Baaghi TV

Tag: انٹرویو

  • بغیر اجازت انٹرویو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    بغیر اجازت انٹرویو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ نے زیرِ حراست ملزموں کے انٹرویوز سے روک دیا،کہا کہ بغیر اجازت انٹرویو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی ہے-

    باغی ٹی وی :لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے شہری وشال احمد شاکر کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد عدالت نے تحریری حکم نامے میں لکھاکہ بغیر اجازت انٹرویو شہریوں کی پرائیویسی میں دخل اندازی ہے،کسی غیر متعلقہ شخص کی جانب سے کسی بھی شخص کو جواب دینے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ کوئی کسی قانونی جواز کے بغیر مائیک اور کیمرے کے ذریعے کسی کی پرائیویسی متاثر کرے –

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی اور پیمرا اور ایف آئی اےکو ذمہ دار افسروں کے ذریعے عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    سفاکی کی انتہا، معصوم بچوں کے ٹکڑے کر کے سالن بنا کر دربار جا کر …

    قبل ازیں ‏عمران خان کے خلاف جاری سائفر کیس کی کارروائی پر الیکرانک اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی گئی آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا ، عدالتی کارروائی نشر کرنے پر آفیشل سیکرٹ کا قانون لاگو ہوگا، پیمرا اور پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی گئیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی فیملی کو کاروائی دیکھنے کی مشروط اجازت ہو گی کہ وہ عدالتی کاروائی کی کسی جگہ بیان نہیں کریں گے-

    محسن نقوی نے گرین ہائیڈروجن پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی

    فیصلے میں کہا گیا کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کارروائی نشر نہیں ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے ، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو –

    سائفر کیس، الیکٹرانک، پرنٹ، سوشل میڈیا پر خبر دینے پر پابندی

  • ملک ریاض بھی "انٹرویو "دینے والے ہیں،صحافی کا دعویٰ

    ملک ریاض بھی "انٹرویو "دینے والے ہیں،صحافی کا دعویٰ

    صحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض بھی جلد انٹرویو دینے والے ہیں، انکا انٹرویو ریکارڈ ہو چکا یا ہونے والا ہے

    جاوید چودھری نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ ملک ریاض اپنے انٹرویو میں اہم رازوں سے پردہ اٹھائیں گے اور اہم انکشافات کریں گے،جاوید چودھری نے دعویٰ کیا کہ وہ ملک ریاض سے بات کرنے کے بعد انٹرویو کے مندرجات سامنے رکھ رہے ہیں،جاوید چودھری کہتے ہیں کہ ملک ریاض نے پہلی مرتبہ زبان کھولنے کا فیصلہ کیا ہے یا انہوں نے زبان کھول لی ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ انٹرویو ریکارڈ ہوچکا ہے تاہم ملک ریاض سے رابطہ کیا تو نہ انہوں نے ہاں کی اور نہ ہی ناں کی،

    جاوید چودھری کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا انٹرویو تین چیزوں‌پر ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کی مد میں عائد کیے جانے 460 ارب روہے کے جرمانے میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکا کیا کردار تھا اورانہوں نے ملک ریاض سے کیا کیا مراعات حاصل کی تھیں؟ 2014 میں عمران خان کے دھرنے میں ملک ریاض کا کیا کردار تھا اور یہ دھرنا کس کی پلاننگ تھی ، خوراک، ادائیگیوں کے لیے رقوم اور پیغامات کہاں سے آتے تھے؟دھرنے کے دوران ملک ریاض نے نواز شریف کو پیغام بھجوایا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں یا چھٹی لے کر ملک سے باہر چلے جائیں. عمران خان کے دور میں کس کا کیا کردار تھا؟ کس کے کہنے پر انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقاتیں بھی کروائی تھیں، اس دوران کچھ اداروں کو اندیشہ پیداہوگیا تھا کہ یہ دونوں اکٹھے ہوگئے تو عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچ سکتا تھا

    جاوید چودھری کا کہنا ہے کہ یہ اطلاع مکمل طور پر درست ہے کہ یا تو ملک ریاض نے یہ انٹرویو ریکارڈ کروادیا ہے، یا کروا ریے ہیں یا مواد تیار کرلیا گیا ہے بہرحال یہ اسی دائرے کے گرد گھومے گا،یہ انٹرویو کسے دیا گیا یا دیا جائے گا، کس چینل پر نشر ہو گا اس بارے جاوید چودھری نے کچھ نہیں بتایا،

    فرح گوگی اور محمد شاہ رنگیلے کی ہوش ربا داستان، نیا اسکینڈل، ملک ریاض گٹھ جوڑ بے نقاب

    ملک ریاض کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج 

    سپریم کورٹ نے ملک ریاض سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے

    190 ملین پاؤنڈزسکینڈل میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے خود فائدہ اٹھایا

    مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ میں اربوں کہاں سے آئے؟ مولانا طارق جمیل کا خصوصی انٹرویو

    مولانا طارق جمیل کے چاہنے والوں کیلئے اچھی خبر، مولانا کا سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے رابطہ

    آخر یہ القادر ٹرسٹ کیس ہے کیا؟

  • میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ،شبر زیدی کا ردعمل

    میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ،شبر زیدی کا ردعمل

    سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کا نجی چینل کو دئیے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے ،شبر زیدی کے مطابق اس نے سسٹم پر تنقید کی تھی پارٹی پر نہیں ،شبر زیدی
    نے کہا نجی چینل پر جو نشر کیا جا رہا ہے اس کی بنیاد پر تبصرے نہ کیے جائیں، مزید شبر زیدی نے کہا کہ میرا مکمل انٹرو دیکھا جائے ، میں یقینی بناوں گا غیر ضرورت ایڈیٹنگ نہ ہو، میں بر ملا کہ چکا ہوں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں کوئی خامی نہیں تھی ، شبر زیدی نے کہا کہ مافیا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اکنامک پالیسی چلنے نہیں دی ، واضح رہے کہ شبر زیدی نے جیو نیوز کو انٹرویو میں پی ٹی آئی کے حوالے سے انکشافات کئے ہے پی ٹی آئی حکومت کے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے، کہتے ہیں ان سے ن لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں، شہزاد اکبر ایک صوفے پر بیٹھ جاتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی انہيں بلاتے تھے اور کہتے تھے کہ شہزاد یہ کہہ رہا ہے ، بتاؤ کیا کرنا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ملک کی خراب معیشت کا بتایا ، مشورے دیے لیکن وہ کچھ سننے کے موڈ میں نہيں تھے۔
    شبر زیدی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ملتان کے بڑے زمیندار کو نوٹس بھیجا تو شاہ محمود قریشی کی قیادت میں 40 اراکین اسمبلی آگئے ، تمباکو مافیا کو ٹیکس نیٹ میں لانے لگے تو اسد قیصر کے ساتھ ایم این ایز آگئے اور کہا وہ ٹیکس نہیں دے سکتے، قبائلی علاقوں میں اسٹیل ری رولنگ ملز پر ہاتھ ڈالا تو فاٹا کے 20 سینیٹرز چیئرمین تحریک انصاف کے پاس پہنچ گئے۔

  • خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں کام اس شرط پہ کروں گی اگر ان سے ملاقات نہ ہو صحیفہ جبار

    معروف مصنف خلیل الرحمان قمر سے ہر دوسرے آرٹسٹ کو شکایت رہتی ہے، اور شکایت کی وجہ یہ ہے کہ وہ سوچ سمجھ کر نہیں بولتے اور کسی کے لئے کچھ بول دیتے ہیں‌. جن اداکاروں کو خلیل الرحمان قمر سے شکایات رہیں انہی میں اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار بھی شامل ہیں . صحیفہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اول تو میں خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں‌کروں گی اگر پیسے بہت زیادہ آفر ہوں اور پورے پراجیکٹ میں ان سے ملاقات نہ ہو تو میں کام کرنے کو تیار ہوں. صحیفہ جبار نے کہا کہ خلیل الرحمان اچھے رائٹر ہیں ان کے لکھے ہوئے ڈراموں نے بہت

    کامیابی حاصل کی وہ نوجوان نسل میں بہت زیادہ مقبول ہیں لیکن انہیں‌بات کرنے کا نہیں‌پتہ کہ کیسے کسی سے بات کرنی ہے اور کیسے کسی کو عزت دینی ہے. یاد رہے کہ صحیفہ جبار نے ماضی میں خلیل الرحمان کو آڑھے ہاتھوں لیا تھا انہیں خاصا برا بھلا کہا تھا. یاد رہے کہ صحیفہ جبار ماڈلنگ کی دنیا میں ایک بڑا مقام رکھتی ہیں حال ہی میں‌ انہوں نے ہم برائیڈل کٹیور ویک میں‌شرکت کی . صحیفہ ڈراموں میں‌کم نظر آرہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب تک اچھے کردار نہیں‌ملیں گے میں‌نہیں‌کروں‌گی .

  • صحیفہ جبار نے گلہ کر دیا لیکن کس سے؟

    صحیفہ جبار نے گلہ کر دیا لیکن کس سے؟

    ٹی وی کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کیوں ایک عرصے سے ڈراموں میں‌نظر نہیں‌آ رہیں، صحیفہ جبار نے کہا کہ ڈھائی سال ہو چلے ہیں میں ڈراموں سے دور ہوں کیونکہ ایک ہی طرح کے کردار آفر کئے جاتے ہیں وہی رونا دھونا ، وہی مار کھانا ، تھپڑ کھانے . اور پھر مجھے ماں‌ بنا دیتے ہیں. تو میں تھک گئی ہوں اس طرح کے کردار کرتے ہوئے. جس طرح کے کردار مجھے آفر ہو رہے ہیں میں شاید مزید بھی کام نہیں‌ کروں‌گی . میرا پہلا ڈرامہ تیری میری کہانی تھی اس میں بھی میں میرا کردار پڑھی

    لکھی لڑکی کاتھا. یہ لڑکی یوکے نیشنل ہوتی ہے اور وہ پاکستان آکر مار کھاتی ہے . وہ ایک بااعتماد لڑکی ہوتی ہے جس کی یوکے میں‌ زمینیں‌ ہوتی ہیں، وہ شوہر سے مار کیوں‌ کھائے جب ایسے سوال پروڈکشن ہائوسسز سے کئے جاتے ہیں‌تو جواب ملتا ہے کہ آخر میں سب ٹھیک ہوجائیگا سب ہنسی خوشی ختم کیا جائیگا. تو مجھے اس طرح‌کے کریکٹرز جو کہ لاجک کے بغیر مار کھا رہے ہوں وہ بے تکے لگتے ہیں جب تک ایسے بے تکے کردار آفر ہوتے رہیں گے تو میں نہیں کروں گی جب کوئی بہتر اور روٹین سے ہٹ کر کردار آفر ہو گا ضرور کروں گی.

  • حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    حمزہ علی عباسی نے بالوں کا اہم ٹریٹمنٹ کروا لیا

    شوبز انڈسٹری کی چکا چوند ہی کچھ اس طرح‌ کی ہوتی ہے کہ ہر کوئی اس سے متاثر ہوتا ہے اور نہ چاہتے ہوئے بھی اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے. اس انڈسٹری سے وابستہ لڑکے لڑکیاں اپنا ہر لحاظ سے خیال کرتے ہیں اور جو بھی کرنا پڑے کرتے ہیں. اداکار حمزہ علی عباسی بھی خود کا بہت خیال رکھتے ہیں لہذا انہوں نے اپنے بالوں کے لئے ایک ٹریٹمنٹ کروایا ہے. اس ٹریٹمنٹ کا نام ہئیر فال ٹریٹمنٹ‌ ہے. حمزہ علی عباسی نے اپنے بالوں کا ٹریٹمنٹ اپنی بہن فضیلہ عباسی سے کروایا ہے. اداکار حمزہ علی عباسی نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ بال گرنے سے پہلے ہی انکا

    ٹریٹمنٹ‌ کروا لینا چاہیے. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں‌فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. نوری نت کے اس کردار کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.فلم دو سو کروڑ کا بزنس کر چکی ہے اور مسلسل پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں تاریخی بزنس کررہی ہے. فلم میں‌ فواد خان حمائمہ ملک فارس شفیع سمیت سب کی اداکاری اچھی ہے لیکن حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو سب سے زیادہ سراہا گیا ہے.

  • حسن احمد ہوئے اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے خفا

    حسن احمد ہوئے اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے خفا

    میاں بیوی میں ناراضگی تو چلتی رہتی ہے ، تاہم حال ہی میں ناراضگی ہو گئی ہے شاید حسن احمد اور سنیتا مارشل میں . کم از کم حسن احمد کی وڈیو سے تو یہی لگ رہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سنتیا مارشل سے ہیں ناراض . تفصیلات کے مطابق سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی میں اکیلے بہت زیادہ جدوجہد کی اور اس بارے میں جب میں پہلے بات کیا کرتی تھی تو میرے شوہر کو غصہ آجایا کرتا تھا لیکن انہوں نے اب اپنا علاج کروا لیا ہے. اس انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے حسن احمد نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی ہیں اور ہم دونوں کا فرض ہے کہ ہم ایک دوسرے کا پردہ رکھیں .، انہوں نے کہا کہ سنیتا کے انٹرویو میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو غلط ہیں ان کا

    حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. مجھے پتہ نہیں کیوں ایسا لگ رہا ہے کہ مجھ پہ ترس کھایا جا رہا ہے ، بھئی میں ایک مضبوط آدمی ہوں اور اپنی زندگی میں ، میں نے بہت جدوجہد کی ہے ہمیشہ سر اٹھا کر جیا ہوں .حسن احمد نے یہ ساری باتیں ایک وڈیو پیغام جاری کر کے کیں . ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان بعض معاملات کو لیکر چیزیں ٹھیک نہیں چل رہیں .

  • محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    محمکہ صفائی کام کرے دکھلاوہ نہیں،ریاض سوھڈل

    قصور
    میونسپل کمیٹی قصور کی ملی بگھت اور نااہلیت نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے، تعفن سے ڈینگی وائرس جیسی مزید خطرناک ترین بیماریاں پیدا ہوئے کے خدشات ہیں
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر تمام ذمہ داروں اور بلدیہ قصور کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
    قصور شہر میں کوڑا کرکٹ اور اور گندگی کے ڈھیر بلدیہ ایڈمنسٹریشن اور ان کے ساتھ ذمہ داروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
    ان خیالات کا اظہار قصور شہر کے معروف سیاستدان اور سماجی کارکن ڈاکٹر محمد ریاض سوھڈل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران نے کیا
    ان کا مذید کہنا تھا کہ جب تک بلدیاتی الیکشن کا انعقاد نہیں کیا جاتا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو جاتے قصور شہر کا حال مزید بدترین ہو جائے گا
    اور گلی محلوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ اور صفائی کا انتظام بہتر نہیں ہو جاتا بیماریوں کا باعث بنے گا
    موجودہ قصور شہر کے سیاستدانوں کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور دکھاوے پر مبنی ہے قصور شہر کو ایک عوامی نمائندے کی ضرورت ہے عوام کو پچھلے بیس سالوں سے لولی پاپ اور کھوکھلے نعروں سے بیوقوف بنایا جا رہا ہے لیکن اب وقت ہے قصور کی باشعور عوام شعور دینے کا
    اب عوام کو مذید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا کبھی برادری کا جھانسا دے کر اور کبھی جذباتی بلیک میلنگ اب یہ سب کچھ نہیں چلے گا
    قصور کی عوام اب بالکل جاگ چکی ہے ان موجودہ مداریوں کی ڈگڈیوں کا ڈرامہ نہیں چلنے والا قصور ایک قدیم ضلع ہے اس کی چار تحصیلوں پر غور کیا جائے تو بھی ہمارے شہر قصور کی طرح یتیموں مسکینوں میں شامل ہے تحصیل کوٹ رادھا کشن میں بھی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ظاہر سی بات ہے جب قصور شہر ایک ضلع میں میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ ناکام رہی ہے تو اس کی تحصیلیں میں کیا حال ہو گا میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ڈی سی او قصور سے اپیل کرتا ہوں کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی درستگی ضروری ہے جس طرح اپنے مزاج اور اخلاق کی ضرورت ہے مین بازاروں کے راستے صاف کرنے سے شہر کی صفائی نہیں ہو جاتی شہر کے محلہ کی گلیوں میں جانا پڑتا ہے لہذہ ادارہ صفائی کام کرے دکھلاوا نہیں

  • میرے ساتھ جو بھی ہوا لیکن میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا متھیرا

    میرے ساتھ جو بھی ہوا لیکن میری ماں نے میرا بہت ساتھ دیا متھیرا

    اداکارہ اور میزبان متھیرا جو کہ اپنے بولڈ امیج کی وجہ سے جانی جاتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میری زندگی میں جو کچھ بھی ہوا اس میں‌میری والدہ نے میرا ساتھ دیا . انہوں نے میرے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا میرے بچے پالے . میرے بچوں کی پرورش میں میری والدہ کا بہت زیادہ عمل دخل ہے وہ نہ ہوتیں تو میں کیا کرتی؟ میں محض 16 سال کی عمر میں ایک بیٹے کی ماں‌بن گئی تھی . میرا بیٹا بہت خوبصورت اور دراز قد ہے . مجھے اسکو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، وہ نہ صرف مجھ سے بہت پیار

    کرتا ہے بلکہ اس نے زندگی اور حالات کی مشکلات کا میرے ساتھ ہی سامنا کیا ہے. متھیرا کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا میرے ساتھ چل رہا ہو تو دیکھنے والوں کو لگتا ہے شاید یہ میرا بوائے فرینڈ ہے. انہوں نے کہا کہ کاش ہماری سوسائٹی میں یہ سوچ پروان چڑھے کے اگر لڑکی کے ساتھ کچھ برا ہوا ہے تو اسکا ساتھ دیا جانا چاہے. کسی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہوجائے تو یہ اس کا جرم نہیں بنا دیا جانا چاہیے. یاد رہے کہ متھیرا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور سوشل ایشوز پر کافی آواز اٹھاتی ہیں .

  • فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان نے سلطان راہی بارے کیا کہا؟

    فواد خان جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جت میں جو مولا جٹ کا کردار کیا ہے وہ 1979 میں بنی فلم مولا جٹ کے کردار مولا جٹ سے متاثر ہے . آج سے 43 سال قبل ریلیز ہوئی فلم میں مولا جٹ کا کردار سلطان راہی نے ادا کیا تھا لیکن جدید دور کے مولا جٹ فواد خان ہیں. فواد خان نے اپنے ایک حالیہ انڑویو میں کہا ہے کہ سلطان راہی فن کے بادشاہ تھے اور ان کا جو فن ہے میں اسکو بالکل بھی نہیں چھو سکتا. مولا جٹ کا کردار کرنے کےلئے میں نے خاص قسم کی تیاری نہیں کی تھی میری تیاری محدود قسم کی تھی. پرانی مولا جٹ میں‌ نے پوری نہیں دیکھی ہوئی تھی کچھ

    کچھ سینز میں نے دیکھے تھے. سلطان راہی نے جس مہارت سے مولا جٹ کا کردار کیا ویسا کرنا میرے لئے تو ناممکن تھا اس لئے میں نے جگاڑ نکالی اور جدید دور کے مولا جٹ کے کردار کو کیا. اب کیسا کیا یہ تو آپ سب دیکھ کر ہی بتائیں گے. میں‌ نے پوری کوشش کی ہے کہ اس کردار کے ساتھ انصاف کروں. میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتا ہوں تو اس کے بعد میں صرف آڈینز کے ری ایکشن کا منتظر ہوتا ہوں. اب دیکھتے ہیں کہ نئے دور کی مولا جٹ شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ویسے مجھے یقین ہے کہ بلال لاشاری نے اچھا کام کیا ہے شائقین مایوس نہیں ہوں گے.