Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • پاک بھارت کرکٹ میچ  آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچ آسٹریلیا میں ہوگا؟

    پاک بھارت کرکٹ میچز کے فین دنیا بھر میں موجود ہیں، میلبرن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے ریڈیو کمنٹری کے دوران کہا کہ ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا ہے-

    اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔


    انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا پاکستان اور بھارت کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں نے دیکھا ، اور اگر ٹیسٹ میچز ہوتے ہیں تو وہ بھی شاندار ہوں گے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا –

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے بات کی ہے، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہو گا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔

    اسٹیورٹ فوکس نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔

    واضح رہے میلبرن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے۔

    آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں آسٹریلیا میں موجود ہیں، اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔

    ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نےکہاکہ اگر دونوں بورڈزکے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے ۔

    آئندہ برس ایم سی جی میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا، آئندہ برس پاکستان کا دورہ آسٹریلیا فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی کمیونٹی سے رابطہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔

  • بھارتی وزیر خزانہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

    بھارتی وزیر خزانہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

    بھارتی وزیر خزانہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر خزانہ نرملا ستھرامان کی پیرکے روز طبیعت ناساز ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، 63 سالہ سیتارامن کو دوپہر 12 بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وزیر خزانہ کو نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ وزیرخزانہ کو کس بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج ہی سیتا رمن نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر دہلی میں ‘سدیو اٹل’ پر پھول چڑھائے تھے-

  • بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

    بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد گرفتار

    بھارتی ریاست بہار میں پاکستان کے حق میں نعرہ لگانے پر 5 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں بہار کے بھوجپور میں کئی نوجوانوں کی پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ چنڈی گاؤں میں پیش آیا جہاں بیڈمنٹن میچ میں اپنی جیت کا جشن منانے والے لوگوں کےایک گروپ نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔

    بھارتی اسٹیٹ بینک سے چوروں نے سرنگ کھود کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا چرا لیا

    بھوجپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے تمام افراد کی شناخت کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ایک مقامی گارڈ (چوکیدار) کے بیان کی بنیاد پر محمد ارمان، محمد تنویر، کالو اور سونو نامی پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


    بھارتی میڈیا کے مطابق کوئلاوار بلاک کے چنڈی کے نربیر پور ٹولہ میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ ہو رہا تھا۔ بدھ کی رات فائنل میچ میں کوئلاور کا مقابلہ چندی سے ہوا۔ کئی پنچایت نمائندوں اور کوئیلاوار بلاک کے لیڈروں نے بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں جیت کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے-

    بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھا لیا، ویڈیو وائرل

    پولیس اس طرح کے نعرے لگانے میں ملوث دیگر افراد کو پکڑنے کے لیے ویڈیو کی تحقیقات کر رہی ہے۔


    واقعے کے حوالے سے ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں 40 سے 50 افراد کا ہجوم پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر نوجوانوں کو پکڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ بھیڑ نے ملزم نوجوانوں کو ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر بھی مجبور کیا۔

    لبنانی اداکارہ اسٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

  • ٹیچر نے طالبعلم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کرہلاک کر دیا

    ٹیچر نے طالبعلم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کرہلاک کر دیا

    بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیچر نے طالب علم کو پہلی منزل سے نیچے پھینک کر جان لے لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے گاؤں میں سرکاری اسکول میں استاد نے چوتھی جماعت کے طالبعلم کو بری طرح پیٹنے کے بعد پہلی منزل سے پھینک کر جان لے لی۔

    کابل: طالبان کے ایک سینئر رہنما نے والد کےقاتل کو معاف کرکے پھانسی سے بچا لیا

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کیا،اس سے قبل بچے کو تشدد کرکے جان سے مارنے والا استاد فرار ہوگیا، پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملہ گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے، ٹیچر نے مارپیٹ کے دوران اسکول میں پڑھانے والی بچے کی ماں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس کے مطابق مدھاپا سرکاری اسکول میں کنٹریکٹ ٹیچر تھا،استاد کے تشدد سے مرنے والے بچے کی عمر دس سال اور اس کی شناخت بھارت کےنام سے ہوئی۔

    قبل ازیں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی اسکول کی ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا تھا، یہ واقعہ جمعہ کی صبح 11 بجے پیش آیا تھا جس کے بعد اسکول کے دیگر طالبعلم اور اساتذہ وہاں جمع ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

    بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں پر مرہم پٹی کی گئی تھی پولیس سے بات کرتے ہوئے بچی نے بتایا تھا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، ٹیچر نے پہلے اسے کاغذ کاٹنے والی قینچی سے مارا پھر بال کھینچے پھر ٹیچر نے اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، اس کے علاوہ ٹیچر کو اسکول سے نکال کر واقعے کی تحقیقات شر وع کردی ہیں۔

  • اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی تصویر چھاپ دی گئی

    اساتذہ بھرتی کے ایڈمٹ کارڈ پر سنی لیون کی تصویر چھاپ دی گئی

    کرناٹک: بھارتی ریاست کرناٹک میں اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں شرکت کے لئے ایڈمٹ کارڈ پر امیدواروں کی جگہ اداکارہ سنی لیون کی بولڈ تصویر چھاپ دی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امیدوار کے ایڈمٹ کارڈ پر اس کی تصویر کے بجائے اداکارہ سنی لیون کی تصویر تھی اداکارہ کی تصویر والے ایڈمٹ کارڈ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا جس کے بعد ریاستی محکمہ تعلیم کو تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

    کرناٹک کانگریس کے سوشل میڈیا چیئر پرسن بی آر نائیڈو نے الزام لگایا کہ ریاستی محکمہ تعلیم نے امیدوار کی تصویر کے بجائے ہال ٹکٹ پر اداکارہ کی تصویر چھاپی ہے۔

    بی سی ناگیش کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار کو ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے، وہ فائل کے ساتھ جو بھی تصویر لگاتے ہیں سسٹم اسے ایڈمٹ کارڈ پر لگا دیتا ہے۔

    خاتوں امیدوار کے مطابق اس کےشوہر کے دوست نےان کی معلومات فارم پر اپ لوڈ کی ہیں کرناٹک کے محکمہ تعلیم نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

  • دوسرا سیمی فائنل:  بھارت کو بدترین شکست

    دوسرا سیمی فائنل: بھارت کو بدترین شکست

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
    انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز 170 رنز کی شراکت داری کی۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا جہاں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے 33 گیندوں پر 63 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی نے اس ورلڈ کپ میں چوتھی مرتبہ 50 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے کے ایل راہول 5،کپتان روہت شرما 27، سوریا کمار 14 اور رشبھ پنت 6 رنز بناکر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کے کرس جورڈن نے 3، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔

    دوسری جانب آج انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ اور ڈیوڈ ملان انجری کے سبب نہیں کھیل رہے۔گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ورلڈ کپ کا فائنل اتوار 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    حمزہ علی عباسی نے کونسی دو بڑی بھارتی فلموں‌کی آفر ٹھکرائی ؟

    اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ پاکستان سمیت انڈیا میں بھی بہت مقبول ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈیا سے کام کرنے کی آفرز آتی رہی ہیں اور میں نے بڑے پراجیکٹس چھوڑے ہیں ان پراجیکٹس سے جڑے لوگ نامور تھےلیکن میں نے جب دیکھا کہ یہ میرے مزاج کے نہیں‌ ہیں اس لئے میں نے انکار کر دیا. انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معروف فلم میکر ساجد نڈیاڈ والا نے مجھ سے رابطہ کیا اور میرے پاس خود چل کر آئے مجھے سکرپٹ سنایا لیکن اس میں کچھ ایسی چیزیں تھیں جو میرے مزاج سے متصادم تھیں اس لئے میں نے بہت ہی عزت

    احترام کے ساتھ فلم کرنے سے معذرت کر لی. حمزہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی مجھے اکشے کمار کی فلم بے بی کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے منع کر دیا. یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی کی حال ہی میں فلم دا لیجنڈ آف مولاجٹ ریلیز ہوئی ہے اس میں انہوں نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے ان کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. حمزہ علی عباسی کم مگر معیاری کام کرنے کا ترجیح دیتے ہیں وہ فلمیں بھی کرتے ہیں اور ٹی وی ڈرامے بھی کرتے ہیں ان کے مداح انہیں ہر میڈیم پر بے حد سراہتے ہیں.

  • امید ہے بھارت سیمی فائنل کھیلے گا،سارو گنگولی

    امید ہے بھارت سیمی فائنل کھیلے گا،سارو گنگولی

    بی سی سی آئی کے سابق سربراہ سارو گنگولی نے بھارتی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کھیلنے سے متعلق پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ کے دوران گنگولی نے کہا انہیں امید ہےکہ بھارت آرام سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گا-

    انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت گروپ 2 میں جنوبی افریقا کے پیچھے ہے، اس نے تین میں سے دو میچ جیت لیے ہیں اب اگلے میچز بنگلا دیش اور زمبابوے سے ہیں۔

    سابق بی سی سی آئی سربراہ نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے کوالٹی کرکٹ کھیلی ہے مگر جنوبی افریقا سے شکست نے انہیں سیمی فائنل کی ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈالا ہوا ہے لیکن بھارتی ٹیم کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے امید ہےکہ ٹیم فائنل میں جائے گی۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے صرف ایک میچ ہارا ہے، ہر کھلاڑی اپنی بہترین کوشش کررہا ہے اس لیے مکمل پرامید ہےکہ بھارت فائنل کھیلے گا۔

    بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان مسترد کر دیا

    قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت پر جان بوجھ کر ہارنے کا الزام عائد کیا گیا تھا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو با آسانی 5 وکٹ سے شکست دی تھی،اس وجہ سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے، بھارتی کھلاڑیوں نے کیچز ڈراپ کیے اور رن آئوٹ کے مواقع بھی ضائع کیے تھے-

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے پروٹیز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان آگے جائے، بلو شرٹس نے بہت ہی خراب فیلڈنگ کی، اگر بھارتی کھلاڑی تھوڑی سی اچھی فیلڈنگ کر لیتے تو میچ نہ ہارتے، جو کیچ انھوں نے نہیں لیے وہ چھوٹنے والے نہیں ہوتے، بھارتی ٹیم نے میچ کی ابتدا میں تھوڑا جوش اور جذبہ دکھایا لیکن جیسی فیلڈنگ کی اس پر مجھے تھوڑا سا شبہ ہے، بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم آگے آئے۔

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دو میچز، لاٹینم ہومزاورماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیمیں رہیں فاتح

  • چین سے مقابلے کے لیے امریکا کا بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

    چین سے مقابلے کے لیے امریکا کا بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ

    چین سے مقابلے کے لیے امریکا نے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین سے متعلق امریکا کی دفاعی حکمت عملی جاری کردی گئی جس کے مطابق امریکا نے چین سے مقابلے کے لیے بھارت کو دفاعی اتحادی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،امریکی نیشنل اسٹریٹجک رپورٹ میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

    برطانیہ امیگریشن دفتر پرنامعلوم شخص کا بم حملہ ،ملزم نے خودکشی کر لی

    پینٹاگون کی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کے مطابق چین امریکا کا اسٹریٹجک حریف ہے ،امریکا اور بھارت مل کر چین کا مقابلہ کریں گے،پالیسی کے تحت چین کی طرف سے جارحیت کی صورت میں امریکا بھارت کی مدد کرے گا۔

    امریکی حکمت عملی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین واحد ملک ہے جو عالمی آرڈر کو بدل سکتا اورارادہ بھی رکھتا ہے۔چین اور روس میں تعلقات بڑھ رہے ہیں، چین سے مقابلے کے لیے امریکی دفاع کو مزید مضبوط کیا جائے گا-

    چین میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اُٹھانے لگا

    افغانستان سے انخلا کے بعد مشرق وسطیٰ میں بھی فوجی موجودگی کو درست کیا جائے گا اس کے علاوہ گلف تعاون کونسل، یو اے ای اور سعودی عرب کے ساتھ فضائی اور میزائل ڈیفنس تعاون جاری رہے گا۔

    دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ امریکا کو چین سے معاملات میں تعصب کی عینک نہیں لگانی چاہیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلیفون پر بات چیت میں چینی وزیرخارجہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ چین سے معاملات میں امریکا کو متعصب نہیں ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ چین سے متعلق اندازوں میں امریکا تعصب کی عینک لگانا بند کرے، چین کی داخلی اور خارجی پالیسیاں صاف اور شفاف ہیں اور چین کے اسٹریٹجک ارادے بھی واضح ہیں۔

    ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

  • محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو ریٹائر ہوجاتا، روی چندن ایشون

    ممبئی: بھارت کے کرکٹر روی چندن ایشون کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ میں محمد نواز کی بال اگر پیڈ پرلگتی تو وہ ریٹائر ہوجاتے۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں ایشون کا کہنا تھا کہ ان سے کسی نے پوچھا کہ اگر نواز کی گیند وائیڈ کی جگہ ٹرن ہوکر آپ کے پیڈ کو ہٹ کرتی تو پھر آپ کیا کرتے ؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ اس پر میں میچ کے فوری بعد ڈریسنگ روم جاتا اور اپنا ٹوئٹر کھول کر اپنے کرکٹ کیرئیر کے اختتام کا اعلان کرتا اور کہتا یہ ایک بہت شاندار سفر رہا۔

    پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز میچ میں ایشون نے مشکل وقت میں وننگ شاٹ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی تھی۔ میچ میں بھارت کے لیے یادگار اننگز کھیلنے والے ویرات کوہلی نے بھی دباؤ میں اعصاب پر قابو پا کر کھیلنے پر ایشون کی تعریف کی تھی۔

    کوہلی نے کہا کہ میں نے ایشون کو کہا کہ کورز کی طرف گیند کو ہٹ کرو لیکن اس نے اپنے دماغ کے اوپر ایکسٹرا دماغ لگایا اور اس نے جو کیا وہ واقعی بہادری تھی، یہ ان سائیڈ لائن کی طرف آیا اور گیند وائیڈ ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس میں ایشون کے وننگ شاٹ سے بھارت نے فتح حاصل کی محمد نواز کے اوور میں اگر ایشون آؤٹ ہوجاتے تو پاکستان کی جیت کا امکان تھا۔

    عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی

    دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا ئے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔

    سنیل گواسکر نے کہا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کے خلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرز کھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کیسے ممکن؟تمام حقائق سامنےآگئے

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

    آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی