Baaghi TV

Tag: اوگرا

  • ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہوں پر ترجمان اوگرا کی وضاحت جاری

    اوگرا کے ترجمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کی افواہوں کو بلاجواز قرار دے دیا۔

    نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو میں ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بتایا کہ ملک بھر میں فی الحال پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور کسی قسم کی قلت نہیں ہے لوگ قیمتوں میں اضافے سے پہلے زیادہ سے زیادہ تیل خریدنا چاہتے تھے مارکیٹ میں پھیلائی گئی افواہیں اب ختم ہو چکی ہیں اور عوامی افراتفری بھی کنٹرول میں ہے ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی نگرانی سختی سے کی جا رہی ہے، آئل کمپنیوں پر بھی گہری نظر رکھی گئی ہے اور کسی بھی پیٹرول پمپ کی جانب سے قلت، ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت میں ملوث ہونے کی صورت میں فوری اطلاع دی جائے۔

    ایران نے 30 کروڑ ڈالر کا امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

    امریکا نے ایران کی مدد کرنے والوں کو خبردار کر دیا

    اسلام آباد: شہریوں کو پیٹرول فراہم نہ کرنے پر 7 پیٹرول پمپس سیل

  • مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 175 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے مٹی کے تیل کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گیا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے ملک کے دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے صارفین پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے، جہاں آج بھی مٹی کا تیل گھریلو استعمال، روشنی اور کھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہےتوانائی ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کی مجموعی شرح پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے، کیونکہ ڈیزل ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد گھریلواستعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 75 روپے 21 پیسے ہو گئی ہےاوگرا نے بتایا کہ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے صارفین پر اضافی بوجھ کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ گھرانے جو ایل پی جی پرانحصار کرتے ہیں،جنوری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 219.67 روپے تھی، اور اسی حساب سے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75.21 روپے کا اضافہ ہوا ہےاس طرح 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی،پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

    آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ

    جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 219 روپے 67 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے تھی،قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا ہے اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی-

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 219 روپے 67 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے دسمبر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 209 روپے تھی۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافہ ہوا ہے اوگرا کے مطابق یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گی۔

  • ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لئے ٹیمیں متحرک

    ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ کے لئے ٹیمیں متحرک

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی جانچ پڑتال کے لیے انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک کر دی ہیں۔

    اوگرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو قانون کے مطابق یقینی بنانا اور صارفین کے حقوق کا تحفظ ہے چیئرمین اوگرا مسرور خان نے انفورسمنٹ ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا دورہ کیا ، جہاں پمپس کی قانونی حیثیت، لائسنس اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلی جانچ کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کے دستیاب اسٹاک کا بھی معائنہ کیا گیا تاکہ کسی قسم کی قلت یا غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کو روکا جا سکے۔

    چیئرمین اوگرا نے ہدایت کی کہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہ کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ اوگرا قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

    کراچی : غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

    سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گئے

    حکمران پاکستان کے آئین اور قانون کے تقاضوں کو پورا نہیں کر رہے،مولانا فضل الرحمان

  • آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ،سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔ نئی قیمت 11.82 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ،درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • 2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مالی سال 26-2025 کے لیے گیس کی نئی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے سوئی سدرن کی قیمت میں 8 فیصد اور سوئی نادرن کی قیمت میں 3 فیصد کمی کر دی ہے۔

    اوگرا کے مطابق 2025-26 کے لیے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی اوسط مقررہ قیمتوں میں مجموعی کمی کی گئی ہے۔ نئی ریویژن کے بعد ایس این جی پی ایل کی اوسط قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جب کہ ایس ایس جی سی ایل کی اوسط قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کمپنیوں کے اخراجات اور آمدن میں بہتری کے بعد طلب کا ازسرنو جائزہ لیا گیا، جب کہ پی ایل ایل کے مؤخر شدہ کارگو کا فائدہ بھی صارفین کو منتقل کیا گیا۔ اس تحت ایس این جی پی ایل کے 13,565 ملین روپے اور ایس ایس جی سی ایل کے 47,315 ملین روپے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں

    پاکستان–سعودی عرب اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہےجس کے تحت پیٹرول ایک روپے 54 پیسے، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے-

    میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ

    ججوں کی سکیورٹی ٹینک بھی لے دیں تو وہ بھی ایک سے زیادہ مانگیں گے۔خواجہ آصف

    دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کس نے اور کیوں کروائی؟

  • اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت جاری کردی

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت جاری کردی

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا ہے۔

    ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت 214 روپے 19 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2527 روپے 47 پیسے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر تھی۔ ستمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کمی کی گئی ہے۔

    اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں سعودی آرامکو سے منسلک ہیں اور ڈالر ریٹ میں کمی کے باعث ایل پی جی سستی ہوئی ہے۔

    پانی کےقدرتی راستے بحال کرنا ہوں گے، خواجہ آصف

    مصطفیٰ کمال کی ہیلتھ سسٹم پر تنقید، آبادی اور گندے پانی کو بڑا مسئلہ قرار

    ایشیا کپ 2025، شدید گرمی کے باعث 18 میچز کا وقت تبدیل