Baaghi TV

Tag: انٹونی بلنکن

  • امریکی وزیر خارجہ کے  جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    امریکی وزیر خارجہ کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران ہی شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    سئیول: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے جنوبی کوریا کے دورے کےدوران شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کر دیا-

    باغی ٹی وی: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن کا جنوبی کاریا کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کہ تفتیش کار صدر یون سک یول کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے مارشل لا لگانے کی ناکام کوشش کی جس کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے خود کو اپنی رہائش گاہ میں محصور کرلیا ہے۔

    انٹونی بلنکن جن کا ارادہ جاپان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی صدر یون کی پالیسی کو برقرار رکھنے کے لیے جنوبی کوریا کی حوصلہ افزائی کرنے کا تھا، وہ سیول میں بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران ہی شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جو سمندر میں گرا۔

    رواں سال رونما ہونے والے 6 نایاب فلکیاتی مظاہر

    جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ میزائل نے تقریباً 11 سو کلومیٹر (680 میل) تک پرواز کی انٹونی بلنکن نے کہا کہ آج کا میزائل ٹیسٹ ہم سب کے لیے یاد دہانی ہے کہ ہمارا باہمی تعاون کتنا اہم ہے۔

    بلنکن اور ان کے جنوبی کوریائی ہم منصب نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں میزائل ٹیسٹ کی مذمت کی جہاں سبکدوش ہونے والے امریکی اعلیٰ سفارت کار نے خبردار کیا کہ روس، یوکرین کے ساتھ لڑائی میں مدد کے بدلے میں شمالی کوریا کی حمایت میں اضافہ کر رہا ہےشمالی کوریا پہلے ہی روسی فوجی ساز و سامان اور تربیت حاصل کر رہا ہے، اب ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ ماسکو، پیانگ یانگ کے ساتھ جدید اسپیس اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی شیئرنگ کا ارادہ رکھتا ہے۔

    سعود نے لالی ووڈ کی تباہی کا ذمہ دار 2 بڑی شخصیات کو ٹھہرا دیا

    انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا کہ روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والا رکن ہے، وہ شمالی کوریا کو باضابطہ طور پر جوہری ریاست تسلیم کر لے گا جو اس عالمی اتفاق رائے کے لیے ایک بڑا دھچکا ہو گا جس میں کہا گیاکہ پیانگ یانگ کو اپنا ایٹمی پروگرام ختم کرنا چاہیے۔

    امریکا اور جنوبی کوریا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں سمجھتی ہیں کہ شمالی کوریا نے گزشتہ سال کے آخر میں ہزاروں فوجی یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے بھیجے اور جن میں سے سینکڑوں اہلکار ہلاک ہو چکے۔

    بھارت نےٹیسٹ کرکٹ کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا

  • امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ مشرق وسطیٰ میں اردن کے بعد قطر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: امریکی وزیر خارجہ نے قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سے قبل انٹونی بلنکن نے اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں شاہ عبداللہ نے انہیں غزہ میں جنگ جاری رہنے کے ‘تباہ کن نتائج’ سے خبردار کیا اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
    https://x.com/SecBlinken/status/1743979043547148600?s=20
    بلنکن نے دریں اثنا استنبول میں ترک صدر اردوان اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کرکے علاقائی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    امریکی وزیر خارجہ کی اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

    دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں اتوار کا دن امریکہ اور یورپی یونین کی ان کوششوں کے حوالے سے اہم رہا ہے کہ تین ماہ سے متجاوز ہو چکی غزہ کی جنگ بس غزہ میں ہی رہے، غزہ سے باہر نکل کر پورے علاقے میں نہ پھیل جائے۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل دوالگ الگ جگہوں پر الگ الگ دوروں پر مشرق وسطٰ ٰ میں اتوار کے روز مصروف رہے مگر دونوں کےعزائم اور مقاصد میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے دونوں چاہتے ہیں کہ جنگ کا دائرہ لبنان تک نہ پھیلنے پائے حتیٰ کےہمغربی کنارے اور بحیرہ احمر میں بھی نہ جانے پائے لیکن غزہ میں فوری جنگ بندی دونوں کی اولیں ترجیح نہیں ہے۔

    اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

    انٹونی بلنکن کا حالیہ تین ماہ کے دوران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے بعض ملکوں کا چوتھا دورہ ہو گا انہوں نے تین ماہ کے دوران عملاً اسرائیل کے لیے ہی سفارت کاری کی ہے۔

  • انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات

    انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات

    استنبول: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن دورہ ترکیہ پر استنبول پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ترک وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: ترک وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور ترک وزرائے خارجہ کی ملاقات میں غزہ جنگ پر تبادلہ خیال ہوا، غزہ میں انسانی بحران پر بھی بات چیت ہوئی، اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ ترک صدر رجب طیب اردون سے بھی ملاقات کی-
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1743649280525558256?s=20
    صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات میں غزہ کی صورتحال ،انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی بات چیت کی اور ترکیہ کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر بھی تبادلہ خیال کیا-

    امریکا میں نرس نےدوا کی جگہ پانی کے انجیکشن لگا کر 10 مریضوں کی جان …

    بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے ایک روز قبل فساد ،کئی پولنگ بوتھ اور ٹرین …

    پاکستان سُپر لیگ 9 کا شیڈول جاری

  • فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

    فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد نہ تو اسرائیل غزہ کا کنٹرول سنبھالے گا اور نہ ہی حماس کو وہاں حکومت کرنے کی اجازت ہوگی۔

    باغی ٹی وی: بدھ کو جاپان میں ”جی 7“ وزرائے خارجہ مذاکرات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے، نہ تو ابھی اور نہ ہی جنگ کے بعد۔ غزہ کو دہشت گردی یا دیگر پرتشدد حملوں کے لیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہیں کیا جائے گا، تنازع ختم ہونے کے بعد غزہ پر دوبارہ قبضہ نہیں کیا جائے گا،غزہ کی ناکہ بندی یا محاصرہ کرنے کی کوشش‘ یا ’غزہ کے علاقے میں کسی قسم کی کمی‘ کے خلاف بھی خبردار کیا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کو تجویز پیش کی کہ اسرائیل جنگ کے بعد غزہ میں سکیورٹی کا کنٹرول سنبھال لے گاتاہم، اگلے دن امریکی حکام نے کہا کہ صدر جو بائیڈن ’اسرائیلی افواج کے دوبارہ قبضے‘ کی حمایت نہیں کرتے۔

    فلسطین کی حمایت میں ریلی،یہودی شخص کی جھگڑے میں موت

    بلنکن نے واشنگٹن کے اس نظریے کو بھی دہرایا کہ غزہ کو حماس کے ذریعے نہیں چلایا جا سکتا، جو کہ اس وقت انکلیو پر حکومت کرتی ہےانہوں نے اسرائیل پر گروپ کے مہلک حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہایہ محض 7 اکتوبر دہرانے کی دعوت دینا ہوگا، اب، حقیقت یہ ہے کہ تنازعے کے اختتام پر کچھ عبوری دور کی ضرورت ہو سکتی ہے، ہمیں دوبارہ قبضہ نظر نہیں آتا اور جو میں نے اسرائیلی رہنماؤں سے سنا ہے، وہ یہ ہے کہ ان کا غزہ پر دوبارہ قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    اسرائیلی حملوں میں 2 لاکھ سے زائد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا

    منگل کو حماس نے امریکی بیانات کے جواب میں کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں حکمرانی کی مساوات کا حصہ نہیں بن سکتا کیونکہ انکلیو کی حکمرانی ایک ”خالص فلسطینی معاملہ“ ہے،حماس کےترجمان عبداللطیف القانو نے کہا کہ غزہ یا ہماری سرزمین پر حکومت کرنا فلسطینیوں کا معاملہ ہے اور کوئی بھی طاقت حقیقت کو تبدیل یا اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکے گی، حماس ایک قومی آزادی کی تحریک ہے اور ہر فلسطینی کے گھر میں رہتی ہے حماس ہمارے عوام کا ایک لازمی حصہ ہے اور اسے تمام قوانین اور رسم و رواج کے مطابق قبضے کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے-

    فلسطینی صدر محمود عباس کے قافلے پر حملہ،ویڈیو

  • اسرائیل پر حملے کے لیے ایران نے حماس کی مدد کی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    اسرائیل پر حملے کے لیے ایران نے حماس کی مدد کی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    امریکی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پرحملوں کی منصوبہ بندی اورتیاری کے لیے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کو ایران نے مدد فراہم کی۔

    باغیی ٹی وی: وال اسٹریٹ جنرل میں شائع رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن طوفان االاقصیٰ کے تحت سرپرائزحملوں کی تیاری اور منصوبہ بندی کیلئے حماس کو ایران کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

    تاہم امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل پر حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملےبلنکن کا کہنا ہے کہ مطابق حماس کا یہ حملہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے بڑھتے تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے تو ایران کے ملوث ہونے کی تردید کی لیکن یران کی حمایت یافتہ طاقتور مسلح جماعت حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی عوام کے ساتھ ”یکجہتی“ کے طور پر شیبا فارمز میں تین پوسٹوں پر گائیڈڈ راکٹ اور توپ خانوں سے حملہ کیا۔

    غزہ پٹی میں جارحیت،یو اے ای کا تشدد کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کی مدد کے لی اپنا جنگی بیڑہ بھیجنے کا اعلان بھی کردیا ہےامریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے ایک کیریئر اسٹرائیک گروپ کو اسرائیل کے قریب لے جا رہا ہے، جس میں فورڈ کیریئر اور دیگر جہاز شامل ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع کے مطابق جنگی بحری بیڑےاسرائیل کی مدد کے لیے روانہ کررہے ہیں، امریکا اسرائیل کو گولہ بارود بھی فراہم کرے گا۔ اسرائیل بھیجے جانے والے بحری بیڑے میں طیارہ بردار جہاز سمیت 5 تباہ کن بحری جہاز شامل ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑے کو اسرائیل کی طرف روانہ کر رہے ہیں، امریکی ائیرفورس کے ایف 15، ایف 16، ایف 35 اور اے 10 لڑاکا طیارے بھی اسرائیل بھیجے جا رہے ہیں، اسرائیل کو امریکی سکیورٹی امداد کی فراہمی آج سے شروع ہو جائے گی۔

    سائفرکیس : سماعت اڈیالہ جیل میں شروع،، چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیا جائے گا

    واضح رہے کہ ہفتہ 7 اکتوبر کو فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے کیے جانے والے اس حملے کا مقصد 1967 میں ایک مختصر جنگ کے دوران اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کو دوبارہ حاصل کرنا تھا۔

  • پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہے،امریکی وزیر خارجہ

    امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی: انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی تیاری کر رہا ہےانہوں نے کہا کہ ہم آئین،آزادی اظہار، مشترکہ عزم کو آگے بڑھاتے رہیں گے، پاکستان میں معاشی خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

    دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مبارکباد کے پیغام پر امریکی وزیر خارجہ سے اظہار تشکر کیا کہا کہ نگران حکومت صاف شفاف انتخابات کے لیے پوری تندہی سے کام کرے گی، ہم امریکا کے ساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خطے میں اقتصادی خوشحالی،جمہوریت اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی قدر کرتے ہیں۔

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    واضح رہے کہ قبل ازیں یوم آزادی پر وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

    انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    بھارت:شملہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے مندر تباہ ، کالج کی عمارت سیالبی ریلے میں بہہ …

  • اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    اقتصادی کامیابی کیلئے پاکستان کی بھرپورحمایت جاری رکھیں گے،یوم آزادی پر امریکا کا پیغام

    واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد-

    باغی ٹی وی: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں،جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہےہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی،ہم جمہوری اصولوں اورقانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔

    امریکا میں بھارتی شہریوں پر فراڈ کا جرم ثابت،ملزمان کو15 سال سے زائد قید کی …


    قبل ازیں پاکستان میں مقیم امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد دی تھی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا،اور کہا تھا کہ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہم کو متحد کرتی ہیں۔ تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں، یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!

    نریندرمودی کی انوکھی اپیل ماننے پر بی سی سی آئی گولڈن ٹک سے محروم ہوگیا

  • امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    امریکی وزیرخارجہ بلنکن کی چینی صدر سے ملاقات

    بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی: بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 2018 کے بعد پہلی بار کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار سے چینی صدر نے ملاقات کی ہےچینی صدر نے ملاقات کے بعد چینی میڈیا سےگفتگومیں بتایا کہ دونوں فریقین نےواضح اندازمیں بات چیت کی ہےمجھے امید ہے کہ امریکی وزیر خارجہ چین اور امریکہ کے تعلقات کے استحکام کے لئے مثبت تعاون کریں گے۔

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے چین کے وانگ یی سے بھی ملاقات کی اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انٹونی بلنکن کی چینی وزیر خارجہ سے واضح، ٹھوس اورمعیاری بات چیت ہوئی ہےملاقات کےدوران بلنکن نےسفارتکاری کی اہمیت اور مواصلات کے چینلز کھلے رکھنے پر زور دیا ہے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےمشترکہ بین الاقوامی مسائل پر تعاون کے مواقع پر بھی بات کی جبکہ رابطوں کے تسلسل کیلئے چینی وزیرخارجہ کو واشنگٹن آنے کی دعوت بھی دی گئی انٹونی بلنکن کی دعوت کے جواب میں چینی وزیر خارجہ نے مناسب وقت پر امریکا آنے کی حامی بھرلی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سےطویل ملاقات

    دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ چین امریکا کے ساتھ "مستحکم، قابل پیشین گوئی اور تعمیری” تعلقات قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ واشنگٹن چین کے بارے میں معروضی اورعقلی تفہیم کو برقراررکھے گاوہ دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور غیر متوقع واقعات سے پرامن انداز میں، پیشہ ورانہ اور منطقی طور پر نمٹے گا۔

    جماعت اسلامی سے دشمنی نہیں،نہ بدمعاشی کرتے ہیں نہ کسی سے ڈرتے ہیں،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بیجنگ کے ساتھ سفارتی روابط کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے، جس کا مقصد مختلف متنازع امور سے پیدا ہونے والی بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ان میں جمہوری طور پر نظم ونسق چلانے والے تائیوان پر چین کا علاقائی دعویٰ، اور بحیرہ جنوبی چین میں اس کی بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمی ایسے امور اہمیت کے حامل ہیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بائیڈن انتظامیہ سے چین کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

  • امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن 2 روزہ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی :انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو بحال کرنا ہے،2018 کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے امریکی وزیر خارجہ 2 روز چین میں قیام کریں گے اور دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ اور چین کے اعلیٰ سفارت کاروں سے ملاقات کریں گے-


    انٹونی بلنکن کی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کا امکان ہے انٹونی بلنکن دورے کے دوران دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کم کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

    بیرون ملک چین کے خفیہ "تھانے”

    بیجنگ جانے والے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو اس بات کا احساس ہے کہ ہمیں اعلیٰ سطح کے رابطوں تعلقات کو مزید خرابی کی طرف جانے سے روکنے کی ضرورت ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کاکہنا ہےکہ انٹونی بلنکن کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سردمہری اور کشیدگی کے خاتمے میں مدد ملےگی۔

    بروکنگز انسٹی ٹیوشن کی فیلو پیٹریسیا کم نے جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں کہا، "میرے خیال میں یہ حقیقت کہ چین نے اس میٹنگ پر رضامندی ظاہر کی ہے کہ بیجنگ اپنے موقف کے بارے میں کافی پراعتماد محسوس کر رہا ہے۔

    اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک

    ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں سائیکلیسٹ خطرناک حادثے کا شکار

    سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا

    ہفتے کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، بائیڈن نے چین کے ساتھ "جائز اختلافات” کو تسلیم کیا لیکن برقرار رکھا کہ وہ "جن شعبوں میں ہم ساتھ مل سکتے ہیں” پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں کشیدگی میں اضافہ ہوا،امریکی وزیر خارجہ کو فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن انہوں نے مشتبہ چینی غبارے کی امریکی فضائی حدود میں موجودگی کے بعد اپنا فروری کا دورہ ملتوی کردیا تھاچین کی جانب سے تائیوان کے قریب فوجی سرگرمیوں پر امریکا نے خدشات کا اظہار کیا جسے چین نے اپنا اندرونی معاملہ قرار دے کر رد کردیا۔

  • سعودی ولی عہد  اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا محمد بن سلمان اور روسی صدر کے درمیان مختلف مشترکہ تشویش کے امور کے علاوہ دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    چین نے 26 سیٹلائٹ ایک ہی راکٹ سےبھیج کر نیا ریکارڈ بنا لیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی تھی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بدھ کے روز الریاض میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

    بابا وانگا کی 2023 میں ایک تباہ کن ایٹمی تباہی کی پیشگوئی

    دونوں وزرائے خارجہ نے دہشت گردی سے نمٹنے، یمن میں دیرپا امن کے قیام اور خطے میں استحکام، سلامتی، کشیدگی میں کمی اور انضمام کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    ان کی ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ طرفین نے سوڈان میں متحارب فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے اپنے مضبوط دوطرفہ تعاون کو برقرار رکھنے کا عہد کیا ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان