Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

    ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

    دریائے ستلج میں بہہ جانے والے دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی موقر ادارے انڈیا ٹو ڈے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہفتہ کے روز فیروز پور سے دریائے ستلج میں بہہ جانے کے بعد پاکستان پہنچے تھے رتن پال اور ہواندر سنگھ نامی دو افراد کو پاکستان میں حراست میں لیا گیا اور اس کے بعد بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کو بھی اطلاع دی گئی اس اطلاع کےبعد بی ایس ایف نےپاکستانی رینجرزکی معلومات کی تصدیق کے لئے پنجاب پولیس سے رابطہ کیا جس نے اس کی تصدیق کی۔

    انڈیا ٹو ڈے کے مطابق فیروز پور پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) بچن سنگھ نےکہاکہ ہمیں اطلاع ملی ہےکہ دو نوجوان ندی کی لہروں کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ہیں، اور انہیں پاکستانی رینجرز نے پکڑ لیا ہے۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان فلیگ میٹنگ بلائی گئی دونوں افراد کےہندوستان واپس آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ دونوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ وہ پاکستان رینجرز سے بی ایس ایف کو ان کی تحویل کی منتقلی کے دوران اس مقام پر پہنچ جائیں گے۔

    زمین کا وہ مقام جہاں نظام شمسی کے گرم ترین سیارے جتنی سورج کی روشنی …

    انڈیا ٹو ڈے کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک اور عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان دونوں افراد میں سے ایک کا پس منظر مشتبہ ہے اور ہمیں اس بات کی جانچ کرنی ہوگی کہ آیا یہ جان بوجھ کر پاکستان جانے کی کوشش تھی یا نہیں انہوں نے کہاایک نوجوان کے خلاف نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائکوٹروپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) کا ایک مشتبہ کیس پایا گیا ہے۔ ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ آیا کیا یہ جان بوجھ کر گیا اس کا مقصد کیا تھا۔

    روس میں سمندری طوفان سے تباہی،مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی

    دوسری جانب بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے میں بارودی سُرنگیں اور جنگلی زہریلے سانپ بھی آگئے جس نے دریائے راوی اور نالہ ڈیک کے کنارے بسنے والے سرحدی علاقے کے مکین خوف و ہراس میں مبتلا ہیں،بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے نالہ ڈیک اور نالہ بئیں سے ہوتے ہوئے دریائے راوی سے گزر گئے، یہ سیلابی ریلے جہاں اپنے ساتھ زرخیز مٹی لائے ہیں وہیں پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سُرنگیں اور جنگل کے زہریلے سانپ بھی ساتھ لے آئے نالہ ڈیک اور نالہ بئیں سمیت راوی کنارے کی آبادی ان بارودی سرنگوں اور زہریلے سانپوں کی زد میں ہے۔

    توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    گزشتہ ایک ہفتےکے دوران 10 بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں اور بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ایک ماہ کے دوران سانپ کے ڈسنے سے 2 افراد جاں بحق اور43 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں شکرگڑھ کی تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے مطابق رواں سال جون میں سانپ کے ڈسنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ جولائی کے آخری 2 ہفتوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں ایک ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ حکومت بھارتی بارودی سرنگوں اور سانپوں سے انہیں محفوظ رکھنےکےلیے متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کرے اور سرحدی علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں اینٹی اسنیک انجکشنز کی فراہمی کو یقینی بنائے-

    بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ پاک چین تعاون کا مظہر ہے،وزیراعظم

  • پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

    پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق روایتی حریف پاک و بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اعلان کے بعد ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے، پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے-

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں معمول سے 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔

    گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں یہی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں –

    قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ہی رپورٹ کیا تھا کہ ہوٹل کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیںپاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

  • مون سون کی تباہ کن بارشوں نےنئی دہلی کوسیلاب میں ڈبودیا

    مون سون کی تباہ کن بارشوں نےنئی دہلی کوسیلاب میں ڈبودیا

    بھارت میں ہونے والی مون سون کی تباہ کن بارشوں نے شمالی ریاستوں میں تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ دارالحکومت نئی دہلی کو بھی شدید متاثرکیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کےمطابق موسلادھاربارشوں کے باعث نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کرچکی ہے شہرکے بیشتر علاقے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں جبکہ دریا میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہرکیا گیا ہے۔ جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں وہیں گاڑیاں بھی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

    پاکستان کوفوری طورپرتوانائی کےشعبے کی افادیت کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،ایم ڈی آئی ایم …

    گزشتہ روزمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نئی دہلی کی جمنا ندی میں پانی کی سطح کا 45 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے جہاں پانی کی سطح 207.08 میٹرتک ریکارڈ کی گئی تھی آج صبح جمنا ندی میں پانی کی سطح خطرناک حد سے بھی تجاوزکرتے ہوئے 208.46 میٹرتک پہنچ چکی ہے۔


    شدید بارشوں کے باعث نئی دہلی کے متعدد علاقوں کے زیرآب آنے کی وجہ ہتھنی بیراج کنڈ سے پانی چھوڑے جانابتائی جارہی ہے لیکن دوسری وجوہات کو بھی دہلی کے ڈوبنے کا باعث قراردے رہے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہےکہ دہلی کو درپیش مسئلے کی کئی اور وجوہات بھی ہیں،۔ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیلابی پانی دریائے جمنا کے نزدیک واق مغلیہ سلطنت کے سنہری دور کی یادگار لال قلعہ تک بھی جا پہنچا۔


    اس سے قبل نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ نے بھارتی ریاست ہریانہ کو دریا میں پانی چھوڑنے سے منع کیا تھا تاہم وہاں سے مزید پانی چھوڑ ے جانے کے باعث دریا میں پانی خطرناک سطح سے 3 میٹر تک اوپرجاچکا ہے،دوسری جانب نئی دہلی میں سیلابی صورتحال کے باعث پینے کے پانی کے پلانٹس بند ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی قلت ہے۔

    آئی ایم ایف معاہدہ: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پاکستانی حکومت کو مبارکباد



    دہلی ٹریفک پولیس نے آج صبح اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ کئی سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے اس لیے مسافر وہاں جانے سے سے گریز کریں۔ ہنگامی صورتحال کے باعث تمام اسکولوں سمیت سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آئی ایم ایف نےایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل …


  • دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان

    دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا،روای میں مزید پانی چھوڑے جانے کا امکان

    دریائے ستلج میں بھی بھارت نے پانی چھوڑ دیا ہے، راوی میں بھی مزید پانی چھوڑے جانے کے امکانات ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائے ستلج میں چھوڑا ہے، جو آج ضلع قصور میں گنڈا سنگھ کے مقام سے پاکستانی حدود میں داخل ہو گا پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی اور پاکپتن کے ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پنجاب میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

    بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے سیلابی ریلوں سے دریائے راوی، چناب اور ستلج میں مختلف مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، اب تک درجنوں دیہات زیرِ آب آچکے ہیں انتظامیہ کی طرف سے فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے ہیں اور ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    قصور میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دریا سے ملحقہ علاقوں میں کئی گاؤں زیر آب آگئے ہیں راجن پور میں دریائے سندھ میں اس وقت بہاؤ ایک لاکھ 86 ہزار کیوسک ہے، جہاں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ ہے۔

    بھارت: طوفانی بارشوں کے بعد دریائے بیاس بپھر گیا، پل، گاڑیاں اور گھر بہا لے …

    شکر گڑھ میں دریائے راوی کا پانی نالہ بین میں داخل ہونے سے مزید درجنوں دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے، شکر گڑھ میں نہر کا پانی روکنے کیلئے بنایا گیا حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے۔

    چنیوٹ میں دریائے چناب میں اس وقت 90 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے چناب سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قریبی علاقوں میں متعلقہ اداروں نے ہائی الرٹ کردیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر چنیوٹ آصف رضا کی جانب سے تمام اداروں کے ذمہ داران کو دریا کنارے ڈیوٹیاں دینے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، اور اس حوالے سے ریسکیو کی جانب سے 9 فلڈ ریلیف کیمپ ضلع بھر کے اہم پوائنٹس پر لگا دیئے گئے ہیں۔

    ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے چناب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کنٹرول روم بھی بنا دیا گیا ہے دو لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزرنے سے دریائے چناب کے قریبی دیہاتوں میں پانی داخل ہوجائے گا اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اعلانات کرائے گئے ہے کہ اپنے مال مویشیوں کے ساتھ دریائے چناب کی حدود سے نکال لیں اور 24 گھنٹے کے لئے اونچے مقام پر چلے جائیں۔

    بھارت نے پانی چھوڑ دیا،درجنوں دیہات زیرآب

    دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن بھر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ کے اکثر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، شانگلہ کے علاوہ مری،گلیات اور گردونواح میں بارش متوقع ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے،ملک بھر میں سیلاب کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، سندھ اور پنجاب میں 3، 3 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 افراد زخمی ہیں 25 جون سے اب تک 86 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں مرنے والوں میں 37 بچے، 33 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں سب سے زیادہ 52 اموات پنجاب میں ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 20، بلوچستان میں 6، سندھ میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

    پاکستان پہلی بار اولمپک ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی کرے گا

  • پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

    پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا، پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے-

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے،2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    واضح ہے کہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا،پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا،آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں بورڈ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے،حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

    پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

  • ساف چیمپئین شپ پاکستانی فٹبالرز کو بھارتی ویزوں کا انتظار

    ساف چیمپئین شپ پاکستانی فٹبالرز کو بھارتی ویزوں کا انتظار

    بھارتی ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان فٹبال ٹیم کی روانگی تاخیر کا شکار ہے، ساف‘ میں شرکت کے لیے پاکستانی فٹبالرز کا بھارتی ویزوں کیلئے انتظارختم نہ ہوسکا۔ ایشیائی فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے پاکستانی فٹ بالرز کو آج کا دن بھی ویزے نہ مل سکے، کھلاڑیوں کی کل پر نظریں جم گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی ویزے نہ ملنے کے باعث پاکستان فٹبال حکام ٹکٹس نہ لے سکے، ساف چیمپئن شپ 21 جون کو بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہو گی، قومی فٹبال اسکواڈ موریشیس میں شیڈول 4 ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے میں مصروف ہیں واضح رہے کہ ساف چیمپئن شپ پہلے ہی روز پاکستان کا میزبان بھارت سے مقابلہ ہو گا، ویزوں میں تاخیر، افتتاحی میچ کی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دی جا رہی ہیں۔

  • ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی

    ساف چیمپئن شپ میں شرکت،پاکستانی فٹبال ٹیم کو بھارت میں کلیئرنس مل گئی

    پاکستان فٹبال ٹیم کو انڈیا میں ساف چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی۔ساف فٹبال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بھارت کے شہر بنگلورو میں کھیلا جائے گا ، ایونٹ میں پاکستان فٹبال ٹیم کو شرکت کے لیے دو اہم وزارتوں، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس مل گئی ہے۔وزات خارجہ نے 2 جون کو جبکہ وزارت داخلہ نے 15 جون کو خط جاری کیا جس کے بعد باضابطہ این او سی بین الصوبائی رابطے کی وزارت، پاکستان اسپورٹس بورڈ سے جاری کرے گی دوسری جانب پاکستان نے دو روز قبل ماریشیز میں بھارتی ایمبیسی میں ویزوں کے لیے اپلائی کر دیا تھا جہاں قومی ٹیم چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے موجود ہے۔
    بھارتی حکام کو جہاں تمام دستاویزات مہیا کر دی گئی ہیں جن میں انڈین حکومت کی کلیئرنس بھی شامل ہے تاہم بھارتی سفارت خانے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو ماریشیز سے ویزا سے اجرا کے لیے ماریشیز میں پاکستانی سفارت خانے سے تحریری کلیئرنس درکار ہو گی۔جس کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم 18 جون کو ماریشیز سے بھارت کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

  • بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا

    بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا

    راجستھان حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے مگ 21 لڑاکا طیاروں کے پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 8 مئی کو سورت گڑھ ایئربیس سے اڑان بھرنے والے ’اُڑتے تابوت‘ سے مشہور مگ 21 طیارہ ہنومان گڑھ کے گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 3 دیہاتی جان سے گئے تاہم مگ 21 طیارے کے حادثے کی تحقیقات تک پورے فلیٹ کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔

    بھارت میں 2 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    سینئر دفاعی عہدیداران نے میڈیا کو بتایا کہ مگ 21 کے فلیٹ کو حادثے کی تحقیقات تک گراؤنڈ کیا گیا ہے جب تک کہ تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل جاتا۔” آئی اے ایف میں صرف تین مگ 21 سکواڈرن کام کر رہے ہیں اور ان سب کو 2025 کے اوائل تک مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا-

    راجستھان کے اوپر گر کر تباہ ہونے والا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب اسے حادثہ پیش آیا۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے بعد حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے انکوائری شروع کر دی گئی۔

    بھارت: پاکستانی ہندوؤں کے 50 گھر مسمار

    مگ 21 کے مختلف ماڈل پچھلے 50 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کا حصہ بنتے رہےاب بھارتی فضائیہ میں صرف 3 مگ 21 اسکواڈرن ہیں اور ان سب کو 2025 میں ریٹائر کر دیا جائے گا مگ 21 طیارے 1960 کی دہائی میں فضائیہ میں شامل کیے گئے تھے اور اب تک 800 طیارے بھارتی فضائیہ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

    مگ 21 کےکریش ریٹ حالیہ دنوں میں تشویش کا باعث رہا ہے کیونکہ ان میں سے کئی حادثات کا سامنا کر چکے ہیں۔ آئی اے ایف ایل سی اے مارک 1 اے اور ایل سی اے مارک 2 کے ساتھ ایڈوانسڈ میڈیم کمبیٹ ایئر کرافٹ سمیت مقامی طیاروں کی شمولیت پر بھی غور کر رہا ہے-

    امریکا میں طیارہ گرکر تباہ،پائلٹ ہلاک

  • پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا بے نقاب

    لاہور: بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالفت جعلی خبروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آشیرباد کے لیے مسلمان مخالف پروپیگنڈے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم بھارتی میڈیا کا من گھڑت پروپیگنڈا خود بھارتی صحافی محمد زبیر نے بے نقاب کردیا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک قبر کے اوپر لوہے کی جالی ہے اور اس پر تالا لگا ہوا ہے۔ اس تصویر کو لے کر الزام لگایا گیا کہ یہ قبر پاکستان میں ہے جہاں والدین اپنی بیٹیوں کی قبروں کو تالے لگاتے ہیں تاکہ ان کی لاشوں کو زیادتی سے بچایا جا سکے۔


    اس تصویر کو کئی بڑے بھارتی اشاعتی اداروں اے این آئی، دی ٹائمز، نیوز 18، ٹائمز آف انڈیا ،دی پرنٹ، ٹائمزناؤ اور این ڈی ٹی وی سمیت دیگر چینلز نے بھی خوب اچھالا ہے۔


    https://twitter.com/jihadwatchRS/status/1652357266337587206?s=20
    تاہم بھارت کے مسلمان صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر نے پاکستان کے خلاف من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

    پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کی جانیوالی اس تصویر کے مشکوک دعوے کی سچائی تلاش کرنے کے لیے جب گوگل میپس/اسٹریٹ ویو سروسز کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کو کراس چیک کیا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے کے لیے جو تصویر استعمال کی جا رہی ہے وہ دراصل بھارت کے شہر حیدرآباد میں واقع قبرستان کی ہے۔
    https://twitter.com/ashoswai/status/1652691199134670849?s=20
    آلٹ نیوز کے مطابق یہ قبر بھارتی شہر حیدرآباد کے علاقے دراب جنگ کالونی مدنا پیٹ، حیدرآباد، انڈیا میں واقع مسجد سالار ملک کے سامنے مقامی قبرستان میں موجود ہے۔


    آلٹ نیوز نے مقامی سماجی کارکن عبدالجلیل کو قبرستان بھیج کرقبر کی تصدیق کی، ویڈیو میں مقامی مسجد کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ قبر ڈیڑھ دو سال پرانی ہے اور یہ قبر کمیٹی کے ذمہ داروں کی اجازت کے بغیر راستے میں بنائی گئی جس سے آنے جانے کا رستہ بھی تنگ ہوگیا پرانی قبروں میں مردے دفنانے کے باعث لواحقین نے قبر پر جالی ڈالی ہے تاکہ کوئی قبر میں دوسرا مردہ دفن نہ کرسکے۔

  • پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    پلوامہ کے حوالے سے انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملے کے حوالے سے حال ہی میں کیے گئے تازہ ترین انکشافات نےپاکستان کے مؤقف کی تصدیق کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پلوامہ حملے سے متعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات کے حوالے سے بیان دیا گیا بیان میں کہا گیا کہ امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے گی۔ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈا مہم کا جائزہ لے۔

    پلوامہ کا ڈرامہ ،مودی نے فوجی خود مروائے،حقیقت سامنے آ گئی

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات کیلئے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے،پاکستان بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے دی وائر کو انٹرویو میں پلوامہ حملے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے تھے ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو حملے کا علم تھا لیکن مودی نے فوجیوں کو بچانے کے بجائے مروا دیا اور ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جب میں نے معاملے کو اٹھایا تو مودی نے مجھے پلوامہ حملے کے فوراً بعد کوربٹ پارک سے باہر بلا لیا۔ مودی نے مجھے پلوامہ حملے پر خاموش رہنے کو کہا اور اس بات کا ذکر کسی سے نہ کرنے کو کہا۔

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا

    ستیہ پال ملک نے کہا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے بھی مجھے پلوامہ معاملے پر بات کرنے سے منع کر دیا تھا مجھے احساس ہو گیا تھا کہ پلوامہ ڈرامے کا مقصد صرف اور صرف بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ پہنچانا تھا مودی سرکار اور بی جے پی جموں و کشمیر میں سیاسی زلزلے کا باعث بن سکتی ہے میں یہ بات کھل کر کہہ سکتا ہوں کہمودی کو کرپشن سے کوئی مسئلہ نہیںمودی جی جموں وکشمیر کے بارے میں بے خبر اور جہالت کی انتہا پر ہیں،وزارتِ داخلہ کی کوتاہی کے سبب فروری 2019 کے دوران پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر تباہ کن حملہ ہوا-

    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں …

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی 27 فروری کوبھارت کےدو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلےروز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا-

    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج