Baaghi TV

Tag: اننت امبانی

  • ہاتھیوں اور مگرمچھوں سمیت سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب

    ہاتھیوں اور مگرمچھوں سمیت سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب

    ہاتھیوں اور مگرمچھوں سمیت سیکڑوں بڑے جانوروں پر مشتمل اننت امبانی کا زو اسکینڈل بے نقاب،ہوگیا،جسکےبعدبھارت کی سپریم کورٹ نے ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے زیرِ انتظام قائم بڑے ذاتی چڑیا گھر "ونتارا” میں مبینہ غیر قانونی جانوروں کی درآمد اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    انڈیا کی سینٹرل زو اتھارٹی نے بتایایہ چڑیا گھر، جسے دنیا کا سب سے بڑا "وائلڈ اینیمل ریسکیو سینٹر” قرار دیا جاتا ہے، گجرات میں ریلائنس کے آئل ریفائنری کمپلیکس کے قریب بنایا گیا ہے اس میں تقریباً 200 ہاتھی، 50 ریچھ، 160 شیر، 200 شیرِ بنگال، 250 تیندوے اور 900 مگرمچھ سمیت ہزاروں نایاب اور خطرے سے دوچار جانور رکھے گئے ہیں-

    علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، جیل منتقل

    جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اس منصوبے پر شدید تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خطرناک اور نایاب جانوروں کو ریفائنری کے قریب خشک اور تپتی زمینوں میں قید کرنا جنگلی حیات کے اصولوں کے خلاف ہے، خاص طور پر اس لیے کہ ان جانوروں کو دوبارہ قدرتی ماحول میں واپس چھوڑنے کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

    پیر کو بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے ریٹائرڈ ججوں کی سربراہی میں ایک پینل تشکیل دے دیا ہے، جو اس بات کی تحقیقات کرے گا کہ جانوروں خصوصاً ہاتھیوں کو کس طرح غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا، جنگلی حیات کے قوانین کی کس حد تک خلاف ورزی ہوئی، اور آیا اس منصوبے میں منی لانڈرنگ کے شواہد موجود ہیں یا نہیں۔

    سیلابی صورتحال میں بالی ووڈ سے متاثرہ ہندوستانی فوج کاجعلی فوٹو شوٹ، ویڈیو

    یہ کیس اس لیے بھی نمایاں ہے کہ ونتارا کو اننت امبانی کی شادی کے بعد بڑے پیمانے پر میڈیا کوریج ملی تھی، جب اسے بھارت میں "عالمی معیار کا وائلڈ لائف پراجیکٹ” قرار دیا گیا تھا۔ تاہم اب یہ منصوبہ قانونی جانچ پڑتال کی زد میں ہے۔

  • اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    اننت امبانی کی شادی، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں،نیتا امبانی

    نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی شاندار شادی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : ایشیاء کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرتعیش شادی 2024 میں دنیا بھر میں خبروں کی زینت بنی رہی یہ شادی 3 ادوار پر مشتمل تھی، مکیش اور نیتا نے گزشتہ سال مارچ سے لے کر مئی تک دو پری ویڈنگ جشن کی میزبانی کی جن میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شخصیات نے شرکت کی تھی بعد ازاں 12 جولائی 2024ء کو باقاعدہ طور پر اننت اور رادھیکا مرچنٹ نے شادی کر لی تھی۔

    نیتا امبانی نے حال ہی میں ہارورڈ انڈیا کانفرنس میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی زندگی کے سفر کے بارے میں بات کی،نیتا امبانی نے چھوٹی بہو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رادھیکا مرچنٹ کی شکل میں اننت کو سچا پیار ملا ہے، اننت کو بے پناہ محبت دینے پر رادھیکا کی شکر گزار ہوں۔

    دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور کے بیان پر ردعمل

    شادی کے دوران پرتعیش تقریبات اور بین الاقوامی فنکاروں کی پرفارمنس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی شاندار شادی کا دفاع کیا ’بلومبرگ ٹیلی ویژن‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نیتا امبانی نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کی شادی کے لیے اپنی پوری کوشش کرنا چاہتے ہیں، ہم نے وہی کیا جو تمام والدین کرنا چاہتے ہیں، یہ شادی ’میڈ اِن ہندوستان‘ تھی جسے دنیا بھر میں پزیرائی ملی۔

    بحریہ ٹاؤن ،ملک ریاض کیخلاف دو نیب ریفرنس دائر

  • اننت امبانی کی شادی میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنیوالا یوٹیوبر گرفتار

    اننت امبانی کی شادی میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنیوالا یوٹیوبر گرفتار

    بھارت میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں دعوت نامے کے بغیر گھسنے کی کوشش کرنیوالے یوٹیوبر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا،

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ بالاآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، شادی کی تقریبات ابھی بھی جاری ہیں،یہ شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی ہے، جس میں دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی، بھارتی وزیراعظم بھی شادی کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں،اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم اور کلوئی کاردیشن، سامسنگ کے چیئرمین لی جائے ینگ، بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، دپیکا پڈوکون، اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف ہندوستانی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی،

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل کی تقریبات کا آغاز مارچ میں 3 روزہ جشن سے ہوا تھا جس میں امریکی گلوکارہ ریحانہ اور بھارتی گلوکار دلجیت دوسانج کے کنسرٹ بھی شامل تھے ،امبانی خاندان نے شادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہی ایک لگژری کروز پر بھی مہمانوں کو مدعو کیا اور اس کے بعد شادی سے ایک ہفتہ قبل سنگیت کی تقریب ہوئی جس میں گلوکار جسٹن بیبر نے بھی پرفارم کیا تھا،

    شادی میں شرکت کے لئے دعوت نامے جاری کیے گئے تھے تا ہم دو افرا د بنا دعوت نامے کے شادی کی تقریب میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جن کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے ایک یوٹیوبر تھا جبکہ دوسرے نے خود کو بزنس مین بتایا، دونوں آندھرا پردیش سے ممبئی آئے تھے،ممبئی پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمے درج کر لئے ہیں.

    بھارتی امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی دنیا بھر میں دھوم مچی ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں ناصرف بالی وڈ فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ انٹرنیشنل اداکار و گلوکار بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور محفل سجائی،عموماً جس کی شادی ہو رہی ہوتی ہے اسے تحائف ملتے ہیں لیکن اس شادی کی چونکہ ہر بات نرالی ہے لہٰذا دولہے میاں نے اپنے تمام دوستوں بشمول اداکار شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کو ریٹرن گفٹ دیے،بھارتی پاپارازی نے کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں،بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اننت امبانی نے ریٹرن گفٹ کے طور پر لمیٹڈ ایڈیشن کی گھڑیاں دوستوں کو دیں، اس ایک گھڑی کی قیمت 2 کروڑ بھارتی روپے ہے،

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

    اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم

  • اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم

    اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مکیش امبانی کا مہمانوں کا خیر مقدم

    بھارتی معروف صنعتکار ، بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات جام نگر میں شروع ہو گئی ہیں

    اننت امبانی کی شادی بھارت کی سب سے مہنگی ترین شادی ہے جو نہ صرف بھارتی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنی ہوئی ہے،دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ صرف شادی ہی نہیں بلکہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس کا مقصد کرہ ارض کے سب سے طاقتور اور دولت مند افراد کو بھی حیران کرنا ہے،شادی کی تقریب میں بھارت اور دنیا بھر سے مشہور شخصیات شرکت کر رہی ہیں، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی تین روزہ پری ویڈنگ تقریب میں گلوکارہ ریحانہ، اداکار شاہ رخ خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، رانی مکھرجی ، میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چان سمیت دیگر شریک ہیں، پری ویڈنگ تقریبات کا اہتمام جام نگر کے ریلائنس گرینز کمپلیکس میں ہو رہاہے،

    اس موقع پر دولہا اننت امبانی کے والد اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب سے پہلے مکیش امبانی سٹیج پر آئے اور تقریب میں شریک سبھی مہمانوں کا استقبال کیا.مکیشن امبانی کا کہنا تھا کہ "میرے معزز فرینڈز اینڈ فیملی، نمستے اور ہر ایک کو گڈ ایویننگ،بھارتی روایت میں ہم اپنے مہمان کو اتیتھی کہتے ہیں ۔ اتیتھی دیوو بھوا۔ آپ سب نے اس شادی کے ماحول کو منگل مئے بنا دیا ہے ، شکریہ ، بہت دل سے شکریہ ، آج میرے والد دھیرو بھائی امبانئی جنت سے اپنے بے پناہ آشیرواد کی بارش کررہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ دوگنا خوش ہوں گے، کیونکہ ہم جام نگر میں ان کے پسندیدہ پوتے اننت کی زندگی خوشی کا دن منا رہے ہیں”

    اننت امبانی کی شادی، 2 ہزار مہمان خاص،بل گیٹس، ایوانکا ٹرمپ و دیگر شامل
    اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں 2 ہزار کے قریب مہمان خاص شریک ہیں،بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک اور ان کی اہلیہ جیتسون پیما بھی مہمان ہیں،مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا، بیڈمنٹن چیمپئن سائنا نہوال، سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، کرکٹرز راشد خان اور سوریہ کمار یادیو، سابق کرکٹر ظہیر خان،ویسٹ انڈسٹریز کے کرکٹر ڈائون بروو ،بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور رنبیر کپور ،گلوکار انو کپوربھی مہمانان خاص میں شامل ہیں،

    قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی،آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم کیون روڈ، کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سٹیفن ہارپر اور سویڈن کے سابق وزیر اعظم کارل بلڈٹ کی بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی توقع ہے۔ مہمانوں کی فہرست سعودی آرامکو کے چیئرپرسن یاسر الرمیان، بلیک راک کے چیئرمین اور سی ای او لیری فنک، ایڈوب کے سی ای او شانتنو نارائن، میٹا سی او او جیویر اولیوان، ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرپرسن کلاؤس شواب ، ایچ ایس بی سی ہولڈنگز کے گروپ چیئرمین مارک ٹکرشامل ہیں،الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی، والٹ ڈزنی کے سی ای او باب ایگر اور بینک آف امریکہ کے چیئرمین برائن تھامس موئنہان بھی مہمانوں میں شامل ہیں،

    اننت امبانی کی شادی، امریکی گلوکارہ ریحانہ کا رقص
    مشہور امریکی گلوکارہ ریحانہ اور جھانوی کپور کے ٹھمکوں نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے سنگیت نے ماحول بنا دیا، اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کے لیے کچھ بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ پورا بالی ووڈ اس وقت گجرات کے شہر جام نگر میں موجود ہے،گزشتہ شب بین الاقوامی پاپ اسٹار ریحانہ نے جام نگر میں مہمانوں کے لیے ایک شاندار پرفارمنس دی۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جھانوی کپور نے ایک وڈیو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹا گرام میں شیئر کی، اس ویڈیو میں جھانوی اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کو ایک ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،

    rehana usa

    میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ بھارت پہنچ گئے
    معروف بھارتی صنعتکار امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ بھارت پہنچ گئے ہیں،میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ گجرات کے شہر جام نگر پہنچے تاکہ مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کریں، ایئر پورٹ پہنچنے پر مارک زکربرگ کو اپنی اہلیہ پریسیلا چان کے ساتھ تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے.
    mark

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی، گجرات کے جام نگر میں ہو رہی ہے،شادی کی تقریب میں دو ہزارخصوصی مہمان شریک ہوں گے، بل گیٹس بھی بھارت پہنچے ہوئے ہیں،مارک زکربرگ کی موجودگی نہ صرف امبانی خاندان اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے درمیان مضبوط روابط پر زور دیتی ہے بلکہ ہندوستان کی مارکیٹ میں عالمی ٹیک کی اہمیت کو بھی ظاہر کرتا ہے

    شادی کی تقریب میں شریک مہمانان خاص چڑیا گھر بھی جائیں گے
    مکیش امبانی کی طرف سے اپنے بیٹے کی شادی سے قبل کی تقریبات کے دوران مشہور عالمی شخصیات انڈیا میں مخصوص سفاری تھیم والے لباس پہن کر چڑیا گھر بھی جائیں گی،خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاپ گلوکار ریحانہ، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ ان مشہور مہمانوں میں شامل ہیں، جو ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کی میزبانی میں تین روزہ گالا کی تقریب میں شریک ہیں

    یہ ویک اینڈ پارٹی مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور ان کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی ایک وسیع تقریب ہے،تین روزہ گالا کے دوران ریحانہ نے جمعے کو پرفارم کیا تھا جبکہ ہفتے کو یہ مہمان چڑیا گھر کا دورہ کریں گے، جو کئی جنگلی جانوروں کا مسکن ہے،یہ سینٹر اننت امبانی نے مغربی ریاست گجرات میں اپنے آبائی شہر جام نگر میں بنایا ہے،شام کو مہمان انڈین ثقافت کا جشن منانے کے لیے منعقدہ پارٹی کے لیے اس مناسبت سے لباس زیب تن کریں گے

    قبل ازیں جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا، رادھیکا مرچنٹ کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی کھانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ شادی سے پہلے کے اس استقبالیہ میں تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا پیش کیا جائے گا، جو اگلے چند روز تک جاری رہے گا، کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی

  • اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مہمانوں کی آمد شروع،بل گیٹس بھی پہنچ گئے

    اننت امبانی کی شادی کی تقریبات،مہمانوں کی آمد شروع،بل گیٹس بھی پہنچ گئے

    بھارتی معروف بزنس مین،امبانی خاندان کے سب سے چھوٹے بیٹے اور صنعت کار اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں

    اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے شادی سے پہلے کی تقریبات شروع ہیں تو وہیں مہمانوں کی آمد بھی شروع ہو گئی ہے، ے ہالی ووڈ سے بالی ووڈ تک کے ستارے مختلف مقامات سے جام نگر پہنچ رہے ہیں،بل گیٹس بھی بھارت پہنچ چکے ہیں،شادی کی تقریبات یکم مارچ سے تین مارچ تک جام نگر میں ہوں‌گی، امریکی گلوکار جے براؤن اور ریحانہ کی ٹیم آج جام نگر پہنچ گئی ہے،جے براؤن، نکی میناج، ایڈم بلیک اسٹون، اور ریحانہ کو ہوائی اڈے پر دیکھا گیا ہے،اس دوران جے براؤن سفید ہوڈی میں نظر آئے، اس کے ساتھ انہوں نے گلابی رنگ کی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی،گلوکارہ ریحانہ کو بھی کالے اسکارف کے ساتھ دیکھا گیا ہے،ایڈم بلیک سٹون سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ میں نظر آئے،ہوائی اڈے پر ہالی ووڈ ستاروں کا شاندار استقبال کیا گیا،

    بالی ووڈ کے ستارے بھی اس تقریب کے لئے تیار ہیں،اس تقریب میں بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان سمیت کئی سلیبریٹیز شریک ہوں گی، اجے دیوگن، کاجول، سیف علی خان، رنبیر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، کٹرینہ کیف، کرن جوہر، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کرشمہ کپور بھی اس تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں

    اننت امبانی اور رادھیکا کی شادی سے پہلے کی تقریب میں بھارت اور دنیا کی کئی مشہور شخصیات شرکت کریں گی، اس تین روزہ پروگرام میں تقریباً 2500 اقسام کے پکوان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے،تقریب میں اندوری کھانے خصوصی طور پر تیار کیے جائیں گے جبکہ مینیو میں پارسی، تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانے بھی شامل ہوں گے،تین روز میں 2500 ڈشز تیار کی جائیں گی جبکہ کوئی بھی ڈش ایک مرتبہ بنانے کے بجائے دوسری مرتبہ نہیں بنائی جائے گی،ناشتے میں 70 ڈشز پیش کی جائیں گی جبکہ 250 ڈشز ظہرانے اور 250 ڈشز عشائیے میں پیش کی جائیں گی،مہمانوں کے لیے ویجٹیرین ڈشز بھی بطور آپشن موجود ہوں گی جبکہ حیران کن طور پر اس تقریب میں مڈ نائیٹ سنیک بھی کھانے کے لیے ملیں گے

    قبل ازیں جام نگر میں ریلائنس ٹاؤن شپ کے قریب جوگواڑ گاؤں میں مکیش امبانی، اننت امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد نے گاؤں والوں کو روایتی گجراتی کھانا پیش کیا، رادھیکا مرچنٹ کی نانی اور والدین ویرین اور شیلا مرچنٹ نے بھی کھانے کی تقریب میں حصہ لیا۔ شادی سے پہلے کے اس استقبالیہ میں تقریباً 51 ہزار مقامی باشندوں کو کھانا پیش کیا جائے گا، جو اگلے چند روز تک جاری رہے گا، کھانے کے بعد حاضرین نے روایتی لوک موسیقی سے لطف اندوز ہوئے

    مکیش امبانی نے نئی ’بم پروف‘ مرسڈیز کار خرید لی

    راہول گاندھی سن لے:ہماراخاندان ہرسال50کروڑ ٹیکس دیتا ہےآپ کی طرح بھوکا ننگانہیں:مکیش امبانی

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    یونیورسٹی میں فحش ویڈیوز اور مبینہ نشے کی فروخت،عدالت میں درخواست دائر

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    محکمہ صحت لاہور کا کمال،سیمینار کے دوران فحش ویڈیو چل گئی