Baaghi TV

Tag: انگلینڈ کرکٹ ٹیم

  • آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    آسٹریلیا ،انگلش کھلاڑیوں پر بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر قانونی کارروائی کا امکان

    ایشز سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پڑ گئے۔ کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سخت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔

    برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کے مطابق دوسرے ٹیسٹ سے قبل کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کی برسبین میں بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر استعمال کرنے کی تصاویر سامنے آئیں، جو مقامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلینڈ ٹیم پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد پرتھ سے برسبین پہنچی، جہاں تینوں کھلاڑیوں کو لائم ای اسکوٹرز پر بغیر حفاظتی ہیلمٹ سفر کرتے دیکھا گیا۔ کوئنز لینڈ قانون کے تحت ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔

    تصاویر میں جیمی اسمتھ کے پاس ہیلمٹ اسکوٹر سے بندھا ہوا دیکھا گیا، تاہم وہ اسے پہنے بغیر سفر کر رہے تھے۔ قوانین کے مطابق سیکشن 256A(1) کی خلاف ورزی پر 166 آسٹریلین ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب انگلش کھلاڑی آسٹریلیا میں قوانین کی خلاف ورزی پر سرخیوں میں آئے ہوں۔ 2010-11 کی سیریز میں کیون پیٹرسن کو تیز رفتار ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوا تھا، جب کہ 2017 میں براڈکاسٹر جوناتھن ایگنیو کو جے واکنگ پر جرمانہ کیا گیا تھا۔

    انگلینڈ ٹیم حالیہ دنوں عوامی سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہی ہے، کیونکہ آسٹریلوی میڈیا اور حکام ٹیم کے ہر عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں

    سینیٹ نے زیرِ حراست افراد کے حقوق کا بل منظور کر لیا

    پنجاب، ٹریفک خلاف ورزی پر ایک دن میں 63 ہزار سے زائد چالان

    راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس ممنوع

  • انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انڈیا کے ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ انڈیا ایک ہی وینیو پر میچز کھیل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ کنڈیشنز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔برائیڈن کارس کے باہر ہونے سے مایوسی ہوئی، تاہم ایسے میں جیمی اوورٹن کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں میچز جتنا ہوں گے۔افغانستان ایک مضبوط ٹیم ہے ان کیخلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں فلوقث نیٹ رن ریٹ کی پروا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ہم کرکٹ کے زریعہ امن کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی وویمن کرکٹ ٹیم بھی کرکٹ کھیلنا شروع کرے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے باآسانی زیر کیا تھا۔

    امریکا کا 220 ملین ڈالر معاہدہ ختم ، پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل بند

    پانی و بجلی کی بندش کیخلاف کراچی شہر میں احتجاجی مظاہرے، بدترین ٹریفک جام

    خیبرپختونخوا میں تعلیم کا جنازہ.تحریر: جان محمد رمضان

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    میئر پشاور کے اجلاس نہ بلانے پر ہنگامہ، ارکان نے گیٹ توڑ دیا

    افغان کارڈ رکھنے والوں کو واپس بھجوانے کے منصوبے کا آغاز

  • پاکستان کے ساتھ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جوز بٹلر

    پاکستان کے ساتھ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا، جوز بٹلر

    کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

    باغی ٹی وی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    جوز بٹلرنےکہا کہ 7 میچوں کی سیریز چیلنج سے کم نہیں ہوگی، یقین ہے کہ یہ ٹف سیریز ثابت ہوگی، پاکستان سپرلیگ میں ہمارے کھلاڑیوں کو شائقین کھیلتا دیکھ چکے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جو فاسٹ بولرز پیدا کررہا ہے ۔

    جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کو اپنا ورک لوڈ مینج کرنا ہوگا، میں کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا اس لیے پاکستان کی کنڈیشنز کا اندازہ نہیں ہے، جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کھیلے ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز و دیگر ٹیموں کے سکواڈز کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے ساتھ ٹی 20 کی سیریز اہم ہے اور 7 میچوں کی یہ سیریز دلچسپ رہے گی۔ لیونگ اسٹونز اور دیگر کھلاڑی ہمارے اسکواڈ کا حصہ ہیں آسٹریلیا سے بھی ورلڈ کپ سے قبل میچز کھیلنے ہیں اور یہ ہماری پریکٹس کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں۔

    انگلش کپتان نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا جوز بٹلر نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ عطیات جمع کر کے سیلاب زدگان کی مدد کر سکیں اور سیلاب متاثرین کے لیے یہ بہت کچھ تو نہیں ہو گا مگر کچھ حصہ ڈال سکیں گے پاکستان کے لوگ سیلاب کی وجہ سے مشکل وقت میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم میں 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی 4 میچز کراچی جب کہ آخری3 لاہور میں ہوں گے۔

    آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

  • دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    دورہ انگلش کرکٹ ٹیم: انگلش کرکٹ ٹیم کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

    کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ای سی بی کا چار رکنی وفد میں پلیئرز ایسوسی ایشن، سکیورٹی اور کرکٹ آپریشنز کے ممبران شامل ہیں جو کراچی،لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے دورے کریں گے اور وفد عالمی کپ سے قبل رواں سال ستمبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیڈول دورہ پاکستان کیلیے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا-

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش کرکٹ بورڈ کے وفد کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا۔

    وفد میں کرکٹ آپریشنز کے 2 اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے، وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفدکوایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

    بعدازاں وفد نیشنل اسٹیڈیم بھی جائیگاجہاں وہ انتظامیہ اور دیگراداروں کےاجلاس میں شرکت کےبعد گراؤنڈ اوراطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیگا،اگلے روز 20 جولائی کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ21 جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا، 22 جولائی کو وطن واپس روانہ ہونے والا وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جس کی روشنی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

    واضح رہے کہ انگینڈ کرکٹ ٹیم کی7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے ستمبر کے وسط میں پاکستان آمد طے ہے اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں۔دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں تاہم پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کے حتمی شیڈول کا فیصلہ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔