا بچوں کے والدین بہت کم مسجد میں آتے ہیں۔ مسجدیں اپنے حجم کے حساب سے تقریبا ویران رہتی ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں اور ان کے والدین کو مساجد میں لا کر مساجد کی رونق کو دو بالا کیا جائے ۔اس حوالے سے ترکی نے سرکاری سطح پر ایک زبردست اقدام کیا، پہلے تو انہوں نے اپنی مساجد میں بچوں کے لیے کھیلنے کے لیے چھوٹے چھوٹے پلے گراؤنڈ بنائے، کہ سات سال سے چھوٹے بچے وہاں کھیلتے رہیں اور ان کے والدین با اطمینان نماز میں مشغول رہیں، پھر سات سال سے اوپر کے بچوں کے لیے یہ اعلان کیا کہ جو بچے چالیس دن نمازیں باجماعت ادا کریں گے انہیں بطور انعام سائیکلیں دی جائیں گی، جو کہ دی بھی گئیں ۔ان بچوں کی سائیکلوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں ۔ترکی کے بعد پاکستان کی کئی مساجد نے اپنے طور پر اس کار خیر کو اپنایا ۔ان میں گوجرانوالہ کی ایک مسجد کا پوسٹر مجھے دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔اس کے بعد مسجد حلیمہ سعدیہ الرحمان گارڈن فیز ٹو نے یہ قدم اٹھایا، پہلے پہل تو یقین نہ آیا لیکن جب بچوں کو انعامات لیتے اور سائیکلوں کو سرپٹ دوڑاتے دیکھا، تو یقین مانیے دل کو بہت مسرت ہوئی ۔جامع مسجد حلیمہ سعدیہ الرحمان گارڈن فیز ٹو وہی مسجد ہے جہاں مجھے اس سال رمضان المبارک میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوئی تھی، فللہ الحمد ۔
    اس مسجد میں رمضان المبارک سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ جو بچے پورا رمضان مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں باجماعت مسجد حلیمہ سعدیہ میں ادا کریں گے انہیں انعام میں سائیکلیں دی جائیں گی اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے ۔اس خبر کے نشر ہوتے ہی ٹاؤن کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بڑھ چڑھ کر اپنا نام درج کروانے لگے
    پچاس بچوں نے اس میں حصہ لیا جو کہ بہت زبردست اور حوصلہ افزا تعداد تھی ، ماشاءاللہ ان پچاس بچوں کی مسجد آمد سے مسجد میں اچھی خاصی رونق ہوجاتی تھی، جس سے اس بات کی خوشی ہوتی تھی کہ ہم اپنی اگلی نسل تک دین پہنچا رہے ہیں ۔ان بچوں کی باقاعدہ حاضری لگتی تھی، جس کی ذمہ داری مسجد ہذا کے صدر ماسٹر مشتاق صاحب بڑی باقاعدگی سے نبھاتے رہے، جس پر وہ بھی اللہ کے ہاں یقینا اجر کے مستحق ہوں گے۔
    ان پچاس بچوں میں سے بیس بچے باقاعدگی سے آتے رہے اور ایک بھی نماز میں کمی نہیں کی ۔ان کی باقاعدگی کا یہ عالم تھا کہ یہ بچے اپنی نانی اماں اور دادی اماں کے ہاں افطاری پر بھی نہیں گئے، جس نے بھی دعوت دی اسے عید کے بعد کا وقت دیا، خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ بچے طاق راتوں میں بھی مسجد میں جاگتے رہے ہیں اور عبادات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ۔الحمد للہ اس وجہ سے مسجد حلیمہ سعدیہ میں پورا رمضان رونقیں لگی رہیں ۔
    بالآخر رمضان کے آخر جمعہ میں نماز کے بعد بچوں میں سائیکلوں اور دیگر انعامات کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ان پابند بچوں میں نئی، اچھی اور معیاری سائیکلیں تقسیم کی گئیں، جنہیں پاکر بچوں کی خوشی دیدنی تھی اور دین پر عمل پیرا ہونے کے جذبات دوگنا ہو چکے تھے۔
    ان بیس بچوں کے علاوہ باقی تیس بچوں کو جن کی حاضری میں کچھ کمی تھی، ان میں حاضری کے بقدر انعامات بانٹے گئے جو کہ قیمتی بھی تھے اور اصلاحی بھی ۔جس میں دارالسلام کی دینی کتب، معیاری خوشبوئیں، منی فینز، گاڑیاں اور دیگر اچھی چیزیں تھیں۔
    اس کاوش میں سب سے اہم کردار اس مسجد کے خطیب پروفیسر حافظ عثمان ظہیر صدر جمیعت اساتذہ پنجاب کا ہے۔انہوں نے یہ اقدام اٹھایا اور سائیکلوں و انعامات کے لیے کافی متحرک بھی رہے ۔ماسٹر مشتاق ورک صاحب جو مسجد کے صدر ہیں، نے بڑی باقاعدگی سے تینوں اوقات میں بچوں کی حاضری لگائی۔ اسی طرح محترم حبیب کبریا صاحب برادر مکرم حافظ عبدالعظیم اسد صاحب کا کردار بھی لائق تحسین ہے جنہوں نے دارالسلام کی خوبصورت پروڈکٹس کے تحفے بچوں کے لیے عنایت کیے۔
    آخر میں پیغام ٹی وی کے زیر اہتمام تقریب نے اس پروجیکٹ کو چار چاند لگادیے ۔پیغام ٹی وی نے اس پروقار تقریب کی کوریج کی اور اسے چینل پر چلایا
    ہمیں امید ہے مسجد حلیمہ سعدیہ کا یہ منصوبہ دوسری مساجد کے منتظمین کو بھی تحرک دے گا اور وہ بھی اپنے علاقے کے بچوں کو مساجد میں لانے کے لیے ایسے ہی اقدامات کریں گے۔ اور یہ عمل نیکی کے فروغ میں مشعلِ راہ ثابت ہو گا۔