Baaghi TV

Tag: انوارالحق

  • گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی  انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید

    گندم اسکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید

    اسلام آباد: گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور محسن نقوی کو طلب کرنے کی خبروں کی تردید کردی-

    باغی ٹی وی : گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اور گندم بحران پر تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو جہاں تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مختلف آپشنز زیر غور ہیں اور معاملہ تحقیقات کے بعد کارروائی کے لیے نیب، ایف آئی اے کے سپرد کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے چار ارکان پر مشتمل کمیٹی کوہدایت کی ہے کہ چار روز میں تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم،سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک طلبی کا کوئی باقاعدہ نوٹس نہیں ملا، نگران وزیراعظم اور وزرا کو تحقیقات کے حوالے سے سوال نامہ بھی بھیجا جا سکتا ہے، جس میں ان تحقیقات کے حوالے سے وہ اپنا مؤقف پیش کرسکتے ہیں اور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو دوبارہ ہوگا۔

    اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

    دوسری جانب وفاقی سیکریٹری کابینہ نے گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید کی اور وفاقی سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ تو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نہ ہی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو طلب کیا،دونوں حضرات کو طلب کیے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کر رہا ہوں، میری انکوائری سے متعلق غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں۔

    پی سی بی کی پی ایس ایل کے چار پلے آف نیوٹرل وینیو …

  • میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

    میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

    اسلام آباد: نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی، وزیرِ اعظم آفس اور ہاؤس کے تمام افسران اور اسٹاف کے تعاون پر مشکور ہوں، ملٹری سیکریٹری نے بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں، کابینہ سیکریٹری اور دیگر بیورو کریٹس کی موجودگی ہمارے لیے قابل فخر ہے، پرنسپل سیکرٹری کاکردار انتہائی اہم رہا ، کابینہ سیکریٹری نے جس انداز میں خدمات انجام دیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، وزیراعظم نےڈی ایم ایس اوردیگرمعاون اسٹاف کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے لائق تحسین قرار دیا۔

    وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے

    آپ نے جس فیصلے کا حوالہ دیا اس میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے،ڈی سی …

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مہم:ایف آئی سائبر کرائم نے دو صحافیوں کو طلب …

  • پاکستان ترقی پذیر ممالک کے  موسمیاتی مالیات کیلئےایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے،نگران وزیراعظم

    پاکستان ترقی پذیر ممالک کے موسمیاتی مالیات کیلئےایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے،نگران وزیراعظم

    دبئی: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پائیدار امن 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔

    باغی ٹی وی : منعقدہ کوپ28 کے موقع پر اسکائی نیوز عربیہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے لئے موسمیاتی مالیات کے لئے ایک توانا آواز اور پرزورحامی رہا ہے اور ترقی یافتہ دنیا کی طرف سے اقوام متحدہ کے کوپ 28 اجلاس میں پاکستان کے اس کردار کو تسلیم کیا گیا ہے پاکستان کی طرف سے کوپ27 میں لاس اور ڈیمیج فنڈ کی وکالت کی گئی تھی تاکہ ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی چیلنجز کے سامنا کرنے میں تخفیف اور خطرے میں کمی کے حوالے سے مدد کی جا سکے۔

    نگران وزیر اعظم نے کہا کہ لاس اور ڈیمیج فنڈ کی آپریشنلائزیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ترقی یافتہ ممالک نے اخلاقی طور پر اس دلیل کو قبول کیا ہے کہ دنیا کو ان ممالک کی حمایت کرنی چاہیے جو موسمیاتی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہیں پاکستان ہمیشہ اس بات کی وکالت کرتا رہا ہے کہ جن ممالک نے کاربن کے اخراج میں حصہ نہیں ڈالا لیکن وہ موسمیاتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان کو ان تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تخفیف، موسمیاتی موافقت اور کلائمیٹ فنانس حاصل کرنے کی صورت میں معاوضہ دیا جانا چاہیے-

    بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

    انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے 30 بلین امریکی ڈالر کے اعلان کے ذریعے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال کرنا درست سمت میں ایک اچھا آغاز ہے ابتدائی طور پر فنڈنگ ​​کو عالمی بینک جیسی کثیر الجہتی تنظیم کے ذریعے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ عملدرآمد کے عمل کا تیزی سے آغازکیا جا سکے۔

    اسرائیلی اور غزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے پلیٹ فارم پر سب سے پیش پیش رہا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف بے پناہ تشدد اور جارحیت کو فوری بند کرنے اور انسانی ہمدردی کی راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا ہےپائیدار امن 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، کشمیر کا مسئلہ گزشتہ 7 دہائیوں سے حل طلب ہے کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستان کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک اہم چیلنج ہے،نگران وزیر اعظم

  • وزیرِ اعظم کوبجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر  بریفنگ

    وزیرِ اعظم کوبجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر بریفنگ

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر برائے توانائی محمّد علی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں وزارت توانائی اور پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں معدنیات کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ملک میں بجلی شعبے کی اصلاحات اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن پر وزارت توانائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات کو سراہا.

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں پاک بحریہ ملکی دفاع میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی،ملاقات میں پاک بحریہ سے متعلق پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے …

     پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ 

    اسرائیلی میجر جنرل حماس کے ہاتھوں یرغمال؛ کیا اب فلسطینی قیدی چھڑوائے جاسکیں گے؟

    اسرائیل پر حملہ کی اصل کہانی مبشر لقمان کی زبانی

  • نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

    نیویارک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    باغی ٹی وی: نگران وزیراعظم کے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی کی لہرسمیت افغانستان کی صورتحال اجاگر کیے جانے کا امکان ہے،نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔

    نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے پڑوس میں امن اور استحکام بہت ضروری ہے پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کرلیں گے، نگران حکومت کا مینڈیٹ آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے، مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

    سوئٹزرلینڈ میں برقع پہننے پر پابندی،خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ

    سعودی عرب اور اسرائیل قریب تر ہوتے جارہے ہیں، محمد بن سلمان

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

  • نگران وزیرِاعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

    نگران وزیرِاعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات

    نگران وزیرِاعظم انوارالحق سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں صادق سنجرانی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی شفاف انتخابات کیلئے بھرپور معاونت کرے گی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ بھی موجود تھے

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق وزیراعظم،ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کو فون کیا ہے، نگران وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین سے کہا کہ کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں قومی،عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں

    چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں

    دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ 2 مرحلوں میں مکمل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں نگران وفاقی وزرا آج حلف اٹھائینگے نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ہوگی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگران وفاقی وزرا سے حلف لینگے نگران وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل مرتضی سولنگی،عمر سیف،وقار مسعود،گوہر اعجاز،تابش گوہر،سرفراز بگٹی،محمد علی،مظفر انجھا اور دیگر آج حلف اٹھائینگے، حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگانی ہیں ابھی تک کرسیاں لگانے والے بے خبر ہیں

    قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر اور بلوچ قبائلی راہنما نواب جنگیز خان مری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نواب جنگیز خان مرّی نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی طرف سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقے کے استحکام،جمہوریت اورمعاشی خوشحالی کے مشترکہ عزم کو اہمیت دیتی ہے

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی