Baaghi TV

Tag: اوورسیز

  • بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ایک بار پھر دہشت گردی ختم ہوگی، دہشت گردی کے خاتمے میں ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں، ہمارےجوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تقریب کے تمام شرکا کا دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیرمقدم کرتے ہیں، اوورسیزپاکستان دیارغیر میں شبانہ روز محنت کرتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کررہے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں اور میری حکومت، پاکستانی عوام آپ کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، آج آپ کی محنت کی بدولت ترسیلات بیرون ممالک سے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پاکستان آرہی ہیں، جس میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے پاکستان کا زرمبادلہ کے حوالے سے قومی خزانے کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے، اسی طریقے سے آپ دنیا میں بہترین تربیت حاصل کرکے پاکستان میں بطور سرما یہ کار، بطور پروفیشنل یہاں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اس سے ملکی معیشت کو بے پناہ فائدہ پہنچتا ہے، اسی طرح سے جب یہاں آپ جائیدادیں خریدتے ہیں تو پراپرٹی کو پر لگ جاتے ہیں۔

    امریکا سےغیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری، 205 بھارتیوں کو واطن واپس بھیج دیا

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے جو میری حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لیے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور آپ کا حق دلوا کر ہم چین سے بیٹھیں گے گرین چینل سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بہت بڑا کارنامہ تھا اور انشااللہ اس کو ہم دوبارہ بحال کریں گے، وزیرخزانہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گرین چینل کے معاملے کا جائزہ لیں گے، گرین چینل کو چلانے میں آپ کا کلیدی کردار ہوگا، آپ نے اس کو گرین یا یلو میں تبدیل نہیں ہونے دینا۔

    روس میں میئر اپنے ذاتی ڈرائیور کی بیوی سے الیکشن ہار گیا

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2018 تک پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں شہید ہوئے جس میں عام شہری بھی شامل تھے، پاکستان کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جب کہ افواج پاکستان کے دلیر افسران اور جوانوں اور ان کے خاندانوں نے قربانیاں دی جس کے بعد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگیا تھا۔

    رانی پور:کمسن ملازمہ قتل کیس: مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے چند سال پہلے ایک حکومت نے ان کو دوبارہ پاکستان آنے دیا اور یہ کہا کہ یہ امن کے پیامبر ہیں، اس سے بڑی پاکستان دشمنی اور کوئی نہیں ہوسکتی، کل میں کوئٹہ سے ہوکر آیا ہوں اور اس سے دو دن پہلے پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر وہاں لے گئے تھے، بلوچستان میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا اور اس جنگ میں 18 فوجی جوان بھی شہید ہوئے، ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں یہ دہشت گردی دوبارہ ختم ہوگی اور دفن ہوگی، یہ دھرتی انشااللہ محفوظ ہوگی، اس کے پیچھے وردیوں میں جوانوں اور افسران کی قربانیاں ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گے۔

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ کا ہندو برادری کو اقلیت نہیں، بلکہ بھائی سمجھنے کا اعلان

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے

    اسلام آباد(محمداویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں حکام نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ماہ کے اندر ان لائن لینڈ ٹرانسفر کی سہولت دے دیں گے،اوورسیز بیرون ملک بیٹھ کر اپنی پراپرٹی ٹرانسفر کرسکیں گے،کمیٹی نے اورسیزپاکستانیز پراپرٹی بل کو موخر کرتے ہوئے بل میں اورسیز کی تعریف اور دیگر خامیاں دور کرنے کی ہدایت کردی ۔ جنوبی کوریا پاکستانی ملازمین سے بہت خوش ہے۔ کویت کو 4 ہزار پروفیشنلز اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن بھیج چکے ہیں یورپ بھی جنوبی کوریا ماڈل کو اپنا کر پاکستان سے ورکر لے کر جانا چاہتا ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اورسیز پاکستانی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خان نزادہ کی زیرصدارت ہوا۔اجلاس میں وزارت نے اورسیزپاکستانیز پراپرٹی بل 2024 پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔شہادت اعوان نے کہاکہ اورسیز کی تعریف کو ٹھیک کیا جائے۔ ناصر محمود بٹ نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کے مسائل ہیں وہ بہت زیادہ ہیں اورسیز کے گھروں پر قبضہ ہورہاہے ۔وفاقی سیکرٹری نے بتایاکہ ان لائن لینڈ ٹرانسفر کا نظام ایک ماہ میں اورسیز کے لیے شروع کررہے ہیں سب سے پہلے یہ کام پنجاب میں ہورہاہے بیرون ملک بیٹھ کر وہ اپنی جائیداد ٹرانسفر کرسکے گا ۔او پی ایف کا بورڈ تبدیل ہوگیاہے ۔ لینڈ ریکارڈ ان لائن کرنے میں دس سال لگیں گے ۔ ناصر بٹ نے کہاکہ اورسیز کے لیے الگ عدالتیں اور پولیس ہونی چاہیے۔کمیٹی نےبل میں اورسیز کی تعریف کو ٹھیک اور خامیاں دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بل کو اگلے اجلاس تک موخر کردیا اورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔

    ایم ڈی او ای سی نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم جی ٹو جی لوگوں کو بیرون ملک بھیجتے ہیں ۔ ہم جن کو بیرون ملک بھیجتے ہیں ان کی ٹریننگ کرتے ہیں ۔ جنوبی کوریا خود پاکستان آکر لوگوں کو بھرتی کرتے ہیں ۔ یورپی یونین بھی چاپان اور جنوبی کوریا کے ماڈل کو اختیار کرنے کی طرف جارہے ہیں تاکہ وہ خود پاکستان میں آکر لوگوں کو بھرتی کریں ۔سالانہ 4ہزار لوگوں کو او ای سی بیرون ملک بھیجتا ہے سیکرٹری نے بتایا کہ کل سالانہ تقریبا 7لاکھ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں ۔ 2021سے اب تک 4ہزار پروفیشنلز کو کویت بھیج چکے ہیں ۔ بیوروآف ایمگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ کی بریفنگ اگلے اجلاس تک موخرکردیا

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

    کرکٹر بننا تھالیکن عدم سہولت کی وجہ سے کرکٹ چھوڑی،ارشد ندیم

    کوشش ہے کہ نیرج چوپڑا سے دوستی طویل عرصے تک چلتی رہے،ارشد ندیم

  • حکومت کا یوٹرن، سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے  پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ  واپس

    حکومت کا یوٹرن، سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاسپورٹ معطل کرنے کا فیصلہ واپس

    وفاقی حکومت نے یوٹرن لے لیا،حکومت نے بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، حکام وزارت خارجہ اوردیگرشریک ہوئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ اجرا کی سہولت پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجرا کردیا جائے گا،بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا

    واضح رہے کہ سیاسی پناہ کےخواہاں افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا سرکلر 5 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

  • برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    برطانیہ میں غیرملکی کمپنیوں کو حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار

    برطانیہ میں غیر ملکی کمپنیوں کو سرکاری رجسٹر میں اپنے حقیقی مالکان کی شناخت کروانا ضروری قرار دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: "روئٹرز” کے مطابق حکومت نے پیر کے روز کہا کہ برطانیہ میں جائیداد رکھنے والی غیر ملکی کمپنیوں کو سرکاری رجسٹر میں اپنے حقیقی مالکان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہوگی۔

    سلمان خان کی جان کو خطرہ، اسلحہ لائسنس جاری

    "اوورسیز اداروں کا رجسٹر”، جو پیر سے فعال ہوگیا ہے، اس سال نافذ کیے گئے وسیع تر اقتصادی جرائم کے قانون کا حصہ ہے تاکہ ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد لندن میں غیر قانونی روسی نقدی کے بہاؤ کو روکا جا سکے۔

    وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گا کہ مجرم شیل کمپنیوں کی خفیہ زنجیروں کے پیچھے نہ چھپ سکیں، اور حکومتی کوششوں کی حمایت کریں گے کہ وہ روسی تاجروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں جو برطانیہ میں جائیداد موجود جائیداد سے بلیک منی بنا رہے ہیں-

    جونیئر بزنس منسٹر مارٹن کالانن نے کہا، "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہم مشکوک دولت کے ساتھ کرپٹ اشرافیہ سے پاک ہیں، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کون کس چیز کا مالک ہے ہم پردہ اٹھا رہے ہیں اور ان مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں جو اپنی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی دولت کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں-

    غیر ملکی ادارے جو پہلے سے ہی برطانیہ میں جائیداد کے مالک ہیں جو کہ رجسٹر کے دائرہ کار میں ہے، ان کے پاس کمپنیز ہاؤس میں اپنے حقیقی مالک کی شناخت کرکے تعمیل کرنے کے لیے چھ ماہ کا وقت ہوگا۔

    رجسٹر کا اطلاق جنوری 1999 سے انگلینڈ اور ویلز میں اور اسکاٹ لینڈ میں دسمبر 2014 سے خریدی گئی جائیداد پر ہوگا۔

    نئے قوانین کی تعمیل نہ کرنے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں روزانہ 2,500 پاؤنڈ ($3,043) تک کے جرمانے یا پانچ سال قید کی سزا بھی شامل ہے۔

    رجسٹر کو اقتصادی جرائم کے قانون کی ایک اہم شق کے طور پر بیان کیا گیا ہے، جس میں مارچ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ایک اہلکار نے اس قدم کو "تہلکہ انگیز تبدیلی” قرار دیا تھا جو غیر ملکی املاک کی ملکیت کو کھلے عام کرنے پر مجبور کرے گا۔

    یہ قانون مارچ میں اس وقت لایا گیا تھا جب حکومت کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی لوگوں کے لیے لندن میں جائیداد کے ذریعے بلیک منی کو لانڈر کرنے کے لیے مزید کام کرنے کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی

  • اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا
    اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے 14 جون کو جواب طلب کرلیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوری حق دیا جائے،

    دوسری جانب ممبرانفارمیشن کمشنر پنجاب شوکت علی تقرری کیس کی سماعت 23جون تک ملتوی کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اطلاعات کو نوٹسزجاری کردیئے لاہورہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب اور سیکریٹری اطلاعات 7روز میں جواب طلب کر لیا ،لاہور ہائیکورٹ نے ممبر انفارمیشن کمشنر پنجاب کو طلبی کےنوٹس جاری کر دیئے ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ممبر انفارمیشن کمشنر کی تقرری کا اختیار حکومت پنجاب کو ہے،

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    قبل ازیں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی ،درخواست گزار داؤد غزنوی کی جانب سے وکیل عارف چوہدری پیش ہوئے، عدالت نے کہا کہ جو پہلے ترمیم تھی وہ بھی یہی تھی اب والی ترمیم میں زیادہ وضاحت دی گئی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ باہر ہیں وہ وہاں سکونت رکھتے ہیں ،دونوں ترامیم ان کے حقوق کو ختم نہیں کر رہیں ، وکیل عارف چودھری نے کہا کہ تیس سال سے یہ کام چل رہا تھا اب یہ کام ہوا ہے ، یہ تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک جواب دے دیں بیرون ملک پاکستانی کس حلقے میں ووٹ دیں گے، عدالت نے سوال کیا کہ کتنے پاکستانی بیرون ملک ہیں ؟ وکیل عارف چودھری نے کہا کہ 9لاکھ لوگ بیرون ملک میں مقیم ہیں ،امریکہ میں مقیم پاکستانی درخواست گزار اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،عدالت نے استفسار کیا کہ امریکہ میں کیسے ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہاں کا کوئی قانون ہو گا ، درخواست گزارنے کہا کہ امریکہ میں ووٹ کے قانون کا مجھے علم نہیں ،عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں گزشتہ حکومت کی ترمیم سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق نہیں تھی،اب جو ترمیم ہوئی اس میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم نہیں کیا گیا ،

  • نواز،بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی:90لاکھ سے زائداوورسیزپاکستانیوں کیلئیےخطرےکی گھنٹی

    نواز،بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی:90لاکھ سے زائداوورسیزپاکستانیوں کیلئیےخطرےکی گھنٹی

    لاہور:نواز، بلاول ملاقات کی اندرونی کہانی:90لاکھ سے زائداوورسیزپاکستانیوں کیلئیےخطرے کی گھنٹی ،اطلاعات کے مطابق لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    لندن سے ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت کے مواخذے کیلئے تجاویز طلب کرلی گئیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم)کے استعمال کا فیصلہ واپس لینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں چارٹر آف ڈیمو کریسی ٹو کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صدر مملک کے مواخذے کے حوالے سے تجاویز بھی طلب کی گئیں، سابقہ حکومت کی الیکشن ترامیم کو ختم کرنے بھی گفتگو کی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ ای وی ایم مشینوں پر الیکشن کروانے کا فیصلہ بھی واپس لیا جائے گا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا، پیپلز پارٹی سے شیری رحمٰن، نوید قمر، قمر زمان کائرہ اور مسلم لیگ ن سے اسحٰق ڈار، عابد شیر علی شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں میثاق جمہوریت اور دیگر معاملات کے حوالے سے تجاویز پر غور ہوگا، ملاقات کے بعد رپورٹ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو پیش کی جائے گی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی

    اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی

    اسلام آباد :اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی:بہت جلد خوشخبری سنا دی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی مخدوم طارق الحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز پالیسی آئندہ 30 دن میں بن جائے گی۔

    طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی مخالفت کےباوجودسمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کاحق دلوایا اور عثمان بزدارکامشکور ہوں کہ میری رہنمائی فرمائی ، ہم نے 1500سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کے کیسزحل کیے۔

    معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ون ونڈو سروسز کا آغاز کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے پہلی باراسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کےعظیم الشان اجتماع کی منظوری دی تھی ، 3روزہ اجتماع 13 تا16مارچ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

    جس میں دنیا بھر میں پی ٹی آئی کے منتخب ذمہ داران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے جبکہ اجتماع میں یورپ، امریکا،وسط ایشیاسمیت دنیا کے دیگر حصوں سےمندوبین مدعوکئےجائیں گے اور ملکی،غیرملکی میڈیاکوبھی سمندرپارپاکستانیوں کےاجتماع کے لئے دعوت دی جائے گی۔

  • کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے:    احمد جواد

    کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے: احمد جواد

    لاہور:کرپٹ طارق محمود الحسن وزیراعظم کا مشیربن چکاہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق کارکن و رہنما اس وقت سخت غُصے میں آگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی میں کرپٹ لوگوں کی موجودگی پرسوالات اٹھائے ہیں‌، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے

    احمد جواد کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی میں اکثرلوگ جانتے ہیں کہ ایک ایسے شخص کو پنجاب اورسیز انگلینڈ کا وائس چیرمین بنایا گیا جس پر انگلینڈ میں کرپشن کے الزام لگے، احمد جواد کہتے ہیں کہ اس تعیناتی کے خلاف پارٹی ورکرز نے سوشل میڈیا پر شور کیا تو اسے عہدے سے ہٹا دیا گیا

    پارٹی سے نکالے جانے والےاحمد جواد مزید کہتے ہیں کہ کچھ عرصے بعد اسی شخص یعنی طارق محمود الحسن کو پنجاب اورسیز کمیشن کا چیرمین بنا دیا گیا وہاں اس پر پیسے لینے کے الزام لگے میری فیس بک بھری ھے یورپ کے ورکروں نے سوشل میڈیا پر شور ڈالا تو اس کو ترقی دے کا وزیر اعظم پاکستان کا اورسیز کے لیے خصوصی مشیر لگا دیا گیا

    احمد جواد اس حوالے سے کہتےہیں کہ اس شخص کا نام طارق محمود الحسن ھے ،

    احمد جواد کہتے ہیں‌ پارٹی میں جس پرانگلی اٹھائی جاتی ہے اس کو عہدے سے نواز دیا جاتا ہےاورطارق محمود الحسن بھی ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو کرپشن بھی کرتے ہیں اور پاتے ہیں مقام

    احمد جواد کہتے ہیں کہ جب طارق محمود الحسن کو پہلی بار پنجاب اوورسیز انگلینڈ کا وائس چیئرمین بنایا گیا تو اس وقت بھی کارکنان نے احتجاج کیا تھا اور اب وہ مشیر وزیراعظم بن گئے اور پھراحتجاج ہوا لیکن اس احتجاج کی پرواہ تک نہ کی گئی

  • سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات

    سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات

    اسلام آباد:سید طارق محمود الحسن وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات ،اطلاعات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کے عزم کے ساتھ وزیراعظم کی ہدایت پر ماہر قانون سید طارق محمود الحسن کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا۔

     

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے سید طارق محمود الحسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

     

    سید طارق محمود الحسن نے اس سے پہلے 90 روز میں پنجاب اوورسیز کمیشن میں انقلابی اقدامات کیے۔عہدہ ملنے پر انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکا ریلیف اولین ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلیشنز پر 2کتابوں کے مصنف ہیں۔ انہوں نے نارتھمپٹن یونیورسٹی برطانیہ سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا۔

    سید طارق محمود الحسن عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں۔

  • دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ

    دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ

    عمان : دیارغیرمیں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن:سیدزلفی بخاری آتے ہی چھاگئے:عمانی حکومت سے شاندارمعاہدہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان قیادت ، دیارغیر میں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن اور کامیاب سفیروترجمان پاکستان سید زلفی بخاری کافی دنوں بعد منظرعام پرآتے ہی چھا گئے ہیں

    اس حوالے سے تازہ اطلاعات میں یہ اچھی خبر پاکستانیوں کے لیے منظرعام پرآئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی عمانی حکومت کے وزراء سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر برائے افرادی قوت کے بعد زلفی بخاری کی وزیر صحت محمد بن عبید سے ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں افرادی قوت کے تبادلے پر غور کیا گیا ، رلفی بخاری نے کہا پاکستانی نوجوان صحت کے شعبے میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے ویژن 2040 کیلئے سلطنت عمان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان عمانی حکومت کے ویژن 2040 میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمان کے مختلف شعبوں میں ذمہ داریاں سر انجام دے رہی ہیے، عوامی اور حکومتی سطح پر دو طرفہ رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔

    عمانی وزیر صحت نے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا پاکستان سے دیرینہ تعلقات میں مضبوطی کی نئی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

    عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک عمان تجارتی و سرمایہ کاری فریم ورک کے تحت موثر اقدامات اٹھائیں گے۔دوران ملاقات زلفی بخاری نے عمانی وزیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔جو انہوں نے قبول کرلی ہے

    یاد رہے کہ زلفی بخاری جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر میں بڑے خلوص دل دے کوشاں تھے اور جدھر بھی جاتےتھے،کامیابیاں سمیٹتے تھے اور پاکستانیوں کا کیس اچھے اندازسے پیش کرتے تھے

    یہ بھی یاد رہے کہ زلفی بخاری پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے اور ہزاروں کی تعداد میں پاکستانیوں کے لیے کوٹے حاصل کیئے ،پاکستانیوں کی مشکلات حل کیں اور یہ وہ خوبیاں تھیں جن کی وجہ سے 90 لاکھ سے اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی وہ دھڑکن بن گئے تو پاکستان کی عزت اور معیشت دونوں کےلیے یہ طرز عمل بہتر ثابت ہوا جسے اپوزیشن آف پاکستان دیکھ کربرداشت نہ کرسکی اور ان کو اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں سے نکالنے اور پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی کو کم کرنے کے لیے کئی منصوبے بنائے اوربالآخر راولپنڈی بائی پاس کی تعمیر میں شامل کنٹریکٹرز میں سے کسی کے ساتھ تعلق جوڑ کران کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اورپھران کو اوورسیز پاکستانیوں سے دورکرنے کے لیے پراپیگنڈہ مہم شروع کی گئی

    یہ مہم آج اس وقت دم توڑ گئی جب عمان کی حکومت نے زلفی بخاری کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اھلاوسہھلا کہا ہے اورامید کی جاسکتی ہے کہ اب ایک بار پھر کامیابیوں ،ترقیوں ،محبتوں اورمضبوط رشتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے