Baaghi TV

Tag: اوقات کار

  • رمضان المبارک  کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا  نوٹیفکیشن جاری

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کردی جاتی ہے،اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہےپاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کےچاند کیلئے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے،چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے-

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

  • رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    رمضان میں دفاتراورسکولوں کےاوقات کارمیں تبدیلی

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار تبدیل کردیئے گئے،اس ضمن میں ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صوبے کے تمام سرکاری دفاتر رمضان المبارک میں صبح 8 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے صوبے کے وہ سرکاری دفاتر جہاں پر ہفتے کو چھٹی نہیں ہوتی ان دفاتر میں اوقات کار صبح 8 سے دن 1 بجے اور جمعہ کو صبح 8 سے 12 بجے تک ہوں گے۔

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن ،ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

    دوسری جانب ماہ رمضان میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں اسکولوں کے اوقات تبدیل کر دئیے گئے رمضان میں سندھ کے طلبہ کو 4 گھنٹے کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ رمضان میں اسکولز ٹائمنگ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے روز صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10بجے تک تدریسی عمل ہوگا۔

    محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہےڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکولز کے اوقات کار پونے 11 سے پونے 3 تک ہو گی۔

    جماعت اسلامی نے زکوٰة کا پیسہ اپنی الیکشن مہم میں استعمال کیا، سعید غنی

  • تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کردیئے گئے

    لاہور: یکم اگست سے شہر بھر کے سکولوں کے لئے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ تفصیلات کی مطابق یکم اگست سے شہر بھر کیلئے سکولوں کے اوقات کار جاری کردیئے گئے۔ بوائز سکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی سوا ایک بجے ہوگی۔گرلز سکول صبح سوا سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز بوائز سکولوں کو ساڑھے گیارہ بجے اور گرلز سکولوں میں سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔ڈبل شفٹ سکولز صبح 7 بجے لگیں گے بارہ بجے چھٹی ہوگی۔ سکینڈ شفٹ میں سکول ساڑھے بارہ بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے چار بجے ہوگی۔

    جمعہ کے روز سکینڈ شفٹ سکول اڑھائی بجے لگیں گے چھٹی ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔موسم سرما کے لئےاوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔

    تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد کے سربراہ غفران الٰہی کی جانب سے کہا گیا ہے اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے یکم اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید خان کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ سکولز یکم اگست سے کھلیں گے، مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

    عبدالوحید خان نے مزید بتایا کہ کیمرج سسٹم کے ساتھ منسلک ادارے اپنی جاری کردہ شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے دو روز قبل اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا تھا۔

    اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

  • اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    وفاقی حکومت کے احکامات پر بینک ہفتے میں 6 روز کھلے رہیں گے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے شروع ہوں گے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ہفتے میں دو تعطیلات کے خاتمے اور دفاتر کے اوقات صبح 8 بجے سے کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بھی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں بینک 8 بجے کھل گئے جب کہ حکومت کے احکامات پر ہفتے میں 6 روز کاروبار ہوگا۔

    مارچ میں بیرون ملک سے ورکرز ترسیلات زر کتنی رہیں،اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کردیں

    مرکزی بینک کے مطابق رمضان میں بینکوں کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 تا 3 بجے ہوں گے، رمضان میں پیر تا جمعرات اور ہفتےکو 1:00 سے 1:30 تک نمازکا وقفہ ہوگا۔

    رمضان میں پیرتاجمعرات اور ہفتےکو بینکوں کی پبلک ڈیلنگ صبح 8 تا ایک بجےہوگی جب کہ رمضان میں جمعےکوپبلک ڈیلنگ کے بینکنگ اوقات صبح 8:00 تا 12:00 بجے ہوں گے-

    تاہم اسٹیٹ بینک کا جانب سے اوقات کار تبدیل کرنے پر بینک ملازمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ ٹوئٹر پر #بینک_ٹائمنگ_نامنظور بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم پر یہ کیوں لاگو کیا گیا ہم گورنمنٹ ملازمین نہیں-

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری


    ایک صارف نے کہا کہ محترم سابق وزیراعلیٰ! تنخواہ دار طبقے اور بینکرز کی زندگی کو دکھی بنانے کے لیے آپ کا شکریہ! دفتری اوقات میں توسیع اور انہیں ویک اینڈ سے محروم رکھنے سے آپ کی نئی حکومت کی نااہلی چھپنے والی نہیں ہے بلکہ یہ یقینی طور پر پیداواری صلاحیت کو کم کرے گی۔


    ایک صارف نے کہا کہ ہفتے میں 6 دن بینکنگ ہماری سماجی زندگی کو ختم کر دے گی۔ وہ لوگ جو دوسرے شہروں میں کام کرتے ہیں اور انہیں ویک اینڈ پر گھر جانا پڑتا ہے۔ بینکرز پہلے ہی روزانہ 12 گھنٹے ڈیوٹی کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم کا رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم


    ایک صارف نے لکھا کہ تنخواہ دار طبقہ جانوروں کی طرح کام کیوں کرے؟ خاص طور پر بینکرز جو پہلے ہی سنگین مسائل اور چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں جیسے کم اجرت، دیر سے بیٹھنا، کام کی زندگی کا توازن کہاں ہے؟ معاوضہ کہاں ہے؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف نے 11 اپریل پیر کو وزیراعظم کا عہدے سمبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد کرنے کے احکامات منگل کے روز جاری کئے تھے جن میں انہوں نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری اور کم دام پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم یا تھا وزیراعظم نے رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام کو سستی اشیا کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، پینشن میں اضافے، کم از اکم اجرت 25 ہزار کرنے کے اعلانات پر فی الفور عمل کاحکم جاری ک کیا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچ گئے تھے وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 کے بجائے ایک تعطیل کی سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ دفتر 10کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے-

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم