Baaghi TV

Tag: انٹرٹینمنٹ

  • محمد رفیع ، لتا اور آشا  کی باتیں

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

    محمد رفیع ، لتا اور آشا کی باتیں

    ایک دن ماسٹر غلام حیدر بمبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کررہے تھے زیادہ رش نہیں تھا کچھ دور بیٹھی ایک نوخیز و نحیف لڑکی گنگنا رہی تھی اس کی سریلی آواز نے متوجہ کیا تو ماسٹر صاحب نے اسے بلاکر اپنے قریب بیٹھنے کیلئے کہا۔ وہ بیٹھ گئی تو کہا ’’ اگر کچھ تمہیں سناؤں تو کیا تم ویسا گانے کی کوشش کروگی؟‘‘ لڑکی نے ہاں میں جواب دیا تو ماسٹر صاحب کچھ گنگنائے۔۔۔ لڑکی نے اسے ہو بہو گاکر سنادیا۔ اس کی اس کوشش سے ماسٹر صاحب بہت خوش ہوئے اور کہا تم کل اس وقت فلاں جگہ میرے پاس آؤ ، میں تمہارا مائیک پر آڈیشن لینا چاہتا ہوں۔ اور یہ بھی دیکھنا ہے کہ میوزک کے ساتھ تمہاری آواز کی سنگت کیسی لگتی ہے۔ اگلے دن وہ لڑکی مقررہ وقت پر پہنچ گئی۔ ماسٹر صاحب نے آواز کا ٹیسٹ لیا۔ مائیک پر وہ آواز اور زیادہ اچھی لگی۔ ماسٹر صاحب بہت خوش ہوئے۔ اس لڑکی کو لتا منگیشکر کے نام سے آپ سب جانتے ہیں۔

    انہی دنوں ماسٹر غلام حیدر فلم ’’ مجبور‘‘ کا میوزک ترتیب دے رہے تھے۔ انہوں نے لتا منگیشکر سے ایک گانا’’ دل میرا توڑا، مجھے کہیں کا نہ چھوڑا تیرے پیار نے‘‘ گوایا۔ یہ فلم میں لتا کا پہلا سولو گانا تھا۔ فلم مجبور کے گانے 1947 میں ریکارڈ ہوئےاور فلم 1948 میں ریلیز ہوئی۔ اسی سال ماسٹر غلام حیدر نے لتا سے فلم ’’ آبشار‘‘ کے گانے بھی گوائے، دل میرا توڑا، مجھے کہیں کا نہ چھوڑا، ناظم پانی پتی کا لکھا ہوا تھا، جنہوں نے بعد میں لاہور میں زندگی گزاری-

    مجھے اپنے کیریر کے استحکام کیلئے شاید اتنے پاپڑ نہ بیلنے پڑتے، اگر ( بہن) لتا نے میرا ساتھ دیا ہوتا۔ اگر وہ چاہتی تومیرے لیے سب کچھ آسان ہوجاتا۔۔ مگر لتا نہیں چاہتی تھی کہ میں آگے بڑھ سکوں۔
    … آشا بھوسلےCNN.IBN کو انٹرویو

    فلم ’’دلاری ‘‘کیلئے میں نے گانا، ’’ سہانی رات ڈھل چکی ، نجانے تم کب آؤگے ‘‘ ریکارڈ کیا۔ محمد رفیع نے یہ گانا جس انداز،جس خلوص اور جس جذبے سے گایا ، اس سے میں خوش ہوگیا۔ لیکن دوسرے دن رفیع صاحب میرے گھر آئے اور رونے لگے۔ میں نے کہا کیا ہوا؟کہنے لگے یہ گانا پھر ریکارڈ کر لیجیے، میں شاید وہ جذبات نہیں لاسکا، جو آپ چاہتے تھے۔۔ میں نےان کی پیٹھ ٹھونکی اور کہا کہ ایک سچے فنکار کی یہی نشانی ہوتی ہے، آپ کی ایمانداری کی میں داد دیتا ہوں میں نے وہ گانا پھر سے ریکارڈ کیا تھا۔
    … موسیقارِ اعظم نوشاد

    او پی نیر کے ساتھ گانے کا موقع آیا تو لتا منگیشکر نے انہیں نووارد سمجھتے ہوئے انکار کردیا اس سے نیر کو اتنا صدمہ ہوا کہ انہوں نے کبھی ایک گانا بھی لتا سے نہیں گوایا 1950 میں مدن موہن نے اپنی پہلی فلم آنکھیں کیلئے لتا سے رجوع کیا تو انہیں بھی نیا ہونے کی وجہ سے انکار کردیا، لیکن بعد میں اسی مدن موہن نے لتا کی آواز کا وہ رخ دنیا کو دکھایا جس کی کھوج کوئی دوسرا موسیقار نہ لگا سکا.

    محمد رفیع نے بہت سے بالکل نئے موسیقاروں کی دھنوں پر گایا بلکہ ان کی مالی اعانت بھی کی تاکہ وہ اپنی جگہ بنالیں.

    قیصر اقبال کی کتاب” آوازِ عشق، محمد رفیع” سےسانجھ پبلشرز ( 03314686276) نے اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع کر دیا ہے

  • سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    لاہور: پاکستان کے معروف اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان سمیت ان کی بہنیں اپنے گھر میں باقاعدگی سے ان کا بیان سنتی ہیں۔

    باغی ٹی وی: حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ ’آپ نے مجھے کہا تھا کہ بالی وڈ اداکار عامر خان نے مجھے بتایا کہ سلمان خان کے گھر بھی بیان چلتے ہیں، کیا آپ کو یاد ہے؟،انہوں نے جواب دیا کہ عامر خان نہیں بلکہ میرے ایک دوست ہیں جن کا کاروبار ہندوستان میں بھی ہے، وہ ممبئی گئے تو ان کے پارٹنر نے ان کی ملاقات سلمان خان سے کر وائی-

    گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

    طارق جمیل نے بتایا کہ سلمان خان کو جب معلوم ہوا کہ یہ شخص پاکستان سے آئے ہیں تو انہوں نے پوچھا کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں؟ جس پر میرے دوست نے کہا کہ آپ کو ان کا کیسے پتا؟ وہ میرے دوست ہیں، اس پر سلمان خان میرے دوست کو اپنے گھر کے اندر لے گئے جہاں ایک دیوار کے ساتھ لگے ریک میں میرے بیان کی ڈھیروں سی ڈیز موجود تھیں،سلمان خان اور ان کی بہنیں بھی باقاعدہ میرا بیان سنتی ہیں اور ان کے گھر میں بھی میرے بیانات سنے جاتے ہیں۔

    بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن،درجنوں گرفتاریاں، ٹرانسفارمرزبھی اُتارلیے گئے

  • ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں،نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’غدر 2‘ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کشمیر فائلز اور غدر 2 جیسی فلموں کی مقبولیت ’پریشان کن‘ ہے فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے، جتنے زیادہ آپ جنونی قسم کےمحب وطن ہوں گے، اتنے ہی مقبول ہوجائیں گے کیونکہ یہی عنصر ہے جو بھارت پر غالب ہے۔

    نصرالدین شاہ نے کہا اب صرف اتنا کافی نہیں ہے کہ آپ اپنے وطن سے محبت کریں بلکہ اسے ثابت کرنے کیلئے آپ کو ڈھول پیٹنا پڑتا ہے اور فرضی دشمن بنانا پڑتے ہیں،’کیرالا اسٹوری‘ اور ’غدر 2‘ جیسی فلمیں میں نے نہیں دیکھیں لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ کس متعلق ہیں۔کشمیر فائلز جیسی فلمیں کامیاب ہوجاتی ہیں لیکن سدھیر مشرا ، انوبھو سنہا ، ہنسل مہتا کی بنائی گئی فلموں میں کوئی بھی وہ سچائی نہیں دیکھتا جو وہ دکھانےکی کوشش کرتےہیں-

    لگتا ہے آج کل الیکٹریشنز بھی ڈراموں کے ناقد بنے ہوئے ہیں بشری انصاری

    واضح رہے کہ نصیر الدین شاہ فلم ’ مین وومن مین وومن کے ذریعے17 سال بعد ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی قدم رکھنے والے ہیں یہ ان کی دوسری فلم ہوگی اس سے قبل انہوں نے عرفان کی فلم یوں ہوتا تو کیا ہوتا کی ہدایتکاری کی تھی ۔

    جب ماں کا انتقال ہوا میں‌امریکہ میں‌تھی فلائٹ نہ مل سکی فرح ندیم رو پڑیں

  • پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی

    پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی

    ممبئی: پولیس نے شاہ رُخ خان کے گھر "منت” کے باہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر چند افراد نے اداکار کے آن لائن گیمنگ ایڈز کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی جس پر ممبئی پولیس حرکت میں آگئی،مظاہرین نے کہا کہ شاہ رُخ خان نے آن لائن گیمنگ اور جوا کھیلنے والی سائٹس کا اشتہار کر کے اسے پروموٹ کیا ہےجس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے جبکہ یہ جرم ہے اور جوا کھیلنے پر نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا جاتا ہے، یہ سائٹس اور ایپس نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی زور دیا کہ مشہور شخصیات کو ایسے اشتہارات نہیں کرنے چاہیں جو نوجوانوں کی گمراہی کا باعث بنیں۔

    تاہم ممبئی پولیس نے احتجاج کرنے والے افراد کو حراست میں لے کر شاہ رُخ خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے، اس سے قبل اجے دیوگن، اکشے کمار اور راکل پریت کو بھی اس طرح کے گمراہ گن اشتہارات کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    میری فیملی کو میرے کسی ایک ڈرامے کا نام بھی نہیں پتہ زباب رانا

    دوسری جانب بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی سُپر اسٹار شاہ رُخ خان سے متعلق متنازع بیان دینے پر مشکل میں پھنس گئے، نواز الدین صدیقی سے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ آپ کی ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟


    جس پر نوازالدین صدیقی نے جواب دیا کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا ٹائپ کاسٹ کرنے والے ہیرو ہوتے ہیں نواز نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا مشہور پوز بناکر کہا کہ وہ 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں-

    شہرت ملے تو پریشانی بھی بڑھ جاتی ہے ہانیہ عامر

  • سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    سپرماڈل جیجی حدید منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار

    سپرماڈل جیجی حدید کوممنوعہ نشہ آورمواد رکھنے کےالزام میں گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف امریکی ماڈل جیجی حدید کو جزائر کیمین میں چھٹیاں گزارنے کے دوران چرس رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا 28 سالہ سپر ماڈل کو مبینہ طور پر 10 جولائی کو اوون رابرٹس انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ نجی طیارے کے ذریعے اپنے دوست کے ساتھ جزائر کیمین پہنچی تھیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام کو ائرپورٹ پر مبینہ طور پر جیجی کے سامان سے منشیات ملی جس پر انہیں حراست میں لے کر جیل لے جایا گیا، جہاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیادونوں مسافروں کے سامان میں چرس اوراس کے استعمال کا سامان برآمد ہوا، جس کی مقدار کم تھی اور ذاتی استعمال کے لیے معلوم ہوتی تھی۔ ماڈل جیجی حدید اور ان کے دوست کو گرفتاری کے بعد حراستی مرکز لے جایا گیا جیجی اور ان کے دوست میک کارتھی 12 جولائی کو عدالت میں پیش ہوئے جہاں اعتراف جرم کے بعد ان پر ایک ، ایک ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا اور کوئی سزا درج نہیں کی گئی۔

    ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

    2017 سے، طبی بھنگ کو جزائر کیمن میں نسخے کے استعمال کے لیے تجویز کیا گیا ہےکیموتھراپی سے ہونے والی متلی کو دور کیا جا سکے، اور مختلف بیماریوں کے علاج کییلئے استعمال کی جا سکے بہر حال، بھنگ کا تفریحی استعمال قانونی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

    اس کے قانونی ہونے کے بعد سے، تقریباً 500 مریضوں نے طبی بھنگ کے نسخے حاصل کیے ہیں، جو اسے ذیابیطس اور ایک سے زیادہ سکلیروسیس جیسے حالات کے علاج کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مزید برآں، یہ گنٹھیا، کینسر اور مرگی والے کتوں کو دیا جاتا ہے۔

    تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کیمن جزائر سے بھنگ لے جانا یا اسے ملک میں لانا ممنوع ہےوہ افراد جو اپنے گھروں سے باہر ملازمت کرتے ہیں ڈاکٹروں کی طرف سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کمپنی کی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے منشیات کی جانچ کرانے سے پہلے اپنے اعلیٰ افسران سے مشورہ کریں۔

    عمرے کے بعد پہلی جیسی نہیں رہی میرا

  • سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ کے مطابق سلمان خان گزشتہ تین دہائیوں سے ایک باس کی طرح انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ان کے کیرئیر نے کئی اونچائیاں دیکھی ہیں لیکن ان کا مقام و مرتبہ اب بھی برقرار ہے۔ تازہ ترین مثال یہ ہے کہ باکس آفس پر کسی کا بھائی کسی کی جان کی کم کارکردگی کے باوجود، سپر اسٹار نے مبینہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    سلمان خان نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو کے ساتھ 500 کروڑ روپے کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت آئندہ 5 سال تک ریلیز ہونے والی اداکار کی ساری فلموں کے حقوق زی فائیو کے پاس ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری کے بعد تمام آنے والی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق پر زی فائیو کا اختیار ہوگا جبکہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان اس ڈیل کے بعد زی فائیو پر اسٹریم کی جانے والی پہلی فلم ہوگی دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹائیگر 3 اس ڈیل کا حصہ نہیں ہوگا-

    سلمان خان کی بہن ارپیتا کے گھر چوری

    اس سے قبل سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ بھی زی فائیو پر اسٹریم کی گئی تھی جس نے سنیما گھروں میں تو خاص کامیابی نہ سمیٹی تاہم پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔

  • سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    سینئیراداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مقرر

    لاہور: نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹیفِکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد 2سال ہوگی پنجاب فلم سنسربورڈ میں سات ارکان کابھی انتخاب کیا گیا ہےممبران میں ڈاکڑ یونس بٹ، میاں امجد فرزند، کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید بھی ممبران میں شامل ہیں۔

    خواتین کا جسم "زیادہ قیمتی” جتنا زیادہ ڈھانپ لیا جائے، اتنا اچھا ہو گا، سلمان …

    توقیر ناصر پاکستان کے مایہ ناز اداکار ہیں انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ 1978 سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں۔ وہ مظفرگڑھ میں پیدا ہوئے اور اپنی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    واسع چوہدری پاکستانی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، میزبان، فلم نویس اور مزاح نگار ہیں۔ آپ مزاحیہ ڈراموں کے مصنف ہیں اور اسی کام کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔آپ نے فلم میں ہوں شاہد آفریدی (2013ء) اور فلم جوانی پھر نہیں آنی (2015ء) کی کہانی لکھی۔یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

    میرے اردگرد اتنی بندوقیں ہیں کہ میں خود بھی ڈرگیا ہوں،سلمان خان

    جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر 49 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کی۔ حال ہی میں انہوں نے فلم جوانی پھر نہیں آنی کے تسلسل جوانی پھر نہیں آنی 2 کی کہانی لکھی۔ یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیاب رہی اوراب تک 60 کروڑ (پاکستانی روپیہ) سے زائد کی کمائی کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پاکستانی فلم بن چکی ہے۔

    جسےچاہتا تھا کہ وہ مجھے جان کہے، اب وہ بھی مجھے بھائی کہہ رہی ہے،سلمان …

  • لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    لارنس بشنوئی کی سلمان خان کو ایک اور دھمکی

    بھارتی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے جیل سے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک اور دھمکی دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی نے مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کالے ہرن کے قتل کے معاملے پر ان کی برادری سلمان خان سے ناراض ہے کیونکہ وہ ہمارے لیے ذلت کا باعث بنےکالا ہرن مارنے کے الزام میں سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی، اگر وہ اب بھی معافی نہیں مانگتے تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

    سلمان خان ایشوریا سے پہلے کس اداکارہ کے تھے دیوانے؟‌

    بھارتی میڈیا کےمطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پرزوردیا کہ وہ ان کےمذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائیں اورمعافی مانگیں،اگر ہماری برادری انہیں معاف کر دے تو میں انہیں کچھ نہیں کہوں گا۔

    واضح رہے کہ لارنس بشنوئی اس سے قبل گزشتہ سال بھی اس نےبالی وڈ اداکارکو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں۔

    لارنس بشنوئی کے مطابق اس کی برادری کالے ہرن کو اپنے مذہبی گرو بھگوان جمبیشور (جمبا جی) کا اوتار سمجھتی ہے لہٰذا عدالت سے اس کیس میں سزا یا بریت سلمان خان کیلئے حتمی فیصلہ نہیں ہوگی، اگر سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان جمبا جی مندر میں جاکر سر عام معافی مانگ لیں تو وہ اپنا ارادہ بدل سکتا ہے ورنہ بشنوئی برادری انہیں قتل کردے گی۔

    سنیتا مارشل نے بتا دیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال بڑی ہیں ؟‌

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو تاحال ماضی کے مقدمات کا سامنا ہے اور وہ 1998 میں نایاب کالے ہرن کا شکار کرنے کا مقدمہ ابھی تک بھگت رہے ہیں سلمان خان پر الزام ہے کہ انہوں نے فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران راجستھان کے ایک گاؤں میں دو نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان پر بھارتی وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کےتحت فرد جرم عائد کی گئی تھی اس کیس میں نہ صرف سلمان خان بلکہ ساتھی اداکار سیف علی خان، سونالی بیندرے، نیلم اور تبّو کو بھی قصوروار قرار دیا گیا تھا عدالت نے کیس میں سلمان خان کے علاوہ تمام ملزمان کو شواہد ناکافی ہونے کی بنا پر بری کردیا تھا

    2018 میں جودھ پور کی عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم بعد میں انہیں ضمانت دے دی گئی تھی۔ اب سلمان خان کے اس کیس کے حوالے سے تمام درخواستیں راجستھان ہائی کورٹ منتقل ہوچکی ہیں۔

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

  • بھارتی گلوکارہ ،پلے بیک سنگر شریا گھوشال

    بھارتی گلوکارہ ،پلے بیک سنگر شریا گھوشال

    شریا گھوشال 12-مارچ-1984 کو ریاست مغربی بنگال، ہندوستان کے شہر مرشد آباد میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک ہندوستانی پلے بیک سنگر، ​​گلوکارہ ہیں۔ ہندی، بنگالی، تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم اور مراٹھی فلموں لاتعداد مشہور گیت گا چکی ہیں۔

    شریا گھوسل نے 4 سال کی عمر سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی تربیت شروع کی۔ اس نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی میں انرجی سینٹرل اسکول سے مکمل کی۔ گریجویشن کے لیے، اس نے S.I.E.S. میں داخلہ لیا۔ ممبئی میں کالج۔ وہ گانے پر مبنی رئیلٹی شو سا رے گا ما پا چلڈرن اسپیشل جیت کر شہرت میں آگئی۔

    اس نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دیوداس سے اپنے پیشہ وارانہ گلوکاری کا آغاز کیا۔ انہوں نے پانچ سپر ہٹ گانے گانے کے علاوہ فلم میں مرکزی کردار پارو کو بھی آواز دی۔ اس نے اس سال پلے بیک سنگنگ کے تمام ایوارڈز جیتےاس کے بعد، اس نے فلموں کے سپر ہٹ گانے جیسے جِسم، گرو، سنگھ از کنگ، اومکارا اور جب وی میٹ سمیت کئی دیگر گانے گائے۔

    ہندی کے علاوہ، اس نے تامل فلم انڈسٹری میں 100 سے زیادہ گانے گائے ہیں اور تمام جنوبی ہندوستانی زبانوں میں گائے ہیں اور ہر علاقائی فلم انڈسٹری میں ایوارڈز بھی جیتے ہیں جس میں وہ گئی ہیں۔ وہ مبینہ طور پر سب سے زیادہ قابل ہندوستانی گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔

    فلم فیئر کے علاوہ، اس نے بہترین خاتون گلوکارہ کے زمرے میں چارقومی ایوارڈزجیتے ہیں اس نے پوری دنیا میں مختلف میوزک کنسرٹس میں پرفارم کیا ہے اور بڑے اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے سب سے زیادہ مطلوب گلوکاروں میں سے ایک ہے۔ اس نے سونو نگم کے ساتھ مل کر "ہاتھ سے ہاتھ ملا” کے عنوان سے ایک گانا ریکارڈ کیا، جسے ایڈز سے متعلق آگاہی مہم کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

    گلوکاری کے علاوہ وہ ہندوستان میں کئی سنگنگ ریئلٹی شوز کو جج کر چکی ہیں۔ انہیں ہندوستانی میڈیا نے ‘کوئین بی’ اور ‘میلوڈی کوئین’ کے نام سے پکارا ہے۔

  • انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نےفلم "جوائے لینڈ” کا گانا چوری کر لیا

    انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نےفلم "جوائے لینڈ” کا گانا چوری کر لیا

    کراچی: انڈین میوزک ادارے ٹی سیریز نے پاکستا نی فلم ” جوائے لینڈ” کا گانا چوری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: موسیقار فراست انیس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں جوائے لینڈ کے گانے ’بیبا‘ اور ٹی سیریز کے گانے کے کچھ حصوں کا موازنہ کیا گیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ یہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ ٹی سیریز ہمارے کام کو چوری کررہا ہے اور وہ بھی صرف اس لئے کی یہ گانا دنیا بھر میں ٹرینڈ پر ہے۔

    موسیقار نے کہا کہ میں اور میرے بھائیوں نے اس گانے کو جہاں تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا براہ کرم کچھ شرم کریں اور پاکستان کے ایک عمدہ گانے کو برباد نہیں کرنا چاہئے، اگر آپ گانا دوبارہ پیش کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اصل چیزوں کے ساتھ کرنا چاہیے تھا-

    فراست انیس کے مطابق انہیں انڈین مداحوں کی طرف سے مکمل حمایت اور مدد ملی ہے اور وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ اس سستی کاپی کے کمنٹ سیکشن پر بھی ہمارا ساتھ دیں۔ سرحد پار سننے والوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا-

    انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ای میل کے ذریعے ٹی سیریز سے رابطہ کیا ہے لیکن ان کی طرف سے ابھی تک ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔