Baaghi TV

Tag: اوآئی سی

  • افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد بڑی پیشرفت ہے،قریشی

    افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد بڑی پیشرفت ہے،قریشی

    افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد بڑی پیشرفت ہے،قریشی

    افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی اسلام آباد سے کابل روانہ ہو گئے، انہوں نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں

    قبل ازیں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰحہ بھی واپس روانہ ہو گئے، اسلام آباد سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ا نڈونیشیا ، اردن،کرغستان ،قازقستان، بنگلہ دیش،سیرالیون کے وفود بھی واپس روانہ ہو گئے ہیں، وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب اور علی محمد خان نے مہمانوں کو الوداع کیا ۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی ،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کیا، 20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس شرکت کرنا پاکستان بڑی کامیابی ہے،437 وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہونے ، افغانستان کیلئے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہو گئے ،افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے یہ بہت بڑی پیشرفت ہے،پاکستان،سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام اداروں اور ان سے متعلقہ شخصیات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مسئلہ طالبان کا نہیں،مسئلہ 38 ملین افغان عوام کا ہے،افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں،افغانستان کو ادویات،خوراک، کی فوری ضرورت ہے تنخواہ دینے کے پیسے ہوں گے تو اسکولز بھی چلیں گے ،عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا چاہیے،اتنے ممالک کے نمائندگان کا پاکستان آنا بہت بڑی پیشرفت ہے،اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ، اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کرکے کانفرنس کو کامیاب بنایا،پاکستان اور غیر ملکی میڈیا، جنہوں نے اس غیر معمولی اور تاریخی اجلاس کو رپورٹ کیا ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے،

    ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

    امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

    او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ

    کشمیر میں بھارتی ڈومیسائل کا نیا قانون، او آئی سی نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی نائیجر میں او آئی سی اجلاس سے قبل اہم ملاقات

    او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد جاری، وزیر خارجہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

  • اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے:حافظ سعد رضوی

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے:حافظ سعد رضوی

    لاہور:اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی ،اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے کہا ہے کہ اچھا ہوتا اگروزیراعظم عمران خان او آئی سی کے فورم پرڈاکٹرعافیہ کا بھی ذکرکردیتے ،

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر سعد رضوی کا کہنا تھا کہ عالمی برداری طالبان کا موقف سنے اور اور حقیقت تسلیم کرے۔

    امیر تحریک لبیک پاکستان نے او آئی سی کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کا اجلاس خوش آئند اور مثبت اقدام ہے۔

    سعد رضوی نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک اور مسائل سے دوچار ہے، افغانستان کی صورتحال پر انسانی ہمدردی کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔وہاں افغان بیمار ہورہے ہیں ، ان کے پاس ادوایات نہیں ، کھانے کے لیے خوراک نہیں ، عالمی برادری کو ان حالات میں افغان قوم کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے

     

    https://twitter.com/Ahsannankanvi/status/1472630186684342286?t=MuogOL2yc6LkDRic2cNOxw&s=19

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا افغانستان کے لیے بہترین اقدامات کرے، عالمی برداری طالبان کا موقف سنے اور اور حقیقت تسلیم کرے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برداری انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا نے صحیح طرح سے مغرب کی جانب سے ابھرنے والے اسلام فوبیا تاثر کو ختم کرنے میں حقیقی بنیادوں پر کام کیا ہوتا تو آج یہ نوبت نہ آتی۔

  • افغانستان کیلئے’انسانی ٹرسٹ فنڈ’ قائم کرنے پر اتفاق:او آئی سی اعلامیہ جاری

    افغانستان کیلئے’انسانی ٹرسٹ فنڈ’ قائم کرنے پر اتفاق:او آئی سی اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: افغانستان کیلئے’انسانی ٹرسٹ فنڈ’ قائم کرنے پر اتفاق:او آئی سی اعلامیہ جاری ،اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے،انسانی ٹرسٹ فنڈ بنانے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے انسانی بحران پر مشترکہ اوراجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر اسلام آباد اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ۔

    اعلامیہ کے مطابق افغانستان کو کورونا کے تناظر میں ویکسین اور طبی امداد فراہم کی جائے گی ،افغانستان سے متعلق "انسانی ٹرسٹ فنڈ” قائم کیا جائے ،افغانستان کے لیے "غذائی تحفظ پروگرام تشکیل دیا جائے گا،افغانستان کے تناظر میں مالیاتی اور بینکنگ چینلز کھولے جائیں گے ،افغانستان پر نمائندہ خصوصی مقرر کیا جائے گا ،او آئی سی اور اقوام متحدہ نظام کے مابین مربوط میکانزم تشکیل دیا جائے گا ۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ افغانستان کے لیے انسانی، سکولو‍ں، ہسپتالوں کے لیے مالی امداد کو پابندیوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے ،او آئی سی نے ادراک کیا کہ افغانستان کے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کاوشیں کی جائیں گی۔

    او آئی سی سیکرٹری جنرل حِسین براھیم طہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یہ انتہائی اہمیت کا حامل اجلاس تھا، اس کے اثرات دور رس ہوں گے ،پاکستان کو میزبان ملک کی حیثیت سے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے امداد کا اعلان کیا ،یہ اجلاس افغان عوام کے لیے بہتر مستقبل کی امید ثابت ہو گا ،اسلامی ترقیاتی بینک کے تحت افغانستان کے لیے قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ میں تمام ممالک امداد جمع کرائیں گے ،اسلامک فقہ اکیڈمی، علماء سے رابطے کر کے افغان فریقین میں اتفاق رائے پیدا کرے گی۔

    سیکرٹری جنرل او آئی سی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مندوبین نے شرکت کی، کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے شرکا کے شکر گزار ہیں،سیکریٹری جنرل او آئی سی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کے تعاون کے بغیر کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں تھا،افغان وفد کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جبکہ اجلاس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال اہم پیشرفت ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات:عالم اسلام کے لیے جدوجہد کوسلام ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب، ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی، وزیر اعظم سے ایران، ترکی اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی بھی ملاقات ہوئی۔

    مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران ممالک کے مابین دیرینہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی عالم اسلام ، خصوصا افغانستان،فلسطین،کشمیر اورمشرق وسطیٰ کے مسلمانوں کے لیے آواز بلند کرنے اوراقدامات کرنے کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے غنیمت قرار دیا

    یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا سترہواں غیرمعمولی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہورہا ہے، اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا گیا ہے جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان انجام دے رہا ہے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی مدد کرنا ہماری مذہبی ذمے داری ہے، دنیا میں افغانستان سے زیادہ کسی ملک نے مسائل کا سامنا نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ افغان آبادی غربت کی سطح سے نیچے آتی جا رہی ہے، قابل افسوس ہے افغان مسئلے پر دنیا خاموش ہے، بروقت اقدام نہ کیا تو انسانی بحران بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی معاونت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان مارچ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے، 2 وزرائے خارجہ اجلاسوں کی میزبانی پاکستان کی سنجیدہ سوچ کی ترجمانی کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 40 سال کی جنگ کے بعد افغانستان میں قیام امن کا موقع میسر آرہا ہے، افغانستان میں انسانی بحران کے اثرات دنیا بھر کے لیے مضر ہو سکتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کے شکر گزار ہیں۔

  • اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

    اسلام آباد:اسلام آباد:اوآئی سی اجلاس:ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے او آئی سی اجلاس کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کر دیا ۔

    اس حوالےسے ٹریفک پولیس اسلام کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں 18، 19 اور 20 دسمبرکو او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پر ریڈ زون کے درج ذیل داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے،

    اطلاعات میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایوب چوک ،ایکسپریس چوک ،نادرا چوک ،سرینا چوک بند ہو گا ، متبادل طور پر مارگلہ روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے،مری روڈ، سری نگر ہائی وے اور جناح ایونیو بزریعہ ایمبیسی روڈ استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ڈپلومیٹک انکلیو کیلئے تھرڈ روڈ کے ذریعے گیٹ 5 اور گیٹ 6 استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے آئی ٹی پی نے شہریوں کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان جاری کیا۔آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو 92.4 مسلسل ٹریفک اپڈیٹس نشر کرے گا۔

    ادھرذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں او آئی سی اجلاس کے باعث 5ہزارسکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں بیس دسمبر تک منسوخ کرکے دفتری عملہ کو بھی حاضر رہنے کی ہدایت کر دی گئی، میٹرو بس سروس کے ابتدائی تین سٹیشنز اور ہائیکنگ ٹریکس بھی بند رہیں گے۔

    اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے پیش نظر وفاقی پولیس نے جامع سکیورٹی پلان بنا لیا ہے جس کے مطابق وفاقی پولیس سمیت 5 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاک آرمی،رینجرز،اسپیشل برانچ ،ٹریفک ڈویژن ،آپریشنز ڈویژن،سکیورٹی ڈویژن شامل ہیں۔

    اجلاس کے دوران شاہراہ دستور پر روڈ ٹریفک کے لئے بند ہو گی،غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ریڈ زون مکمل بند کر دیا جائے گا جبکہ سکیورٹی پلان مکمل طور پر تین روز کے لئے ہوگا۔
    سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران،اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں اور تمام عملہ کو20 دسمبر تک چھٹی کرنے سے روک دیا گیا،اس دوران افسران کے دفاتر میں تعینات عملہ کوبھی موجودرہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اجلاس کے موقع پر سیکورٹی پلان کے پیش نظر اسلام آباد میں میٹرو بس کے تین سٹیشن بند رہیں گے،حکام کے مطابق شہید ملت، پریڈ گراونڈ اور سیکریٹریٹ سٹیشنز پر بس سروس بیس دسمبر تک فعال نہیں ہو گی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا اظہار تشویش

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا اظہار تشویش

    جدہ : بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل کر رکھا ہے اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو کی سخت مذمت کی ہے اور بھارتی حکومت کو کہا ہے کہ جلد سے جلد کرفیو ختم کیا جائے۔

    او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز نےمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل کر رکھا ہے، ان پابندیوں پر عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کشمیریوں کیلئے سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو انسانی حقوق سے بری طرح محروم کررکھا جارہا ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا ہے کہ ادویات ناپید ہیں، اسپتال سنسنان ہیں، تعلیمی ادارے ویران پڑے ہیں، سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔ بھارتی بربریت کے بعد پوری وادی فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے۔انٹرنیٹ کی بندش کے باعث لوگوں کو اطلاعات تک رسائی نہیں اور اخبارات بھی بند ہیں۔ آئی پی ایچ آر سی کے مطابق بھارتی فورسزنے پانچ ہزار سے زائد کشمیریوں کو غیرقانونی طور پر ان کے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔

    دوسری طرف صحافیوں ،انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کو بھی بغیر کسی قانون کے قید کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں