Baaghi TV

Tag: اوم شانتی اوم

  • شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پرستار پوری دنیا میں‌پائے جاتے ہیں. مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں . شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں‌منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کئے ان کے مداحوں نے ان کو ہمیشہ ہی بہت پذیرائی دی. شاہ رخ خان نے جہاں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا وہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی فلم اوم شانتی اوم میں کام کیا. اس فلم سے دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کیا. فلم سپر ہٹ ہوئی . اس فلم کو کئی برس کے بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے . گزشتہ روز اوم شانتی اوم کو بھارت کے بہت سارے شہروں

    میں ریلیز کیا گیا شائقین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا. شاہ رخ خان کی اس فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا بنیادی آئیڈیا شاہ رخ خان کے بڑے فین کلب ایس آر کے یونیورس کا تھا. یوں‌ گزشتہ روز ایک بار پھر اوم شاانتی اوم سینما گھروں میں ریلیز کی گئی . یاد رہے کہ اوم شانتی اوم 2007 میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی . 15 سال کے بعد فلم دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنی. شاہ رخ خان نے اس فلم کے بعد بھی چنئی ایکسپریس جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے.

  • دیپیکا پڈوکون کو اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا؟‌

    دیپیکا پڈوکون کو اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا؟‌

    دیپیکا پڈوکون انڈین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کا کیریئر ڈیڑھ دہائی سے زیادہ پر محیط ہے۔ انہوں نے اپنی قابلیت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں بڑا مقام بنایا۔ انہوں نے ٹیلی ویژن اشتہارات، ماڈلنگ، اور بیک گراؤنڈ ڈانسنگ سے شروعات کی۔ انہٰیں میجر بریک تھرو فرح خان کی فلم اوم شانتی اوم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ٹائٹلر رول سے ملا۔ دیپیکا پڈوکون نے چنئی ایکسپریس، رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت ، چھپاک اور پیکو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی. اداکارہ نے پروڈکشن میں قدم رکھا اوربہترین فلمیں بنائیں.حال ہی میں دیپیکا نے ایک انٹرویو دیا اس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں اوم شانتی اوم میں کردار کیسے ملا ، اداکارہ بتاتی ہیں کہ فرح خان نے میرا

    تصاویری شوٹ دیکھا شاہ رخ خان جو ان دنوں چک دے انڈیا فلم کررہے تھے انہیں میری تصویریں بھیج کر کہا کہ یہ وہ چہرہ ہے جسے میں ڈھونڈ رہی تھی . شاہ رخ خان نے کہا کہ آپ کا فیصلہ درست ہے آپ اس لڑکی کو کاسٹ کر لیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے، یوں مجھے یہ رول ملا. دیپیکا نے کہا کہ میرے لئے خوشی کی یہ بات تھی کہ میں ہندوستان کے سب سے بڑے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور ہندوستان کی سب سے بڑی خاتون ہدایت کاروں میں سے ایک کے ساتھ کام کرنے جا رہی تھی.یاد رہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ اوم شانتی اوم کے علاوہ چنئی ایکسپریس اور ہیپی نیو ایئر میں بھی کام کر چکے ہیں اور مزید بھی یہ دونوں پٹھان اور ایٹلی میں نظر آئیں گے.