Baaghi TV

Tag: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

    اوکاڑہ: ماموں نے کم عمر بھانجے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) چند روز قبل کم عمر بچے کے اغواء اور قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے۔ قاتل بچے کا سوتیلا ماموں نکلا جس نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کردیا۔ اوکاڑہ پولیس بڑی مستعدی سے ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ تفصیلات لے مطابق دیپالپور کا رہائشی کم عمر سعید انور گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اسکے والدین نے چورستہ میاں خان تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی لیکن دو روز قبل بچے کی مسخ شدہ لاش قریبی جوہڑ سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کی تشکیل کردہ ٹیموں نے انتہائی پیشہ وارانہ اور جدید طریقوں کے ذریعے ناقابل تردید ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جو کہ بچے کا سوتیلا ماموں ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود میں بچی سے زیادتی کی کوشش

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) اوکاڑہ تھانہ ستگھرہ کی حدود 13 ون آر میں 8 سالہ کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش۔ ذرائع کے مطابق 13 ون آر کے ایک محنت کش م۔ر کی بیٹی کیساتھ محمد یوسف نے زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے والدین کے آنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ ستگھرہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    اوکاڑہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان

    ضلع اوکاڑہ(علی حسین مرزا) کرونا لاک ڈاون کے دوران رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوا ہے ساتھ ہی یہاں مہنگائی مافیا نے خوردونوش سمیت دیگر اشیائے ضرورت زندگی کی قیمتوں میں کئی گبا اضافہ کردیا ہے۔ دو روز قبل 140 فی کلو فروخت ہونیوالی کھجور300 روپے فی کلو میں ، 150 روپے فی کلو فروخت ہونیوالا چکن 230 روپے فی کلو میں، 120 روپے والی شکر 150 میں اور پھلوں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوچکا ہے۔ شہریوں نے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں عورت نے خودکشی کرلی

    اوکاڑہ میں عورت نے خودکشی کرلی

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین) 31 فورایل میں صفیہ نامی خاتون نے خودکشی کرلی۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ تھی۔ زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

  • اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ایک نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق کافی نقصان ہونیکا خدشہ ہے۔ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

  • اوکاڑہ صدرگوگیرہ کرونا کے پیش نظر مفت ماسک تقسیم کیے گئے

    اوکاڑہ صدرگوگیرہ کرونا کے پیش نظر مفت ماسک تقسیم کیے گئے

    ضلع اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ کے نواحی قصبے صدرگوگیرہ میں النساء ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ریاض احمد نے عوام میں کرونا وائرس وبا کے پیش نظر مفت ماسک اور سینیٹائزرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر صدرگوگیرہ پریس کلب کے صحافی حضرات بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس میں حفظان صحت کے بنیادی اصولوں کا نفاذ ہماری اہم ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرونا وبا سے نبردآزما ہے اور کارکردگی کے حساب سے پاکستان کئی مغربی ممالک پر سبقت لے رہا ہے اور جلد پاکستان اس وبا سے محفوظ ہوجائیگا۔

  • اوکاڑہ میں ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    اوکاڑہ (علی حسین مرزا) اوکاڑہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان متعدد ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے نقدی، زیورات، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور بلالائسنسی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔