Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • کالے جادو کے توڑ کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والاشخص گرفتار

    کالے جادو کے توڑ کیلئے قبر سے کھوپڑی نکالنے والاشخص گرفتار

    بھارت میں ایک باپ نے اپنی بیمار بیٹی کا علاج کروانے کیلئے قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں ایک باپ نے تانترک کے کہنے پر قبر کھود کر انسانی کھوپڑی نکالنے کی کوشش کی –

    بھارتی پولیس کے مطابق بیٹی کے مسلسل بیمار رہنے پر ایک شخص نے تانترک سے رجوع کیا جس نے اسے بتایا کہ بیٹی پر کالا جادو ہوگیا ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہے۔

    تانترک کے کہنے پر شخص دوست کے ساتھ مل کر اپنے گاؤں کے ایک قبرستان میں گیا اور رات کے اندھیرے میں قبر کھودنے کی کوشش کی جسے مقامی لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

    قبل ازیں پاکستان کے شہر فیصل آباد میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے کالا جادو کرانے والے شوہر سے 25 لاکھ مالیت کا مبینہ فراڈ ہوگیامتاثرہ شہری نے جعلی عامل گروہ کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی-

    محسن شہزاد نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اشتہار کے ذریعے عامل سے رابطہ کیا تھا جعل ساز گروہ نے کالے جادو کے ماہر عامل بن کر سوا 8 لاکھ روپے نقد لیے جب کہ ملزمان نے عملیات کے لیے 15 تولے زیورات بھی ہتھیالیے، ملزمان نے 3 لاکھ 75 ہزار آن لائن، 5 لاکھ نقدی اور زیورات خود وصول کیے۔

    پولیس نے تھانہ ڈجکوٹ میں باپ بیٹوں اور 2 خواتین سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا-

  • بھارت میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کے چھاپے،سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    بھارت میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس کے چھاپے،سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

    بھارت میں انکم ٹیکس ٹیموں کا بی بی سی کے دفاتر میں سروے آپریشن، ملازمین کے موبائل فون ضبط کرتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا گیا-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے 15 عہدیداروں کی ایک ٹیم نے منگل کے روز بھارت میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے دفاترمیں سروے آپریشن کیا یہ کارروائیاں دہلی اور ممبئی کے دفاتر میں کی گئیں۔

    یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند ہفتے قبل گجرات فسادات کے تناظرمیں بنائی جانے والی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا۔

    انکم ٹیکس نے بی بی سی کے ملازمین کے موبائل فون ضبط کرتے ہوئے انہیں گھر بھیج دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے دہلی دفتر یں دوپہر کی شفٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق بی بی سی کے دفاترکی تلاشی انٹرنیشنل ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق تھی تلاشی کے وقت دفتر کے احاطے میں فنانس ڈیپارٹمنت کے عہدیداروں کے ساتھ اردو سروسز کے دو افراد موجود تھے۔

    بی بی سی کے دفاتر میں سرچ آپریشن پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا-

    بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات


    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی بی سی کے دفتروں میں آئی ٹی عہدیداروں کے پہنچنے پر رد عمل میں کہا کہ حکومت بی بی سی کے پیچھے ہےاور ہم اڈانی کے عملے پر جے پی سی (مشترکہ پارلیمانی کمیٹی) کا مطالبہ کررہے پارٹی نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کی ویڈیو بھی شیئرکی ۔


    کانگرسی رہنما گوروگگوئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جس وقت ہندوستان کے پاس G-20 ممالک کی صدارت ہے، وزیر اعظم مودی بے شرمی سے ہندوستان کو آمریت کی طرف لے جانے کا مظاہرہ کررہے ہیںبی بی سی پر چھاپے، اڈانی کو کلین چٹ، امیروں کے لیے ٹیکسوں میں کٹوتی، لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، عدم مساوات اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    ورجن اٹلانٹک کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان

    پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے لکھا کہ بی بی سی دفتر پر چھاپوں کی وجوہات اور اثرات بالکل واضح ہیں۔بھارتی سچ بولنے والوں کا بے شرمی سے تعاقب کر رہی ہے۔ چاہے وہ حزب اختلاف کے رہنما ہوں، میڈیا ہوں، کارکن ہوں یا کوئی اور۔ سچائی کے لیے لڑنے کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے-

    اس سے قبل 11 فروری کو بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی پربنائی گئی بی بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی کی درخواست مسترد کی تھی ہندوانتہا تنظیم کی اس درخواست میں بی بی سی کی رپورٹنگ اوردستاویزی فلموں کوبھارت کیخلاف قرار دے کرمکمل پابندی کی استدعا کی گئی تھی تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست کو غلط فہمی اورمیرٹ کیخلاف قراردیتے ہوئےدرخواست جمع کروانے والی تنظیم کے صدر کی سرزنش بھی کی تھی-

  • اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے-

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا کام ہےاسطرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں آئی سی سی کا قانون ہر ملک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، اگر ایسی ٹیمیں قانون نہیں مانتی تو جتنی بھی مضبوط کیوں نہ ہوں انہیں باہر کردیں۔

    جاوید میاںداد نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوںکہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھےبھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس سے بھی ہارے وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرتے ہیں۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

    واضح رہےکہ ہایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہےتاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سےانکارکرچکا ہے،ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے بعد ماہرین ارضیات نے پاکستان اور بھارت کو بھی خبردار کر دیا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ترکی اور مشرق وسطیٰ کے ماہرین فلکیات، ماہرین ارضیات کا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بھی اگلے 15 دنوں میں زلزلے کا خطرہ ہے۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    https://twitter.com/Pak_Weather/status/1622580042239774723?s=20&t=h7Rz4eQuwWR69wZny4g_xw
    محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہم یقیناً ان کے طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں لیکن آنے والے کسی بھی قدرتی حادثے سے نمٹنے کیلئے پہلے سے احتیاطی تدابیر کرنا ضروری ہے-
    https://twitter.com/Pak_Weather/status/1622580042239774723?s=20&t=h7Rz4eQuwWR69wZny4g_xw
    محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ ہم ان کے طریقہ کار سے واقف نہیں ہیں اور نہ ہی ہم کسی ایک پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم ان کی پیشین گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں لہذا بہتر ہے کہ محفوظ رہیں۔ امید ہے اس بار ان کی پیشگوئی غلط ثابت ہو گی اللہ تعالیٰ ہمیں آفات سے محفوظ رکھے۔

    ترکیہ اورشام میں ہولناک زلزلےسےجاں بحق افرادکی تعداد1800سے تجاوز کر گئی

    ترکی کے بعد دنیا کے مختلف ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ترکی میں شدید زلزلے ہزاروں عمارتیں گر گئیں، ہزاروں اموات ہوئیں دوسری جانب امریکہ، کینڈا 3.8 ،نیوزیلینڈ 5.1 اور انڈونیشیا میں 3.7 شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے.

    واضح رہے کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں آج سوموار کی صبح میں آنے والے خوفناک زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 2200 سے بڑھ گئی ہے،ترکیہ میں زلزلےسے1100سےزائدافرادجاں بحق ہوچکےہیں جبکہ شام میں زلزلےسےجاں بحق افراد کی تعداد 750ہوگئی-

    ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے امریکا کےارضیاتی سروے کے مطابق پیرکی سہ پہر ترکیہ کےجنوب مشرقی علاقے میں 7.5 شدت کے ایک اورزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں دوسرا شدید زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہرایک بج کر 24 منٹ پرعکینوزوشہر سے چار کلومیٹرجنوب مشرق میں آیا –

    شام اورترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،600 سے زائد افراد جاں بحق،پاکستان کا اظہار افسوس

  • بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    بھارتی فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل کیوں؟

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ایجنسی دی گارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ نے ہمیشہ بھارت کی سیاسی سوچ کی عکاسی کی ہے بالی ووڈ میں کوئی ایسی فلم نہیں ملے گی جس میں ولن یا منفی کردار میں کسی چینی کو دکھایا گیا ہواگر حالیہ بھارتی فلموں کو دیکھا جائے تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ انڈین فلم انڈسٹری پاکستان کو لے کر پاگل ہو چکی ہے جیسے کوئی انسان رات کے وقت دور بین لے کر اپنے اپارٹمنٹ سے نظارہ کر رہا ہو۔


    سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ آخر اس چیزکواتنی اہمیت کیوں دی جا رہی ہے؟جبکہ اس کے برعکس ہمارے ہمسایہ ملک چائنہ نے لداخ میں 38ہزار مربع کلومیٹررقبہ پرناصرف قبضہ کرلیا ہےبلکہ وہاں تعمیرات بھی شروع کردی ہیں لیکن بالی وڈ فلموں میں تمام برے کرداروں کو پاکستانی دکھایا جاتا ہے جو عام طور پر فوجی وردی پہنتے ہیں اور ہمیشہ مسلمان ہی ہوتے ہیں۔

    بالی ووڈ میں تمام ترپاگل پن صرف پاکستان کے لئے ہی ہے۔1950 کی دہائی کی فلمیں نئے آزاد ملک کی اُمید اور رومانس کی آئینہ دار تھیں۔
    70 کی دہائی کا ہیرو طاقتور اور بدعنوانوں کے خلاف لڑنے والا ایک قابل فخر لیکن حق رائے دہی سے محروم آدمی ہوتا تھااسی طرح1990 کی دہائی میں ایسے کرداروں پر فلمیں بنیں جس میں ہیرو یا تو دبئی میں کام کرتا یا لندن کے ڈسکوز میں رقص کرتا تھا اورچم چماتی مرسڈیز چلاتا تھا۔

    جب سے ہندوتوا کے پیروکار مودی کی حکومت آئی ہے بالی ووڈ نے بھارتی چالوں سے بھری سیاست کو اپنا لیا ہے سال 2018 میں عالیہ بھٹ فلم ’راضی‘ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنیں، یہ فلم ایک ایسی خاتون کے بارے میں ہے جو 1971 کی جنگ کے دوران جاسوسی کرنے کے لیے ایک پاکستانی فوجی افسر سے شادی کرتی ہے۔

    سال 2019میں ’اُڑی‘ فلم ریلیز ہوئی جس میں دہشت گردی کے واقع کو سرجیکل سٹرائیکس کا رنگ دیا گیا۔اس فلم میں بھی حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔اگرچہ یہ فلم حقیقت پر مبنی نہیں تھی جس میں دو نیوکلئیر ملک آمنے سامنے ہو گئے لیکن یہ فلم بھی حقائق کی بنیاد پر پر کامیاب نہ ہو سکی۔

    انڈین فلم انڈسٹری کے بیشتر نامور ستارے جس میں شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان اور دلیپ کمار جو پشاور میں پیدا ہوئے بالی ووڈ ہمیشہ مختلف مذاہب کو اُجاگر کرتا رہا ہےبالی ووڈ کے کئی نامور گلوکار مسلمان ہیں اور ان کو سکرین پر بڑی پذیرائی ملتی ہے مغلِ اعظم فلم کو انتہائی پذیرائی ملی جس میں جہانگیر کے دور کو اُجاگر کیا گیا تھالیکن آج بھارتی فلم انڈسٹری اپنے سیاسی نظام کے باعث سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔

    گزشتہ ماہ شاہ رخ کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی جس میں آرٹیکل370کو غلط انداز میں اُجا گر کرنے کی کوشش کی گئی فلم کا آغاز لاہور میں ہوتا ہے جہاں ایک پاکستانی فوجی جنرل کے کردار کو دکھایا گیا، یہ منظر بھی شامل کئے گئے کہ نریندر مودی کی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا ہے، اس آرٹیکل کے تحت کشمیر، بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست، خودمختاری اور خصوصی حیثیت کی ضمانت دی گئی تھی۔

    پاکستانی جنرل اپنی زندگی کے بقیہ سالوں کو ہندوستان کو شکست دینے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور فوری طور پر ایک دہشت گرد کو بلاتا ہے تاکہ بھارت کے خلاف سازش کرسکے یہ حقائق سے بالاتر ہے اور اگر آرٹیکل 370 کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال بھی ایسی ہی ہے لیکن ہم حقائق پر کیوں بات کریں، ہم کیوں بات کریں کے کشمیری اصل میں کیا سوچتے ہیں؟-

    جب سے ہندوتوا کے پیروکار مودی کی حکومت آئی ہے بھارت میں مسلمان اداکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ان اداکاروں کو بار بار کہا جاتا ہے کہ آپ پاکستان چلے جائیں شاہ رخ خا ن کے والد نے آزادی کے لئےجنگ لڑی لیکن شاہ رخ خا نےکبھی بھی ایک لفظ مُودی حکومت کے خلاف نہیں کہا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انڈیا میں مسلمانوں کے حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔

    بھارت نے اپنے شہریت ایکٹ میں بھی7لاکھ مسلمانوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے مُودی کی سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان نے نریندر مودی کیلئے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”ہمارے ملک اور اس کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی لگن قابل تعریف ہے، آپ کو اپنے تمام اہداف میں کامیابی حاصل ہو اور آپ صحت مند رہیں“۔

    یہ بات خان نے ایک ایسے شخص کیلئے کہی جس کی نگرانی میں 2002 کے فسادات کے دوران گجرات میں 2000 مسلمانوں کے قتل اور سیکڑوں خواتین کی منظم عصمت دری کی گئی۔“

    پنکج سرا نے کہا کہ بالی ووڈ نے مودی سرکار کو موڈ میوزک دیا جب وہ حکومت میں آئے۔

    پٹھان فلم نے اس بات کو صحیح کر کے چھپانے کی کوشش کی جس میں بھارتی ریاست نے370آرٹیکل لگا کر کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کی،جس میں انٹرنیٹ لاک ڈاؤن، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاری اور انسانی حقو ق کی خلاف ورزی کی یہ بات ایک المیہ سے کم نہیں کہ جن لوگوں نے مودی سرکار کے اس عمل کو درست کہا وہی لوگ مودی سرکار کے آلہ کار ثابت ہوئے۔

    جنوری میں نیٹ فلکس نے مشن مجنوں کو بھی ریلیز کیا جس کی کہانی ایک بھارتی جاسوس کے گرد گھومتی ہے وہ جاسوس پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا تو تب بھی صارفین نے اس کا مذاق اڑایا تھا لیکن انڈیا میں اس فلم کا موازنہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی‘ سے کیا جا رہا ہے۔

    مودی سرکار کے دور میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ایک بُلندی تک پہنچے 2017میں مودی پہلے وزیراعظم ہیں جس نے اسرائیل کا دورہ کیا۔جس میں نتن یاہو دونوں مل کر اسرائیل کے ساحل پر پیدل چل رہے اور اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    ان تصویروں کے علاوہ ان ممالک کی 8بلین ڈالر کی تجارت ہے۔اس طرح بھارت اسرائیل سے سب سے زیادہ جنگی سامان خریدنے والا ملک بن گیا ہے پاکستان کو پچھلی دو دہائیوں سے خراب معیشت، دہشت گردی اور دہشت گردی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا سامنا ہے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری میں پیار محبت، خواتین سے متعلق معاملات اور اس طرح کی موسیقی کو اُجاگر کیا جا رہا ہے جس میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ ہم دو ہمسایہ ممالک کے درمیان علیحدگی کیوں ہے اس کے برعکس ہمسایہ ملک بھار ت میں ایسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جن سے ثقافت کو مسخ کیا جا رہا ہے۔

    بھارت سرکار نے یوٹیوب اور ٹویٹر کو حکم دے رکھا ہے کہ جو ڈاکومنٹری مودی کے خلاف بنی ہے اس کو بند کرےایک ڈاکومنٹری 2002 کے دوران گجرات میں ہونے والے فسادات پر مبنی ہے جب مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جبکہ دوسری ڈاکومنٹری اسلاموفوبیا پر مبنی ہے جس میں دُنیا کی سب سے بڑی ڈیمو کریسی میں مسلمانوں کو درپیش حالات۔

    سوال یہ ہے کہ اِن واقعات کے باوجود بھی مودی وزیراعظم کیسے بنا؟اس بات میں کوئی حیرانی نہیں کہ بھارت میں مودی پر بننے والی ان فلموں کو نا صرف بین کیا گیا بلکہ نئی دہلی میں دو طالبعلموں کو بھی گرفتار کیا گیا جنہوں نے اس کو سکرین کرنے کی کوشش کی۔

    ان حالات کے باعث مغرب بھارت کو چائنہ کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے اگر بھارت کے مرکزی سینما نے اس نفرت انگیز عمل کو نہ روکا تو مستقبل میں یہ عمل دہائیوں تک بالی ووڈ پر چھا جائے گا جس میں خوشی اور مذاق کی بجائے صرف نفرت ہی دیکھنے کو ملے گی۔

  • بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

    باغی ٹی وی: بحرین میں ہوئے ایشین کرکٹ کاؤنسل کےاجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا کہا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

    اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گےحالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے،یہی موقف آئی سی سی اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا۔

    ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا تھا کہ جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے کہ جے شاہ کا تعلق بھارت کے سیاسی خاندان سے ہے،وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ کرکٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی بیان بازی اور کیلینڈر جاری کرنے کو دھونس قرار دیا تھا، پیچیدہ صورتحال میں ان کا ردعمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بعد اکتوبر میں پاکستان ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارت جانا ہے پی سی بی پہلے ہی واضح کر چکا کہ ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک میں ہی کرے گا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

  • 2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،امریکی مداخلت نے کشدگی کو روکا،سابق امریکی وزیر خارجہ

    2019 میں پاکستان اوربھارت جوہری جنگ کے قریب تھے،امریکی مداخلت نے کشدگی کو روکا،سابق امریکی وزیر خارجہ

    سابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نہیں جانتی کہ پاکستان اور بھارت فروری 2019 میں جوہری جنگ کے قریب آگئے تھے،امریکی مداخلت نے پاک بھارت کشیدگی کو روکا تھا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو شائع ہونے والی اپنی نئی کتاب ‘Never Give an Inch: Fighting for the America I Love’ میں کئی انکشافات کیے ہیں۔

    گائے کا گوبرگھروں کو اٹامک ریڈی ایشن سے اورپیشاب بہت سی لاعلاج بیماریوں سے بچاتا ہے،بھارتی عدالت

    مستقبل کے صدارتی امیدوار پومپیو کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 41 بھارتی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے فضائی حملے کیے، پاکستان نے بھارت کا جنگی جہاز مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑا، میں اس وقت ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان ہونے والی سربراہی ملاقات کے لیے ہنوئی میں تھا-

    مائیک پومپیونے کہا کہ ایک سینیئر بھارتی اہلکار کی فوری فون کال پر میں نیند سے جاگا، بھارتی اہلکار کا خیال تھا کہ پاکستان نے جوہری حملے کی تیاری شروع کی ہے، اس نےکہا کہ بھارت پیش قدمی پر غور کر رہا ہے، جس پر میں نےکہا کہ آپ کچھ نہ کریں،ہمیں چیزوں کو سلجھانے کے لیے وقت دیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ سفارت کار اور سی آئی اے کے سابق سربراہ پومپیو کے مطابق امریکی سفارتکاروں نے پاکستان اور بھارت دونوں کو قائل کیا کہ جوہری جنگ کی طرف نہ جائیں، اس رات ایک ہولناک نتیجے سے بچنے کے لیے جو ہم نے کیا وہ کوئی قوم نہیں کرسکتی تھی۔

    یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 45 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملہ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا شروع کردیا تھا۔

    برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

    اس کے بعد 26 فروری کو شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نےان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزادکشمیرکی طرف سےبھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے ‘پے لوڈ’ گراکر واپس بھاگ گئے۔

    پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور بھارت کو واضح پیغام دیا کہ اس اشتعال انگیزی کا پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر جواب دے گا، اب بھارت پاکستان کے سرپرائز کا انتظار کرے۔

    امریکہ ہر روزلاشیں ہی لاشیں :دو روزبعد ہی اجتماعی قتل کا دوسرا واقعہ،7 افراد ہلاک

    بعد ازاں 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔

    جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

    پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھینندن تھا جسے بعد ازاں پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    امریکا کا پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کرنے کا مشورہ

  • انڈیا والے ہمارے فنکاروں کو بھگوان کا درجہ دیتے ہیں ظفری خان

    انڈیا والے ہمارے فنکاروں کو بھگوان کا درجہ دیتے ہیں ظفری خان

    ہمارے ہاں چند ایک سٹیج آرٹسٹ ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑھے. ہمارے کامیڈینز کو انڈیا کے پنجاب میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے فنکاروں کو خصوصی طور پر وہاں کی پنجابی فلموں میں شامل کیا جاتا ہے. اداکار ظفری خان نے بھی بھارتی پنجابی فلموں میں‌کافی زیادہ کام کیا ہے وہ اکثر وہاں جاتے آتے رہتے ہیں. حال ہی میں‌ظفری خان نے ایک انٹرویو میں بھارت جانے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے لوگ بہت پیار کرتے ہیں وہ ہمارے فنکاروں کو بھگوان کا درجہ دیتے

    ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نے مجھ سے ایک بار پوچھا کہ منیندر گل کے ساتھ آپ کی بھارت میں‌ملاقات ہوئی تو ان سے ملنا کیسا لگا تو میں نے اسکو بولا مجھے اس سے ملنا تم سے بھی زیادہ اچھا لگا ، ظفری خان نے کہا کہ میں‌جس کمرے میں داخل ہوتا تھا اور جتنی بار جاتا تھا وہ اٹھ کر احترام میں‌کھڑا ہوجاتا تھا . انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تہذیب کو دوسرے مذہب کے لوگوں نے اپنا لیا ہے، ہمارے ملک سے ہر چیز چاہے اخلاق ہو تہذیب ہو ہر چیز نکلتی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے اور زیادہ افسوس یہ ہے کہ ہمیں اس کی فکر ہی نہیں‌ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے .

  • پاکستان اور  بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قیدیوں کی فہرستوں کا بیک وقت تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

    صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا


    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں زیر حراست 705 بھارتی قیدیوں کی فہرست دی گئی، بھارتی قیدیوں میں 51 شہری اور 654 ماہی گیر شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو 434 پاکستانی قیدیوں کی فہرست دی، بھارت میں قید 339 پاکستانی شہری اور 95 ماہی گیر شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کو اپنے51 سویلین اور 94 ماہی گیروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی ہے، بھارت میں بیشتر پاکستانی قیدی اپنی متعلقہ سزا مکمل کر چکے ہیں اور ان کی قومی حیثیت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    مزید برآں 1965 اور 1971 کی جنگوں میں لاپتہ ہونے والے دفاعی اہلکاروں کو قونصلر رسائی دینے اور 56 سول قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات کی فہرست آج بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی ہے ، دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے بھی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو جوہری تنصیبات کی فہرست دی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت ہرسال یکم جنوری کو جوہری تنصیبات کی فہرست حوالے کرتے ہیں، جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے کا سلسلہ یکم جنوری1992 سے جاری ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اوربھارت نے جوہری تنصیبات کےخلاف حملوں کی ممانعت کے معاہدے پر1988 میں دستخط کیے، پاکستان اوربھارت میں معاہدہ ہے کہ دونوں ممالک جوہری تنصیبات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

  • بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی وزیرکھیل سندیپ سنگھ کےخلاف جنسی ہراسانی کا کیس دائر

    بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کاکیس دائرکردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ سنگھ کے خلاف جونیئر خاتون ایتھلیٹکس کوچ کی شکایت پر چندی گڑھ پولیس نے مقدمہ دائر کیا ایتھلیٹکس کوچ نے الزامات لگائے کہ پہلے وزیر کھیل نے انہیں جم میں دیکھا اور پھر سوشل میڈیا پر رابطہ کیا۔

    کوچ نے الزام لگایا کہ وزیر کھیل نے میرے سرٹیفکیٹس کا معاملہ حل کرنے کے لیے گھر بلایا اور گھر پہنچنے پر وزیر کھیل نے غیر اخلاقی حرکات کیں۔

    وزیر کھیل نے خاتون کوچ کی جانب سے کیس دائر کرنے سے قبل ہی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کیا تھا وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اور ان الزامات کو ‘اپنی شبیہ خراب کرنے’ کی کوشش کے طور پر مسترد کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا امیج خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے امید ہے کہ مجھ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کی مکمل تحقیقات ہو گی۔ تحقیقات کی رپورٹ آنے تک میں محکمہ کھیل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ کے حوالے کرتا ہوں-

    خاتون نے اپوزیشن پارٹی انڈین نیشنل لوک دل (INLD) کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس کی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ منوہر لال کھٹر حکومت سندیپ سنگھ کو فوری طور پر برطرف کرے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

    واضح رہے کہ سندیپ سنگھ پروفیشنل ہاکی پلیئر ہیں اور انڈیا ہاکی ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔