Baaghi TV

Tag: انعقاد

  • اے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد

    اے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد

    لاہور پولیس اپنے شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر کیلئے کوشاں ہے۔ شہداء کے ورثاء میں رقوم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کی زیر نگرانی شہداء کی فیملیزکیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس لائنزقلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ تقریب کے دوران "LETS DO IT” فاؤنڈیشن کے تعاون سے شہداء کے ورثاء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس، آر آئی لائن محمد نعمان اور انچارج شہداء برانچ انسپکٹر امیر علی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب میں ” لیٹس ڈُو اِٹ ” فاؤنڈیشن کے عاطف ملک اور فرخ انور نے شرکت کی۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء میں نقدرقم، راشن بیگ اور تحائف تقسیم کئے۔اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک کا کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء کی ویلفیئر اور فلاح و بہبود اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ لاہور پولیس کی تاریخ فرائض کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوتوں سے بھری پڑی ہے۔عمران احمد ملک نے شہداء کے ورثاء سے درپیش مسائل بارے دریافت کیا اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

  • پاکستان مسلم لیگ پنجا ب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    پاکستان مسلم لیگ پنجا ب کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    کشمیر کی آزادی تک تحریک ختم نہیں ہوگی،پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے،سینیٹر کامل علی آغا
    حکومت نے موثر طور پر مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں اٹھایا،یورپی ممالک کی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا
    میاں منیر، خدیجہ عمر فاروقی، سید بلال مصطفی شیرازی، ذوالفقار پپن، سہیل چیمہ، سجاد بلوچ،جہانگیر اے جھوجھہ ایڈووکیٹ، آمنہ الفت و دیگر کا خطاب
    لاہور( )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغاکی زیر قیادت مسلم لیگ ہاؤس سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی تک ریلی نکالی گئی ریلی میں ،کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے،کشمیر بنے گا پاکستان مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ہم کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیر ہماری شہ رگ ہے ہم کشمیر ی بھائیوں کی آزادی کیلئے خون کے آخری قطر تک جنگ لڑیں گے عالمی قوتوں کو کشمیر کے ایشو پر اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم ختم کیا جائے لگائے گئے،ریلی میں میاں محمد منیر، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، ماجدہ زیدی،جہانگیر اے جھوجھہ ایڈووکیٹ، سید بلال مصطفی شیرازی،ذوالفقار پپن،سہیل چیمہ، سجاد بلوچ،انجینئر شہزاد الہٰی،جیمز ناز، آمنہ الفت، عزیرہ سعید، نصیر آرائیں، اشیاق گوہر ایڈووکیٹ، جاوید گورائیہ وکی گجر،چوہدری عاشق،شیخ فیصل،شیخ عمر، افضال تارڑذیلدار،اسلم گل سمیت عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینٹر کامل علی آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک تحریک ختم نہیں ہوگی پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزادی کشمیریوں کا حق، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔پوری قوم پاک فو ج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے پاک فوج بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو افواج پاکستان ایسا جواب دے گی کہ بھارت کی آنے والی نسلیں بھی یادر کھیں گی۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کشمیریوں کی جانوں کا دشمن بن چکا ہے بھارت میں آزادی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہے بھارت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں منیر، خدیجہ عمر فاروقی، سید بلال مصطفی شیرازی، ذوالفقار پپن، سہیل چیمہ، سجاد بلوچ،جہانگیر اے جھوجھہ ایڈووکیٹ، آمنہ الفت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت جتنی فوج بڑھاتا ہے، تحریک آزادی اتنی زیادہ مضبوط ہورہی ہے۔پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کشمیر میں قابض بھارتی فوج سے کشمیریوں کاحق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی آزادی کیلئے پاکستان مسلم لیگ اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کرے گی اور کشمیروں کو ان کا حق دلوایا جائے گا۔مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ ایک ہوجائے اتحاد،تنظیم،یقین محکمہ پر عمل پیرا ہوکر کشمیر کی آزادی کیلئے کام کریں