Baaghi TV

Tag: اوقاف

  • سرکاری جگہ فی کنال فی ہزار ماہوار  لیز پہ دے دی

    سرکاری جگہ فی کنال فی ہزار ماہوار لیز پہ دے دی

    قصور
    محکمہ اوقاف نے دربار بابا شاہ کمال چشتی کی تین کنال جگہ تین سالہ لیز پہ 1 ہزار فی کنال ماہوار لیز پہ دے دی،شہریوں میں تشویش

    تفصیلات کے مطابق چیف ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف پنجاب نے ڈسٹرکٹ مینیجر اوقاف قصور کے ذریعے دربار بابا شاہ کمال چشتی 3 کنال سرکاری جگہ فی کنال ایک ہزار روپیہ ماہوار لیز پر دے دی کل جگہ 3 کنال ہے جو کہ لیز پر 3 سال کے لئے دی گئی ہے جس کی ماہانہ آمدن 3000 روپیہ ماہوار بنتی ہے
    جس حساب سے سرکاری زمین لیز پہ دی گئی ہے اس حساب سے کوئی دکاندار اپنی دکان سامنے کسی ریڑھے والے کو ریڑھی نہیں لگانے دیتا ریڑھی بان بھی دکانداروں کو 5 سے 10 ہزار ماہانہ دے کر ریڑھی لگاتے ہیں
    اس غفلت پہ شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے

  • افسران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے شاندار خدمات سرانجام دےرہے ,صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ

    افسران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے شاندار خدمات سرانجام دےرہے ,صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ

    صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے ضلعی افسران سے کہا ہے کہ وزیرا علی پنجاب سردار عثمان بزدار کی گڈگورننس،ٹرانسپرنسی اورسروس ڈیلیوری کے ویزن کوعملی جامہ پہناتے ہوئے واپڈا،سوئی گیس اور دیگر اداروں اور محکموں سے متعلق شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنائاجائے،پرائس میکنیزم کو مزید بہتر انداز میں فعال بنایاجائے، مفاد عامہ کے کیے شروع کی گئی اسیکموں کی تکمیل کو بروقت یقینی بنایا جائے،ترقیاتی کاموں کو تیز کیاجائے،فنڈز کو کسی صورت ضائع نہیں ھونا چاہیے بصورت دیگر متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ہر پندرہ روز بعد ترقیاتی کاموں کی رپورٹ فراہم کریں،افسران اوپن ڈور پالیسی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں،کروناوائرس سے بچاو کے کیے ویکسی نیشن فرنٹ لائن پر کام کرنے والے سٹاف کو لگائی جائے،وزیراعلی پنجاب کے صاف ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے، یہ ہدایات انہوں نے اپنے دورہ نارووال کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن اور ڈی پی او سید علی اکبرشاہ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اجلاس میں پرائسز،ترقیاتی اسکیموں ودیگر امور کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او سید علی اکبر شاہ نے امن و امان سمیت سول ڈیفنس،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،ایم ایس ڈی ایس کیو و دیگرتمام افسران نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے صوبائی وزیر اوقاف کوآ گاہ کیا۔صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ عوامی مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا رکھی جائے کیونکہ عوامی توقعات پر پورا اترنے اورمحکموں کی بہتر کوارڈی نیشن کی بدولت ہی ضلع کی ترقی خوشحالی ممکن ھے۔ انہوں نے کہا کہ افسران دلجمعی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ صوبائی وزیر اوقاف پیر سید الحسن شاہ نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ڈی پی او نارووال کی کارگردگی پر بھرپوراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران ضلع میں انتظامی اموراورامن و امان قائم رکھنے کے حوالے سے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور بالخصوص ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی طرف سے تجاوزات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر اوقاف نے اس سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری،عرفان مارٹن کے علاوہ انڈسٹریز،زراعت،سول ڈیفنس،صحت،تعلیم،ریسکیو1122،ہائی ویز،پبلک ہیلتھ،آبپاشی،تحصیل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔