Baaghi TV

Tag: اٹک

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت  ملتوی

    چیئرمین پی ٹی آئی کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی-

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اٹک سےاڈیالہ جیل منتقلی کےلیےدائر درخواست کی سماعت آج ہونا تھی تاہم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدم موجودگی کےباعث آج سماعت ملتوی کر دی گئی-

    گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی عدالت نے کہا بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا عدالت نے اس بات پر معاونت طلب کی تھی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

    مون سون بارشوں کا سلسلہ 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی دوست، رشتے دار اور وکلا سے ملاقات کروائیں، انہیں جائے نماز اور انگریزی ترجمے کے ساتھ قرآن مجید دیا جائے چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔

    سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

    عمران خان کے قانونی امور کے ترجمان نعیم پنجوتھہ نے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو محفوظ کھانا مہیا کرنے پر تاحال فیصلہ نہ ہوا، ان کو اڈیالہ جیل میں بھی منتقل نہیں کیا گیا، عدالتی فیصلہ اس وقت جاری کیا جب ملاقات کا وقت ہی ختم ہوچکا چیئرمین تحریک انصاف کے بنیادی انسانی حقوق چھینے جارہے ہیں، ہم نے تمام گزارشات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے رکھی ہیں۔

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

    واضح رہے کہ رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 5 اگست کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنائی گئی تھی اور اسی روز عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی اور ٹرائل کورٹ کے جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

  • اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    اٹک،تھانے پر آسمانی بجلی گرنے سے عمارت تباہ،پانچ اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر اٹک میں بارش ہوئی، دوران بارش آسمانی بجلی گرنے سے تھانے کی عمارت منہدم ہو گئی، پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے

    واقعہ آج صبح پیش آیا، اٹک میں موسلا دھار بارش کے دوران تھانے پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کی وجہ سے تھانے کی عمارت کا کافی حصہ تباہ ہو گیا،تھانے کا کمرہ، دیواریں زمین بوس ہو گئیں، تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پانچ اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کا علاج جاری ہے،

    اٹک تھانے میں جب وقوعہ ہوا تو ابتدائی طور پر اسے دھماکہ کہا گیا تا ہم بعد ازاں ترجمان اٹک پولیس نے دھماکے کی تردید کی اور کہ کہ تھانے کی عمارت پر آسمانی بجلی گری جس کی زد میں آ کر 5 اہلکار زخمی ہوئے ڈی پی او اٹک سردار غیاث گل موقع پر پہنچ گئے ہیں ریسکیو عملے نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • عمران خان اٹک جیل منتقل

    عمران خان اٹک جیل منتقل

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا، اس سے قبل عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اٹک پہنچایا گیا انہوں نے بتایاکہ اٹک جیل کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی موجود ہے،عمران خان کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا اور جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا۔

    قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری کے بعد لاہور سے اسلام آباد ہیلی کاپٹر کے زریعے لے جایا جانا تھا، تاہم ائرپورٹ پہنچنے پر معلوم ہوا کہ موسم خراب ہے، جس کے بعد پولیس انہیں براستہ سڑک اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی، جہاں انہیں اڈیالہ جیل میں قید کیا جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی کو پمز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کا طبی معائنہ کیاجائےگا، طبی معائنے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا جائے گاتاہم اب انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا ہے-

    عمران خان کی گرفتاری،علیمہ خان پارٹی کی قیادت کریں گی،نجی ٹی وی کے ذرائع کا …

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

    عمران خان کی گرفتاری، احتجاج پررہنماؤں سمیت 32 پی ٹی آئی کارکن گرفتار

  • دریائےسندھ  میں خورہ خیل کے مقام پر 4 سگے بہن بھائی ڈوب گئے

    دریائےسندھ میں خورہ خیل کے مقام پر 4 سگے بہن بھائی ڈوب گئے

    دریائےسندھ خورہ خیل کے مقام پر ایک ہی گھر کے 4 افراد ڈوب گئے، جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: اٹک میں دریائے سندھ خورہ خیل کے مقام پرنہاتے ہوئے ڈوبنے والوں میں 3 سگی بہنیں اورایک بھائی شامل ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں،سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے مسلسل 3 گھنٹے آپریشن جاری رکھا، لیکن اندھیرا چھا جانے کے باعث ریسکیو آپریشن بند کر دیا گیا۔

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ ڈوبنے والوں میں 22 سالہ، 20 سالہ اور 18 سالہ دختر شہزادہ خان اور 15 سالہ عامر خان شامل ہے، چاروں سگے بہن بھائی ہیں، جو دریا پر سیر و تفریح کے لیے گئے تھےپانی گہرا ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات ہورہی ہیں، تاہم آج صبح دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا-

    سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

    قبل ازیں قبل ہفتے کو بہاولنگر مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے تھے تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی تھے جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا تھا۔

    دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،متعدد آبادیاں زیر آب،مزید بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب آنے سے متعدد آبادیاں زیرآب آ گئیں جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاوہ ازیں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی سے مسلسل پانی چھوڑا جانے لگا، جس کے باعث کمالیہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریا کنارے کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

    سعودی عرب کی باجوڑ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

    اس کے علاوہ سندھ کے بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوگیا ہے، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے سندھ کے بیراجوں سےگزرنےلگے ہیں ادھر بلوچستان کےعلاقے ڈیرہ مرادجمالی سمیت مختلف علاقوں میں ایک بار پھرہونے والے بارشوں سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کی جانب سے بارش متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔

    8 یا 9 اگست کو اسمبلی ٹوٹ جائے گی. رہنما پیپلزپارٹی کا دعویٰ

  • پاک فوج پر تنقید,عمران ریاض خان کیخلاف اٹک میں مقدمہ درج

    پاک فوج پر تنقید,عمران ریاض خان کیخلاف اٹک میں مقدمہ درج

    اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف اٹک میں بھی شہری کی جانب سے مقدمہ درج کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اٹک کے رہائشی ملک مرید عباس نے اینکر عمران ریاض خان کے خلاف پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا-

    ایف آئی آر کے متن میں درخواست گزار کی طرف سے کہا گیا کہ بعض سیاستدانوں اور بعض الیکٹرانک میڈیا کے لوگوں نے قسم کھا رکھی ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو کمزور کرنا ہے اور پاکستان کی افواج کی طاقت کو کمزور کرنا ہے دشمن ممالک کے ایجنڈے کو طاقت دینی ہے اور پاک فوج کے گراف اور امیج کو نقصان پہنچانا ہے-

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ آئین پاکستان میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی کرنا اور گفتگو کرنا جرم ہے اور پاکستان کے قانون میں بھی جرم ہے ماضی میں بھی پاکستان کی افواج کے خلاف بیرونی عناصر کی ایما پر ایسی گھناؤنی سازشیں ہوتی رہی ہیں بالآخر ملک دشمن عناصر خود اپنی موت مر جاتے ہیں –

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں شامل کی جاتی ہے جس کی پیشہ وارانہ مہارت کو پوری دنیا بھی تسلیم کر تی ہے اینکر پرسن عمران ریاض خان نے پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی ہے اور پاک فوج کی توہین کرنے کی کوشش کی ہے پاک فوج کے امیج اور نیک نامی کو نقصان پہنچایا ہے جو کہ انتہائی تکلیف دہ اور ناقابل برداشت فعل ہے-

    ایف آر آئی کے مطابق عمران ریاض خان کا یہ امر پورے پاکستان میں دیکھا اور سُنا گیا جس سے ہر پاکستانی کا دل دکھی ہو اہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اس شخص نے پاک فوج پر بہیودہ الزام لگائے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ایسے لوگوں کو احساس نہیں کہ پاک فوج پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور ب تک تقریباً ساٹھ ہزار افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں-

    درخواست گزار نے کہا کہ ایسے مغلظات کہنے والے لوگوں نے آج تک ملک کے لئے کیا ہی کیا ہے؟ اور یہ پاک فوج پر الزامات لگا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو کہ قابل گرفت ہے استدعا ہے کہ اینکر پرسن عمران ریاض خان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے-

    واضح رہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جبکہ عمران ریاض خان کو گزشتہ شب گرفتار کیا گیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے-

  • اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    اٹک: شیخ راشد شفیق کو تیسری بار ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کسی بھی حادثے یا فساد سے نمٹنے کے لئے کچہری کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد عدالت کے باہر پہنچنا شروع ہوگئی ہے-

    شیخ راشد شفیق کی عدالت پیشی،عید گزاریں گے جیل میں

    واضح رہے کہ قبل ازیں 2 مئی کو شیخ راشد کو اٹک کی ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا تھا تو عدالت نے شیخ راشد کا دو روزہ جسمانی تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری و کارکنان بھی یکجہتی کے لئے عدالت کے باہرموجود تھے،پی ٹی آئی کارکنان نے کچہری گیٹ پر حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی تھی-

    یاد رہے کہ یکم مئی کو شیخ راشد شفیق عمرے کی ادائیگی کے بعد نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے تھے کہ انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ راشد شفیق کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری، شہباز گِل، انیل مسرت، نبیل مسرت، جہانگیر چیکو، سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، ایک مقدمہ اٹک میں بھی درج کیا گیا ہے-

    شیخ رشید کامیڈیا سینٹر پرقانون نافذ کرنےوالے ادارے کےچھاپے کا الزام

    مسجد نبوی میں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے ساتھ ہونے والے نازیبا نازیبا واقعہ ہوا تو سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق اس وقت سعودی عرب میں تھے واقعہ کے بعد شیخ راشد شفیق نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا جس کے بعد سوال اٹھایا گیا تھا کہ شیخ راشد ہی اس واقعے میں ملوث ہیں اور شیخ رشید کے کہنے پر انہوں نے ایسا کیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز شیخ رشید نے میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ کہ یہ لوگ حرم جائیں، دیکھئے ان کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہے، شیخ رشید بھی کراچی جلسہ کے بعد عمرہ کر کے آئے ہیں،مبینہ اطلاعات کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ لوگوں کو پیسے دے کر یہ کام کروایا گیا اور اس میں عمران خان کے ایک قریبی دوست بھی شامل ہیں-

    عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

  • فیصل آباد کے بعد تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

    فیصل آباد کے بعد تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج

    اٹک :فیصل آباد ہی نہیں تھانہ نیوائرپورٹ اٹک عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد ہی نہیں تھانہ نیوائرپورٹ اٹک میں بھی عمران خان ، شیخ رشید،فوادچودھری،شہبازگل،مراد سعیداورقاسم سوری کے خلاف مسجد نبویﷺ کی بےحرمتی کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے

    اطلاعات کے مطابق تھانہ نیو ایئرپورٹ اٹک میں دائر مقدمے کی درخواست میں کہا گیا ہےکہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے رویے کی وجہ سے سعودی عرب میں پاکستان کے حکومتی وفد کومسجد نبوی کے نواح میں چور چور کے نعرے لگا کرپریشان کیا گیا ہے اوریہ مسجد نبوی کی حرمت کے خلاف ہے

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے فیصل آباد کے ایک تھانے میں عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کچھ ایسے ہی مقدمات دائر کیے گئے ہیں اور ان پرسنگین الزامات لگائے گئے ہیں

    ادھر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے راشد شفیق کو عمرے کی ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر ائیرپورٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

    ائیررپورٹ ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو مسجد نبوی کے تقدس کو پامال کرنے کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ راشد شفیق نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو ائیرپورٹ پر ہی سول کپڑوں میں ملبوس سرکاری اہلکاروں نے اپنی حراست میں لے کر ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    شیخ راشد شفیق سمیت پی ٹی آئی کی اعلی قیادت اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف فیصل آباد میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تقدس کو پامال کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان اور سول لائنز میں اندراج مقدمہ کی دو الگ الگ درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔

    ایم این اے شیخ راشد شفیق نے سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے دوران ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہاں ہونے والے واقعہ کا بھی بتا رہے تھے۔