Baaghi TV

Tag: انٹر بینک

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔

    منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوکر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہو گیا تھا بعد ازاں روپے کی قد میں مزید کمی دیکھنے میں آ ئی اور کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 223 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے میں فروخت ہورہا ہے-

    واضح رہے کہ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے ہر روز ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے-

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے کا ہوگیا

    پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 216 روپے تک مہنگا ہوگیا، ڈالر 216 روپےتک مہنگا ہوکرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا-

    جبکہ ڈالر گزشتہ ہفتے 201.95 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا، 21 جون کو ڈالرنے 212 روپےکی بلند ترین سطح کوچھولیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اُدھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

  • انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : چین سے قرضہ ملنے کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 93 پیسے کم ہوئی جس سے ڈالر 210 روپے کا ہوگیا انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر 209 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بدھ کے روز کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ رہا اور مجموعی طور پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا-


    گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جبکہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزچین نے 2.3 بلین ڈالرزمعاہدے پر دستخط کیے،ایک دو دن میں چین کی جانب سے پیسے پاکستان منتقل ہوجائیں گے ،کچھ دنوں میں ملک میں گھی بھی سستا ہوجائے گا-

  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

    انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 99 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182 روپے سے تجاوز اور اوپن ریٹ 183 روپے کی سطح پر آگئے ہیں-

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99 پیسے کے اضافے سے 182.54 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 183 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رجحان اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء اور تمام سبسڈیز کے خاتمے سے مشروط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد آج پیر کو دوبارہ ڈالر مہنگا ہوا ہے-

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 42 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 181 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی آئی تھی ، گزشتہ صبح ڈالر 182.02 روپے سے شروع ہوا اور دن کے اختتام پر 181.82 روپے پر بند ہوا تھا۔

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    آج صبح ڈالر 181.82 روپے سے شروع ہوا تھا ، دن کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت 42 پیسے گر گئی جس کے بعد تا حال ڈالر 181 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

    دوسری جانب نئی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے گزشتہ روز100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 45 ہزار 500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تھا ایک وقت میں انڈیکس 46600 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈنگ کرتا رہا۔

    آئی ایم ایف کا پٹرول،بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ،گورنر سٹیٹ بینک کا انکشاف

  • ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    ڈالر کی اونچی اڑان،189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پھرآؤٹ آف کنٹرول ہو گئی، آج کاروبار کے دوران ڈالر 189روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔

    باغی ٹی وی : ملک میں موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظرکرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قدر میں 3.39 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر 189.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    ڈالر کی قدر میں یکم مارچ سے اب تک 12.10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اب تک 20.50 فیصد گھٹ چکی ہے۔

    گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.07 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا اور روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح 186.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند پر ہوا تھا۔

    اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خریداری پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں ایک شخص 10 ہزار ڈالر خرید سکتا ہے اور سفری سہولت کے لیے ایک سال میں 60 ہزار تک ڈالر خریدا جا سکتا ہے۔

  • ڈالر ایک بار پھرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر ایک بار پھرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ایک بار پھر ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اضافے سے 182 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 183 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی۔

    گندم کی نئی قیمت 2200 روپے فی من مقرر

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رجحان سے ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھانے کا باعث بن گیا ہے جبکہ بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی طلب و رسد کو غیر متوازن کررہا ہے جس سے انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی قدر مزید 40 پیسے کے اضافے سے 182.18 روپے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کےدوران مالیاتی خسارہ 553 ارب سےبڑھ کر1862 ارب روپے ہو گیا

    اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 30 پیسے کے اضافے سے 183.30 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش عالمی چیلینجز اور ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اضطرابی کیفیت بڑھانے کا باعث بن گئی ہے جو ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافے کا بھی سبب ہیں-

  • پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری،امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

    پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری،امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا

    کراچی: پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور ایک امریکی ڈالر 180 روپے کا ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 65 اور اوپن ماریٹ میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے178.08 روپے پر ٹریڈ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے 180 روپے میں فروخت ہوا انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 177 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

    گذشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد 177 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔

    معاشی ماہرین کے مطابق ملکی مخدوش مالی صورتحال روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کے اشارے دے رہی ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول معاشی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے بغیر غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافے کا سبب بنے گا۔