Baaghi TV

Tag: انوپم کھیر

  • کرن کھیر کو کینسر ، انوپم کھیر نے اُس مشکل وقت کی یادیں شئیر کر دیں

    کرن کھیر کو کینسر ، انوپم کھیر نے اُس مشکل وقت کی یادیں شئیر کر دیں

    سب کی نظریں سورج برجاتیا اور ان کے آنے والے فیملی انٹرٹینر ”اونچائی” پر ہیں۔ کہانی تین بزرگ شہریوں کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جو اس عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ فلم میں انوپم کھیر، امیتابھ بچن، بومن ایرانی، نینا گپتا، اور ساریکا نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کاسٹ ان دنوں تشہیری مہم جوئی میں مصروف ہے اور انٹرویوز میں اپنے دل کی بات کہہ رہی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انوپم نے اپنی اہلیہ کرن کھیر کے کینسر کے سفر کے بارے میں کئے انکشافات اور بتایا کہ وہ اس مشکل وقت سے کیسے نکلے. انوپم کھیر نے کینسر کے خلاف کرن کھیر کی جیت کو اپنی سب سے بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ان کی

    اہلیہ اب صحت مند ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرن نے دوبارہ کام کرنا شروع کر دیا ہے وہ بہت ہی مضبوط انسان ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں اس مشکل پیریڈ میں کبھی ہار نہیں‌مانے ہمیں یقین تھا کہ سب اچھا ہو گا اور ہوا بھی. آج کرن کھیر صحتیاب ہیں. یاد رہے کہ فلم اونچائی کا ٹریلر پچھلے مہینے ریلیز کیا گیا تھا ، فلم میں پرینیتی چوپڑا ایک ٹرینر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سورج آر برجاتیا کی ہدایت کاری میں بننے والی اونچائی 11 نومبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

  • انوپم کھیر اور انیل کپور نے یش چوپڑا کے گھر کے باہر ماضی کو کیا یاد

    انوپم کھیر اور انیل کپور نے یش چوپڑا کے گھر کے باہر ماضی کو کیا یاد

    بالی وڈ اداکار انوپم کھیر اور انیل کپور نہ صرف ریل لائف کے ساتھی ہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کا مضبوط رشتہ ہے، ا ن کی دوستی کے کافی چرچے بھی ہیں۔ دونوں اداکاروں نے ایکساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، رام لکھن، روپ کی رانی چوروں کا راجہ، ہمارا دل آپ کے پاس ہے ، زندگی اک جوا و دیگر کے نام قابل زکر ہیں ان کی زیادہ تر فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں اور ناقدین کی جانب سے انہیں بہت پذیرائی ملی۔ گزشتہ روز انوپم کھیر نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی ہیں. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیل کپور اور انوپم کھیر یش چوپڑہ کے گھر کے باہر کھڑے ہیں.وڈیو شئیر کرکے انوپم کھیر نے کیپشن کچھ یوں لکھا”

    مارننگ واک کے دوران یش جی میں اور انیل کپور آپ کے گھر کے باہر کھڑے ہوئے اور آپ کے گھر کے باہر آپ کے ساتھ بیتے لمحوں اور کام کی یادیں تازہ کیں بے شک آپ کا ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے میں آپکا بہت بڑا ہاتھ ہے ، شکریہ آپ کے تعاون ، پیار محبت اور ہمارے ساتھ بیتے لمحوں کا . انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اتفاق سے آج فلم چاندنی کو ریلیز ہوئے 33 برس بیت گئے ہیں یاد رہے اس فلم میں رشی کپور، ونود کھنہ، وحیدہ رحمٰن، اور دیگر نے بھی انوپم کھیر کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

  • سائوتھ بمقابلہ بالی وڈ بحث پر انوپم کھیربھی بول پڑے

    سائوتھ بمقابلہ بالی وڈ بحث پر انوپم کھیربھی بول پڑے

    انوپم کھیر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں، تجربہ کار اداکار نے اپنے مداحوں کو اپنی فلموں کے انتخاب کے ساتھ اپنی پرفارمنس کو پسند کرنے کی متعدد وجوہات دیں ۔ کھیر نے بے بی، اسپیشل 26، اے وینڈے، ویواہ، اور دیگر جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔کیرئیر کے اوائل میں کچھ فلموں میں نیگیٹو کرادر بھی کئے ، کامیڈی بھی کئے اور سنجیدہ کردار بھی کئے ان کو ہر روپ میں ان کے پرستاروں نے خوب سراہا. انوپم کھیر سوشل میڈیا پر فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک بھی رہتے ہیں.ان کی اس سال ریلیز ہوئی فلم دا کشمیر فائلز نے کامیابی کے ریکارڈز توڑے ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں وہ سائوتھ بمقابلہ بالی ووڈ فلموں کی جاری بحث پر بولے

    انہوں نے کہا کہ میرے لئے سائوتھ اور بالی وڈ ایک جیسا ہی ہے میں بالکل بھی اس میں فرق نہیں کرتا نہ ہی اس وقت یہ بات کہہ کر رہا ہوں لیکن میں جو سوچتا ہوں اسے مجھے کہہ دینا چاہیے، مجھے لگتا ہے کہ ” سائوتھ والے کہانیاں سنا رہے ہیں، یہاں ہم (بالی وڈ)ستارے بیچ رہے ہیں۔”
    انہوں نے کہا کہ ایک اچھی فلم اجتماعی کوشش سے بنتی ہے میں نے تیلگو فلموں میں کام کرکے بہت کچھ سیکھا ہے، انہوں نے بتایا کہ میں بہت جلد ملیالم فلم کرنے جا رہا ہوں.

  • انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    انوپم کھیر کس کے مداح نکلے؟‌

    بالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر جن کا ہر کوئی فین ہے وہ ہیں‌ فین نوجوان نسل کے نمائندہ فنکار کارتک آریان کے. انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ کارتک آریان لمبی ریس کا گھوڑا ہے یہ بالی وڈ میں بہت دیر تک رہنے والا ہے. انوپم کھیر نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کارتک آریان کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں اور خود کو اور کارتک کو سال کے دو ’سپر اسٹارز‘ قرار دیا.انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم دونوں کم از کم اس سال کے سپر سٹارز ہیں کیونکہ میری فلم کشمیر فائلز نے اس سال دنیا بھر میں تین سو پچاس کروڑ کمائے اور کارتک آریان کی فلم بھول بھلیاں ٹو نے دو سو پچاس کروڑ کے قریب بزنس کیا.انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ مجھے

    کارتک کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہے وہ بہت ہی باصلاحیت اداکار ہے یاد رہے کہ انوپم کھیر ہندی سینما کے وہ اداکار ہیں‌جنہوں نے مثبت اور منفی ہر قسم کا کردار کیا اور انہیں ان کے ہر کردار میں سراہا گیا.انوپم کھیر نے ہندی سینما کے لیجنڈ اداکاروں کے انٹرویوز بھی کئے ہیں. دوسری طرف کارتک آریان اس وقت ہر فلم میکر کی اولین چوائس بنے ہوئے ہیں ہر کسی کی کوشش ہے کہ اس اداکار کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. انوپم کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان بھی ہیں کارتک کے ہیں مداح وہ بھی کارتک کی جم کر چکے ہیں تعریف.