Baaghi TV

Tag: انوشکا شرما

  • انوشکا اور ویرات  کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    انوشکا اور ویرات کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی

    بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

    نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے حال ہی میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سپر اسٹار جوڑی کوہلی اور انوشکا نے اپنی زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہو جائیں گے۔

    ڈاکٹر شری رام نینےنے بتایا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا،وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے-

    پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    انہوں نےکہا کہ ویرات اور انوشکا دونوں نہایت شریف اور عام انسانوں کی طرح ہیں، لیکن ان کی ہر حرکت پر توجہ دی جاتی ہے، کسی ریسٹورنٹ میں کھانے کے دوران بھی سیلفی لینے کے لیے لوگ آ جاتے ہیں، اگرچہ یہ برا رویہ نہیں ہوتا مگر ایک حد کے بعد یہ مداخلت بن جاتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی لطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا باہر کھانے جانا ہو، پارک میں سیر کرنا ہو یا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات نےلندن کو اپنا مستقل گھر بنانےکا فیصلہ کیا، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی کے ساتھ رہ سکیں،یہ فیصلہ جذباتی ضرور تھا، لیکن اس کے پیچھے ایک واضح سوچ تھی، اپنے بچوں کو ایک متوازن اور خوشگوار زندگی دینا-

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    یہ جوڑا 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھا اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔

  • ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ویرات کوہلی اور انوشکا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ممبئی: بھارتی اداکارہ ر انوشکا شرما اور معروف کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹا ہوا جس کا نام ناہوں نے اکے رکھا ‘اکے’ (Akaay) کے نام کا تُرک اور سنسکرت زبان میں مطلب سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی بچے کی پیدائش کو سٹار جوڑی نے 5 دن را ز میں رکھا بعد ازاں سوشل میڈیا پر 20 فروری کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘اکائے’ (Akaay) رکھا ہے جوکہ کافی منفرد ہے۔

    اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکائے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں اور اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے،جوڑی کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر جیسے ہی منظرِ عام پر آئی تو مداحوں نے ان کے بیٹے ’اکائے کوہلی‘ کے نام سے بےشمار اکاؤنٹس بنا لیے۔

    د پیکا اور رنویر سنگھ کے ہاں شادی کے 5 سال بعد …

    اسٹار جوڑی کے بیٹے کا نام سُن کر مداح اس نام کا مطلب جاننا چاہ رہے تھے ، ایسے میں بھارتی میڈیا نے ویرات اور انوشکا کے بیٹے کا نام مطلب بتا دیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے،سنسکرت زبان میں ‘اکے’ کو ‘کایا’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ‘جسم’ ہے جبکہ تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔

    ماہرہ خان کی اپنے حمل سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید

    واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا-

  • بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بھارت کے مشہور برینڈ کی انوشکا کے ہاتھوں دھلائی

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ہیں شدید غصے میں ، اسی غصے میں انہوں نے دھلائی کر دی ہے مشوہر برینڈ کی. تفصیلات کے مطابق مشہور سپورٹس برینڈ پوما نے انوشکا شرما کی تصویر اپنی سیل کلیکشن پر لگائی اور انہیں بتایا بھی نہیں گیا. جب انوشکا شرما نے ان کے پیج پر سیل کلیکشن کے ساتھ اپنی تصویر دیکھی تو وہ آگ بگولہ ہو گئیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں سپورٹس پرینڈ پوما کو خوب سنائیں اور لکھا کہ کیا آپ نہیں‌جانتے کہ آپ میری تصاویر میری اجازت کے بغیر استعمال نہیں کرسکتے. میری تصاویر کو فورا ہٹائیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں آپ

    کے برینڈ کی ایمیسیڈر نہیں‌ہوں پھر کس طرح سے میری تصاویر استعمال کی گئیں‌ہیں . انوشکا نے برینڈ کو خوب شرم دلائی جس پر ان کی طرف سے لکھا گیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے. یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انوشکا کسی پر برس پڑی ہیں اس سے پہلے بھی اداکارہ کئی بار کچھ فوٹوگرفرز پر بھڑک اٹھیں جب انہوں نے ان کی بیٹی کی تصایر ان کی اجازت کے بغیر اتاریں . اب دیکھنا یہ ہے کہ سپورٹس برینڈ کتنی جلدی انوشکا کی بات پر عمل کرتے ہوئے ان کی تصاویر کو اپنے آفیشل پیج سے ہٹاتے ہیں.

  • انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    انوشکا شرما اپنے دل کی باتیں کس سے کرتی ہیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ اور ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما جنہوں نے بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے ان دونو‌ں کی آن سکرین جوڑی کو بے حد سراہا جاتا ہے. انوشکا شرما بہت کم انٹرویو دیتی ہیں اور کم گو بھی ہیں . لیکن حال ہی میں ان کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کررہی ہیں کچھ دل کی باتیں اور ایسی باتیں جو شاید بہت کم لوگ جانتے ہیں. انوشکا شرما نے کہا کہ میں اپنے دل کی باتیں اپنے ہی دل میں رکھتی ہوں یہاں تک فیملی کے ساتھ بھی دل کی باتیں شئیر نہیں کرتی. لیکن ایک انسان ایسا ہے جس کے

    ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں اور کھل کر کرتی ہوں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں شاہ رخ خان ایسے انسان ہیں جن کے ساتھ میں اپنے دل کی ساری باتیں کر لیتی ہوں اور جی بھر کے ان سے مشورے بھی لیتی ہوں. وہ میری باتوں پر مجھے اچھے مشورے دیتے ہیں. شاہ رخ خان بہت اچھے انسان ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کو سمجھتے ہیں ان کی خوشیوں میں خوش ہوتے ہیں اس لئے میں ان کے ساتھ اپنے دل کی باتیں کرتی ہوں.

  • ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد ویرات  اور انوشکا  بھڑک اٹھے۔

    ہوٹل کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد ویرات اور انوشکا بھڑک اٹھے۔

    کرکٹر ویرات کوہلی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کی بڑی تعداد میں فین فالوونگ ہے، چاہے وہ حقیقی دنیا میں ہو یا سوشل میڈیا پر۔ کرکٹر، جو اس وقت 2022 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں،ان کے کمرے کی حال ہی میں ایک وڈیوبنائی گئی ہے جس میں ان کے پورے کمرے کی چیزوں کو جوتے ، وارڈروب ، کٹس، پرفیومزو دیگر چیزیں دکھائی گئی ہیں. اس وڈیو کے بنائے جانے کے بعد ویرات برس پڑے ہیں اور انہوں نے اس عمل کو سخت ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے. ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "میں سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوتے ہیں اور ان سے ملنے

    کے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس جذبے کو سراہا ہے لیکن یہاں یہ ویڈیو خوفناک ہے اور اس نے مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چین کر دیا ہے اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں رکھ سکتا، تو میں واقعی کسی ذاتی جگہ کی توقع کہاں سے کر سکتا ہوں؟ براہ کرم لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح ​​کی شے نہ سمجھیں۔” دوسری طرف انکی اہلیہ انوشکا شرما نے بہت برا منایا ہے. ان کے علاوہ بھی اور بالی وڈ اداکارہ بھی ناراض ہو گئی ہیں اور اس طرح کی وڈیو کا جاری ہوجانا مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے.

  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کو پانچ برس ہونے کو

    انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کو پانچ برس ہونے کو

    دنیا بھر میں کرکٹ کے پرستار پائے جاتے ہیں اور جہاں جہاں‌کرکٹ کو پسند کرنے والے موجود ہیں وہ ویرات کوہلی کو نہ جانتے ہوں یا ان کے مداح نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا. اسی طرح سے بالی وڈ کو فالو کرنے والے انوشکا شرما کو نہ جانتے ہوں‌یہ نہیں ہو سکتا. ان دونوں کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں اور اس جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. ان کی شادی کی خبر مداحوں کے لئے کسی ٹریٹ سے کم نہ تھی. ان کی شادی کو اس سال دسمبر میں پانچ برس ہو نے کو ہیں. ان کی شادی 2017 میں اٹلی کے شہر ٹسنکی میں 800 سال پرانے ولا میں ہوئی.انوشکا کی شادی کے لباس سے لے کر سجاوٹ تک، سب کچھ پریوں کی کہانی کی طرح تھا۔انوشکا اور ویرات کی پہلی ملاقات 2013 میں ایک شیمپو کے

    اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہیں شروع ہوئیں لیکن یہ جوڑا خاموش رہا۔ انہیں کئی مواقع پر عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا اور انوشکا کو ایک میچ میں کرکٹر کے لیے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔جب ان کی دوستی گہری ہوئی تو پھر انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا.جنہوں نے ان دونوں کی شادی کے انتظامات کئے ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں شادی سے پہلے ہمارے پاس آئے ، ان کو ہم نے بہت سارے مقامات تجویز کئے لیکن یہ دونوں انڈیا میں شادی نہیں کرنا چاہتے تھے . پھر انہوں نے اٹلی کے شہر ٹسنکی کا انتخاب کیا .ویرات اور انوشکا نے شادی کے لئے منتخب لوگوں کی فہرست تیار کی تھی ان کا خواب تھا شادی کی تقریبات یادگار ہوں اور ایسا ہی ہوا.

  • انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    انوشکا شرما نے ڈانٹ پلا دی فوٹوگرافر کو

    بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی کی تصاویر میڈیا کے سامنے نہیں‌لاتے. اگر کوئی فوٹوگرافر ان کی تصویر بنانے کی کوشش کرے تو اسکو اچھا خاصا ڈانٹ دیتے ہیں. حال ہی میں بھی ایسا ہوا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی دونوں دہلی ایر پورٹ پر پہنچے. جیسے ہی یہ دونوں ائیر پورٹ پر پہنچے میڈیا نے ان کی تصاویر بنانی شروع کر دیں . انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو سٹرولر میں ڈال رکھا تھا ایک فوٹو گرافر نے بچی کی وڈیو بنانے کی کوشش کی تو انوشکا نے انہیں منع کر دیا تو فوٹوگرافر نے کہا کہ میں صرف تصویر بنا رہا ہوں. انوشکا شرما کا فوٹو گرافر کو وڈیو اور تصویر بنانے سے منع کرنے کا انداز نہایت ہی غصے والا تھا. ان کی یہ وڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے لیا

    انوشکا شرما کو آڑھے ہاتھوں اور کہا کہ اداکارہ کو ایسا نہیں‌کرنا چاہیے. یاد رہے کہ انوشکا شرما کی بیٹی جب سے اس دنیا میں آئی ہے وہ اسے کسی ایونٹ میں نہیں لاتیں اورایک آدھ بار ایسا ہوا کہ کسی میگزین کے رپورٹر نے ان کی بیٹی کی تصویر شائع کر دی تو انوشکا نے سخت برا منایا اور تنہبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو. صرف انوشکا ہی نہیں بہت سارے فنکاروں کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تصویر جلدی جاری نہیں کرتے.

  • انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ  کیوں کیا؟

    انوشکا شرما نے اپنے ہی پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیوں کیا؟

    انوشکا شرما کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. ان کا کیریئر تقریباً ڈیڑھ دہائی پر محیط ہے۔ انہوں نے رب نے بنا دی جوڑی، بینڈ باجا بارات، جب تک ہے جان، سلطان، پی کے، سنجو، این ایچ 10، فلوری جیسی فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے.انہوں نے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ پروڈکشن میں بھی قدم رکھا اور بلبل اور پاتال لوک جیسے پراجیکٹ بنائے جسے تنقیدی طور پر سراہا گیا۔یہ پروڈکشن ہائوس انوشکا شرما نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بنایا. انوشکا شرما اب اس پروڈکشن ہائوس سے الگ ہو چکی ہیں، الگ ہونے کی وجوہات اداکارہ نے کچھ یوں بتائی ہیں کہ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی اداکاری کے کیرئیر پر فی الحال زیادہ توجہ دینا چاہتی ہوں اور اپنی بیٹی کی بہتر

    دیکھ بھال کرنا چاہتی ہوں ان دو وجوہات کے بناء پر میں نے اپنے پروڈکشن ہائوس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے. انوشکا کے اس فیصلے کو ان کے بہت سارے مداحوں نے کافی سراہا ہے اور کہا ہے کہ بطور پروفیشنل اداکارہ انہیں ایسا ہی کرنا چاہیے. یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما آخری بار بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم زیرو میں نظر آئی تھیں۔ وہ ہندوستانی کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیوپک چکدا ایکسپریس کے ساتھ فلموں میں واپسی کر رہی ہیں جس کا جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پریمیئر ہوگا۔

  • انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    انوشکا شرما بھارت میں لوریل پیرس کی نئی برانڈ ایمبیسیڈر بن گئیں

    اداکارہ انوشکا شرما ہندوستان میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں اداکارہ برینڈ ایمبیسیڈر بننے پر نہایت خوش ہیں انوشکا کے لوریل پیرس کے نئے برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے اعلان پر ان کے مداح بھی ہیں کافی خوش.اداکارہ انوشکا شرما کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ L’Oréal Paris کی تعریف کی ہے اور یہ بیوٹی انڈسٹری میں اعلیٰ اور مثالی پروڈکٹس کی وجہ سے خواتین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے. لوریل پیرس کی پراڈکٹس آج کی خواتین کی ضرورت ہے . میں لوریل پیرس کی برینڈ ایمبیسڈر بن کر کافی خوش ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں بہترین انداز میں اپنی اس ذمہ داری کو نبھائوں گی. دوسری طرف دیویا ریڈی، جنرل منیجر لوریل پیرس کا کہنا ہے کہ ہم انوشکا شرما کو لوریل

    پیرل کی فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اس برینڈ کی اچھے سے پرموشن کریں گی. ان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ہندوستان میں سکن کی دیکھ بھال کی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے انوشکا کے ساتھ ہاتھ ملانے پر کافی جوش ہیں. ہم بہت جلد اس حوالے سے مہم کا آغاز کرنے والے ہیں.یاد رہے کہ انوشکا شرما ہندوستانی سینما کا ایک بڑا نام ہیں اوران کا کسی بھی پراڈکٹ کا برینڈ ایمبیسڈر بننا اہمیت کا حامل ہے.

  • انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما کی فلم چکداایکسپریس کی لندن میں شوٹنگ شروع

    انوشکا شرما جو کافی عرصے سے سلور اسکرین سے دور ہیں، ان کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اب فلم چکدا ایکسرپریس سے سلور سکرین پر واپسی کررہی ہیں. فلم چکدا ایکسپریس کی شوٹنگ لندن میں شروع ہو چکی ہے اس میں انوشکا شرما ایک بھارتی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ انوشکا فلم کے لیے سخت ٹریننگ بھی کر رہی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ پروسیت رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی چکدا ایکسپریس جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جو 2012 میں پدم شری حاصل کرنے والی دوسری ہندوستانی خاتون کرکٹر بنیں۔ انوشکا شرما کا کہنا ہے اس فلم

    میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ خواتین بھی کرکٹ کھیل سکتی ہیں اور کھیل کے میدان میں اپنا نام بنا سکتی ہیں. وہ کہتی ہیں کہ عموما یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ہندوستان کی لڑکیاں کرکٹ میں اپنا کیرئیر نہیں‌بنا سکتیں ہم اس دقیا نوسی تصور کو اس فلم کے زریعے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے. اس فلم میں اداکارہ انوشکا شرما چار سال بعد اداکاری میں واپسی کر رہی ہیں.انوشکا آخری بار 2018 کی فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے ایک طویل وقفہ لیا اوراپنے پہلے بچے وامیکا کی پرورش میں‌مصروف رہیں.