Baaghi TV

Tag: انڈین میرج ایکٹ

  • ساس نے بھاگ کر گھر داماد سے کورٹ میرج کرلی

    ساس نے بھاگ کر گھر داماد سے کورٹ میرج کرلی

    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کی ایک عدالت میں حیران کن اور غیر معمولی واقعے میں گھر داماد نے ساس سے شادی کر لی،عدالت میں اس متنازع شادی کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی ایکشن لینے پر مجبور ہوگئی دونوں کے خلاف انڈین میرج ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کان پور کی عدالت میں شادی کرنے والا جوڑا داماد اور ساس تھے یہ شخص سسرال میں ہی رہتا تھا اور ساس سے تعلقات استوار کرلیے،دونوں میں رفتہ رفتہ محبت پروان چڑھی اور 4 سال تک خفیہ تعلقات کے بعد داماد نے اپنی بیوی کو چھوڑ کر ساس سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ شخص گھر داماد تھا اور کچھ عرصے قبل اپنی بیوی کو چھوڑ کر چلا گیا تھا جب تلاش کیا گیا تو پتا چلا کہ گھر سے ساس بھی غائب ہے تب ہی اہل خانہ پر حقیقت کھلی بعد ازاں اچانک یہ دونوں کانپور کی ضلعی عدالت میں نظر آئے اور وہاں ایک وکیل کی مدد سے شادی رجسٹر کروائی، ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور ساتھ آنے والے لوگوں سے آشیرباد بھی لی۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے اس شادی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے خاندانی روایات اور رشتوں کے احترام کو پامال کیا ہے جس کی انھیں سزا ملنی چاہیےتاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔