چین میں اسنوکر کے دو پلیئرز پر فکسنگ کے الزام میں تاحیات پابندی اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ آٹھ کھلاڑیوں پر پابندیوں کی سزائیں سنائی گئ ،ورلڈ بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق تمام 10 کھلاڑی فکسنگ، جوابازی اور دھوکہ دہی میں شامل تھے۔ چینی کھلاڑی لیانگ ویمبو اور لی ہینگ کو فکسنگ کےمرکزی کردار ثابت ہونے کی صورت میں تاحیات پابندی اور 43 ہزار پاؤنڈ کی سزا سنائی گئی۔ دیگر آٹھ کھلاڑیوں پر 20 ماہ سے پانچ سال تک پابندی عائد کی گئی۔ جبکہ سنوکر سکینڈل میں ملوث تمام سنوکر پلیئر 20جون تک سزاؤں کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں،
Tag: انٹر نیشنل

بابر اور رضوان کا ہارورڈ یونیو رسٹی میں تین روزہ کورس مکمل
قومی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ہاورڈ یونیورسٹی میں کورس مکمل ہو گیا لیکن یادیں باقی رہ گئی دونوں سپر اسٹارز نیویارک ٹائمز اسکوائر پر بھی مرکز نگاہ بنے رہے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہمراہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا تین روزہ کورس مکمل ہونے کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نیویارک ٹائمز اسکوائر سمیت مختلف مقامات پر گئے ہر جگہ مرکز نگاہ بنے رہے جن کی تصاویر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جہاں دونوں کرکٹ اسٹارز کے ساتھ مختلف ایتھلیٹ کلاس فیلوز بھی موجود ہیں بابر اعظم اور محمد رضوان پہلے دو کرکٹرز ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔

انوشکا شرما کا ویرات کوہلی سے معنی خیز انداز میں شکوہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی انتہائی بری پرفارمنس کے بعد ویرات کوہلی کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اہلیہ انوشکا شرما نے معنی خیز انداز میں شکوہ کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
باغی ٹی وی : گزشتہ روز ویرات کوہلی کی جانب سے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئےمحبت کا اظہار کیا لکھا کہ ’وہ کہیں بھی موجود ہوں، انوشکا شرما کا ساتھ اُنہیں گھر جیسا محسوس کرواتا ہے‘۔

اس پر انوشکا شرما نے طنزیہ انداز میں شکایت وناراضگی کا اظہار کر دیا، انہوں نے کمنٹ کیا کہ یہ اچھا ہے کیونکہ آپ مشکل سے ہی گھرموجود ہوتے ہیں۔انوشکا شرما کی جانب سے دیئے گئے اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے اس جواب پر صرف ہنسی پر ہی اکتفا کیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست کے بعد اس کی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کھلاڑیوں کی لمبے عرصے سے مصروفیت کا ذکر کیا تھا اور بائیو ببل میں زندگی کی مشکلات سے متعلق بھی آگاہ کیا تھا ، ایک موقع پر ویرات کوہلی نے بھی اپنے مصروف شیڈول کا ذکر کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی میں کپتانی سے استعفے کی وجہ بھی اپنے ورک لوڈ کو کم کرنا بتا یا تھا ۔اب انوشکا شرما نے بھی ایسا ہی طنز کیا جس کا مطلب ہے کہ ویرات کوہلی اپنی مصروفیت کی وجہ سے گھر وقت نہیں دے پاتے ۔
راکھی ساونت کے شوہر کی بگ باس میں انٹری



