Baaghi TV

Tag: انڈونیشیا

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس ہوئے جس میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے شخص کو 142 سال قید کی سزا

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی رہائشی گھروں سے نکل آئے اور میدان میں جمع ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔

    زلزلے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 20 گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    مقامی پولیس کے سربراہ جوہانسن سیانتوری نے بتایا کہ تروتنگ گاؤں میں حفاظت کی طرف بھاگتے ہوئے ایک 62 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

    کابل، سکول میں دھماکہ،19 افراد کی موت،27 زخمی

    حکام ابھی تک نقصان کی مکمل حد تک تحقیقات کر رہے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں کئی رہائشیوں کو ایک وین کے ذریعے ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 25 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ برس جنوری میں اتنی شدت کے زلزلے میں 100 سے زائد جاں بحق اور 7 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

  • انڈونیشیا سے پہلی دو پروازیں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئیں

    انڈونیشیا سے پہلی دو پروازیں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر کراچی پہنچ گئیں

    انڈونیشیا کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : اس سلسلے کی پہلی دو پروازیں انڈونیشیا کے صوبے آچے کے دارالحکومت بندا آچے سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر آج صبح کراچی پہنچیں۔

    امریکا کا پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

    انڈونیشیا کے پاکستان میں سفیر رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی، ناظم جوکھیو اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان لے کر آنے والے طیارے کا استقبال کیا۔

    انڈونیشین سفارتکاروں نے باضابطہ طور پر امدادی سامان ڈائریکٹر جنرل موفا اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے کے حوالے کیا اس موقع پر پاک آرمی 5 کور کے افسر نے طیارے کا استقبال کیا۔

    دوران پرواز مسافرنے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کر دیا

    دوسری جانب امریکا نے فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لیے پاکستان کو مزید 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کیلئے انتہائی مشکل لمحہ ہے، پاکستان میں آئے سیلاب سے جلدی نہ نمٹا گیا تو اس کے طویل اثرات ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشکل لمحے میں ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے 17 طیاریوں میں امداد بھجوائی جا چکی ہے، فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے لئے مزید 10 ملین ڈالر دیے جائیں گے پاک امریکا معاشی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    شوبزفنکاروں کی مریم اورنگزیب کےساتھ لندن میں پیش آئےواقعے کی شدید مذمت

  • انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،ملک گیر مظاہرے اوراحتجاج

    انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،ملک گیر مظاہرے اوراحتجاج

    جکارتہ:انڈونیشیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آگئے اور کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوئے۔

    غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق دارالحکومت جکارتہ سمیت سورابایا،مکاسار،کینڈاری،ایچ اور یوگیاکارتہ میں طالبعلموں اور لیبر یونین نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور کئی مقامات پر سڑکیں بھی بلاک کردیں۔

    مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے کہا ہے کہ جب انھوں نے ہفتے کو پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تو ان کے پاس بہت ہی کم مواقع تھے۔انڈویشیا میں کئی برس سے پیٹرول پر حکومت کی جانب سے سبسیڈیز دی جاتی رہی ہیں۔

    سال 1998 میں اس وقت کے صدر سوہارتو کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں جس کے بعد ملک گیر طلبہ تنظیموں کی جانب سے مظاہرے اور ہنگامہ آرائی کی گئی تھی جس کے بعد سوہارتو مستعفی ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    چینی اور روسی صدور کی انڈونیشیا میں جی 20 اجلاس میں شرکت

    چین اور روس کے صدور انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق انڈونشیا 20 بڑی معیشتوں کے گروپ کی سربراہی کر رہا ہے اور نومبر میں اس کا اعلٰی سطح اجلاس جزیرہ بالی پر ہو گا چین اور روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے اس کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ امغربی ممالک نے انڈونیشیا سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کی وجہ سے روسی صدر پیوٹن کا دعوت نامہ منسوخ کیا جائے جس کو روس ’خصوصی فوجی آپریشن‘ قرار دیتا ہے۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ،وزیراعظم

    بلوم برگ کے مطابق انڈونیشیا کےصدرکےمطابق جی 20 اجلاس نومبر میں منعقد ہوگا چین کے صدر شی جن پنگ آئیں گے اور پیوتن نے مجھے خود بتایا ہےکہ وہ بھی آئیں گےجب چین کی وزارت خارجہ سےاس اطلاع کےحوالےسےموقف جاننےکی کوشش کی گئی تووہاں سے فوری طورپرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    چین میں بھی موسلا دھار بارشیں، سیلاب سے 16 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

    انڈونیشئین صدر نے متحارب ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھی کوشش کی ہے اور اس کے لیے یوکرین اور روس دونوں کے دورے بھی کیے اور صدور سے ملاقاتیں بھی کیں ان ملاقاتوں کے بعد جوکووی نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے انڈونیشیا کو امن کے پُل کے طور پر قبول کیا ہےبڑے ممالک کے رہنما نومبر میں ملاقات کریں گے جن میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن بھی شامل ہیں جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

    یاد رہے روس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات تب سے خراب ہیں جب سے اس نے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا ہے، امریکہ اور مغربی ممالک کھل کر یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ روس اور امریکہ کی قیادت کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی جاری ہے۔

    اسی طرح رواں امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پلوسی کےتائیوان کےدورے پرامریکہ اور چین کےتعلقات میں شدید کشیدگی دیکھنے میں آئی اور چین نے جنگی مشقیں بھی شروع کیں بعد ازاں امریکی کانگریس کا ایک اوروفد تائیوان جا پہنچاجس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کافی خراب ہیں۔ چین پڑوسی ملک تائیوان پر اپنی ملکیت کا دعوٰی رکھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو آزاد ملک قرار دیتا ہے-

    ملکہ برطانیہ کو قتل کرنا چاہتا تھا، ونڈسر محل کے باہر سے تیر کمان سمیت گرفتارملزم…

  • دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

    دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت

    سائنسدانوں نے ایک ایسا پرندہ دریافت ہوا ہے جس کے زہریلے ہونے کی سائنسی تصدیق ہوچکی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاپوا نیوگنی اور انڈونیشیا جزائر پر عام پائے جانے والے پرندے کا پورا نام ’ہوڈڈ پیٹوہوئی‘ ہے جو واحد زہریلا پرندہ قرار پایا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ 1990 میں اس کا زہریلا پن سامنے آیا تھا۔

    اپنے خیالات میں کھو جانا مسائل کے حل کے لیے فائدہ مند ہے،تحقیق

    پرندوں کے ایک ماہر، جیک ڈمبیشر بحرالکاہل کے جزائر میں تحقیق پر تھے کہ انہوں نے کچھ پرندوں کو پکڑنے کے لیے جال لگایا تو اس میں پیٹوہوئی بھی گرفت میں آگیا پرندے نے ان کی انگلی پر کاٹ لیا جیک نے اپنی زخمی انگلی کو سکون دینے کے لیے منہ میں ڈالی تو ان کی زبان اور ہونٹ کی حس ختم ہوگئی اور انگلی بھی سن ہوگئی یہ کیفیت کئی گھںٹے تک جاری رہی۔

    جیک کو خیال آیا کہ یہ سب پرندے کی وجہ سے ہوا ہے اور انہوں نے پرندے کا ایک پر توڑ کر منہ میں رکھا تو درد اور سُن ہونے کا عمل لوٹ آیا جیک کو خیال آیا کہ شاید انہوں نے پرندوں کی دنیا کا واحد زہریلا پرندہ دریافت کرلیا ہے-

    بعد ازاں سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کی تو سب نے پرندے کو چھونے پر تکلیف اور جلن کا احساس کیا۔ مقامی افراد سے پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ’کچرا پرندہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا گوشت بھی بدبو بھرا ہوتا ہے۔

    جزائر فرسان میں 1400 قبل مسیح کے نایاب نوادرات اور نمونے دریافت

    اس کے بعد سائنسی تجزیہ کیا گیا تو پیٹوہوئی کے پروں سے زہر دریافت ہوا اس میں بیٹراکوٹوکسن (بی ٹی ایکس) نامی نیوروٹاکسن دریافت ہوا جو اعصاب میں سوڈیم آئن کے بہاؤ کو روکتا ہے یہاں تک کہ بی ٹی ایکس دل کی دھڑکن روک کر موت کی وجہ بن سکتا ہےاس کے بعد پیٹوہوئی کی جلد میں بھی زہر کی ہلکی مقدار دریافت ہوئی لیکن اس کا خود پرندے پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

    یہ پرندے ایک طرح کے زہریلے بھنورے کھاتے ہیں اور وہیں سے زہر ان تک پہنچتا ہے۔ لیکن اس پرندے کو زہر سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا تاہم خیال ہے کہ اس طرح پرندہ کیڑے مکوڑوں اور جووں سے دور رہتا ہے۔

    واٹس ایپ کا 3 نئے پرائیویسی فیچرز کا اعلان

  • انڈونیشیا سے پام آئل لے کر دو بحری جہاز روانہ

    انڈونیشیا سے پام آئل لے کر دو بحری جہاز روانہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کی شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،انڈونیشیا سے پام آئل لے کر بحری جہاز روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر دو بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے –

    شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لانے لگیں،انڈونیشیا پام آئل کی فوری فراہمی پر رضامند

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر سے اس معاملے پر گفتگو کی تھی وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستانی وفد کا انڈونیشیا کا دورہ اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہو ئے-

    انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے . وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر صنعت و پیداوار سید مرتضی محمود نے انڈونیشیا کے ہم منصب سے معاملات طے کئے-

    ایم این اے نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا مطالبہ کر دیا

    پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے تمام متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا. 30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا . انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے وفد میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمن طارق اللہ صوفی اور تنظیم کے رکن رشید جان محمد بھی شامل تھے.

    بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 666 میگاواٹ تک پہنچ گیا

  • انڈونیشیا: لاشوں کو دریا میں پھینکنے کے جرم میں فوجی افسر کو عمر قید کی سزا

    انڈونیشیا: لاشوں کو دریا میں پھینکنے کے جرم میں فوجی افسر کو عمر قید کی سزا

    جکارتہ: انڈونیشیا میں ملٹری ٹربیونل نے دو نوجوانوں کی لاشوں کو دریا میں پھینکے کا جرم ثابت ہونے پر فوج کے کرنل کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی افسر پر گزشتہ برس اس کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے دو موٹر سائیکل سواروں کی لاشوں کو دریا میں پھینکنے کا الزام تھا جکارتہ ملٹری ٹربیونل کے ججز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کرنل پریانتو کے عمل کو منصوبہ سازی کے تحت کیے گئے قتل کے طورپر لیا ہے-

    فیصلہ سناتے ہوئے چیف جج بریگیڈیئر جنرل فریدہ فیصل کا کہنا تھا کہ بطور تربیت یافتہ سپاہی، ملزم نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو وحشی انداز میں قتل کیا عدالت نے مسلح افواج کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ اس افسر کو ملٹری سروس سے برخاست کریں۔

    گزشتہ دسمبر میں پریانتو کے ساتھ اس کی کار میں اس کے دو ماتحت موجود تھے جب کار کی ٹکر ایک موٹر بائیک کے ساتھ ہوئی جس کے نتیجے میں 17 سالہ ہانڈی سپُوترا اور اس کی دوست 14 سالہ سلسبیلا شدید زخمی ہوگئے۔

    عدالت میں بتایا گیا کہ جب ماتحتوں نے زخمیوں کو اسپتال لے جانے کا کہا تو پریانتو نے درخواست مسترد کرتے ہوئے جھڑکا اور کہا ہم فوجی ہے، بچوں کی طرح نہ رو۔

    فوجی افسر نے مقدمے کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کو دونوں لاشوں کو پھینکنے کا خیال تھا کیوں کہ اس نے سوچ لیا تھا کہ دونوں نوجوان اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ چکے تھے اور حرکت نہیں کر رہے تھے-

    اس کی تردید موقع پر موجود متعدد عینی شاہدین نے کی جنہوں نے کہا کہ 17 سالہ نوجوان زخموں کی وجہ سے درد سے چل رہا تھا اور کراہ رہا تھا نوجوانوں کی باقیات تین دن بعد مقامی لوگوں کو دو مختلف ندیوں سے ملی تھیں۔

    جبکہ پوسٹ مارٹم کے مطابق بھی ایک نوجوان اس وقت تک زندہ تھا جب پریانتو نے اپنے دو ماتحتوں کے ساتھ ان دونوں کی اجسام کو وسطی جاوا صوبےکے ایک دریا میں پھینکا۔

    جج نے کہا کہ پریانتو کا "متاثرین کو ختم کرنے کا ارادہ تھا اور اس لیے یہ کارروائی سوچے سمجھے قتل کے مترادف ہے افسر کو قتل، دوسروں کی آزادی سے مشترکہ محروم کرنے اور چھپانے کی نیت سے لاشیں ہٹانے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    مقدمے کی سماعت جکارتہ کی ہائی ملٹری کورٹ II میں ہوئی پریانتو کے ماتحتوں کے لیے ٹرائلز ابھی ختم ہونا باقی ہیں۔

  • تیرہ کم سن بچیوں کا ریپ، انڈونیشی مدرسے کے پرنسپل کی عمر قید،سزائے موت میں تبدیل

    تیرہ کم سن بچیوں کا ریپ، انڈونیشی مدرسے کے پرنسپل کی عمر قید،سزائے موت میں تبدیل

    جکارتا: انڈونیشیا کی عدالت نے 13 نابالغ طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے استاد کو سزائے موت سنا دی-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے اسلامی بورڈنگ اسکول کے 36 سالہ سربراہ اور استاد ہیری ویرامین کو طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی پر فروری میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اسلامی بورڈنگ اسکول کے استاد پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011 سے 2016 کے درمیان لالچ دے کر یا ڈرا دھمکا کر 11 سے 16 سال کی 13 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    3 افراد نےحاملہ بکری کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کرمار ڈالا،ایک ملزم گرفتار

    شہر بندونگ کے مدنی بورڈنگ اسکول کے 36 سالہ سربراہ اور استاد ہیری ویرامین کے خلاف ایک متاثرہ طالبہ کے والدین نے تھانے میں شکایت درج کرائی تھی جس پر استاد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ٹرائل کے دوران ایک درجن طالبات بھی سامنے آگئیں تھیں-

    جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی ان طالبات کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے تھا اور والدین نے بچیوں کو پالنے کی قوت نہ رکھنے کے باعث اسلامی بورڈنگ اسکول میں داخل کرایا تھا وہ اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہی تھیں جنسی زیادتی سے 9 طالبات حاملہ بھی ہوئیں اور بچوں کو جنم بھی دیا-

    فحش فلموں کی اداکارہ کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے

    اس ہولناک انکشافات کے بعد عدالت سے درندہ صفت استاد کو جنسی طور پر ناکارہ کرنے کی سزا دینے کی استدعا بھی کی گئی تھی تاہم مقامی عدالت نے ملزم کو 16 فروری کو عمر قید کی سزا سنائی تھی-

    عوامی دباؤ پر حکومت نے سفاک شخص کو موت کی سزا دلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس پر آج اعلیٰ عدلیہ نے مجرم کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کردیا ہے-

    نوبیاہتا جوڑے کی شادی کے چند گھنٹوں بعد دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی

  • روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ

    روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا ارادہ

    جکارتہ: انڈونیشیا میں روسی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی میزبانی اس سال انڈونیشیا کر رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں روسی سفیر لیوڈملا ووروبیفا نے کہا کہ پیوٹن کی جی-20 میں شرک کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہوگا بشمول کورونا کی صورتحال جو کہ بہتر ہو رہی ہے تاہم اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اب تک ان کا ارادہ مصمم ہے۔

    یورپی یونین کا یوکرین کے ساتھ سیٹلائٹ انٹیلی جنس شیئر کرنے کا فیصلہ:روس غُصے میں آگیا

    روسی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف G-20 ہی نہیں، بہت سی مغربی تنظیمیں اب روس کو ہر پلیٹ فارم سے بےدخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں مغرب کا یہ ردعمل بالکل غیرمنصفانہ ہے روس کو اقتصادی فورم سے نکالنے سے عالمی معاشی مسائل اور پیچیدہ ہوجائیں گے۔

    ووروبیفا نے انڈونیشیا کی “مضبوط اور غیرجانبدارانہ پوزیشن” کی بھی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ انڈونیشیا ہرگز مغربی دباؤ میں نہ آئے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے حال ہی میں ایک جاپانی نیوز میگزین نکی ایشیا کو بتایا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں تاہم روس پر اقتصادی پابندیوں کو ایک غیرموثر تدبیر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    روسی صحافی کا یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے اپنا نوبیل انعام فروخت کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے یوکرین پرحملے کوایک ماہ ہوچکے ہیں اوراس دوران روس کے 7 ہزارسے15ہزارفوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔

    روس نے مارچ میں اپنے 500فوجیوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے بعد کوئی اعداد وشمارجاری نہیں کئے یوکرین کے صدر نے 2 ہفتے قبل 13 سویوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

    دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف پرروسی بمباری سے روسی صحافی ہلاک ہوگئیں خاتون صحافی اپنے ادارے کی جانب سے روسی حملے کی کوریج کے لئے کیف میں موجود تھیں۔

    پولینڈ نےجاسوسی کےالزام میں 45 روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکردیا

    امریکا کی جانب سے روسی سفارتکاروں کا نکالے جانے کے ردعمل میں روس نے متعدد امریکی سفارتکاروں کوملک سے بے دخل کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم کتنے امریکی سفارتکاروں کوروس بدرکیا جائے گا ان کی تعداد نہیں بتائی۔

    ادھر امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام ’ٹائیگرٹیم‘ ہے روس کی جانب سے ممکنہ طور پرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ’ٹائیگرٹیم‘ گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔

    ہیکرز نے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کےلیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

  • انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    انڈونیشیا میں زلزلہ،7 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی

    جکارتا: انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا ، 7 افراد ہلاک اور 85 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جنوبی جزیرے میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کا مرکز 70 کلومیٹر دور سماترا صوبے میں تھا جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

    زلزلے میں درجنوں مکانات زمین بوس ہوگئے اور سڑکوں پر درارڑیں پڑ گئیں۔ مختلف واقعات میں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 85 سے زائد زخمی ہیں۔

    انڈونیشیا میں شدید زلزلہ:1300 عمارتیں منہدم سینکڑوں افراد لاپتہ،ہلاکتوں کی تصدیق

    ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں درجن سے زائد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ریسکیو ادارے نے ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے سماترا میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح رہے کہ انڈونیشیا کے جزیروں میں زلزلے کے جھٹکے عام بات ہیں گزشتہ برس اپریل میں انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.1 شدت کے زلزلے میں ایک ہزار تین سو عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک ہو جب کہ سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ 2021 کے‌آغاز میں ہی جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک ہفتے قبل لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 174 اور 48 لاپتہ ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں انڈونیشیا میں ہی اگست 2018 میں آنے والے زلزلے میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

    انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری