Baaghi TV

Tag: انڈیا

  • پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت وعدوں سے آگے نا بڑھ  سکا

    پاکستان کا کرپٹو کی دنیا میں بڑا قدم، بھارت وعدوں سے آگے نا بڑھ سکا

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان کرپٹو میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ بھارت میں ٹریکشن کی کمی ہے،بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے-

    رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نہ صرف کرپٹو کو آزما رہا ہے بلکہ مکمل عزم کے ساتھ اس میدان میں داخل ہو چکا ہے، حکومت کی مدد سے "اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو” قائم کر رہا ہے، یہاں چیزیں مزید دلچسپ ہو جاتی ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنے کے صرف تین ماہ بعد پاکستان نے اپنا ریزرو بنایا، بھارت ابھی تک صرف کرپٹو پر بات چیت کے وعدے ہی کر رہا ہے، بھار ت کی جانب سے کئی برسوں سے "کرپٹو پالیسی پیپر” جاری کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

    پاک بھارت جنگ میں ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیشن تشکیل

    بلال بن ثاقب نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین وعدہ "جون 2025” کا ہے، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ قریب تو آ رہا ہے، لیکن حقیقت میں کبھی پہنچتا نہیں، یہ صورتحال کسی طنزیہ شاعری سے کم نہیں لگتی، پاکستان، جسے کبھی ٹیکنالوجی کی دنیا میں پیچھے سمجھا جاتا تھا، اب جدت کے اس سفر میں قیادت کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے، پاکستان ایک "نیو بورن” کے عمل سے گزر رہا ہے، اور اب وہ عالمی سطح پر اپنی نئی پہچان بنانے کے لیے تیار ہے۔

    بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف

  • بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف

    بھارت میں صرف ہندوؤں کیلئے نوکری کے پلیٹ فارمز متعارف

    بھارت میں مسلمانوں کو نظر انداز کر کے صرف ہندوؤں کیلئے جاب پلیٹ فارمز متعارف کرا دیے گئے۔

    بھارت میں ہندوؤں کے لیے مخصوص نوکریوں کے پلیٹ فارمز کے بڑھتے رجحان سے مودی کا چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا بھار تی مسلمانوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کیلئے ’کال ہندو‘ کے نام سے ایپ متعارف کرا دی گئی، کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدوارو ں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرتی ہے، ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب مہاراشٹرا کے وزیر منگل پربھات نے کی۔

    اس ایپ کے موجد ویشال دوروفے کے مطابق ہمارا ہندو سماج سب سے آگے ہونا چاہیے ویشال دوروفے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے سابق رکن ہیں جنہوں نے کہا کہ کال ہندو ایپ صرف ہندو امیدواروں کو ملازمت فراہم کرتی ہے،’کال ہندو‘ ایپ میں ’ہندو زون‘، ’ٹریوو ہندو‘ اور ’ہندو منڈی‘ جیسے سیکشن شامل ہیں۔

    نیویارک میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، بھارتی وفد کو کوڑے کے پیچھے چھپنا پڑا

    ہندوؤں کے لیے مخصوص ملازمت کے پلیٹ فارمز کا مقصد مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنا ہے، انتہا پسند بی جے پی رہنما نیتیش رانے اور ٹی راجہ سنگھ نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی حمایت کی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ویشال دوروفے کی جانب سے ایپ بنانا بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے آئین کا آرٹیکل 15 مذہب کی بنیاد پر امتیاز سے منع کرتا ہے ’کال ہندو‘ پلیٹ فارم میں صارفین کو آدھار کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن کی ضرورت ہے، اس پلیٹ فارم کا مقصد صرف بھارتی ہندوؤں کے لیے روزگار کی فراہمی اور مذہبی امتیاز کو فروغ دینا ہے۔

    مودی کے تیسری بار اقتدار کا ایک سال،تقریبات کا منصوبہ ٹھپ

  • آپریشن سندور: سی ڈی ایس کے بیان پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    آپریشن سندور: سی ڈی ایس کے بیان پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

    آپریشن سندور کے نقصانات پر سی ڈی ایس کے بیان نے بھارتی سیاست میں شدید تشویش پیدا کر دی جس پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی جانب سے آپریشن سندور میں نقصانات کو جنگ کا معمول اور حصہ قرار دینے پر بھارتی سیاست میں طوفان برپا ہےجنرل انیل چوہان نے سری لنکن میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں آپریشن سندور کے نقصانات کو جنگ کا معمول قرار دیا تھا جس پر بھارت میں سیاسی ہنگامہ آرائی ہے۔

    کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    روس میں دو پل دھماکوں سے تباہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 7 ہلاک،71 زخمی

    مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے کہا جا رہا ہے کہ آپریشن سندور اور اس کے بعد کے حالات پر عوام سے دروغ گوئی بند کی جائےکانگریس نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت نے عوام سے حقائق چھپائے، قومی سلامتی کے نام پر حقائق کیوں چھپائے جا رہے ہیں۔

    رہنما کانگریس منوج کمار نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں مودی سرکار 12 مرتبہ بیان بدل چکی ہے، یہ بات شاید پاکستان کے لیے اہم نہ ہو، مگر ہماری بھارتی عوام کے لیے ضرور ہےکل کے انٹرویو میں سی ڈی ایس کے بیان کو میں سمجھتا ہوں کہ بہت سنجیدگی سے لینا چاہی، کیونکہ اس میں اہم سوالات پوشیدہ ہیں۔

    بیٹی بچاؤ کا نعرہ لگانیوالے مودی بی جے پی کے ریپ کیسز پر خاموش کیوں ہیں؟کانگریس رہنماؤں کی تنقید

    پون کھیرا نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سنگاپور میں اعتراف کیا کہ ہمارے جہاز پاکستان نے گرائیں ہیں، جو کہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور حکومت کو اس پر آگے آنا ہوگا، 1962 میں جنگ کے دوران پارلیمنٹ سیشن ہو سکتا ہے تو اب کیوں نہیں؟ مودی حکومت بتائے سیز فائر کی امریکی شرائط کیا تھیں، یونین منسٹر گجیندر سنگھ شکھاوت نے کہا کہ مودی سرکار عوام کو سچ سے کیوں دور رکھ رہی ہے؟

  • بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا

    کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔

    بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھابھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔

    بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا اس واقعے نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث چھیڑ دی ہے، مختلف حلقے ششی تھرور کے بین الاقوامی تعلقات کی سمجھ بوجھ پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

    پاکستان و افغان وزرائے خارجہ کا رابطہ ، اعتماد کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

    بھارت میں مودی کی خارجہ پالیسی پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے، بھارتی کانگریس کے رکن پون کھیرا نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ،پون کھیرا نے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    کرنل صوفیہ کے اہلخانہ سے نامناسب حرکت ،مودی کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی

  • پاکستان بھارت کو ایک قطرہ پانی روکنے کی اجازت نہیں دےگا،وفاقی وزیر

    پاکستان بھارت کو ایک قطرہ پانی روکنے کی اجازت نہیں دےگا،وفاقی وزیر

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہماری لائف لائن ہے اور ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ اصل شکل میں موجود ہے، پانی کا مسئلہ پاکستان کی 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان بھارت کو ایک قطرہ پانی روکنے کی اجازت نہیں دےگا، پاکستان اب باقاعدہ طور پر گلوبل واٹر آرگنا ئز یشن کا بانی رکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انڈیا کسی صورت ہمارا پانی نہیں روک سکتا اور نہ ہم اسے پانی روکنے دیں گے، پانی کا مسئلہ ہماری لائف لائن ہے اور ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی تحریک کی حالیہ کال ملک کے خلاف سازش ہے، وزیر اعظم نے اپنے بیرون دوروں میں تجارت کی بات کی، متوقع سیلاب کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔

  • پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    پاک فضائیہ کے ہاتھوں طیارے گرنے کا اعتراف،مودی سرکار اور فوج پر تنقید

    بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار گودی میڈیا اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔

    مودی کا "آپریشن سندور” ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا ،بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعدہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں-

    معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔

    اسرائیل نے عرب وزرائے خارجہ کا مغربی کنارے کا دورہ روک دیا
    مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے یہ سچ پہلے بھارتی شہریوں کو کیوں نہیں بتایا، پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں سے کیوں چھپایا گیا؟

    بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس نے استعمال کیا، مودی مسلمانوں کو غدار دکھا کر ہندوؤں کا ووٹ حاصل کریں گےگودی میڈیا لاہور اور کراچی میں چائے پینے کے جھوٹے دعوے کرتا رہا مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے کہ ہم نے عوام پر خرچہ کیا، انہوں نے سب خرچہ اپنی انتخابی مہمات پر لگایا، مودی سرکار خود دہشتگردی کو بڑھا رہا ہے، پہلگام حملے میں سب مذاہب کے لوگ شہید ہوئے، مگر بی جے پی نے صرف نفرت پھیلائی۔

    ملی یکجہتی کونسل کا کم عمری کی شادی کے خلاف قانون مسترد کرنے کا اعلان

    واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پہلی بار حالیہ جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق کی ہےامریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں لڑاکا طیارے کھو ئے،پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق سوال پر بھارتی فوج کے جنرل انیل چوہان نے طیاروں کی تعداد بتانے سےگریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ وہ گرے کیوں۔

  • ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی  کی پھرپاکستان کو دھمکی

    ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا، مودی کی پھرپاکستان کو دھمکی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے ’آپریشن سندور‘ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے دوران سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کیے ہیں،بھارت ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا،اس کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،بھارت اب ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈرے گا اور نہ ہی اس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرے گا۔

    بھارت کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی سرپرستی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان کا سٹیٹ ایکٹر اور نان سٹیٹ ایکٹر کا کھیل چلنے والا نہیں ہے دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔

    واضح رہے کہ پہلگام حملہ کے بعد انڈیا نے اس کا الزام براہِ راست پاکستان پر عائد کیا اور اسی تناظر میں اس نے مئی کے اوئل میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں حملے کیے جس کے بعد دونوں ملکوں میں چار روز تک جنگی صورتحال رہی پاکستان نے جنگ بندی کے بعد انڈیا کو امن مذاکرات کی دعوت دی ہے تاہم انڈیا کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

  • ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں،  مودی سرکار نے حقائق  چھپا دئیے

    ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپا دئیے

    ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ اور ہلاکتیں، مودی سرکار نے حقائق چھپا دئیے

    ذرائع کاکہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں فوجی بس پر حملہ 26 مئی کو ہوا، بھارتی فوج نے ہلاکتوں کو چھپانے کا پرانا حربہ ایک بار پھر استعما ل کیا، کمار ہٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب حملے میں کئی بھارتی فوجی مارے گئے، حسب روایت مودی سرکار نے گودی میڈیا کو فوجی ہلا کتوں کی خبر نشر کرنے سے روک دیا –

    ذرائع کاکہنا ہے کہ ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ نے مودی کے حکم پر ویب سائٹ پر نشر ہونے والی خبر بھی ہٹا دی، یہ خبر صرف ایک بھارتی چینل پر نشر ہوئی جو کچھ دیر بعد ہٹا دی گئی، بھارتی فوج کے جوان بطور ہتھیار استعمال ہورہے ہیں ،مرنے کے بعد نام تک نہیں لیا جاتا، ہماچل واقعہ پر مودی سرکار کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ "مودی سرکار حقائق چھپانے کی ماہر ہے-”

    آپریشن سندور کے دوران گودی میڈیا نے کراچی بندر گاہ کی تباہی کی جھوٹی خبریں بھی چلا دی تھیں،فیکٹ چیک کے بعد جب اس خبر کی تردید کی گئی تو تمام گودی میڈیا چینلز سے اس خبر کو ہٹا دیا گیا، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارتی فوج نے اپنے ہی میزائل کو د شمن کا کہہ کرایکس اکاؤنٹ پر شیئر کردیا، جھوٹ پکڑے جانے پر بھارتی فوج نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس وڈیو کو بھی ڈیلیٹ کر دیا-

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق "این ڈی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ پاکستانی ٹینک راجستھان کی طرف بڑھ رہے ہیں بعد میں اس خبر کو ہٹا دیا "،بھارتی میڈیا بالخصوص ٹائمز ناؤ، ریپبلک ورلڈ، نیوز نائن اور انڈیا ٹی وی نیوز نے جھوٹی رپورٹنگ کی،ان چینلز نے ایک پاکستانی پا ئلٹ کو گرفتار کرنے کی خبر چلائی جو جھوٹ نکلی، انڈیا ٹو ڈے اور دکن کرانیکلز نے جے ایف 17 اور ایف 16 مار گرائے جانے کی جھوٹی خبریں چلائیں، متعد د بھارتی نیوز چینلز نے جھوٹی خبریں شائع کرنے پر معافی بھی مانگی-

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار، بھارتی میڈیا کو محض اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہے، میڈیا پر کنٹرول اور سچ کا گلا دبانا بھارتی دفاعی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے-

  • چپس چوری کے الزام پر  12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی

    چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی

    بھارت میں دکاندار کی جانب سے چپس چوری کرنے کے الزام پر 12 سالہ بچےنے خوکشی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں پیش آیا، 12 سالہ بچے کا نام کرشندو داس تھا جو 7 ویں جماعت کا طالب علم تھا جس پر دکاندار نے چیس کے پیکٹ چوری کرنے پر الزام لگاتے ہوئے اسے بے عزت کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مٹھائی کی دکان کے مالک نے دعویٰ کیا کہ چپس کے تین پیکٹ ان کی دکان سے ہوا سے اڑ گئے، جنہیں قریب ہی موجود بچے نے اٹھایا، جس کے بعد دکاندار نے لڑکے پر چوری کا الزام لگایا، اسے ڈانٹا اور کان پکڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کیا،اس کے علاوہ اسے 15 روپے ادا کرنے پربھی مجبور کیا۔

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    مودی سندور کا سوداگر ہے ،بھارتی خواتین مودی کی غیر سنجیدہ بیان بازی پر برہم

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ واقعے کا علم ہونے کے بعد لڑکے کی ماں نے بھی اسے ڈانٹ پلائی اور تھپڑ مارا جس کے بعد والدہ نے بتایا کہ بچے نے دکاندار کو سمجھانے کی بھی کوشش کی اور کہا کہ میں چپس کے پیکٹ خرید لوں گا لیکن دکاندار کے کوئی جواب نہ ملنے پر وہ ایک پیکٹ لے کر چلا گیا چوری کے الزام اور بے عزت کرنے پر بچے نے کیڑے مار دوا پی لی جسے اسپتال بھی لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔

    اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پولیس کے مطابق مرنے سے قبل بچے نے اپنی والدہ کے نام خط بھی لکھا جس میں تمام تر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماں، میں چور نہیں ہوں اور میں نے چپس کا پیکٹ چوری نہیں کیا یہ میرے آخری الفاظ ہیں، اور مجھے خودکشی کرنے پر معاف کر دیں، بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سے دکاندار فرار ہے۔

  • 7 ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے لوٹنے والی 23 سالہ خاتون گرفتار

    7 ماہ میں 25 آدمیوں سے شادی کرکے لوٹنے والی 23 سالہ خاتون گرفتار

    بھوپال میں پولیس نے 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو شادی کرکے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ خاتون مختلف ریاستوں میں 7 ماہ کے دوران 25 آدمیوں سے شادی کرکے انہیں لوٹ کر فرار ہوگئی تھی جس پر اسے ‘لوٹ اور اسکوٹ دلہن’ کا نام دیا گیا ہےیہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب سوئی مادھوپور کے رہائشی وشنو شرما نے پولیس کو شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ایجنٹ نے 2 لاکھ روپے لے کر 20 اپریل کو انورادھا سے کورٹ میرج کروائی اور وہ 2 مئی کو تمام قیمتی چیزیں لے کر فرار ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ خاتون نے شادی کے لیے قانونی دستاویزات کا استعمال کیا، کچھ دنوں تک شوہر کے ساتھ رہی اور پھر رات کے وقت سونے کے زیورات، نقدی اور الیکٹرانک اشیاء چوری کرکے فرار ہوگئی جب کہ وشنو شرما سے شادی کرنے کے بعد خاتون نے بھوپال میں ایک اور آدمی سے بھی شادی کی۔

    امریکی پروفیسر نے ارنب گوسوامی کا ٹاک شو چھوڑ کر جانے کی وجہ بتا دی

    پولیس نے مزید بتایا کہ انورادھا اس سے قبل اتر پردیش کے مہاراج گنج کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی اور اپنے شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد بھوپال چلی گئی جہاں وہ مبینہ طور پر ایک گروہ میں شامل ہوئی جو مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کام کرتا تھا، یہ ایجنٹس واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصویریں شیئر کرکے شادی کروانے پر کلائنٹس سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتے تھے۔

    سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، بلاول بھٹو