Baaghi TV

Tag: اوور سیز پاکستانی

  • اوور سیز پاکستانیوں کے موبائل رجسٹریشن مسئلہ حل ہو گیا

    اوور سیز پاکستانیوں کے موبائل رجسٹریشن مسئلہ حل ہو گیا

    اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر لیا ہے، یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن چکا تھا۔

    افضال بھٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مربوط تعاون کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اس مسئلے کا مؤثر حل نکالا، جس کے بعد اب یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو سہل اور پریشانی سے پاک بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    1۔ وی پی این بند کریں: موبائل ڈیوائس پر رجسٹریشن کے وقت کوئی وی پی این (VPN) فعال نہ ہو، کیونکہ وی پی این نظام میں مداخلت کر کے رجسٹریشن کو ناکام بنا سکتا ہے۔ پاکستان میں موجودگی لازم: رجسٹریشن کے وقت درخواست دہندہ کا پاکستان میں موجود ہونا ضروری ہے تاکہ درست تصدیق کی جا سکے۔

    ایک ڈیوائس فی NICOP: ہر NICOP پر صرف ایک موبائل فون کو 120 دن کے لیے رجسٹر کیا جا سکتا ہے، اگر نیا موبائل رجسٹر کرنا ہو تو پرانی ڈیوائس کو حذف کرنا ضروری ہوگا۔ اگر ان ہدایات پر عمل کے باوجود رجسٹریشن نہ ہو تو صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ براہِ راست پی ٹی اے سے رجوع کریں۔

    افضال بھٹی نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ او پی ایف بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے گا تاکہ انہیں بنیادی سہولتوں کی بلارکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مزید معلومات کے لیے اوور سیز پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ وہ پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا او پی ایف ہیلپ لائن سے رجوع کریں۔

    چیئرمین پی ٹی اے جنرل حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور او پی ایف کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا، رجسٹریشن کے بعد اوور سیز پاکستانی باآسانی اپنے موبائل فون استعمال کر سکیں گے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

    اوورسیز پاکستانیوں نے 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں کتنے ارب ڈالر جمع کرائے؟

    اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 42 مہینوں میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2020 سے رواں سال فروری تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ 68 ہزار 701 ہوگئی ہے،گزشتہ ماہ فروری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 8 ہزار 895 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے ہیں۔

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں فروری میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے جب کہ 42 مہینوں میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 7 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائےگئے فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائی گئی رقم میں سے 4 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال کیےگئے ہیں جب کہ ایک ارب 55 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کھاتوں سے نکلوائے جاچکے ہیں، فروری 2024 تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع واجب الادا ڈیپازٹس ایک ارب 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہیں۔

    سیدہ شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تاریخ میں پہلی خاتون صدر منتخب

    سانحہ 9 مئی: علی امین گنڈاپور سمیت 29 اراکین و رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری …

    لندن:پرواز کے دوران مسافر کی خود کشی کی کوشش،ر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

  • اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے-

    باغی ٹی وی : لندن میں اوورسیز رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اور آخری ترجیح معشیت کی بحالی ہے، پاکستان کو معاشی میدان میں مستحکم کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا عوام ملکی ترقی و خوشحالی میں رکاوٹ بننے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، اور ووٹ کی طاقت سے احتساب کریں گے ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے ختم کیا گیا تھا، پاکستان کو معاشی بدحالی اور مہنگائی سے نکالیں گے، اوورسیز پاکستانی ملکی صنعت کوچلانےمیں اہم کرداراداکریں۔

    دوسری جانب نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں آج لاہور کے حلقہ 135میں جلسہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا ہےجلسے سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی،مریم نواز شریف 21 اکتوبر کو نواز شریف کی واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں اظہار خیال کریں گی اور پارٹی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلسہ گاہ میں 10 ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال میں لائٹنگ اور ساؤنڈ سسٹم کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

    نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں،ن لیگ نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب پنڈال سجا لیا

    خواتین کارکنان نے تانگہ ریلی بھی نکالی ،جس کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی ریلی میں لیگی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے،عوام نے جب بھی نواز شریف پر اعتماد کیا تو انہوں نے ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے مثالی اقدامات کئے۔

    قصور: زمین کا تنازعہ،فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق

  • اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

    دبئی میں یوم آزادی کا انوکھا اور انمول جشن ،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا-

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں 76 ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، گلی، محلوں میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کر رہی ہے۔ قومی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لئے جگہ جگہ عارضی اسٹال لگائے گئے ہیں-

    ہر کوئی جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتا ہے ، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی جہاں ملک بھر میں جوش و خروش سے تیاریاں جاری ہیں وہیں اوورسیز پاکستانی بھی پاکستان کا یوم آزادی بھر پور طریقے سے منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں،خاور اقبال نامی اوورسیز پاکستانی نے سمندر کی تہہ میں پاکستانی پرچم لہرا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن،شیخ رشید آگ بگولہ ہو گئے


    سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق قومی پرچم سمندر کی تہہ میں لہرانے کیلئے خاور اقبال نے تین ماہ کی خصوصی ٹریننگ حاصل کی جس کے بعد پاکستانی پرچم بحیرہ عرب کی تہہ میں لہرانے میں کامیاب ہو گئے، خاور اقبال نے پاکستانی پرچم کو سیلوٹ کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے سمندر کی تہہ میں دعا کی۔ خاور اقبال نے جشن آزادی پر پورے قوم کو مبارک باد دی اور پاکستان اور پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو سراہا-

    پی ٹی آئی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی

  • بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

    بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،پرویز الہی

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے سکاٹ لینڈ کے ق لیگی صدر شبیر شاہ نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔

    پی ٹی آئی اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق رہنما کا اعترافی بیان میں شرمندگی کا اظہار

    پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا،وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا،وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے-

    رہنما ق لیگ نے کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں،بیرون ملک بسنے والےحکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی لا رہے ہیں-

    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی فنڈ قائم کر دیا

    دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے صوبائی کابینہ کے لیے اراکین اسمبلی کو وزارتیں سونپ دیں، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے آج 21 اراکین اسمبلی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، گورنر پنجاب آج دوپہر 12 بجے صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے جس کی تصدیق ترجمان گورنر پنجاب کی طرف سے کی گئی ہے گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہم نے آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے، جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے۔