Baaghi TV

Tag: انڈین فوج

  • بھارت کا  آپریشن سندور کے دوران ہلاک فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    بھارت کا آپریشن سندور کے دوران ہلاک فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ

    بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے دوران ہلاکتوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق، آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ان ہلاکتوں کو تسلیم نہ کر کے بھارتی فوج اور حکومت شدید اندرونی دباؤ کا شکار رہی بھارتی حکومت اور افواج نے ہزیمت سے بچنے کے لیے آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات کو ابتدا میں چھپایا، لیکن اب بھارتی حکومت نے ان ہی چھپی ہوئی ہلاکتوں میں سے 100 سے زائد فوجی اہلکاروں اور پائلٹس کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق صرف لائن آف کنٹرول پر بھارت کو 250 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا سامنا کرنا پڑا ، ان میں انڈین ایئر فورس یونٹ کے 7 فوجی، 10 انفنٹری بریگیڈ کے جی ٹاپ میں 5 ہلاک اہلکار، اور ہیڈکوارٹر 93 انفنٹری بریگیڈ میں ہلاک ہونے والے 9 فوجی شامل ہیں، جنہیں اب اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے 4 ہلاک پائلٹس، جن میں 3 رافیل طیاروں کے پائلٹس شامل ہیں، کو بھی اعزازات دیئے جائیں گےاسی طرح آدم پور ایئربیس پر مارے گئے جدید ایس 400 دفاعی نظام کے 5 آپریٹرز، ادھم پور ایئربیس اور ایئر ڈیفنس یونٹ پر ہلاک ہونے والے 9 اہلکار، راجوڑی ایوی ایشن بیس میں 2 ہلاک، اور اڑی کے سپلائی ڈپو کے او سی سمیت 4 ہلاک فوجی اہلکار بھی اعزازی لسٹ کا حصہ ہیں،انٹیلیجنس فیلڈ سپورٹ یونٹ نوشہرہ میں ہلاک ایک اہلکار اور 12 انفنٹری بریگیڈ اڑی میں 3 ہلاک اہلکاروں کو بھی اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بھارت نے ابتدا میں اپنی رسوائی اور شکست چھپانے کے لیے فوجی نقصانات کو نہ صرف چھپایا بلکہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کی تصاویر بھی شیئر نہ کریں، بھارت اب انہی ہلاک فوجیوں کو اعزازات دے رہا ہے جن کی ہلاکتیں کبھی تسلیم نہیں کی گئیں۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھارتی حکومت نے آپریشن سندور کے دوران فوجیوں کی ہلاکتوں کو تسلیم ہی نہیں کیا تو اب اندرونی دباؤ میں آ کر اعزازات دینے کا فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے؟دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی پروفیشنل فوج اپنے شہیدوں اور زخمیوں کو فخر سے یاد کرتی ہے، لیکن ہندوستان نے نہ صرف اپنے نقصانات چھپائے بلکہ اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرنے سے انکار کیا، جو کسی بھی فوج کے لیے انتہائی شرمناک اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ہے۔

  • بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے پرہیز کرے،آئی ایس پی آر

    بھارتی فوج آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان بازی سے پرہیز کرے،آئی ایس پی آر

    آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی فوج کے ایک اعلیٰ افسر کا غیرضروری بیان بھارتی مسلح افواج کی فریب کاری کا مظہر ہے اور بھارتی فوجی سوچ پر ملکی سیاسی شو بوٹنگ کے واضح نقوش کو ظاہر کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق نام نہاد "لانچ پیڈز” اور "دہشت گردوں” کے من گھڑت ریمارکس اور بے بنیاد الزامات ہندوستانی فوج کے طاقت کے جابرانہ استعمال اور اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے معصوم، نہتےکشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بین الاقوامی قانون کے ذریعہ برقرار ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شامل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی جنرل آفیسر کے بلند بانگ دعوے اور غیر حقیقی عزائم فکری طور پر توہین آمیز ہیں۔ پاکستان کی فوج بھلائی کی قوت اور علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے۔ تاہم، امن کی یہ خواہش ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کوناکام بنانےکی ہماری صلاحیت اور تیاری سےمماثل ہے یہ دعویٰ متعدد مواقع پرجامع طورپرتصدیق شدہ ہےجس میں حال ہی میں بالا کو ٹ کا واقعہ بھی شامل ہے-

    آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کے امن کے مفاد میں، ہندوستانی فوج اپنے سیاسی آقاؤں کے رجعت پسند نظریے کے لیے انتخابی حمایت کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمہ دارانہ بیان بازی اور وحشیانہ بات چیت سے پرہیز کرنا بہتر ہے-