Baaghi TV

Tag: انٹر نیٹ

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر

    کراچی: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد، گلشن اور کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہےکوئٹہ میں انٹرنیٹ صارفین نے حکام سے سروس کی مکمل بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے بھی مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہے، پشاور میں صارفین کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ، تصاویر، ویڈیو اپلوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مشکلات ہیں،کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔

  • جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف

    جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف

    لندن: برطانیہ میں صارفین کو انٹرنیٹ جعلسازیوں سے بچانے کے لیے جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف کرا دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : صارفین کسی بھی مشکوک ٹیکسٹ، ای میل یا ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اپ لوڈ کریں گے اور دیکھیں گے کہ آیا یہ محفوظ ہیں یا نہیں، آسک سِلور نامی اس ٹول کو واٹس ایپ میں استعمال کیا جاسکتا ہے، صارف کے اس ٹول میں سائن اپ ہونے کے بعد یہ دیگر کونٹیکٹ کی طرح ظاہر ہوگا اور اے آئی کا استعمال کرتے فوری جائزہ لے کر بتائے گا کہ آیا مقصود چیٹ اسکیم ہے یا نہیں۔

    سیٹ اپ کرنے کے بعد صارف کو بتایا جائے کہ آیا ای میل، ٹیکسٹ یا ویب سائٹ محفوظ ہے اور اسکیم کو رپورٹ کرنے جیسے اقدام سمیت دیگر اقدام بتائے گا،غیر منافع بخش اسکیم پروٹیکشن گروپ گیٹ سیف آن لائن نے یہ آلہ بنانے والی کمپنی کے ساتھ اشتراک کر کے پبلک کے لیے یہ ٹول لانچ کیا اور آن لائن اسکیم سے محفوظ رہنے کے لیے آگہی میں مدد دی۔

  • سیکیورٹی ایجنسیاں ہمیں نہیں کہتی سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ بند کیا جائے،چئیرمین پی ٹی اے

    سیکیورٹی ایجنسیاں ہمیں نہیں کہتی سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ بند کیا جائے،چئیرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں جس دن حکومت کہے گی ہم ایکس کو کھول دیں گے،ہر ملک کے سیکیورٹی تحفظات ہوتے ہیں، قومی سلامتی ایک ضرورت ہوتی ہے جس کو حکومت دیکھتی ہے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی ٹی اے ن میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان نے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت یا وزارتِ داخلہ اگر ایکس بند کرنے کی ہدایت دے تو ہم اس سے سوال نہیں اٹھاسکتے، ہدایت پر ہم ایکس بند کرنے کے پابند ہیں، ہمیں جس دن حکومت کہے گی ہم کھول دیں گے۔

    میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ لوگ گوگل پر سرچ کرکے دیکھ لیں کہ ایشیاء میں انٹرنیٹ کب کب اور کتنا بند ہوا، 2022 میں انڈیا میں 24مرتبہ جبکہ پاکستان میں ایک بار انٹر نیٹ بند ہوا، 2023میں انڈیا میں 116بار انٹر نیٹ بند ہوا، فرانس میں جو واقعہ پیش آیا اس وقت کتنے دن انٹرنیٹ بند رہا، بنگلہ دیش کے آخری انتخابات میں کیا انٹرنیٹ بند نہیں ہوا، ہم اس کی حمایت نہیں کرتے مگر ہر ملک کے سیکیورٹی تحفظات ہوتے ہیں، قومی سلامتی ایک ضرورت ہوتی ہے جس کو حکومت دیکھتی ہے۔

    میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ پنجگور میں اس وقت ڈیٹا بند ہے، مجھ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا متعلقہ کورکمانڈر اور وزارت داخلہ سے پوچھیں ،ہمیں جب کہیں گے ہم کھول دیں گے، قومی سلامتی سے متعلق فیصلے حکومت اور وزارت داخلہ کو کرنے ہوتے ہیں ہمارے پاس شکایات کا میکنزم ہے، یومیہ شکایات موصول ہوتی ہیں، جہاں سوشل میڈیا پر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم پیکا قانون سمیت دیگر متعلقہ قوانین دیکھتے ہیں، سوشل میڈیا ویب سائٹس ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں اور اس کا 93 فیصد کمپلائںس ہے۔

    چئیرمین پی ٹی اے نے کہا کہ آج تک کسی سیکیورٹی ایجنسی نے ہمیں کوئی خط نہیں لکھا، سیکیورٹی ایجنسیاں ہمیں نہیں کہتی سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ بند کیا جائے، ہمیں عدالت حکم دیتی ہے یا وزارت داخلہ کہتی ہے، ابھی ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ ہوئے تو ہمیں کہا گیا کہ انٹر نیٹ سروس بند کریں ہم نے انکار کردیا، اسی طرح ایف پی ایس سی کے سربراہ نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا کہا ہم نے انہیں بھی انکار کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے سم بلاک کرنے کا کہنا بطور ریگولیٹر ہم نے اس سے بھی انکار کردیا، اس پر وزیر خزانہ نے ہمیں بلایا وہاں بھی ہم نے اپنا مؤقف انہیں بتایا اس پر وہ ناراض بھی ہوئے، بعد میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان کوئی ارینجمنٹ ہوا تو اسکے مطابق وہ خود سے کام کررہے ہیں، ابھی چند دن قبل موبائل سم شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک کرنے کا کہا اس سے بھی انکار کردیا، پی ٹی اے کا مؤقف واضح ہے۔

    میجرجنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا کہ اپریل میں جب فائیو جی کی نیلامی ہوجائے گی تو اس سے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے، اسی طرح جب فائبرائزیشن مکمل ہو جائے گی تو اس سے بھی مسائل حل ہو جائیں گے، پچھلے پانچ سال میں انڈیا نے فائبر بچھانے پر تیرہ ارب ڈالر خرچ کئے ہیں، پاکستان بھی اب نیشنل فائبرائزیشن پلان تیار کررہا ہے، چائنیز کمپنی پاکستان آئی ہوئی ہے، توقع ہے کہ اگلے سال فائبرائزئشن مین بہتری آئے گی، فائیو جی پر کام ایڈوانس مرحلے میں ہے۔

  • پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا

    پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا

    لاہور: پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان میں ہفتے کی شام بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک اور یوٹیوب کے نیٹ ورک متاثر ہونے کی شکایت موصول ہوئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کی وجہ سے ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ یوٹیوب، انسٹاگرام، ایکس اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز میں ’قومی پیمانے‘ پر خلل پڑا ہے یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا ورچوئل اجتماع شروع کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنا دوسرا آن لائن ورچوئل جلسہ آج شام 7 بجے منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    ملک بھر میں ایکس اور فیس بک کی سروسز بحال

    لاہور:ملک بھر میں فیس بک ،ٹوئٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک کی سروسز بحال ہو گئی ہیں ۔

    باغی ٹی وی:لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کئی شہروں میں فیس بک اور ٹوئٹر کی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،اس کے علاوہ مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے،کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگئی ہے،انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے تاہم اب مگر اب سماجی رابطے کی ویب سائٹس بحال ہو گئی ہیں۔

    اس دوران عوام اور دیگر کاروباری اداروں کو اپنے روزمرہ معاملات نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنارہا ۔سروس کیوں ڈائون ہوئی تاحال اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی، اس سے قبل گزشتہ سال 17 دسمبر کو بھی پاکستان میں ٹوئٹر اور یوٹیوب کی سروس ڈائون ہو گئی تھی۔

  • ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ

    صومالیہ کی حکومت نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگا دی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ کی حکومت کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام کو پراپیگنڈا پھیلانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں اس لیے ان پر پابندی لگادی گئی ہے،صومالیہ کی وزارت مواصلات اور ٹیکنالوجی ملک کے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو حکم دے رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کمپنیوں ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام اور جوئے کی سائٹ 1xBet کے لیے رسائی بند کر دیں۔


    وزارت کمیونیکیشن صومالیہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس دینے والی کمپنیاں 24 اگست سے ٹک ٹاک،ٹیلی گرام پرپابندی یقینی بنائیں صومالیہ کی حکومت نے یہ اقدام عسکریت پسند گروپ الشہاب کے خلاف کارروائی سے پہلے کیا ہے۔

    بجلی مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

    مواصلات اور ٹیکنالوجی کے وزیر، جامع حسن خلیف نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں، کمپنیوں کو بلاک کرنے کی وجوہات کے طور پر سیکورٹی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ حکم دیا بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے مسلسل خلاف ورزیوں سے معاشرے کی حفاظت اور استحکام متاثر ہوا ہے۔

    مزید برآں، وزارت نے کہا کہ وہ صومالیہ کے لوگوں کے اخلاقی طرز عمل کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے جب مواصلات اور انٹرنیٹ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے زندگی کے طریقے کو متاثر کیا ہے اور "برے طرز عمل” میں اضافہ ہوا ہے۔

    خلیف نے بیان میں کہا کہ آپ کو جمعرات 24 اگست 2023 کی شام 11:30 بجے تک مذکورہ بالا درخواستوں کو بند کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ "جو بھی اس حکم پر عمل نہیں کرے گا اسے واضح اور مناسب قانونی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا الشباب عسکریت پسند گروپ اپنی ویڈیوز، پریس ریلیز اور اپنے کمانڈروں کے ساتھ انٹرویوز کی آڈیو پوسٹ کرنے کے لیے ٹیلی گرام کی میسجنگ سروس کو باقاعدگی سے استعمال کرتا ہے۔

    قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

    الشباب اکثر ٹیلیگرام اور ویب سائٹس پر منٹوں میں اپنے حملوں کی خبریں پوسٹ کرتی ہے جیسے ہی ان کے ٹیلی گرام اکاؤنٹس کو ہٹایا جاتا ہے گروپ باقاعدگی سے نئے اکاؤنٹس بناتا ہے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک صومالیہ میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی سائٹ ہے۔ اسے نوجوان اور یہاں تک کہ سرکاری اہلکار بھی استعمال کرتے ہیں پچھلے ہفتے، ٹک ٹاک نے ایک بیان پوسٹ کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے صومالیہ میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکشاپس کی ایک سیریز کی میزبانی کی ہے جس کا مقصد پلیٹ فارم کو محفوظ رکھنا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ "صومالیہ میں، ہماری ٹیم نے اسی عرصے کے دوران 280,000 سے زیادہ ویڈیوز ہٹا دی ہیں جو اس کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتی ہیں ہم نے ان میں سے 98.7 فیصد خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کو رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہی ان کا پتہ لگایا اور ہٹا دیا۔ ہمارا فعال نقطہ نظر اپنے صارفین کے لیے ایک محفوظ اور مطابقت پذیر پلیٹ فارم کو برقرار رکھنے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    بھارت میں 45 پاکستانی ہندو گرفتار

    وزارت کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا ٹک ٹاک پر 1.2 ملین فالوورز کے ساتھ عبدالقادر علی محمد جو بلال بلشاوی کے نام سے مشہور ہیں نے کہا کہ حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

  • انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

    انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال اور ڈیمینشیا

    نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال ڈیمینشیا کے خطرات میں کمی لاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : جرنل آف دی امیریکن گیریاٹرکس سوسائٹی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق بتایا گیا ہے کہ وہ بوڑھے افراد جو باقاعدگی کے ساتھ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ان کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں تحقیق میں نیویارک یونیورسٹی کے محققین نے 50 سے 65 سال کے درمیان 18،154 افراد کو تقریباً آٹھ سال تک زیر معائنہ رکھا۔

    اب جی میل پر بھی بلیو ٹک نظر آئے گا

    ان افراد سے تحقیق کی ابتداء میں اور ہر دو سال کے وقفے سے ای میل بھیجنے، خریداری کرنے یا وقت صرف کرنے کے لیے انٹرنیٹ کے مسلسل استعمال کے متعلق پوچھا گیا وہ افراد جنہوں نے ہاں میں جواب دیا تھا ان میں نہ کہنے والوں کی نسبت تحقیق کے آخر تک کسی بھی قسم کے ڈیمینشیا کی تشخیص ہونے کے امکانات 50 فی صد تک کم تھے ماہرین کے مطابق ایسا ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہوسکتی ہے کہ انٹرنیٹ دماغ کو پہنچے والے نقصان کے خلاف محرک کرتا ہے-

    تحقیق کے شروع میں کوئی فرد بھی ڈیمینشیا میں مبتلا نہیں تھا لیکن تحقیق کے آخر تک 1 ہزار 183 افراد (تقریباً پانچ فی صد) ڈیمینشیا مبتلا ہو چکے تھےانٹرنیٹ استعمال کرنے والے گروپ میں 10،333 افراد میں سے 224 افراد (1.5 فی صد افراد) ڈیمینشیا میں مبتلا ہوئے جبکہ دوسرے گروپ میں 7،821 افراد میں 959 افراد (10.45 فئی صد)اس بیماری میں مبتلا ہوئے۔

    5 مئی کو "سائے کی طرح کا”جزوی چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، سعودی ماہر فلکیات

    تحقیق میں شریک ہر فرد سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ای میل بیغامات بھیجنےیاموصول کرنے یا خریداری یا کسی دیگر غرض سے مستقل بنیادوں پر انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں یا نہیں۔ جن افراد کا جواب ہاں تھا ان کو مستقل صارف جبکہ جن کا جواب نہ تھا ان کو غیر مستقل صارف قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں ماہرین نے ایک تحقیق میں بتایا تھا کہ ایچ آئی وی کے لیے استعمال کی جانے والی دوا ڈیمینشیا میں بننے والے خطرناک پروٹین سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    یونیورسٹی آف کیمبرج کے سائنس دانوں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہنٹنگٹنز بیماری اور ڈیمینشیا کی دیگر اقسام میں دماغ کی زہریلے پروٹین ختم کرنے کی صلاحیت خراب ہوجاتی ہے چوہوں پر کی جانے والی اس نئی تحقیق میں میراوائرک نامی ایچ آئی وی کی دوا استعمال کی گئی۔ تجربے میں دیکھا گیا کہ یہ دوا دماغ کے مذکورہ بالا عمل کو فعال کرنے کے قابل تھی جس سے خطرناک پروٹین کے جمع ہونے اور آہستہ آہستہ بیماری میں مبتلا ہونے سے بچنے میں مدد ملی۔

    ماہرین فلکیات کا پہلی بار ستارے کو نگلتے ہوئے سیارے کا مشاہدہ کرنے کا دعویٰ

    یونیورسٹی آف کیمبرج میں قائم یو کے ڈیمنشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر ڈیوڈ رُوبِنسٹائن کا کہنا تھا کہ محققین کے لیے یہ دریافت اس لیے دلچسپ ہے کیوں کہ انہوں نے صرف ہمارے اعصابی نظام کو تیزی سے ختم کرنے والا نیا مکینزم دریافت نہیں کیا ہے بلکہ انہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کو ممکنہ طور پر پہلے سے موجود محفوظ علاج کی مدد سے روکا بھی جاسکتا ہےشاید میراوائرک خود جادوئی دوا نہ ہو لیکن یہ ایک ممکنہ راستہ ضرور دِکھاتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس دوا کے بطور ایچ آئی وی کے علاج بننے کے دوران، متعدد ادویات ایچ آئی وی کے خلاف مؤثر نہ ہونے کے باعث ناکام ہوئی تھیں۔ شاید محققین ان میں سے کوئی دوا انسانوں کو اعصابی بیماری سے بچانے میں مؤثر پائیں۔

    چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے،ناسا

  • امریکی شہری محبت کے ہاتھوں لُٹ گئے

    امریکی شہری محبت کے ہاتھوں لُٹ گئے

    واشنگٹن: گزشتہ برس امریکی شہریوں کو محبت کے نام پر لوٹا گیا، ملاقات، رومانس اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ پر جعلی پروفائل بنا کر اربوں ڈالر لُوٹے گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سال 2021ء میں رومانس اسکیمنگ ویب سائٹ پر 24 ہزار سے زائد امریکی اس کا شکار ہوئے ہیں جعلی فنکاروں نے اپنے مداحوں سے کرپٹو کرنسی کی مد میں بھی رقم ہتھیائی ہے یعنی جعل سازی کی 25 فیصد رقم کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔

    امریکا کا منجمد افغان اثاثوں کو افغان عوام اور نائن الیون متاثرین میں برابر تقسیم…

    اس طرح جن افراد نے کرپٹو کرنسی گنوائی ہے انہوں نے اوسط دس ہزار ڈالر کھوئے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کو جعلی اور بے نام کرپٹو کرنسیوں کا لالچ بھی دیا اور اس کے بدلے اصل رقم لوٹ لی لیکن مجموعی طور پر لوگوں کے احساسات سے کھیلا گیا تھا اور انہیں جعلی محبت کے دھوکے دیئے گئے تھے۔

    پیار و محبت کی ویب سائٹ اور ڈیٹنگ ایپس پر جعلی افراد کے ہاتھوں قریباً تمام عمر کے افراد متاثر ہوئے لیکن لٹنے والوں میں سب سے زیادہ نوجوان ساتھی شامل ہیں جنہیں محبت یا جیون ساتھی کی تلاش تھی ان میں 18 سے 29 برس کے افراد شامل ہیں یہاں تک کہ بعض افراد 70 برس کے بھی تھے جو پیار کے جھانسے میں گرفتار ہو کر رقم گنوا بیٹھے یہ رجحان لاک ڈاؤن کے درمیان غیر معمولی طور پر بڑھا کیونکہ لوگ تنہا تھے اور کسی مخالف جنس سے گفتگو کرنا چاہتے تھےاسی عرصے میں دوستیوں اور ڈیٹنگ کی ویب سائٹ بھی پروان چڑھیں اور یوں فراڈ کے نت نئے راستے کھلے۔

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    دوسری جانب امریکی میں تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی چوری پکڑی گئی حکام نے ملزمان کے قبضے سے ساڑھے چار ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد کر لی حکام نے نیویارک میں ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے جو 2016 میں بٹ فینکس ایکسچینج کو ہیک کرنے میں ملوث تھا۔ جوڑے کے قبضے سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی برآمد ہوئی ہے جس میں 3 ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی کرنسی بٹ فینکس ایکسچینج سے چرائی گئی تھی۔ ملکی محکمہ انصاف نے اسے کرپٹو کرنسی کی آج تک کی سب بڑی برآمدگی قرار دیا ہے. جوڑے کو مقامی عدالت کے سامنے بھی پیش کیا گیا-