Baaghi TV

Tag: اوپن اے آئی

  • ایلون مسک کو اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے میں شکست

    ایلون مسک کو اوپن اے آئی کے خلاف مقدمے میں شکست

    امریکہ کی وفاقی جیوری نے ارب پتی ایلون مسک کے اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم ایلٹمین کے خلاف دائر کردہ دعوے مسترد کر دیے،جیوری نے اپنے متفقہ فیصلے میں قرار دیا کہ ایلون مسک کا مقدمہ قانونی مدت گزر جانے کے باعث قابل سماعت نہیں تھا۔

    کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کی وفاقی عدالت میں ہونے والی اس عدالتی کارروائی میں جیوری نے ایلون مسک کے دعوے مسترد کرتے ہوئے کمپنی کو ذمہ دار قرار دینے سے انکار کر دیا،جیوری نے متفقہ طور پر قرار دیا کہ ایلون مسک نے مقدمہ دائر کرنے میں بہت تاخیر کی۔

    مقدمے کی سماعت 28 اپریل سے جاری تھی اور اسے مصنوعی ذہانت کی صنعت کے مستقبل کے لیے اہم مقدمہ قرار دیا جا رہا تھا۔ مقدمے کے دوران اوپن اے آئی اور اس کے سربراہ کی ساکھ بھی زیر بحث رہی، جبکہ فریقین نے ایک دوسرے پر مالی مفادات کو ترجیح دینے کے الزامات عائد کیے۔

    ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات غیر معمولی طور پر بے مثال سطح تک پہنچ چکے ہیں، پیوٹن

    ایلون مسک (اوپن اے آئی کے شریک بانی) نے الزام عائد کیا تھا کہ کمپنی اور اس کے ایگزیکٹوز نے پبلک گڈ اور نان پرافٹ (غیر منافع بخش) مشن سے انحراف کرتے ہوئے منافع کمانے والی کمپنی میں تبدیلی کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ایلون مسک کا مؤقف تھا کہ اوپن اے آئی اپنی اصل انسانی فلاح کی پالیسی سے ہٹ گئی ہے اور سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مائیکروسافٹ کو شروع سے معلوم تھا کہ اوپن اے آئی مالی مفادات کو ترجیح دے رہی ہے۔

    دوسری جانب اوپن اے آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ایلون مسک خود مالی مفادات کے تحت کارروائی کر رہے ہیں اور انہوں نے بہت دیر سے قانونی دعویٰ دائر کیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری میں 100 ارب ڈالر سے زائد خرچ کر چکی ہے، جبکہ اوپن اے آئی مستقبل میں حصص کی عوامی فروخت کی تیاری بھی کر رہی ہے، جس سے کمپنی کی مالیت ایک کھرب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

    9 رکنی جیوری نے صرف دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں مشاورت مکمل کر کے متفقہ فیصلہ سنایا کہ ایلون مسک نے بہت تاخیر سے مقدمہ دائر کیا تھا، اس مقدمے میں جیوری نے کمپنی کو ذمہ دار قرار دینے سے انکار کیا اور جج نے مقدمے کو خارج کر دیا۔

    ایلون مسک کے وکلاء نے اس فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے اور اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    ایران میں پاکستان کے نامزد سفیر عمران احمد صدیقی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

  • چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ  نے بڑی غلطی پر معافی مانگ لی

    چیٹ جے پی ٹی کے سربراہ نے بڑی غلطی پر معافی مانگ لی

    اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیم آلٹمین نے کینیڈا میں پیش آنے والے ایک ہولناک فائرنگ کے واقعے کے بعد اعتراف کیا ہے کہ ان کی کمپنی کو حملہ آور کی مشتبہ سرگرمیوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کرنا چاہیے تھا۔

    رپورٹس کے مطابق 18 سالہ نوجوان جیسی وان نے 10 فروری کو ٹمبلر رڈج میں فائرنگ کر کے 8 افراد کو قتل کر دیا تھا، جن میں اس کی والدہ، سوتیلا بھائی اور ایک اسکول کے طلبہ بھی شامل تھے بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    کمپنی کے مطابق حملہ آور کا چیٹ جی پی ٹی اکاؤنٹ گزشتہ سال جون میں مشتبہ سرگرمیوں کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، کیونکہ اس کی سرگرمیوں کو پرتشدد مقاصد سے جوڑا جا رہا تھا تاہم اس وقت اوپن اے آئی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع نہیں کیا کیونکہ کمپنی کے مطابق یہ سرگرمیاں فوری خطر ے کے معیار پر پوری نہیں اترتی تھیں۔

    اپنے ایک خط میں سیم آلٹمین نے کہا کہ ہمیں اس اکاؤنٹ کی معطلی کے بارے میں حکام کو اطلاع دینی چاہیے تھی، اور اس پر ہمیں گہرا افسوس ہے،انہوں نے متاثرہ کمیونٹی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے سانحات کی روک تھام کے لیے مستقبل میں مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

    برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ای بے اور مقامی حکام نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور کمپنی سے وضاحت طلب کی تھی، جس کے بعد یہ معذرت سامنے آئی، ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ذمہ داری، صارفین کی نگرانی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کے حوالے سے ایک اہم بحث کو جنم دے رہا ہے۔