Baaghi TV

Tag: انڈین پریمیئر لیگ

  • آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    آئی پی ایل کھلاڑیوں کی صحت کے لیے خطرہ بننے لگا

    پیسوں کی چمک سے دنیا بھر کے کرکٹرز کو اپنی جانب کھینچنے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اب کھلاڑیوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ٹورنامنٹ بنتی جا رہی ہے۔

    برطانوی ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی پی ایل 2025 کے دوران ماحولیاتی حالات کھلاڑیوں کے لیے انتہائی غیر موزوں تھے، جب کہ اسی دوران ہونے والی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نسبتاً بہتر موسم اور ماحولیاتی معیار ریکارڈ کیا گیا۔برطانوی ادارے BASIS (British Association for Sustainable Sport) کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 65 میچز میں سے صرف 9 میچز ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 26.7 ڈگری سیلسیس سے کم تھا۔

    باقی میچز میں گرمی کی شدت زیادہ رہی، جس میں20 میچز کا درجہ حرارت 29 سے 32 ڈگری رہا،27 میچز میں درجہ حرارت 32 سے 39 ڈگری کے درمیان تھا جبکہ 9 میچز ایسے بھی تھے جن میں درجہ حرارت 39 سے 51 ڈگری تک پہنچا، جو کہ کھلاڑیوں کے لیے شدید خطرناک قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اتنے زیادہ درجہ حرارت میں کھیلنے سے کھلاڑی ہیٹ اسٹروک، کریمپس اور دیگر جسمانی مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 2025 کے دوران پاکستان میں ماحول نسبتاً بہتر رہا۔ رپورٹ کے مطابق 17 میچز ایسے تھے جن میں درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس سے کم رہا۔صرف دو میچز میں درجہ حرارت تشویشناک حد تک پہنچا جبکہ باقی 15 میچز میں درجہ حرارت 26.7 سے 32.2 ڈگری کے درمیان تھا، جو کہ عام تشویش کے درجے میں آتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی پی ایل 2025 کے کسی بھی میچ میں "صحتمند ماحول” (AQI 0-50) دستیاب نہیں تھا 35 میچز معتدل ماحول (AQI 51-100) میں کھیلے گئے۔34 میچز خراب فضا (AQI 100-150) میں ہوئے۔5 میچز میں اے کیو آئی 151 سے 200 کے درمیان تھا، جو کہ شدید غیر صحت مند ماحول کی علامت ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ کو ماحولیاتی تناظر میں دوبارہ سے شیڈول یا منظم کرنا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے، تاکہ کھلاڑیوں کی جان، کارکردگی اور طویل المدتی صحت محفوظ رکھی جا سکے۔اس رپورٹ نے ایک مرتبہ پھر دنیا کی توجہ کھیلوں پر ماحولیاتی تبدیلی کے براہِ راست اثرات کی طرف مبذول کرائی ہے۔

    فلسطین و کشمیر کا حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ہے، اسحاق ڈار

    غزہ میں شدید بھوک ، فرانسیسی ادارے نے صحافیوں کی موت کا خدشہ ظاہر کر دیا

    کوئٹہ: کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، 4 افراد زخمی، گاڑی نذرِ آتش

  • آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر  واپسی کے لیے دباؤ

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے آئی پی ایل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آسٹریلیا، انگلینڈ سمیت تمام بڑے کرکٹ بورڈز سے انفرادی طور پر رابطے کریں اور کھلاڑیوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی بورڈز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور فرنچائزز بھی براہِ راست اپنے کھلاڑیوں سے گفتگو کر رہی ہیں تاکہ انہیں واپسی پر آمادہ کیا جا سکے۔

    یہ پیشرفت پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد آئی پی ایل کی دوبارہ بحالی کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی ہے۔ اگرچہ لیگ کو 17 مئی سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جا چکا ہے، تاہم کئی غیر ملکی کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت واپس آنے سے گریزاں ہیں۔

    دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارت جانے یا نہ جانے کے کھلاڑیوں کے فیصلے کا مکمل احترام کرے گا۔ بورڈ کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی واپسی سے متعلق سیکیورٹی اور تیاریوں کے پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے آسٹریلوی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطہ ہے۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد آئی پی ایل کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد متعدد غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس چلے گئے تھے۔ اب لیگ 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگی، جبکہ فائنل 3 جون کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد 11 جون سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن میں شیڈول ہے۔

    امارات میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ، 3 خواتین جاں بحق

    پاکستان کے لیےجاسوسی کےالزام میں بھارتی پنجاب سے دو افراد گرفتار

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ، 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط

  • آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    آئی پی ایل میچ کے دوران اچانک لائٹس بند ، میچ منسوخ

    انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک اہم میچ اس وقت منسوخ کر دیا گیا جب دورانِ کھیل اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہو گئیں اور مکمل بلیک آؤٹ کی صورتحال پیدا ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی، جس کے باعث گراؤنڈ مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔ منتظمین کی جانب سے تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود روشنی بحال نہ ہو سکی۔

    صورتحال کے پیشِ نظر امپائرز اور میچ ریفری نے باہمی مشاورت سے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ بلیک آؤٹ کے باعث تماشائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور اسٹیڈیم سے انخلاء کا عمل شروع کر دیا گیا۔دھرم شالا میں 11 مئی کو شیڈول پنجاب کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ احمدآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی پی ایل میں شامل غیر ملکی پلیئرز اپنی سیکورٹی کے حوالے سے سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

    خیال رہے کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم نے ممبی سے روانہ ہونا تھا مگر ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا، دھرم شالہ اور اطراف کے ایئرپورٹس کی بندش کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم کا ممبئی سے دھرم شالہ پہنچنا ناممکن تھا۔

    پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے نئی ہدایت جاری

    بھارت میں‌فیک نیوز فیکٹری متحرک،لاہور پر حملے کی خبر بے بنیاد

    پاکستانی ایف-16 گرانے کا دعویٰ سفید جھوٹ اور فیک نیوز ہے، سیکیورٹی ذرائع

  • آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے دوران گیند پر تھوک لگانے پر عائد پابندی کو ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تجویز پر بی سی سی آئی کے اندر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جمعرات کو ممبئی میں ہونے والے اجلاس کے دوران آئی پی ایل میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں کو یہ تجویز پیش کی جائے گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی طور پر کووڈ 19 کےدوران احتیاطی اقدام کے طور پر میچ میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک لگانے کی پرانی مشق پر پابندی عائد کردی تھی۔

    موبائل فونز کی درآمدات میں 13فیصد کمی

    دریائے سندھ پر 6 نہریں نہیں بننے دیں گے،سعید غنی

    جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

  • انگلینڈ کے 50 کرکٹرز کا دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغور

    انگلینڈ کے 50 کرکٹرز کا دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغور

    انگلینڈ کے 50 معروف کرکٹرز کا اگلے سال دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ پرغورکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق بائیکاٹ بیرون ملک فرنچائز ٹورنامنٹس میں کھیلنے پر پابندی کے خلاف احتجاج ہوگا،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے این او سی سے متعلق اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا،‏انگلینڈ کرکٹ بورڈ ان ٹورنامنٹس کے لیے این او سی جاری نہیں کرے گا جو انگلش سمر کے دوران ہوں گے،ای سی بی پالیسی میں پاکستان سپر لیگ بھی شامل تھی.ای سی بی پالیسی میں انڈین پریمیئر لیگ کو استثنی حاصل تھی،پالیسی اگلے سال یہ پابندی میجر لیگ کرکٹ، کینیڈا کے گلوبل T20 لیگ، لنکا پریمیئر لیگ اور کیریبین پریمیئر لیگ پر بھی لاگو ہوگی۔ ای سی بی کا یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی کا باعث بنا ہے،انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اس ہفتے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ساتھ ایک سلسلہ وار ملاقاتیں کیں،پیر کو کھلاڑیوں کے ساتھ 2ملاقاتیں ہوئیں جس میں50 کھلاڑی شریک ہوئے،ملاقاتوں کے بعدپروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے قانونی مشورہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،کھلاڑیوں نے اگلے سال کے ہنڈرڈ کے سلسلے میں اجتماعی موقف اپنانے پر ابتدائی بات چیت کی ہے۔ انگلش کھلاڑیوں کے ایک گروپ نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ دی ہنڈریڈ ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھنے کے بارے میں ہونے والی بات چیت کا حصہ نہ بنیں اور پھر اس وقت تک ڈرافٹ میں داخل ہونے سے انکار کر دیں جب تک کہ ای سی بی این او سی کے حوالے سے اپنی پالیسی کو نرم نہیں کرتا۔

    ڈاؤن سنڈروم کی شکار بچی ایک دن کیلیے وزیراعلیٰ سندھ بنی

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    عمران توہین عدالت سمیت اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر

    الخدمت کے رضا کارہی اس کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں،منعم ظفر خان